Pakistani Eommunity Europe

Pakistani Eommunity   Europe

Condividi

Società Di Media nelle vicinanze

Radio Radar Porretta
Radio Radar Porretta

The voice of Pakistanis overseas

31/08/2020
11/05/2020

جو لوگ یورپ پہنچ کر سایلم لیتے ہیں اور لوگو کی باتوں میں اکر اپنی عمر غلط بتاتے ہیں
یا اپنا پاسپورٹ ضائع کر دیتے ہیں ۔۔۔
عمر کا جہاں تک تعلق ہے تو جو آپ کے پاکستانی ڈاکومنٹس پر ہے وہی کھلوایئن کل آپ کو اس ملک کے پیپر مل گے آپ کے پاسپورٹ پر اور جب کہ یورپ کے پیپرون پر اور عمر ہوئی تو آپ نے وہ ٹھیک کروانے میں اتنا زلیل ہونا ہے کہ مت پوچھو اس لیے اپنی عمر پوری کھلوایئن ۔۔
جو بندا 19 سال کا ہے وہ اگر 17 سال لکھوانا ہے تو کم عمری بیس پر پیپر مل جاتے ہیں کم عمری 18 سال تک ہے
فرانس میں کم عمر کو پیپر 100% مل جاتے ہیں مگر پاسپورٹ آپ کو دینا پڑھے گا تو وہ پیپر دیں گے لہذا آپ کم عمر ہے تو پلان کر کہ نکلیں پاکستان سے کم عمر کا پلان پاکستان سے لے کر نکلیں تو بہت فائدہ ہو گا ورنہ بہت مسائل بن جاتے ہیں ۔۔۔
دوسری بات جو لوگ پاسپورٹ راستے میں ضائع کرتے ہیں بھائی ترکی پہنچ کر وہاں سے ڈاک کے ذریعے پاکستان بھیج دو پاسپورٹ بعد میں منگوا لینا باقی اگر چھپا سکتے ہو تو بہت فائدے ہیں راستے میں اس کے مگر یہ چھپا کر لانے کے لیے بھی بندے کا عقل مند ہونا شرط ہے ۔۔۔
کوئی بھی پاسپورٹ کی وجہ سے آپ کو ڈی پورٹ نہی کرتا یہ بات زیئن سے نکال دیں ۔۔ آپ مجرم بھی ہیں تو پاسپورٹ آپ بن سکتا اس لیے یہ پاس رکھنا کوئی جرم نہی ہے ۔۔۔
شکریہ 🇵🇰🇬🇷🇮🇹🇨🇵🇪🇸🇹🇷

11/05/2020
پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے امارات ائرلائن نے خصوصی پروازیں چلا دیں - Pakistan News International - Latest Pakistani News in Urdu 11/05/2020

https://pni.net.pk/pakistan-news/پاکستانیوں-کی-وطن-واپسی-کے-لیے-امارات-ا/

پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے امارات ائرلائن نے خصوصی پروازیں چلا دیں - Pakistan News International - Latest Pakistani News in Urdu اسلام آباد(پی این آئی)پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے امارات ائر لائن نے خصوصی پروازیں چلا دیں،امارتی ایئرلائن کے وائس پریذیڈنٹ پاکستان محمد سرحان کا کہنا ہے کہ اما...

11/05/2020

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے قائم قرنطینہ سنٹر اور ان کو مہیا کیا جانے والا کھانا (آدھی پلیٹ خشک چاول‛ ایک سڑا ہوا کیلا اور ایک مالٹا)
اس سروس کے چارجز ہیں دس ہزار روپے
کوئی خدا کا خوف 😢

11/05/2020

(یونان سے)
نامعلوم شر پسند نے چھری کے وار کر کے پاکستانی کو زخمی کر دیا
بلال یوسف جسکا تعلق ضلع گجرات کے شہر جلالپور جٹاں سے بتایا گیا ہے ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق دس مئی کی رات الف سینا میں رہائش پذیر پاکستانی نوجوان کو نامعلوم شر پسندوں نے تیز دھار چھری کے وار کر کے زخمی کر دیا اور فرار ہونے میں کامیاب پولیس نے رپٹ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے البتہ زخمی بلال یوسف کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ ایمرجنسی وارڈ میں زیر علاج ہے

10/05/2020

آخر کب تک ہم بہتر مستقبل کی خاطر اپنی جانیں قربان کرتے رہیں گے سوچئے کا ضرور شیخوپورہ۔ فاروق آباد سے تعلق رکھنے والے 2 جوان افضل اور شہباز ڈنکی لگا کر یورپ جانے کی کوشش میں ترکی بارڈر پر ہلاک ۔

10/05/2020

سلویا رومانو اٹلی واپس پہنچ گئی۔
سلویا نے اسلام قبول کرلیا، سلویاکو اٹھارہ ماہ قبل کینیا کے ایک گاؤں میں قید کرلیا گیا تھا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ قبول اسلام کی وجہ نفسیاتی دباؤ اور حالات بھی ہوسکتے ہیں۔
اس دوران اسے مختلف جگہوں پر رکھا گیا۔ لیکن کسی قسم کی بدتمیزی یا زیادتی نہیں گی گئی۔ سلویا نے اس بات سے بھی انکار کیا ہے کہ اسکے قبول اسلام کی وجہ کوئی دباؤ تھا۔ نہ ہی اس نے شادی کی ہے اور نہ ہی کسی قسم کا ریلیشن رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں اس نے بتایا کہ اسکا قبول اسلام کا فیصلہ جلدی کا نہ تھا بلکہ قطعی طور پر طویل سوچ بچار کے بعد کیا گیا۔ قید کے دوران اسے گاؤں کے مختلف گھروں میں موجود پناہ گاہوں میں رکھا گیا جہاں پر وہ بند تھی اور اس پر نظر بھی رکھی جاتی تھی لیکن اسکی حرکت پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہ تھی۔
اسے قید کرنے والے لوگوں نے اپنے چہرے نقابوں کے پیچھے چھپائے ہوئے تھے اور تمیز داری سے بات کرتے تھے۔
سلویا نے بتایا کہ قید کرنے والوں نے اس سے یہ وعدہ کیا تھا کہ اسے قتل نہیں کیا جائے گا اور وہ اپنے وعدے پر قائم رہے۔دوران قید میں نے ان سے قرآن مہیا کرنے کا کہا جو انہوں نے مہیا کیا، میں نے قرآن کو سمجھنے کی کوشش کی اور کچھ عربی بھی سیکھی۔
کل سلویا کو صومالیہ کے دارلخلافہ کے قریب رہا کیا گیا، اور آج روما کی چامپنیو ائیر پورٹ پر خصوصی پرواز سے پہنچی تو ائیر پورٹ پر وزیر اعظم جوزیپے کونتے اور دی مایو وزیر خارجہ بھی موجود تھے۔
سلویا نے سبز رنگ کا صومالی اسلامی لباس پہنا ہوا تھا اور اینٹی کرونا وائرس ماسک بھی لگایا ہوا تھا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ "ریاست موجود ہے" ہم اپنے شہریوں کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کرتے رہیں گے۔
وزیر خارجہ کے ان تمام اداروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے سلویا کی رہائی میں اپنا کردار ادا کیا، اور یہ بھی کہا کہ ماں کے یوم کی مناسبت سے سلویا کی ماں اور اٹلی کی ساری ماؤں کےلئے ایک تحفہ ہے اور میری کوشش ہوگئی کہ جو بھی اٹالین کہیں پر قید ہیں انکو جلد آزاد کروایا جاسکے۔
سلویا کا درجہ حرارت ناپا گیا، اسکا کرونا کا ٹیسٹ کیا گیا، اور اسے مذید تفتیش کےلئے حراستی مقام پر منتقل کردیا گیا۔ سلویا رومانو کا یہ کہنا تھا کہ اسکی خواش ہے کہ وہ سکون سے اپنے اہل خانہ کےساتھ رہے ۔
راجہ افتخار خان

10/05/2020

‏بھارت کا ایک اور جنگی طیارہ مگ 29 کامیابی سے گر کر تباہ

Vuoi che la tua azienda sia il Società Di Media più quotato a Rome?
Clicca qui per richiedere la tua inserzione sponsorizzata.

Sito Web

Indirizzo


Rome