Maktab Roopraka

Maktab Roopraka

Share

हमारा मिशन है शिक्षा, हमारी नींद है हमारा जाग्रत ज्ञान

19/11/2025

شہداء میوات کی یاد میں مکتب روپڑاکا میں ایک مختصر مگر پُرمغز مجلس منعقد ہوئی، جس میں بچوں کو نہایت محبت اور سادگی کے ساتھ یہ بتایا گیا کہ ہمارے گاؤں میں مینار کیوں قائم ہے، وہ کس کی یاد کا نشان ہے، اور 1857ء کی جدوجہدِ آزادی میں ہمارے گاؤں کے بہادر لوگوں نے کیسے جامِ شہادت نوش کیا۔

مولانا ذاکر ساحل نے بچوں کے ذہنوں میں یہ بات مضبوطی سے بٹھائی کہ یہ مینار صرف ایک عمارت نہیں، بلکہ ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں، غیرت اور ایمان داری کا زندہ ثبوت ہے۔

یہ مجلس بچوں کے اندر اپنے گاؤں، اپنی تاریخ اور اپنے شہداء کے لیے محبت و احترام کے احساسات کو تازہ کرنے کا ذریعہ بنی۔

🌸 الھلال اکیڈمی ✨
ـــــــــــــــــــــــــــــــ✨🕊️✨ــــــــــــــــــــــــــــــــ

27/07/2025
Want your school to be the top-listed School/college in Palwal?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Rahimi Gali
Palwal
121103