Chakwal Plus

Chakwal Plus

Share

Chakwal Plus — Your trusted source for fresh news, features, articles, interviews, and all things media from Chakwal.

Authentic stories, local voices, and timely updates all in one place.

سب کچھ ایک ہی جگہ۔ عوامی آواز، مقامی کہانیاں اور مستند معلومات۔

06/06/2026

چکوال کا ایک ایسا جنگل جہاں پہنچ کر موسم ہی بدل جاتا ہے
چکوال کے ایک خوبصورت اور سرسبز علاقے میں موجود اس گھنے جنگل کی سیر ہمارے ساتھ کیجیے۔ 🌿

گرمی کے دنوں میں جب بارشوں کا موسم بنتا ہے تو یہاں کا ماحول مزید دلکش ہو جاتا ہے۔ بلند و بالا درخت، ٹھنڈی ہوائیں، پرندوں کی چہچہاہٹ اور قدرتی حسن ہر آنے والے کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔

اس ویڈیو میں ہم آپ کو ایک ایسے جنگل کی سیر کروائیں گے جہاں فطرت اپنے اصل رنگوں میں نظر آتی ہے۔ اگر آپ قدرتی مناظر، ہائیکنگ، جنگلات اور چکوال کے خوبصورت مقامات دیکھنا پسند کرتے ہیں تو یہ ویڈیو ضرور دیکھیں اور اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں۔

📍 مکمل مقام اور مزید دلچسپ معلومات ویڈیو میں موجود ہیں۔

ویڈیو پسند آئے تو لائک، شیئر اور چینل سبسکرائب کرنا نہ بھولیے۔

04/06/2026

چکوال کی گرین بس سروس میں خواتین کے لیے بہتر سہولیات کی ضرورت

چکوال میں چلنے والی مفت گرین بس سروس عوام کے لیے ایک بہترین سہولت ہے، تاہم خواتین خصوصاً طالبات، ملازمت پیشہ خواتین اور بزرگ خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بیشتر الیکٹرک گرین بسوں میں صرف ایک دروازہ ہے اور خواتین و مرد حضرات کے لیے مناسب علیحدگی کا انتظام موجود نہیں، جس کی وجہ سے رش کے اوقات میں خواتین کو شدید دشواری اور بے آرامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

پنجاب کی وزیراعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف اور ڈپٹی کمشنر چکوال محترمہ سارہ حیات سے گزارش ہے کہ اس مسئلے پر خصوصی توجہ دی جائے۔ اگر فوری طور پر بسوں میں علیحدہ دروازے یا مناسب پارٹیشن کا انتظام ممکن نہیں تو کم از کم چند بسیں خواتین کے لیے مخصوص کر دی جائیں تاکہ وہ باعزت اور محفوظ انداز میں سفر کر سکیں۔

ہر معاشرے کی تہذیب کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہاں خواتین کو کتنی عزت، سہولت اور تحفظ فراہم کیا جاتا ہے۔

29/05/2026

وفاقی حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ
عوام کے لئے بڑی خوشخبری
وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 22،22 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کر دیا۔ وزیراعظم Shehbaz Sharif کے مطابق جیسے ہی گنجائش پیدا ہوئی، عوام کو فوری ریلیف دیا گیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا

28/05/2026

ٹپری ریسٹورنٹ” اپنی منفرد پنجابی تھیم، خوبصورت لکڑی کے کام، شاندار لائٹنگ اور دیسی ماحول کی وجہ سے تیزی سے لوگوں کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔
یہ صرف ایک عام ڈابہ نہیں بلکہ دوستوں کے ایک گروپ کا زبردست اور منفرد آئیڈیا ہے جسے انتہائی محنت اور نفاست کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔

اس خوبصورت ٹپری نما ریسٹورنٹ میں پنجابی کلچر کو خاص انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ دیواروں پر پنجابی الفاظ، دلچسپ محاورے، مشہور پاکستانی اور عالمی شخصیات کے خوبصورت سکیچز اور آرٹ ورک اس جگہ کو مزید منفرد بناتے ہیں۔ رات کے وقت خوبصورت لائٹنگ اور لکڑی کا دیسی انداز ماحول کو یادگار بنا دیتا ہے۔

یہاں آپ کو ملیں گے:
✅ اعلیٰ معیار کے کھانے
✅ نارمل اور مناسب ریٹس
✅ خوبصورت فیملی ایریا
✅ اوپن دیسی بیٹھک
✅ پارٹی اور فنکشن کی سہولت
✅ منفرد پنجابی تھیم
✅ زبردست ویوز اور فوٹو پوائنٹس

اس ویڈیو میں ہم آپ کو “وڈیوں ٹپری ریسٹورنٹ” کا مکمل ٹور کروائیں گے اور مالکان کے خصوصی انٹرویو میں جانیں گے کہ انہوں نے کس طرح اس منفرد جگہ کو بنایا اور کامیاب بنایا۔

اگر آپ چکوال، تلہ گنگ، کلر کہار، چوا سیدن شاہ یا آس پاس کے علاقوں میں موجود ہیں تو یہ جگہ ضرور وزٹ کریں۔

ویڈیو پسند آئے تو:
👍 لائک کریں
📢 شیئر کریں
🔔 Chakwal Plus سبسکرائب کریں

#چکوال
#چکوال
















#کھیوڑہ


#بھون
#ڈھڈیال
#وڈیوں
#لاوہ

27/05/2026

EId Mubarik

26/05/2026

🌙✨ عید کی رات چکوال کی خوبصورتی اپنے عروج پر ✨🌙

چکوال شہر واقعی بدل رہا ہے، اور عید کی رات اس خوبصورتی کو چار چاند لگا رہی ہے۔ 🏙️
چھپڑ بازار کی جگمگاتی روشنیاں، بھون چوک کا رش، خریداری میں مصروف لوگ، اور نئے لگائے گئے خوبصورت فوارے کا دلکش منظر ہر آنے والے کو اپنی طرف متوجہ کر رہا تھا۔ 💫⛲

عید کی خوشیوں کے ساتھ چکوال کی ترقی اور خوبصورتی دیکھ کر دل خوش ہو جاتا ہے۔ رات گئے تک بازاروں میں رونق، خاندانوں کی موجودگی، بچوں کی خوشیاں اور روشن ماحول ایک یادگار منظر پیش کر رہا تھا۔ ❤️

چکوال اب صرف ایک شہر نہیں بلکہ خوبصورتی، ترقی اور جدید ماحول کی پہچان بنتا جا رہا ہے۔
تمام اہلِ چکوال کو دل کی گہرائیوں سے عید مبارک۔ 🌙🤍



Tag

20/05/2026

یونیورسٹی آف چکوال میں شعبہ بین الاقوامی تعلقات کی شاندار علمی کانفرنس

یونیورسٹی آف چکوال کے شعبہ International Relations کے زیرِ اہتمام منعقدہ دو روزہ کانفرنس میں طلبہ و طالبات نے عالمی سیاست، مشرقِ وسطیٰ، ایران امریکہ کشیدگی، فلسطین، عالمی سلامتی اور بین الاقوامی امور پر بہترین پریزنٹیشنز، ماڈلز اور تحقیقی نمائش پیش کی۔

یہ سرگرمی مکمل طور پر تعلیمی و تحقیقی نوعیت کی تھی جس کا مقصد نوجوانوں میں عالمی شعور، تحقیق اور مثبت مکالمے کو فروغ دینا تھا۔

افسوس کہ بعض حلقوں کی جانب سے اس علمی سرگرمی کو غلط انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی، حالانکہ موقع پر موجود افراد بخوبی جانتے ہیں کہ یہ پروگرام صرف طلبہ کی علمی رہنمائی اور بین الاقوامی امور کی بہتر تفہیم کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔

Chakwal Plus
ذمہ دار صحافت • مثبت سوچ • حقیقی منظرنامہ

14/05/2026

تلہ گنگ روڈ عظیم انٹرنیشنل ہوٹل کے ساتھ پیرا فورس کا آپریشن۔ خالی پلاٹ کی دیواریں گرا دی گئیں ۔ صفائی کا عمل جاری۔ پارکنگ بنانے کی تیاری۔

13/05/2026

ذخیرہ اندوزوں سے پکڑی گئی گندم 3000 روپے فی من جبکہ کسانوں سے براہِ راست 3500 روپے فی من خریدنے کا اعلان۔
کسانوں کے لیے خوشخبری، ذخیرہ اندوزوں کے لیے سخت پیغام۔
#چکوال

Want your business to be the top-listed Media Company in Chakwal?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address


Village Post Office Chattal, Via Saigal Abad
Chakwal
48800