Hamara Buner

Hamara Buner

Share

ہمارا بونیر ( HAMARA BUNER ) لائیک کرنے کا شکریہ۔۔۔


۔hamara buner پر نہ صرف بونیر بلکہ دنیا بھر کی تازہ ترین خبریں شائیع کی جاتی ہے۔۔

مارا بونیر ( HAMARA BUNER ) لائیک کرنے کا شکریہ۔۔۔

۔ Hamara Buner ضلع بونیر کا واحد سوشل میڈیا پیج ہے جہاں تمام لوگوں اور تمام سیاسی جماعتوں کو خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر موقعہ دیا جاتا ہے۔۔
۔hamara buner پر نہ صرف بونیر بلکہ دنیا بھر کی تازہ ترین خبریں اور رپورٹس شائیع کئے جاتے ہیں۔۔ بلکہ سوشل مسائیل اور تفریح طبع کے پروگرامات بھی پیش کئے جاتے ہیں۔۔
عوامی مسائیل کو اُجاگر کرنا ہماری اولین ترجیح

Photos from Hamara Buner's post 13/06/2026

تیز اندھی کی وجہ سے بلوخان میں بجلی کے تاروں پر درختوں کی شاخیں گر گئی تھی..
اسرار خان نے اپنی مدد اپ کے تحت بجلی کی تاروں سے شاخیں ہٹا دی.

13/06/2026

🎓 ضلع بنیر کے گاؤں پاچا کلے، پیر بابا کے ہونہار نوجوان حیات اللہ کو یونیورسٹی آف ملاکنڈ سے بی بی اے (BBA) کی ڈگری کامیابی سے مکمل کرنے پر دلی مبارکباد۔

حیات اللہ کی یہ شاندار کامیابی ان کی مسلسل محنت، لگن اور عزم کا نتیجہ ہے۔ ہم ان کے والدین، اساتذہ اور تمام اہلِ خانہ کو بھی اس خوشی کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں زندگی کے ہر میدان میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور وہ اپنے علاقے، ضلع بنیر اور ملک کا نام روشن کرتے رہیں۔

13/06/2026

"پانچ سال سے سکول نہیں، صرف وعدے تعمیر ہو رہے ہیں!"

والئی سوات کے دور میں قائم ہونے والا گورنمنٹ پرائمری سکول گدیزی پاچا کلے تقریباً 30 ہزار آبادی کے لیے آج بھی واحد سرکاری پرائمری سکول ہے۔ افسوس کہ آبادی میں مسلسل اضافے کے باوجود دوسرا سرکاری سکول تعمیر نہ ہو سکا۔..

2022 میں اپ گریڈیشن کے نام پر پرانی عمارت گرا دی گئی، لیکن کئی سال گزرنے کے باوجود نئی تعمیر شروع نہ ہو سکی۔ آج بچے کرائے کی عمارت میں پڑھنے پر مجبور ہیں، جبکہ سکول کی اصل جگہ کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے۔..

اسی مسئلے کے خلاف آج جماعت اسلامی یوتھ گدیزی نے احتجاجی کیمپ لگایا، جہاں رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سکول کی تعمیر کا کام فوری طور پر شروع کیا جائے تاکہ علاقے کے بچوں کو ان کا بنیادی حقِ تعلیم مل سکے۔..

آخر پاچا کلے کے بچوں کو ایک مکمل اور محفوظ سرکاری سکول کب نصیب ہوگا؟

13/06/2026

70 سال گزر گئے... مگر پاچا کلے کے بچوں کا حقِ تعلیم آج بھی ادھورا ہے!..

والئی سوات کے دور میں تعمیر ہونے والا گورنمنٹ پرائمری سکول گدیزی پاچا کلے آج بھی تقریباً 30 ہزار آبادی کے لیے واحد سرکاری پرائمری سکول ہے۔ افسوس کہ دہائیاں گزرنے، آبادی میں بے پناہ اضافے اور کئی حکومتوں کے آنے جانے کے باوجود پاچا کلے میں دوسرا سرکاری پرائمری سکول تعمیر نہ ہو سکا۔..

سال 2022 میں اپ گریڈیشن کے نام پر اس سکول کی پرانی عمارت مسمار کر دی گئی، لیکن چار سال گزرنے کے باوجود نئی عمارت کی تعمیر شروع نہ ہو سکی۔ آج اس جگہ پر صرف ملبہ اور کچرے کا ڈھیر موجود ہے، جبکہ معصوم بچے ایک کرائے کی عمارت میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔..

سکول نہ ہونے اور قریبی علاقے میں متبادل سرکاری ادارہ موجود نہ ہونے کی وجہ سے غریب خاندانوں کے سینکڑوں بچے تعلیم چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ کیا یہ ہمارے بچوں کا قصور ہے کہ وہ ایک ایسے علاقے میں پیدا ہوئے جہاں تعلیم کو ترجیح نہیں دی گئی؟

آج جماعت اسلامی یوتھ گدیزی نے سکول کے کھنڈرات کے سامنے احتجاجی کیمپ لگا کر اس اہم مسئلے کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی شمالی کے سیکرٹری جنرل محمد حلیم باچا اور ضلعی امیر انجینئر ناصر علی نے کیمپ کا دورہ کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گورنمنٹ پرائمری سکول گدیزی پاچا کلے کی تعمیر فوری طور پر شروع کی جائے۔...

ہم پوچھتے ہیں: آخر پاچا کلے کے بچوں کو تعلیم کا بنیادی حق کب ملے گا؟ اور یہ کھنڈرات دوبارہ ایک آباد سکول میں کب تبدیل ہوں گے؟


_پرائمری_سکول_گدیزی_پاچا_کلے #بونیر

13/06/2026

حجرہ افضل خان گجر.. شکر درہ.. مٹہ .. سوات.

افضل خان گجر کے بھائی انور خان گجر کی Hamara Buner سے خصوصی بات چیت

13/06/2026

شکر درہ.... مٹہ... سوات

چار معصوم یتیم بچوں کا ایک ہی سوال ہے...
"ہمارے بابا کب واپس آئیں گے؟"

شہید نثار خان گجر روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب میں تھے اور 11 جون کو واپس جانا تھا، مگر وہ اپنے بچوں کو ہمیشہ کے لیے روتا چھوڑ گئے۔
ایک باپ چلا گیا... چار ننھے دل ٹوٹ گئے۔
اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ آمین۔
نثار خان گجر شہید کے والد اول خان گجر کی
Hamara Buner
بات چیت

Photos from Hamara Buner's post 13/06/2026

الحمداللہ.. برگوکند روڈ پر پریمیکس ( بلیک ٹاپنگ ) جاری..
اس روڈ کی تعمیر اور پختگی سے ہزاروں لوگوں کو امدورفت میں اسانی پیدا ہوگی...
سابق چیرمین عرفان خان کام.کی نگرانی کر رہے ہے..

Photos from Hamara Buner's post 13/06/2026

شکردرہ.. مٹہ .. سوات

افضل خان گجر کے حجرے میں افضل خان گجر کے بھائیوں انور خان گجر اور اول خان گجر سے ملاقات...
شہداء کی فاتحہ خوانی

Photos from Hamara Buner's post 12/06/2026

اعلان غم...
12 جون 2026. .. جمعہ

نوشاد اباد .. نربٹول.. بونیر

نوشاد آباد نربٹول میں دلروز خان کی صاحبزادی، اسد خان اور وارث خان کی بھتیجی، جبکہ آزاد خان اور اسرار خان کی بہن وفات پا گئی ہیں۔

مرحومہ کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔ فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت نوشاد آباد میں ہوگی..

Photos from Hamara Buner's post 12/06/2026

ڈسٹرکٹ فارسٹ افیسر ضلع بونیر عبدالمجید خان کی سخت ہدایات پر ایس ڈی ایف او سرکل ڈگر سفیراللہ کی بڑی کاروائی .

قیمتی پہاڑی جنگلات میں اگ لگانے والے مبینہ ملزمان گرفتار...

Want your business to be the top-listed Media Company in George Town?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address


No 86, Jalan Mayang Pasir Bukit Gedung
George Town
10300