KPDiary9
Here You Will Get All The KP Pakistan Stuff.
06/06/2026
ہنگو: خیساری بانڈہ کے علاقے میں سیکیورٹی اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 10 کلو وزنی آئی ای ڈی بم ناکارہ بنا دیا، جس سے ایک ممکنہ بڑے سانحے کو ٹال دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ رات چند نامعلوم شر پسندوں نے علاقے میں مبینہ طور پر دو بم نصب کرنے کی کوشش کی، لیکن قریبی گھروں کے رہائشیوں نے مشکوک سرگرمی دیکھ کر فوری اطلاع دی، جس پر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
فرار ہونے والے مشتبہ افراد اپنی دو موٹر سائیکلیں اور ایک کدال موقع پر چھوڑ گئے، جنہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ بعد ازاں پولیس اور بم ڈسپوزل یونٹ نے علاقے کو گھیرے میں لے کر بموں کو ناکارہ بنایا۔
اہلِ علاقہ کی بروقت بیداری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فوری کارروائی نے ایک ممکنہ بڑے حادثے کو رونما ہونے سے بچا لیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
06/06/2026
چارسدہ: ایف آئی اے نے نادرا میں افغان باشندوں کے لیے جعلی شناختی کارڈز بنانے کے معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے نادرا کے سیکنڈ شفٹ انچارج وقار سمیت کمپیوٹر آپریٹرز عطاء اللہ، سجاد اور احمد کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
04/06/2026
ضلع بنوں کے علاقے خنی کلہ (حدود تھانہ میریان) میں 23 مئی کو ہونے والے سیکیورٹی آپریشن میں زخمی ہونے والا کالعدم ٹی/ ٹی /پی کا دہـشـت گـرد عاصم زمان عرف فدائی، ولد حبیب زمان، سکنہ آزاد کالونی (تھانہ ککی)، زخموں کی شدت کے باعث دم توڑ گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس کامیاب کارروائی کے دوران 30 سے زائد دہـشـت گـرد ہـلاک کیے گئے تھے، جن میں 16 افـغـان باشندے بھی شامل تھے۔
17/05/2026
گزشتہ روز باجوڑ میں فتنہ الخوارج کے ناکام خو...د،،،کش حملے کے دوسرے خو د،،،کش حملہ آور کی بھی شناخت ہوگئی ہے۔ حملہ آور کی شناخت افغ،،،انست،،،ان کے صوبہ وردک سے تعلق رکھنے والے افغ،،،ان شہری بیت اللہ عرف عاکف کے نام سے ہوئی ہے۔ فتنہ الخوارج نے اپنے سرکاری بیان میں اسے “حنین” کے نام سے ظاہر کیا۔ اطلاعات کے مطابق بیت اللہ ماضی میں افغ،،،ان طالب،،،ان کا رکن بھی رہ چکا تھا۔
پہلی تصویر میں بیت اللہ کو افغ،،،ان فو،،،جی چوکی کے اندر دیکھا جا سکتا ہے جبکہ آخری تصویر میں وہ پہلے خود،،،کش حملہ آور جلال الدین عرف سجاد کے ہمراہ موجود ہے۔ بیت اللہ کو فتنہ الخوارج کے خصوصی خود،،،کش یونٹ کا ہیڈ بینڈ پہنے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
28/04/2026
پاکستان نے ایک اور دفاعی اعزاز اپنے نام کر لیا ہے، جہاں پاکستانی فوج نے سری لنکن فوج کے ساتھ انسدادِ دہش*ت گردی کی خصوصی مشترکہ مشق کا انعقاد کیا ہے۔
یہ مشق دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون، پیشہ ورانہ مہارت اور انسدادِ دہش*ت گردی کی صلاحیتوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کی گئی۔
دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایک نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران تین مختلف ممالک ترکی، مصر اور سری لنکا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کر کے یہ اعزاز حاصل کیا ہے پاکستان مختصر وقت میں اتنے وسیع پیمانے پر دفاعی تعاون کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت پاکستان کے بڑھتے ہوئے علاقائی اور عالمی دفاعی کردار کی عکاسی کرتی ہے، جو انسدادِ دہش*ت گردی اور خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم قرار دی جا رہی ہے۔
28/04/2026
مختلف شہداء کے بچوں اور لواحقین نے آئی جی ایف سی کے پی نارتھ سے مُلاقات کی
آج ہیڈکوارٹرفرنٹیئرکورکے پی نارتھ قلعہ بالاحصار میں شہداء کے بچوں اور لواحقین نے آئی جی ایف سی کے پی نارتھ سے مُلاقات کی ۔
اس موقع پر مختلف مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور آئی جی ایف سی نے تمام مسائل کے حل کے لیے فوری احکامات جاری کیے ۔
آئی جی ایف سی نے تمام شہداء کی بے مثال قربانیوں اور خدمات کو بھرپور انداز میں سراہتے ہوئے ان کو خراج تحسین پیش کیا اور لواحقین کو مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔
28/04/2026
فتنہ الخوارج اور افغ،،،،ان طالب،،،،ان کا گٹھ جوڑ بےنقاب: باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کے ایک کامیاب آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے فتنہ الخوارج کے دہشت گرد عزت اللہ سابق طال،،،بان حکومت کے نائب وزیر برائے شہداء محمد صدیق کا بھتیجا تھا۔ مولانا محمد صدیق، جن کا انتقال 11 مارچ 2026 کو ہوا، طالب،،،ان دور میں صوبہ لوگر کے ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے تھے۔
تیراہ پائندہ چینہ میں آسمانی بجلی گرنے سے دینی مدرسہ کی زخمی بچیوں کو فرنٹیئر کور ہسپتال پشاور میں مفت علاج فراہم کیا جارہا ہے
آج تیراہ پائندہ چینہ میں آسمانی بجلی گرنے سے مقامی دینی مدرسہ کی زحمی بچیوں کی فرنٹیئر کور ہسپتال پشاور میں بہترین علاج معالجہ جاری ہے ۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فرنٹئیر کور کے جوان موقع پر پہنچ گئے اور بچیوں کو ریسکیو کرکے ایف سی ہسپتال پہنچایا گیا ۔
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
زخمی بچیوں کے لواحقین نے میڈٰیا سے بات کرتے ہوئے اس فوری اور بہترین اقدام پر فرنٹئیر کور نارتھ کا شُکریہ ادا کیا ۔
24/04/2026
خیبر:وادی تیراہ پجے علاقے ائندہ چینہ میں آسمانی بجلی گرنے سے دینی مدرسہ کی زخمی بچیوں کو فرنٹیئر کور ہسپتال پشاور میں مفت علاج فراہم کیا جارہا ہے
آج تیراہ پائندہ چینہ میں آسمانی بجلی گرنے سے مقامی دینی مدرسہ کی زحمی بچیوں کی فرنٹیئر کور ہسپتال پشاور میں بہترین علاج معالجہ جاری ہے ۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فرنٹئیر کور کے جوان موقع پر پہنچ گئے اور بچیوں کو ریسکیو کرکے ایف سی ہسپتال پہنچایا گیا ۔
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
زخمی بچیوں کے لواحقین نے میڈٰیا سے بات کرتے ہوئے اس فوری اور بہترین اقدام پر فرنٹئیر کور نارتھ کا شُکریہ ادا کیا ۔
20/04/2026
لکی مروت اور بنوں کے سرحدی علاقے غوریوالہ میں اخوندان کے جنگلات میں قائم سول کیمپ کے مقام پر پولیس آپریشن کے دوران شہید ہونے والے پولیس اہلکار عتیق خان کی نماز جنازہ آج بروز سوموار شام 4 بجے مالوگل بابا قبرستان میں ادا کی جائے گی۔
شہید پولیس اہلکار عتیق خان نے آپریشن کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے وطن پر جان قربان کی اور شہادت کا عظیم رتبہ حاصل کیا۔
یاد رہے کہ مذکورہ آپریشن میں مطلوب دہـشـتگـرد کمانڈر عامر سہیل عرف عقابی عرف عمر خطاب اپنے ایک ساتھی سمیت ہـلاک ہوا تھا، جبکہ دیگر دہـشـتگـرد زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Address
Charsadda