All In One
Wellcome to our page All In One. like our page for educational news,admission,schlorships and jobs a
13/04/2026
29/03/2026
پاکستان سے اگر اپ باہر ملک جانے کا ارادہ رکھتے ہیں چاہے وہ Study Visa یا ورک ویزہ ہو تو اپکو لازمی اپنی ڈاکومنٹس درج زیل اداروں سے تصدیق کرنا ہوگا۔ جس میں
1. Board 2. IBCC 3. HEC 4 . MOFA
اپکو درج زیل ڈاکومنٹس مطلوبہ ادارے سے Attest کرنا ہوگا۔
Step 1: Matric & FA/Fsc: Board + IBCC + MOFA
Step 2: University Doc: HEC + MOFA
Step 3. All Above Documents from MOFA
----------------------------------مسٹر ☕-------------------------
1۔ Board
سب سے پہلے اپنے اپنی میٹرک اور انٹرمیڈیٹ یعنی FSC کی ٹرانسکرپٹ اور سرٹیفیکیٹ کی ایک ایک فوٹو کاپی کرنی ہیں۔ پھر اپ اپنی مطلوبہ بورڈ وزٹ کریں ( میرا ملاکنڈ بورڈ تھا اپ اپنی مطلوبہ بورڈ جائیں ) عمومی طور پر بورڈ کے اندر یا قریبی بینک موجود ہوتا ہیں (ملاکنڈ بورڈ کے اندر Allied Bank موجود ہیں) سب سے پہلے بنک میں اپکو بورڈ کا ایک Deposit Slip ملے گا (اپ وہاں کسی سے پوچھ سکتے ہیں وہ اپکو دیگا)۔ اسکو بھر دے اور میٹرک کی سرٹیفیکیٹ اور ٹرانسکرپٹ اور انٹرمیڈیٹ کی سرٹیفیکیٹ اور ٹرانسکرپٹ کی فیس ملاکنڈ کے اندر 2000 روپے ہیں۔ اپنے دو ہزار روپے بنک میں جمع کرنے ہیں! بہتر ہیں اپ اپنی مطلوبہ بورڈ پہلے اپنی بورڈ میں موجود لائن میں کھڑے لوگ جو فیس جمع کرنے کیلئے کھڑے انسے معلومات لے۔ پیسے جمع کرنے کے بعد بنک کا Deposit Slip اور میٹرک کی سرٹیفیکیٹ اور ٹرانسکرپٹ اور انٹرمیڈیٹ کی سرٹیفیکیٹ اور ٹرانسکرپٹ کی کاپی ( جو تقریباً 4 ہوتی ہیں) انکو جا کر بورڈ کے مطلوبہ Window میں جمع کریں ( ملاکنڈ بورڈ میں ونڈو 2 میں اپ جمع کرسکتے ہیں) ۔ افیسر اپسے کچھ 30 منٹ یا ایک گھنٹہ بعد واپس انے کا کہے گا۔ یا اسے وقت وہ اپکو کہے گا کہ اپکی مطلوبہ ڈاکومنٹس Verified ہوچکی ہیں اور IBCC Office کو آنلائن اپڈیٹس ہوچکی ہیں۔ بس یہاں تک بورڈ کا کام اپکا ہوگیا۔ اپ دوسرا مرحلہ اتا ہیں IBBC کا۔۔۔ IBCC افس پاکستان کے ہر بڑے شہر میں موجود ہوتا ہیں یہ دفتر
Check list for Board:
1. Matric & Fsc Documents
2. CNIC
3. 2000 to 5000 Pkr
💡Recommended both photocopies & original
:
1.Don't Submit original Documents in Board
2. Don't pay to any agent
3. Try to visit in the morning for ease
اپکو بلکل Confused ہونے کی ضرورت نہیں بورڈ جاکر اپکے طرح اور چھی بہت سارے سٹوڈنٹس ہونگے جہاں اپکو سمجھ نہیں اتا کسی سے بھی پوچھ لو وہ اپکو گائیڈ کردیگا۔
----------------------------------مسٹر ☕-------------------------
2۔ IBCC
اپنی میٹرک کی سرٹیفیکیٹ اور ٹرانسکرپٹ اور انٹرمیڈیٹ کی سرٹیفیکیٹ اور ٹرانسکرپٹ Original اور کاپیاں اور شناختی کارڈ کی کاپی ضرور لیکر جائیں۔
۔IBCC وزٹ کرنے سے پہلے دو کام پہلے کرلے۔
پہلا کام اپ IBCC کے ساتھ جس دن اپ وزٹ کرنا چاہتے ہیں اس دن کا Appointment Book کریں کوشش کریں کہ اپوائنٹمنٹ صبح کا بک کریں تاکہ اس دن اپکو ڈاکومنٹس مل سکے۔ اپوائنٹمنٹ اور Deposit Slip اپ IBCC کی ویب سائٹ پر خود دو منٹ میں کرسکتے ہیں۔ درج زیل لنک سے!
https://ibcc.edu.pk/rules-of-attestation/
دوسرا اپنے IBCC کی ویبسائٹ پر فیس کی چلان بھرنا ہیں اور PDF میں ڈاؤنلوڈ کرنے کے بعد اسکو فرنٹ کرلے۔ یہ اپکو اپائنٹمنٹ بک کرنے والے ویبسائٹ سے مل۔جائیگا۔
اسکے اوپر میں ویڈیو بنا چکا ہو جس میں سکرین ریکارڈنگ میں یہ طریقہ کار سمجھا چکا ہو اپ دیکھ سکتے ہیں
اپوائنٹمنٹ بک کرنے کے بعد اسکو فرنٹ کریں اور Deposit Slip کو بھی فرنٹ کرکے اپ نیشنل بنک میں وہ پسیے جمع کرسکتے ہیں۔ جو تقریباً 4800 روپے بنتے ہیں اوریجنل کی۔
پیسے جمع کرنے کے بعد بنک کا سلیف اور اپوائنٹمنٹ اپکو فرنٹ کرنے کے بعد اپ اوریجنل کو ساتھ لیکر IBCC کے دفتر جاکر ونڈو میں جمع کریں۔ افس والا اپکو 4 سے پانچ گھنٹے بعد آنے کا کہے گا۔ اس ٹائم تک باہر گھومے پھرے پھر واپس مطلوبہ ٹائم پر اکر اپنے اوریجنل Documents Attested وصول کریں۔
TIPS:
1۔افس کے باہر بیٹھے ایجنٹ سے دور رہیں یہ صرف Deposit Slip اور اپوئنمنٹ لیٹر جو اپ دو منٹ میں ویبسائٹ پر خود کرسکتے ہیں اسکے 600 سے ہزار روپے لیتے ہیں۔
2۔ ڈاکومنٹس صرف اپ خود یا اپکا Blood Relation والے جمع کرسکتے ہیں مطلب ماں باپ بھائی یا بہن بس!!!!
----------------------------------مسٹر ☕-------------------------
۔HEC
ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان سے اپ اپنی یونیورسٹی یعنی ہائیر ایجوکیشن کی ڈگریاں Attest کرسکتے ہیں۔ پاکستان کے بڑے شہروں میں انکے افیس موجود ہوتے ہیں جیسے کہ پشاور، اسلام آباد، لاہور اور کراچی۔
یہ Attestation اپ دو طریقوں سے کرسکتے ہو یا تو اپ HEC کی ویبسائٹ پر اپنا اکاؤنٹ بنا کر وہاں اپوئنمنٹ بک کرنے کے بعد اپ Courier کے زریعے بھیج سکتے ہیں پاکستان میں اپ یہ TCS کے زریعے کرسکتے ہیں۔ بس TCS کے دفتر جاکر انسے کہے کہ اپ Attestation کیلئے HEC ڈاکومنٹس بھیجنا چاہتے ہیں باقی وہ سنھبالیگے۔ ویسے اس طریقہ کار میں اپکا ٹائم زیادہ لگ سکتا ہیں اور ڈاکومنٹس Attest ہونے کے بعد وہ اپکی مطلوبہ ایڈریس پر واپس مل جائینگے۔
دوسرا طریقہ اپ Walk in Appointment کرسکتے ہیں۔ بس صبح سویرے جاکر اپ لائن میں کھڑے ہو جائیں مطلوبہ ونڈو پر پیسے اور ڈاکومنٹس جمع کریں اپکی ڈاکومنٹس اپکو اسے دن مل جائیگی۔
درج بالا طریقہ کار کے اوپر یوٹیوب پر اپکو ویڈیوز مل جائیگی بس وہ دیکھ لے یا اپنی کسی دوست جس نے یہ پراسیس کیا ہو انسے پوچھے۔
----------------------------------مسٹر ☕-------------------------j
4۔ MOFA
اسکے بعد اگر آپکے تمام درج بالا Attested Documents اپکی CNIC اور اسکی فوٹو کاپی Police Clearance Certificate اور FRC ( جو اپ نادرہ سے بنوائ سکتے ہیں)
Check List for MOFA:
1. All Educational Documents
2. FRC
3. Police Clearance Certificate
4. Any important work Experience letter etc
لیکر اپ MOFA دفتر 12 بجے سے پہلے پنھچ جائے ( جتنا جلدی پہنچ جائینگے اتنا جلدی اپکا کام ہوجئیگا) اس میں اپکو کسی بھی اپوائنٹمنٹ کی ضرورت نہیں بس لائن میں کھڑے ہو۔ جب اپکی باری اجائیگی اپ اپنی ڈاکومنٹس جمع کریں وہ اپکو ایک ٹوکن دے گا۔ 200 سے 500 روپے تک خرچہ اتا ہیں جو اپنے ونڈو میں جمع کرنے ہیں جہاں اپنے ڈاکومنٹس دینے ہیں! ٹوکن لیکر اپ یا تو افس کے اندر انتظار کریں یا ںاہر جاکر اپ آسکتے 2 سے 3 گھنٹے بعد !! اگر گیٹ بند تھا تو اپنا ٹوکن دیکھا دے وہ سیکورٹی والا اپکو جانے دیگا اندر۔ اندر جاکر اپنے تمام کاغذات وصول کریں۔
TIPS:
1. Try to reach earlier
2. Checks your Documents
3. Bring Original CNIC
4. Try to reach before 12
Rules For Attestation - Inter Boards Coordination Commission Rules For Attestationibccweb2024-07-11T10:06:45+05:00 Attestation of Educational Certificates/Diplomas The Government of Pakistan has authorized IBCC to attest certificates / diplomas at Secondary and Higher Secondary / Intermediate levels, awarded by all Boards of Intermediate and Secondary Educati...
27/03/2026
University of Buner
07/02/2026
Aiou degree apply method..
☺️پاکستان کے تمام ضروری سروس کوڈز — ایک ہی جگہ پر!
کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ اپنے موبائل سے ایک ایس ایم ایس (SMS) کے ذریعے اہم سرکاری معلومات حاصل کر سکتے ہیں؟ اب لائنوں میں لگنے کی ضرورت نہیں!
شناختی کارڈ اور ذاتی معلومات (NADRA)
8000: شناختی کارڈ کی تصدیق (CNIC Verification)
668: نام پر رجسٹرڈ سموں کی تعداد جاننا
8300: ووٹ کی معلومات اور پولنگ اسٹیشن
8001: فیملی شجرہ کی تصدیق (Family Tree)
8008: شناختی کارڈ کی ایکسپائری ڈیٹ چیک کرنا
8005: قریبی نادرا سینٹر کا پتہ معلوم کرنا
گاڑی کی تصدیق (Excise / Vehicle Verification)
8149: پنجاب گاڑی کی رجسٹریشن چیک کریں
8521: اسلام آباد گاڑی کی رجسٹریشن
ڈراہوینگ لاسنس کی تصدیق ( Driving Licence Verification)
8147: پنجاب ڈرائیونگ لائسنس کی تصدیق
6040: سندھ ڈرائیونگ لائسنس کی تصدیق
پاسپورٹ کی تصدیق ( Passport Verification)
9988: پاسپورٹ بننے کی صورتحال (Passport Status)
مالی امداد اور صحت (Govt Schemes)
8171: بے نظیر انکم سپورٹ / احساس پروگرام میں اہلیت
8500: صحت کارڈ کی اہلیت اور ہسپتال کی معلومات
8123: مفت راشن پروگرام میں رجسٹریشن
8900: وزیراعظم یوتھ لون پروگرام کی اہلیت
موبائل اور انٹرنیٹ (PTA)
8484: موبائل فون کی پی ٹی اے (PTA) سے تصدیق
* #06 #: اپنے موبائل کا IMEI نمبر معلوم کرنا
667: سم کس کے نام پر ہے؟ (سم سے 'MNP' لکھ کر بھیجیں)
ہنگامی حالات اور شکایات (Emergency)
15: پولیس مدد (Police Help)
1122: ایمبولینس اور فائر بریگیڈ
130: موٹروے پولیس ہیلپ لائن
1991: سائبر کرائم (آن لائن فراڈ) کی شکایت (FIA)
1033: اینٹی کرپشن ہیلپ لائن
07/01/2026
آغوش — الخدمت فاؤنڈیشن کا یتیم بچوں کے لیے خصوصی پروگرام
الخدمت فاؤنڈیشن کے آغوش پروگرام کے تحت یتیم بچوں کو معیاری تعلیم، دینی و اخلاقی تربیت، رہائش، خوراک اور صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جاتی ہیں تاکہ وہ ایک روشن اور باوقار مستقبل کی طرف بڑھ سکیں۔
آغوش میں داخلے کے لیے رجسٹریشن کا آغاز ہو چکا ہے۔
🔹 رجسٹریشن کی آخری تاریخ: 30 جنوری
🔹 انٹری ٹیسٹ کی تاریخ: 01 فروری
اگر آپ کسی مستحق یتیم بچے کو بہتر تعلیم اور محفوظ ماحول دینا چاہتے ہیں تو آغوش پروگرام میں اس کا اندراج کروائیں۔
آئیں! مل کر یتیم بچوں کے خوابوں کو حقیقت بنائیں — کیونکہ ہر بچہ ایک روشن مستقبل کا حق دار ہے۔
02/01/2026
صوبہ خیبرپختونخواہ کے سرکاری اسکولوں کے ذہین طلباء اور طالبات سے درخواست برائے وظائف طلب!! ایٹا پر اپلائی 05 جنوری سے شروع ہوگی اور 18 جنوری تک جاری رہے گی ..
19/12/2025
آپ سب کو بہت بہت مبارک
پروموشن فارگو آپشن مکمل طور پر بحال کردیا گیا ھے نوٹیفکیشن جاری
عزیزاللہ خان صوبائی صدر اپٹا خیبرپختونخوا
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the public figure
Telephone
Website
Address
Bunerwal