Arssh Academy
To be part of our team you will be learn something everyday of you have curiosity.
16/10/2022
فیڈرل جاب
25/09/2022
Army job
24/09/2022
بروز #ہفتہ
27 صفرالمظفر 1444ھ
24 ستمبر 2022ء
9 اسوج 2079ب
روزنامہ مشرق ، آج و ایکسپریس👇👇👇
23/09/2022
23/09/2022
آج 23 ستمبر 2022 مختلف اداروں میں تازہ ترین آسامیاں
20/09/2022
Today jobs
19/09/2022
MA / MSC Autumn 2022 Admission Fee
Last Date 18 Oct 2022
(Without Late Fee)
Note: Fresh Admission Khatam Ho Chuky Hain Master Mein.
19/09/2022
Results of Different Administrative Posts at University of Buner will be announced Soon.
Stay tuned.
19/09/2022
اب کسی بھی برانچ، بینک، فوٹو سٹیٹ شاپ، یا ڈاکخانہ جانے کی ضرورت نہیں۔ یہ سہولت اب گھر بیٹھے حاصل کرے۔
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی کسی بھی پروگرام میں داخلے اور معلومات کے لئے ہماری خدمات حاصل کریں۔
واٹس ایپ نمبر 03155097424
16/09/2022
تھے وہ بھی دن کہ خدمت استاد کے عوض دل چاہتا تھا کہ ہدیہ دل پیش کیجئے۔
#آہ_استاذ_محترم_مرحوم_علی_بہادر_صاحب_رح
گلشن ہستی میں جن قابل قدر شخصیات نے اپنے خون جگر سے چمن کی آب پاشی کی ہے اور رہتی دنیا تک کے لیے اپنی حیات مستعار کے بیش قیمت نقوش انسانی دلوں پر کیے ہیں ان میں ایک نمایاں نام حضرت علی بہادر صاحب رح (مرحوم ) کا بھی ہے۔ حضرت علی بہادر صاحب رح کی ولادت ضلع بونیر کی گاؤں صواؤی میں ہوئی۔
اور آپ رح معلم کردار، معلم ادب، بطور پرائمری استاد کی حیثیت سے گورنمنٹ پرائمری سکول صواؤی میں خدمات پر مامور تھے۔ اس وقت سے تاحیات اپ گورنمنٹ پرائمری سکول صواؤی کے ایک بہترین استاذ کی حیثیت سے خدمات سے منسلک رہے۔ اور ساتھ میں جمال آباد مسجد میں پیش امامی کا خدمات سر انجام بھی دیتے رہے ہیں۔
ایک طالبعلم کا خراج تحسین اپنے استاد محترم کے لئے کچھ یہ ہے کہ عرصہ ہوا جب میں گورنمنٹ پرائمری سکول صواؤی میں بنیادی تعلیم کے لئے زیر تعلیم تھا۔ چونکہ میری فراغت کئی دہائیوں پہلے ہوئی ہے۔ لیکن اج بھی ایسا لگتا ہے کہ میں کلاس میں بیٹھا ہوں اور استاذ محترم اپنے ایک نرالے اور انتہائی حسین و دلکش انداز میں درس دے رہے ہیں اور سبق و آدب کی انتہائی پیچیدہ گتھیاں سلجھا رہے ہیں اور ہمارے ذہن ودماغ پر علم کی برکھا برس رہی ہے۔ لگتا ہے کہ علم کا ایک ٹھاٹھیں مارتا سمندر انتہائی سنجیدگی وقار کے ساتھ بہہ رہا ہے اور اس کی موجیں قیمتی موتیاں بکھیر رہی ہیں۔ لیکن ہم کم ظرف ہیں جو ان لعل و گہر سے دامن نہیں بھر پارہے ہیں۔ میں آپ کے استاذانہ و مربیانہ کردار کی ترجمانی کیوں کر کرسکتا ہوں۔ بس صرف اس وقت کے ایک ماہر علم وفن، قابل تعریف و تقلید علی بہادر مرحوم کافی خاموش مزاج، نرم طبیعت اور اچھے اخلاق کے حامل۔ ہمہ وقت فکر میں ڈوبے رہتے تھے۔ انکی خاموشی گفتگو ہوا کرتی تھی۔
وہی بزم ہے وہی دھوم ہے ، وہی عاشقوں کا ہجوم ہے۔
ہے کمی تو بس اسی چاند کی ، جو تہہ مزار چلا گیا۔
حضرت صاحب اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کرتے تھے کہ آپ اپنے آپ کو مفید ثابت کریں اور خصوصاً فکری محاذ پر جم کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
علم و حکمت، دانش و آگہی علی بہادر صاحب کی دلچسپی کا سامان تھا۔ اپ رح کی اٹھان ہی ایسی ہے کہ لکھنا پڑھنا زندگی کا ایک ضروری مشغلہ بن گیا ہے، بچپن سے علم وادب کی قدر اور زندگی کی تمام دوسری قدروں پر اس کی فوقیت کا احساس علی بہادر صاحب رح کے ریشہ ریشہ میں پیوست ہے۔
آہ کیا شخص تھا جو محفل ویران کرگیا۔
یوں تو سب کو ایک دن اس دارفانی سے جانا ہے۔ لیکن موت اس کی جس کو زمانہ کرے یاد کے مصداق حضرت علی بہادر صاحب کے رخصت ہونے سے ایک علم کی دنیا ویران ہوگئی۔ ایک چمن اجڑ گیا۔ کلیجہ منہ کو آرہا ہے ۔ دل کی کیفیت عجب ہے، جس کا بیان شاید الفاظ و جملوں میں نہیں ہوسکتاہے۔ بس یوں لگ رہا ہے کہ
وہ جو بیچتے تھے دوائے دل وہ دکان اپنی بڑھا گئے.
دل پریشاں اور ذہن ودماغ قضا وقدر کے فیصلوں میں الجھی ہوئے ہیں اور زبان بے اختیار کہہ رہی ہے کہ
جو بادہ کش تھے پرانے، وہ اٹھتے جاتے ہيں
کہيں سے آب بقائے دوام لے ساقي!
علامہ اقبال
اور آخر میں ہیڈ ٹیچر حکیم زیب صاحب اور سارے سکول سٹاف کی طرف سے ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اور گاؤں صواؤی کے لئے ان کی علمی خدمات کا اعتراف کرکے ان کو سلام پیش کرتے ہیں۔ بارگاہ رب العزت میں انتہائی عاجزانہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ استاذ محترم کو ان کی خدمات کا بہترین بدلہ عطا فرمائے۔ آمین!
تحریر: Aʀꜱʜ Kʜᴀɴ
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Address
Swawai
Bunerwal
23434
Opening Hours
| Monday | 03:00 - 18:00 |
| Tuesday | 03:00 - 18:00 |
| Wednesday | 03:00 - 18:00 |
| Thursday | 03:00 - 18:00 |
| Friday | 03:00 - 18:00 |
| Saturday | 03:00 - 18:00 |