Sjna

Sjna

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sjna, Public Figure, Srinagar.

ایک ایسا انسان جو محبت دولت دوستی دکھ غم رشتے زندگی ملن جذبات تكبر خوشی غمی رومانس مطلب ہر چیز سے بیزار ہے
🚮
تیڈے باجھ وی شاکر نبھ ویسی
بھلا زندگی دے چوکھے سال ہوندن
🍁
وہ مجھے ایسے چھوڑ گیا جیسے عذاب آنے سے پہلے پیغمبر شہر
چھوڑ جاتا ہے
🖤

19/08/2026

ممکن تھا بے وفائی پہ ہوتا وہ شرمسار
میں نے پہلے ہی کہہ دیا کہ مری جان خیر ہے ♥️

16/08/2026

ہزاروں خاموشیاں، بچھڑنے کا غم اور تپتی تنہائیاں…
مگر اس سب کے باوجود، دل کے کسی کونے میں تمہارے لیے کوئی گلہ، کوئی شکوہ نہیں ہے۔
​شاید میری محبت میں ہی کوئی ایسی کمی تھی کہ میں تمہاری یادوں کا حصہ نہ بن سکا،
شاید میں تمہاری زندگی کا ایک ایسا باب تھا جسے تم نے آسانی سے موڑ دیا…
​مگر سچ تو یہ ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ…
دن بدل گئے، موسم بدل گئے، اور راستے جدا ہو گئے،
پر میں تمہیں اپنے دل، اپنی فکر اور اپنے وجود سے ایک لمحے کے لیے بھی نہ بھلا سکا!
​شاید اسی کا نام محبت ہے…
​مجھے تم سے کوئی گلہ نہیں کہ میں یاد تم کو نہ آ سکا
مگر اتنی بات ضرور ہے کہ میں تمہیں نہ دل سے بھلا سکا
​تم جہاں بھی رہو، خوش رہو…
مگر یہ حقیقت ہمیشہ یہی رہے گی کہ تم میری زندگی کا وہ خوبصورت احساس ہو،
جسے نہ وقت مٹا سکا، نہ فاصلے کم کر سکے۔

04/08/2026

وضاحتوں سے دور رہ کر جئیں۔!
کوئی کہے کہ آپ بُرے ہیں تو کہنا حد سے زیادہ ۔!

27/07/2026

وہ جو اکیلے رہنے پے تلا ہوا ہے اس نے لوگوں کے ساتھ رہ کر بھی تو دیکھا ہوگا۔۔

22/07/2026

ہر شخص میں خود کشی کا انداز الگ ہوتا ہے کوئی اچھے کپڑے پہننا چھوڑ دیتا ہے، کوئی ہنسنا چھوڑ دیتا ہے ،کوئی پڑھائی چھوڑ دیتا ہے، کوئی محبت کرنا چھوڑ دیتا ہے، کوئی بال سنوارنا چھوڑ دیتا ہے، کوئی تصویریں کھچوانا چھوڑ دیتا، کوئی آرزو نہیں کرتا، اسی طرح بہت سے لوگ بیس پچیس سال کی عمر میں مر جاتے ہیں مگر انہیں ساٹھ پینسٹھ برس کی عمر میں دفنایا جاتا ہے."🍂

27/03/2026

اگر کوئی تمہیں قصداً چھوڑ دے تو تم پر واجب ہے کہ تم اسے اتفاقاً بھی نہ ملو🖤

25/03/2026

میں اور کتنا بڑھوں تیری جانب ؟
تُو ھے کہ..... آسماں ھوا جاتا ھے

23/03/2026

تم پہ کی زندگی ضائع ...وقت ضائع نہیں کیا میں نے

01/03/2026

کوئی بھی اس لائق نہیں کہ وہ آپ کو دو بار پانے کا حقدار ٹھہرے، اور جس کسی نے آپ کا قرب جاننے کے بعد آپ سے بے رخی برتی، اس نے آپ سے اپنی بے نیازی کا نہیں بلکہ آپ کے لیے اپنی محتاجی کا اعلان کیا ہے، جس نے اپنی ناقدری کے لمحے میں آپ کی طرف پیٹھ پھیر لی، وہ اس لائق نہیں کہ آپ اس کے پچھتاوے کے وقت اس کی طرف پلٹ کر دیکھیں، اپنا ہاتھ اس ہاتھ کی طرف کبھی نہ بڑھائیں جس نے آپ کو چھوڑ دیا تھا، بلکہ خود اپنے لیے ایک وطن بن جائیں، اگر ان کی نظر میں آپ کی قدر کم ہو گئی ہے، تو آپ اپنی نظر میں اپنی قدر کم نہ کریں، اپنا ہاتھ ان کی طرف دوبارہ نہ بڑھائیں کیونکہ جس نے ایک بار اپنے ہاتھ سے ہیرا گنوا دیا، وہ اس کا حقدار نہیں، اور اگر وہ اسے دوبارہ مل بھی جائے تو وہ اس کی حفاظت نہیں کر سکے گا۔
نعمت جب انسان کا معمول بن جائے تو اس کی نظر میں ہلکی ہو جاتی ہے، یہاں تک کہ جب وہ چھن جاتی ہے تو وہ اسے تلاش کرنے لگتا ہے، اور جب اسے وہ نعمت نایاب، دور اور ناقابلِ حصول ملتی ہے تو اسے سمجھ آتا ہے کہ جسے وہ عام سمجھ رہا تھا وہ استثنیٰ تھا، اور جسے وہ یقینی سمجھ بیٹھا تھا وہ ایک عظیم فضل تھا۔
آپ ایک مستقل قدر ہیں، چاہے وہ اعتراف کریں یا انکار کریں، اور اگر انہوں نے آپ کو کھونے کا انتخاب کیا ہے تو اسے ان کے لیے اپنی قدر پہچاننے کا راستہ بنا دیں، پھر انہیں اس راستے پر تنہا چلنے دیں، انہیں آپ کو کھونے دیں، اور خود کو اس کے لیے بچا کر رکھیں جو نعمت کے چھن جانے سے پہلے اس کی قدر جانتا ہو۔

07/02/2026

اس کے منہ سے وفا کی باتیں
ہائے
جیسے ابلیس کے منہ سے خدا کی باتیں💔

Category

Website

Address

Srinagar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sjna posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Subscribe

We will notify you when anything happens in Srinagar.