Charagh-e-Manzil
Charagh-e-Manzil is a registered organization dedicated to empowering special persons and supporting the underprivileged in AJ&K.
We work towards inclusivity, accessibility, and social welfare for special persons, widows, orphans, and those in need.
03/06/2026
ہنر مندی کے فروغ میں اہم سنگِ میل، چراغِ منزل ویلفیئر آف اسپیشل پرسنز آزاد کشمیر کے زیرِ اہتمام جامعہ آمنہ للبنات نیم کلس میں 36 طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم-
دھیرکوٹ ،کلس: چراغِ منزل ویلفیئر آف اسپیشل پرسنز آزاد کشمیر کے تعاون سے جامعہ آمنہ للبنات نیم کلس میں سلائی کڑھائی کا کورس مکمل کرنے والی 36 طالبات کے اعزاز میں ایک پروقار تقریبِ تقسیمِ اسناد منعقد ہوئی۔ اس موقع پر طالبات کو کامیابی کے سرٹیفکیٹس دیے گئے اور ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
واضح رہے کہ ایک سال قبل چراغِ منزل ویلفیئر آف اسپیشل پرسنز آزاد کشمیر نے جامعہ آمنہ للبنات کو سلائی مشینیں فراہم کی تھیں تاکہ طالبات دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ فنی مہارتیں بھی حاصل کر سکیں۔ الحمدللہ آج اس منصوبے کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اور درجنوں طالبات باعزت روزگار کے قابل بن رہی ہیں۔
تقریب میں چراغِ منزل ویلفیئر آف اسپیشل پرسنز آزاد کشمیر کے چیئرمین سردار محمد سعید عباسی اور صدر محمد اشرف خان اور کی خدمات کو خصوصی خراجِ تحسین پیش کیا گیا، جن کی قیادت میں ادارہ خصوصی افراد، مستحق خاندانوں، تعلیم اور فلاحِ عامہ کے مختلف منصوبوں پر کامیابی سے کام کر رہا ہے۔
اس موقع پر ادارے کی بانی محترمہ نسرین عزیز (مرحومہ) کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، جنہوں نے جسمانی معذوری کے باوجود خدمتِ خلق کا ایسا چراغ روشن کیا جو آج بھی معاشرے کے محروم طبقات کے لیے امید اور سہارا بنا ہوا ہے۔
تقریب میں مولانا دلشاد صدیقی اور پرنسپل ریڈ فاؤنڈیشن ہائی سکول کلس خلیق الرحمن فائق نے بھی شرکت کی اور طالبات کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے چراغِ منزل ویلفیئر آف اسپیشل پرسنز آزاد کشمیر اور جامعہ آمنہ للبنات کی کاوشوں کی بھرپور تعریف کی۔ جامعہ آمنہ للبنات کے مہتمم علامہ حافظ ضیاء الحق صاحب کی خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا، جن کی مسلسل نگرانی، محنت اور دلچسپی سے یہ تربیتی پروگرام کامیابی سے ہمکنار ہوا۔
چراغِ منزل ویلفیئر آف اسپیشل پرسنز آزاد کشمیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خواتین، خصوصی افراد اور معاشرے کے محروم طبقات کی فلاح و خودمختاری کے لیے ایسے منصوبوں کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔
"ہنر مند بیٹیاں، خود مختار خاندان اور روشن مستقبل"
03/06/2026
چیئرمین چراغِ منزل ویلفیئر آف اسپیشل پرسنز آزاد کشمیر کی پمز اسلام آباد میں ایک حادثہ میں دونوں ہاتھوں سے محروم ہونے والے نوجوان مامون نئیر کی عیادت۔
اسلام آباد: چیئرمین چراغِ منزل ویلفیئر آف اسپیشل پرسنز آزاد کشمیر، سردار محمد سعید عباسی نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (PIMS)اسلام آباد میں زیرِ علاج 16 سالہ نوجوان مامون نئیر عباسی کی عیادت کی، جو چند روز قبل ایک افسوسناک حادثے کے نتیجے میں اپنے دونوں ہاتھوں سے محروم ہو گئے تھے۔
اس موقع پر سردار محمد سعید عباسی نے زخمی نوجوان کی خیریت دریافت کی، حوصلہ افزائی کی اور شفقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ہاتھوں سے پانی بھی پلایا۔ انہوں نے مامون کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ حادثے نے پورے خاندان اور علاقے کو غمزدہ کر دیا ہے، تاہم اجتماعی کوششوں اور تعاون سے متاثرہ نوجوان کو دوبارہ معمول کی زندگی کی طرف لایا جا سکتا ہے۔
چیئرمین چراغِ منزل ویلفیئر آف اسپیشل پرسنز نے حکومتِ آزاد کشمیر، وفاقی و صوبائی اداروں، فلاحی تنظیموں، مخیر حضرات اور اوورسیز کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مالی تعاون کریں تاکہ جدید مصنوعی ہاتھ (Bionic/Prosthetic Hands) بیرونِ ملک سے حاصل کرکے نوجوان کو فراہم کیے جا سکیں اور وہ دوبارہ باوقار اور خودمختار زندگی گزارنے کے قابل ہو سکیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک فرد کی مدد نہیں بلکہ ایک نوجوان کی امیدوں، خوابوں اور مستقبل کی بحالی کا معاملہ ہے، جس کے لیے معاشرے کے ہر طبقے کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
نیشنل پریس کلب اسلام آبادکے نو منتخب فنانس سیکرٹری عابد عباسی سے چراغِ منزل کے چیئرمین سعید خان عباسی اور نائب صدر آمنہ اسحاق عباسی کی ملاقات
11/05/2026
چیئرمین چراغِ منزل سردار محمد سعید خان عباسی نے
مولانا میاں محمد حلیم صاحب کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ مرحوم ایک مخلص عالمِ دین، شفیق انسان اور علاقے کی قابلِ احترام شخصیت تھے۔ ان کی دینی و سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔ آمین۔
10/05/2026
اسلام آباد: نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نو منتخب فنانس سیکرٹری اور سینئر صحافی عابد عباسی سے چراغِ منزل کی جانب سے ملاقات کی گئی، جس میں انہیں اس اہم ذمہ داری سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی گئی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر چراغِ منزل کے چیئرمین محمد سعید خان عباسی اور نائب صدر آمنہ اسحاق عباسی نے امید ظاہر کی کہ عابد عباسی صحافت کے میدان میں اپنی بہترین خدمات کے تسلسل کے ساتھ سماجی و فلاحی سرگرمیوں میں بھی اسی جذبے، خلوص اور ذمہ داری کے ساتھ مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ملاقات کے دوران چراغِ منزل کے پلیٹ فارم سے خصوصی افراد کو درپیش مسائل، ان کے حقوق، تعلیم، روزگار، فلاح و بہبود اور معاشرتی شمولیت جیسے اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عابد عباسی نے چراغِ منزل کی سماجی و فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ خصوصی افراد کسی بھی معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ میڈیا خصوصی افراد کی آواز کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے اور ان کے مسائل متعلقہ اداروں اور حکامِ بالا تک پہنچانے میں اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔ میٹنگ کے دوران مستقبل میں آگاہی مہمات، میڈیا تعاون اور خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ اقدامات کو مزید مؤثر بنانے پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا، جبکہ اس امر پر زور دیا گیا کہ ایک باوقار اور مساوی معاشرے کے قیام کے لیے خصوصی افراد کو ہر شعبۂ زندگی میں مکمل نمائندگی اور سہولیات فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
10/05/2026
عہدیداران چرا منزل کی حلف برداری کی تقریب چڑالہ میں منعقد ہوئی جناب پروفیسر غلام مصطفیٰ خان نے عہدیداران سے حلف لیا ۔
چراغِ منزل ویلفیئر آف اسپیشل پرسنز آزاد کشمیر کے زیر اہتمام داتوٹ انٹر کالج، راولاکوٹ میں ایک روزہ فری آئی کیمپ کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ اس کیمپ میں الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال کے ماہر ڈاکٹروں نے شرکت کی اور علاقہ بھر سے آنے والے مریضوں کا مفت معائنہ کیا۔
کیمپ کے دوران مجموعی طور پر 581 مریضوں کی فری اسکریننگ کی گئی، جن میں سے 213 مریضوں کو مفت چشمے فراہم کیے گئے۔ مزید برآں 260 مریضوں میں ادویات تقسیم کی گئیں جبکہ 26 مریضوں کو مزید علاج اور آپریشن کے لیے ہسپتال ریفر کیا گیا۔ اس فلاحی اقدام کو مقامی آبادی نے نہایت سراہا اور اسے ایک اہم خدمت قرار دیا۔
چراغِ منزل کی جانب سے الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال کے ڈاکٹرز اور ان کی ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے پیشہ ورانہ ذمہ داری اور جذبہ خدمت کے تحت مریضوں کا علاج کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ کسان دوست آرگنائزیشن اور داتوٹ انٹرنیشنل پیپلز ویلفیئر آرگنائزیشن کے تمام عہدیداران و ممبران کے تعاون کو بھی سراہا گیا، جن کی مشترکہ کوششوں سے یہ کیمپ کامیابی سے ممکن ہوا۔
22/04/2026
پریس ریلیز
راولاکوٹ، مورخہ 22 اپریل 2026ء
چراغِ منزل ویلفیئر آف اسپیشل پرسنز آزاد کشمیر کے زیر اہتمام داتوٹ انٹر کالج، راولاکوٹ میں ایک روزہ فری آئی کیمپ کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ اس کیمپ میں الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال کے ماہر ڈاکٹروں نے شرکت کی اور علاقہ بھر سے آنے والے مریضوں کا مفت معائنہ کیا۔
کیمپ کے دوران مجموعی طور پر 581 مریضوں کی فری اسکریننگ کی گئی، جن میں سے 213 مریضوں کو مفت چشمے فراہم کیے گئے۔ مزید برآں 260 مریضوں میں ادویات تقسیم کی گئیں جبکہ 26 مریضوں کو مزید علاج اور آپریشن کے لیے ہسپتال ریفر کیا گیا۔ اس فلاحی اقدام کو مقامی آبادی نے نہایت سراہا اور اسے ایک اہم خدمت قرار دیا۔
اس موقع پر چراغِ منزل ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین سردار سعید عباسی نے کہا کہ تنظیم کا بنیادی مقصد معاشرے کے محروم طبقات کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے، اور مستقبل میں بھی اس نوعیت کے مزید فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔
چراغِ منزل کی جانب سے الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال کے ڈاکٹرز اور ان کی ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے پیشہ ورانہ ذمہ داری اور جذبہ خدمت کے تحت مریضوں کا علاج کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ داتوٹ انٹرنیشنل پیپلز ویلفیئر آرگنائزیشن کے تمام عہدیداران و ممبران کے تعاون کو بھی سراہا گیا، جن کی مشترکہ کوششوں سے یہ کیمپ کامیابی سے ممکن ہوا۔
آخر میں عوام الناس سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنی صحت کے حوالے سے آگاہی حاصل کریں اور ایسے فلاحی اقدامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل ممکن بنائی جا سکے۔
جاری کردہ از:
چراغِ منزل ویلفیئر آف اسپیشل پرسنز آزاد کشمیر
22/04/2026
چراغِ منزل کی پوری ٹیم داتوٹ انٹرنیشنل پیپلز ویلفیئر آرگنائزیشن کے جملہ عہدیداران و ممبران کے تعاون کا شکریہ ادا کرتی ہے-
21/04/2026
فری آئی کیمپ – اپنی بینائی کا خیال رکھیں!
چراغِ منزل ویلفیئر آرگنائزیشن آپ کی صحت و خدمت کے مشن کے تحت
📅 مورخہ: 22 اپریل 2026ء (بروز بدھ)
📍 مقام: انٹر کالج داتوٹ، راولاکوٹ (آزاد کشمیر)
⏰ وقت: صبح 8:30 بجے
👁️🗨️ اس فری آئی کیمپ میں آپ کو درج ذیل سہولیات بالکل مفت فراہم کی جائیں گی:
✔️ آنکھوں کا مکمل معائنہ
✔️ ماہر ڈاکٹرز کی مشاورت
✔️ ضروری ادویات کی مفت فراہمی
اگر آپ یا آپ کے عزیز آنکھوں کے کسی بھی مسئلے کا شکار ہیں تو یہ سنہری موقع ضائع نہ کریں۔ اپنی بینائی کی حفاظت کریں اور صحت مند زندگی کی طرف قدم بڑھائیں۔
📞 رابطہ کریں:
چیئرمین: سردار سعید عباسی — 0310-5228202
صدر: محمد اشرف خان — 0300-5105205
🤝 آئیں، صحت مند معاشرے کی تعمیر میں ہمارا ساتھ دیں اور اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ مستحق افراد اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔
چراغِ منزل ویلفیئر آف اسپیشل پرسنز آزادکشمیر
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the public figure
Website
Address
NeelaBut Road DhirKot , District Bagh, Azad Jammu & Kashmir
Bagh
12600