saifulmaluk.com.pk

saifulmaluk.com.pk

Share

Largest News Net Work

31/03/2026

محکمہ تعلیم خیبرپختونخواہ نے یکم اپریل سے سرکاری سکولوں کے لیے نئے اوقات کار جاری کردیے !جاری نوٹفیکشن کے مطابق پرائمری کلاسز 7:30 تو 1:35
مڈل 7:30 تا 2:35۔۔۔۔ہائی سکول 7:30 تا 3:00
جبکہ انٹرمیڈیٹ سکولوں کے لیے بھی ٹائمنگ 7:30 تا 3:00 بجے تک ہوگی !
نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

31/03/2026

ماں کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر غفلت نہ کرتے تو میرا بیٹا بچ جاتا۔ ڈاکٹر کی غفلت سے کچھ لمحے پہلے کے مناظر۔۔۔۔

30/03/2026

بالاکوٹ۔۔۔۔۔وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف کے دیرینہ ساتھی خطیب حریت قاضی میاں محمد صادق نے مسلم لیگ (ن) کے سوشل ورکر چوہدری نذیر کے ہمراہ میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردار محمد یوسف کی جانب سے ضلع مانسہرہ کے لیے ایک ارب روپے کے فنڈز کی منظوری ایک تاریخی اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مشکل اور صبر آزما ملکی حالات کے باوجود اتنی بڑی رقم کا اجراء ان کی صلاحیتوں، عوام دوستی اور علاقائی اخلاص کا منہ بولتا ثبوت ہے۔۔۔قاضی میاں محمد صادق نے سردار محمد یوسف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عوامی امیدوں اور امنگوں پر پورا اترتے ہوئے عملی اقدامات کیے ہیں۔ خصوصاً زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کے لیے طویل عرصے بعد اتنی خطیر رقم کا اجراء عوام دوستی کا واضح مظہر ہے۔اس موقع پر چوہدری نذیر نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں اس رقم کا اجراء کیا جا رہا ہے، جبکہ اہم ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے بعد مزید فنڈز کے اجرا کا بھی امکان ہے۔۔۔۔۔۔قاضی صادق نے ایک خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ بہت جلد سردار محمد یوسف کی دعوت پر وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ بالاکوٹ متوقع ہے، جس کے دوران اہم منصوبوں کے اعلانات کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور بالاکوٹ ڈیم کی تعمیر کے باعث تحصیل بالاکوٹ کے لیے مستقبل میں مفت بجلی کی فراہمی کا بھی امکان ہے۔

Photos from saifulmaluk.com.pk's post 29/03/2026

بالاکوٹ کی سیاسی فضا میں ایک بار پھر ہلچل تیز ہونے لگی ہے اور نئی سیاسی بساط بچھنے کے آثار نمایاں ہو گئے ہیں۔سابق صوبائی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید احمد حسین شاہ نے سٹی کونسل بالاکوٹ کے نائب ناظم حاجی طاہر خان کی رہائشگاہ پر اہم ملاقات کی، جہاں علاقائی سیاست، باہمی مشاورت اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران مقامی سطح پر عوامی مسائل کے حل اور بلدیاتی و صوبائی سیاست میں ممکنہ تبدیلیوں پر بھی غور کیا گیا، جسے بالاکوٹ کی سیاست میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔۔۔۔واضح رہے کہ حاجی طاہر خان ایک مضبوط خاندانی و سیاسی پس منظر رکھتے ہیں۔ وہ بالاکوٹ کے ہر دلعزیز شہید ناظم شاہ عالم خان اور سابق ناظم بالاکوٹ حاجی فرخ شفقت خان کے حقیقی بھائی ہیں، جس کے باعث ان کی سیاسی و سماجی حیثیت علاقے میں خاصی اہمیت کی حامل ہے۔۔۔۔سیاسی مبصرین کے مطابق یہ ملاقات مستقبل قریب میں بالاکوٹ کی سیاست میں نئی صف بندیوں کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے۔

Photos from saifulmaluk.com.pk's post 26/03/2026

محفلِ مشاعرہ بیادِ فیاض عزیز، بالاکوٹ
بالاکوٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ادبی تنظیم ادبستان کے زیر اہتمام آج بالاکوٹ کے ایک مقامی ہوٹل میں نامور ادیب و شاعر فیاض عزیز مرحوم کی یاد میں ایک پُروقار ادبی نشست و مشاعرہ کا انعقاد ہوا۔ مشاعرے کی صدارت سینئر شاعر ڈاکٹر ہارون الرشید نے کی جبکہ نظامت کے فرائض سعید الرحمان سعید نے انجام دیے۔تقریب میں ایم پی اے بالاکوٹ منیر حسین لغمانی، اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ حسرت خان، چیئرمین اجتماعی فلاحی تنظیم محمد طیب خان، سیاسی و سماجی رہنما حاجی محمد طاہر خان اور چیئرمین گرلاٹ محمد معروف اعوان بطور مہمانان خصوصی شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ علاقے کی سیاسی، سماجی اور ادبی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔نشست کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے حامد وسیم خان نے کیا، جبکہ سعید الرحمان سعید نے احمد حسین مجاہد کی نعت پیش کی۔ شہباز سرور نے فیاض عزیز کی شخصیت اور فن پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے ان کی ادبی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔مشاعرے میں شریک شعرائے کرام نے اپنا کلام پیش کر کے حاضرین سے بھرپور داد وصول کی۔ کلام پیش کرنے والوں میں ڈاکٹر ہارون الرشید، منور احمد منور، سعید الرحمان سعید، رفیع احمد شاکر عنقا، قاضی ریاض احمد، سمندر خان سمندر، آصف رضا طاہر، شہباز سرور، نسیم سواتی، عبد اللطیف، محمد عادل، سعد ذوالفقار، الیاس احمد اور محمد وسیم فقیر شامل تھے۔ عدنان عزیز نے اپنے والد فیاض عزیز کا کلام بھی پیش کیا۔۔۔تقریب کے اختتام پر حاجی محمد طاہر خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فیاض عزیز نے علم و ادب کی جو شمع روشن کی، اسے ان کے بیٹے احسن انداز میں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر حسرت خان نے ادبی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔۔۔صدرِ محفل ڈاکٹر ہارون الرشید نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بالاکوٹ میں سرکاری لائبریری کے قیام اور صحت مند ادبی سرگرمیوں کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔ ایم پی اے منیر حسین لغمانی نے شعراء کو معاشرے کا ترجمان قرار دیتے ہوئے محمد وسیم فقیر اور شہباز سرور کی شاعری کو عصری حالات کی عکاس قرار دیا۔ انہوں نے اپنے والد فقیر خان عاصی کا کلام بھی پیش کیا اور ادبی سرگرمیوں کے تسلسل کے لیے ٹی ایم اے کمیونٹی ہال کو استعمال میں لانے کی تجویز دی۔مشاعرہ کے آخر میں انتظامیہ نے مہمانان خصوصی، شعرائے کرام اور شرکائے محفل کا شکریہ ادا کیا۔

25/03/2026

شیڑھی بھنگیاں کا رہائشی محمد منصور اپنے ضعیف العمر والد کے ہمراہ مقامی ایک شخص کی جانب سے ہونے والی زیادتیوں اور ناانصافیوں کے حوالے سے تفصیلات بیان کررہا ہے۔

Photos from saifulmaluk.com.pk's post 15/03/2026

پشاور کے علاقے بیجو قبر میں نظر آنے والی ایک عجیب سی چیز کو آرمی اسٹیڈیم کے قریب مقامی لوگوں نے قابو کر لیا۔ ذرائع کے مطابق علاقے کے لوگوں نے بروقت ہمت کرتے ہوئے اسے پکڑ لیا اور اس طرح ممکنہ نقصان سے بچاؤ ہو گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں کافی دیر تک لوگوں کا ہجوم لگا رہا جبکہ معاملے کی مزید حقیقت جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔۔۔

07/03/2026

بالاکوٹ کے سوشل میڈیا اسٹار محمد جاوید عرف مہانڈری کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں نامزد ملزم پولیس کانسٹیبل شاہد نے عدالت کے روبرو اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پولیس نے ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں دوبارہ پیش کیا جہاں سماعت کے دوران ملزم نے جاوید مہانڈری کو قتل کرنے کا اقرار کیا ملزم کے اعترافِ جرم اور پولیس کی جانب سے ابتدائی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کانسٹیبل شاہد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے احکامات جاری کر دئیے واضح رہے کہ بالاکوٹ سے تعلق رکھنے والے معروف سوشل میڈیا اسٹار جاوید عرف مہانڈری کے قتل نے علاقے میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑا دی تھی جس کے بعد ڈی پی او مانسہرہ اظہر خان کی ہدایت پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا تھا قانونی کارروائی کے بعد ملزم کو سلاخوں کے پیچھے منتقل کر دیا گیا ہے ۔

01/03/2026

بالاکوٹ۔۔صحافی راشد علی راشد کے فرزند محمد احمد مصطفی کلاس تھری میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر صحافی نصیر انور سے ایوارڈ وصول کررہے ہیں۔

01/03/2026

غزالی پبلک سکول اینڈ کالج کے ہونہار وباصلاحیت بچے یوم والدین کی تقریب کے موقع پر ٹیبلو پیش کررہے ہیں۔

Want your business to be the top-listed Media Company in Balakot?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address


Balakot