Paths VLogs

Paths VLogs

Condividi

Informazioni di contatto, mappa e indicazioni stradali, modulo di contatto, orari di apertura, servizi, valutazioni, foto, video e annunci di Paths VLogs, Personaggio pubblico, Milan.

26/12/2025

جب دسمبر کی آدھی رات کو پارا منفی 50 - 37 دکھا رہا ہو اور اس وقت اس اندھیری رات میں فوجی سپاہی سرحدوں کی حفاظت پر مامور ہوں۔ جب سرد ہوا کے جھونکے چہرے پر اپنے ناک اور کان کے ہونے کا احساس ختم کر دیتے ہیں۔ جب خاموشی اتنی خاموش کہ وحشت اس کی جگہ لے لیتی ہو تو یہ سپاہیوں کا جذبہ حب الوطنی ہے جو ان کے حوصلے بلند رکھتا ہے یہ پاک فوج کی تربیت ہے جو انہیں ثابت قدم رکھتی ہے۔

سیاچن میں موجود فوجی جوانوں تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں ❤اللہ تعالیٰ انکی حفاظت فرماۓ
اللہ پاک میرے وطن کو سلامت رکھے آمین

24/12/2025

جانے کب ہو گے کم اس دنیا کے غم
ایک اور تارکین وطن کی کشتی بحیرہ روم میں لیبیا کے ساحل سمندر کے پاس ڈوب گی 116 افراد کی ہلاکت کا خدشہ
🥲🥲🥲

24/12/2025

زندگی میں دسمبر پہلی بار آ رہا ھے ۔25.25.25 شاید کبھی پھر کبھی نہ آئے

23/12/2025

مرنے کے بعد اگر معلوم ہوا کہ خدا موجود ہے تو کیا ہوگا؟
(— حریش کمار)

حریش کمار نے فزکس میں پی ایچ ڈی کی، اس کے بعد بھارت کی ایک اہم یونیورسٹی میں لیکچرر کے عہدے پر فائز ہوئے۔

سن 1986 میں تعلیم کے سلسلے میں لندن گئے۔ وہاں اسٹیفن ہاکنگ کے لیکچرز اور کتابوں سے اس قدر متاثر ہوئے کہ خدا کے وجود کے منکر ہو گئے۔ یہ انکار اس حد تک بڑھا کہ بڑے بڑے مسلمان، عیسائی اور یہودی علماء سے بھرپور مناظرے کیے۔ حتیٰ کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک بھی انہیں قائل نہ کر سکے۔

ڈاکٹر حریش کمار خود بیان کرتے ہیں کہ سن 2005 کی چھٹیوں میں ایک دن صبح ایک مسلمان سبزی فروش نے دروازے کی گھنٹی بجائی۔ ہم پچھلے بیس برسوں سے اسی سے سبزی خرید رہے تھے۔ اس دن میں نے اسے چائے کی پیشکش کی تو اس نے قبول کر لی، اور حسبِ عادت میں نے خدا کے وجود پر بحث شروع کر دی۔

آدھے گھنٹے کی گفتگو سے یہ معلوم ہوا کہ وہ ایک سیدھا سادہ مسلمان ہے، پانچ وقت کا نمازی ہے، لین دین میں صاف گو اور ایماندار ہے، اور مناسب داموں پر سودا بیچتا ہے۔

جاتے وقت اس نے ایک ایسی بات کہی جس نے میری پوری زندگی بدل دی۔

اس نے کہا:
“ڈاکٹر صاحب! آپ خود کہتے ہیں کہ تقریباً چھ سے دس ہزار سال سے انسانی تاریخ میں پیغمبروں کی کہانیاں چلی آ رہی ہیں، اور سب ایک خدا اور جنت و دوزخ کی بات کرتے ہیں۔ اور آپ کی سائنس مرنے کے بعد کے حالات کا کوئی جواب نہیں دے سکتی۔
اب صرف دو ہی امکانات ہیں:

1. خدا کا وجود نہیں ہے

2. خدا کا وجود ہے

اگر خدا کا وجود نہ ہوا تو مرنے کے بعد ہم دونوں برابر ہوں گے۔
لیکن اگر خدا موجود ہوا تو پھر آپ پکڑے جائیں گے۔

تو دونوں صورتوں میں فائدے میں کون ہوا؟
اس کا فیصلہ آپ خود کر لیجیے۔

اسی لیے بہتر یہی ہے کہ خدا کو مان لیا جائے اور اس کے حکم پر چلا جائے، کیونکہ اس کا کلام انسان کو سیدھے راستے پر چلنے کی دعوت دیتا ہے۔”

ڈاکٹر حریش کمار کہتے ہیں:
میں نے ساری زندگی probability (امکان) کے لیکچرز دیے، لیکن اس کے جانے کے بعد سوچا کہ اس probability پر تو میں نے کبھی غور ہی نہیں کیا—کہ دونوں صورتوں میں خدا کو ماننے والا ہی فائدے میں ہے۔

22/12/2025

اللہ تعالی کی شان تو دیکھو
22 جون سے 22 دسمبر تک روزانہ 80 سیکنڈ کے حساب سے دن چھوٹا ہوتا ہے .
یہاں تک کے دن 10 گھنٹے اور رات 14 گھنٹے کی ہو جاتی ہے۔
اسی طرح22 دسمبر سے 21 جون تک 45 سیکنڈ کے حساب سے دن بڑا ہوتا ہے یہاں تک کہ دن 14 گھنٹے اور رات 10 گھنٹے کی ہو جاتی ہے۔
حیرت کی بات یہ ہے کہ ہر 23 مارچ اور 23 ستمبر کو دن رات بالکل برابر برابر یعنی 12 گھنٹے کے ہو جاتے ہیں.
کروڑوں سالوں سے یہ سلسلہ جاری ہے اور کبھی اس میں فرق نہیں آیا .عظیم ترین ہے وہ ذات جس نے یہ کائنات خلق کی اور ساری تعریفیں اسی کے لیے ہیں بے شک

21/12/2025

Congratulations to Pakistan U19 Cricket Team on a historic final victory against India! 🇵🇰🏏
This magnificent win is a testament to the team’s talent, discipline, and fighting spirit.
Special congratulations to Captain Farhan Yousaf, whose calm leadership and fearless approach led the team to glory. The people of Kot Radha Kishan are immensely proud of their son who has made the entire nation proud.
Well played champions — this victory will be remembered for years to come. Pakistan Zindabad! 💚🏆

16/12/2025

ذرا لوگوں سے اسی رفتار سے بات کر کے دیکھیں جس رفتار سے آپ نماز میں `سورۃ الفاتحہ` پڑھتے ہیں.
کوئی بھی آپ کی بات نہیں سمجھے گا! اور `سوچیں`… آپ اسی انداز میں بادشاہوں کے بادشاہ سے گفتگو کرتے ہیں...
کیا یہ `ادب` ہے؟ کیا یہ `محبت` ہے؟ `نماز` میں الفاظ نہیں، `دل` بھی حاضر ہونا چاہئے

13/12/2025

پاکستانیو! اختلافِ رائے ہماری سیاست کا حصہ ہے، جرنیلوں کی سیاست یا اداروں کے کردار پر بحث ہو سکتی ہے مگر جو فلمیں پاکستان اوراسلام مخالف پروپیگنڈا پھیلاتی ہیں، انہیں دیکھ کر ہم اسی نفرت کو طاقت دیتے ہیں۔
اسی لیے نفرت کے بیانیے کے خلاف کھڑے ہوں اور نفرت کو سپورٹ نہ کریں اور مودی کے پروپیگنڈا کو ریجیکٹ کریں

10/12/2025

یہ بات واقعی سمجھ سے باہر ہے کہ بالی وڈ کے نزدیک پاکستانی کریکٹر کی شناخت کیا ہے۔
نام کچھ بھی ہو، پیشہ کچھ بھی ہو، لیکن انٹری ہمیشہ “اداب” کے ساتھ ہی ہوگی۔

ڈکیٹ ہو، جاسوس ہو، یا محلے کا کریانہ فروش—بالی وڈ کو بس ایک بات یاد رہتی ہے:
پاکستانی ہے؟ ٹھیک ہے، ہاتھ باندھو، گردن ذرا ٹیڑھی کرو، اور اداب کراؤ۔

اب نئی فلم دھروندر میں رحمان ڈکیٹ کا کردار ہی دیکھ لیں۔
ڈکیٹ یعنی خوف، جرأت، خطرہ۔
لیکن انٹری ایسی جیسے غالب کے دیوان سے نکل کر آیا ہو۔

بالی وڈ شاید سمجھتا ہے کہ پاکستان میں لوگ صبح آنکھ “اداب” کہہ کر کھولتے ہیں،
اور رات کو “اداب” کہہ کر سوتے ہیں۔

حماقت یہ نہیں کہ وہ اداب کرواتے ہیں،
حماقت یہ ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ وہ بہت تحقیق کر کے یہ کر رہے ہیں۔

کبھی لگتا ہے بالی وڈ کے کانسیپٹ رائٹر کے پاس دو ہی لفظ محفوظ ہیں:
اداب… اور جناب۔

باقی سب اللہ مالک ہے۔ ✅

Vuoi che la tua figura pubblica sia il Figura Pubblica più quotato a Milan?
Clicca qui per richiedere la tua inserzione sponsorizzata.

Squadra culinaria

Abbigliamento

Indirizzo


Milan