Limra
Limra is a public school which is stay bank of road of Forbesganj near Rampur
دیواروں کے کان ہوں یا نہ ہو فرشتوں کے پاس قلم ضرور ہوتا ہے
"الفاظ"
"الفاظ" کی اپنی ہی ایک دنیا ہوتی ہے۔ ہر "لفظ" اپنی ذمہ داری نبھاتا ہے،
کچھ لفظ "حکومت" کرتے ہیں۔ ۔ ۔
کچھ "غلامی"
کچھ لفظ "حفاظت" کرتے ہیں۔ ۔ ۔
اور کچھ "وار"۔
ہر لفظ کا اپنا ایک مکمّل وجود ہوتا ہے ۔ جب سے میں نے لفظوں کو پڑھنے کے ساتھ ساتھ سمجھنا شروع کیا،
تو سمجھ آیا ۔۔۔۔!!
لفظ صرف معنی نہیں رکھتے،
یہ تو دانت رکھتے ہیں۔ ۔ ۔ جو کاٹ لیتے ہیں۔ ۔ ۔
یہ ہاتھ رکھتے ہیں،
جو "گریبان" کو پھاڑ دیتے ہیں۔ ۔ ۔
یہ پاؤں رکھتے ہیں،
جو"ٹھوکر" لگا دیتے ہیں۔ ۔ ۔
اور ان لفظوں کے ہاتھوں میں "لہجہ" کا اسلحہ تھما دیا جائے،
تو یہ وجود کو "چھلنی" کرنے پر بھی قدرت رکھتے ہیں۔ ۔ ۔
اپنے لفظوں کے بارے میں "محتاط" ہو جاؤ،
انہیں ادا کرنے سے پہلے سوچ لو کہ یہ کسی کے "وجود' کو سمیٹیں گے
یا کرچی کرچی بکھیر دیں گے۔ ۔ ۔
کیونکہ
یہ تمہاری "ادائیگی" کے غلام ہیں اور تم ان کے بادشاہ ۔ ۔ ۔
اور "بادشاہ" اپنی رعایا کا ذمہ دار ہوتا ہے اور اپنے سے "بڑے بادشاہ" کو جواب دہ بھی۔
والدین کے ساتھ حسنِ سلوک فرض بھی ہے اور قرض بھی، فرض آپ کو جنت میں لے جائے گا، اور قرض آپ کی اولاد آپ کو چکائے گی.*
*وَبِالوَالِدَیْنِ اِحْسَانَا*
*ہم تکلیف کے جس مقام پر بھی ہوں مگر ہم سے آگے اور ہم سے بھی زیادہ تکلیف میں ضرور کچھ لوگ ہوتے ہیں، انہیں دیکھ کر ہمیں شکر کی لاٹھی تھام لینی چاہیے تاکہ راستہ سہولت وآسانی سے کٹ سکے.**
*جسکا موڈ ہر وقت خراب رہتا ہو ۔لوگ اسکے موڈ کی پرواہ کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔*
*کیونکہ*
*کوٸی چیز کتنی بھی قیمتی کیوں نہ ہو۔جب وہ مستقل خراب رہنے لگے تو اسکا ٹھکانہ کچرے کا ڈھیر ہی ہوتا ہے۔اس لیے مسکراٸیے۔*
*اور آگے بڑھیے.* 🌹.
*💕 یہ صبر آخر اتنا مشکل کیوں ہوتا ہے..؟ اور مسئلہ یہ ہے کہ اسکے بغیر چین بھی نہیں پڑتا یہ سوال میں اکثر خود سے پوچھتا تھا اور جب پھر رفتہ رفتہ میں نے زندگی کو سمجھنا شروع کیا تو پتہ چلا کہ زندگی تو صبر کے سوا کچھ بھی نہیں کوئی بچھڑ گیا تو صبرل کوئی روٹھ گیا تو صبر کسی نے کردار پہ انگلی اٹھائی تو صبر جو مانگا وہ نہ ملا تو صبر ماضی کی یادیں ستائیں تو صبر اور کسی کا ذکر کرتے ہوئے آنکھ بھر آئے تو صبر مگر صبر تب ہی آتا ہے جب انسان ﷲ کی رضا میں راضی ہونا سیکھ لیتا ہے💕*
*💕ساری عمر رشتے نبھاتے رہو ، بس ایک بار غلطی ہو جائے تو سارے رشتے روٹھ جائیں گے ، ساری محبتیں امتحان لینے لگیں گی ، سارے تعلق حساب مانگنے لگیں گے ۔ ساری عمر ذمہ داریاں نبھاتے گزر جائے گی ، ایک بار صرف ۔ ایک بار اپنی خوشی کے لئے بغاوت کر گزرو ۔ تو ساری محبتیں سارے احساسات اور ساری کاوشوں پر سوالیہ نشان لگ جائے ۔ بڑی تلخ ہے یہ زندگی، شاید ہی کسی کی سگی ہوگی، شاید ہی کسی کو راس آئی ہوگی۔ شاید ہی کسی کے کام آئی ہوگی ۔ شاید ہی کسی کے لئے آسان ہو گی۔ ساری عمر ہر کسی کے ساتھ اچھا کرتے رہو لیکن کسی مجبوری سے ایک بار ساتھ نہ دے سکو تو ساری اچھائیاں کنوئیں میں گرجاتی ہیں۔ ساری عمر کی ریاضتیں ضائع ہو جاتی ہیں ۔بڑی ہی تلخ ہے یہ زندگی💕*
َ *🌴🌷انمول موتی🌷🌴*
*مجھے زندگی نے یہ سکھایا کہ اپنے* *دوست اور دشمن کے سامنے* *مسکراؤں کیونکہ پہلا میری* *مسکراہٹ سے خوش ہوتا ہے*
*اور دوسرے کو میری مسکراہٹ اپنے موقف کے بارے میں سوچنے پر مجبور کر دے گی*
*مجھے زندگی نے یہ سکھایا کہ دنیا ایک خوبصورت خواب ہے اور اس کی مشکلات بلبلوں کی طرح ہیں جو ہوا میں غائب ہو جاتی ہیں*
*مجھے زندگی نے یہ سکھایا کہ میں لوگوں کو اپنے افعال سے نصیحت کروں نہ کہ اپنے اقوال سے*
َ 🖤🖤🌹🤍
*💕آپ کس کس کو وضاحت دیں گے۔ کس کس کو سمجھائیں گے۔ ہر انسان کا اپنا ایک مائنڈ سیٹ ہوتا ہے۔ یہ مائنڈ سیٹ اس کے ماحول یا تربیت سے اسے حاصل ہوتا ہے۔ کچھ لوگ اپنا مائنڈ سیٹ بدلنا بھی نہیں چاہتے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ وہ رائٹ ہیں۔ وہ ضدی بھی ہوتے ہیں ۔ جس انسان کے رویے میں لچک ہوتی ہے، صرف وہی سمجھتا اور سمجھاتا ہے۔ انسان جتنی وضاحتیں دیتا ہے اتنا مشکوک ہوتا ہے۔ اپنی ویلیو کم کرتا ہے۔ وقت سب سمجھا دیتا ہے، کیونکہ وقت کے پاس سمجھانے کے بہترین طریقے ہوتے ہیں۔ وقت پر چھوڑ کر خود آگے بڑھ جائیں...💕*
موت کے بعد انسان کی 9 آرزوئیں جن کا تذکرہ ﻗﺮﺁﻥ ﻣﺠﯿﺪ ﻣﯿﮟ ﮨﻮﺍ ﮨﮯ:
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۱- يَا لَيْتَنِي كُنْتُ تُرَابًا
ﺍﮮ ﮐﺎﺵ ! ﻣﯿﮟ ﻣﭩﯽ ﮨﻮﺗﺎ (ﺳﻮﺭة النبأ 40)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۲- يَا لَيْتَنِي قَدَّمْتُ لِحَيَاتِي
ﺍﮮ ﮐﺎﺵ ! ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ( ﺍﺧﺮﯼ ) ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﮯ لئے ﮐﭽﮫ ﮐﯿﺎ ﮨﻮﺗﺎ
( ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻟﻔﺠﺮ 24 )
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۳- يَا لَيْتَنِي لَمْ أُوتَ كِتَابِيَهْ
ﺍﮮ ﮐﺎﺵ ! ﻣﺠﮭﮯ ﻣﯿﺮﺍ ﻧﺎﻣﮧ ﺍﻋﻤﺎﻝ ﻧﮧ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺗﺎ
(ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻟﺤﺎﻗﺔ 25)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۴- يَا وَيْلَتَىٰ لَيْتَنِي لَمْ أَتَّخِذْ فُلَانًا خَلِيلًا
ﺍﮮ ﮐﺎﺵ ! ﻣﯿﮟ ﻓﻼﮞ ﮐﻮ ﺩﻭﺳﺖ ﻧﮧ ﺑﻨﺎﺗﺎ
(ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻟﻔﺮﻗﺎﻥ 28 )
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۵- يَا لَيْتَنَا أَطَعْنَا اللَّهَ وَأَطَعْنَا الرَّسُولَا
ﺍﮮ ﮐﺎﺵ ! ﮨﻢ ﻧﮯ ﺍللہ ﺍﻭﺭ اس کے ﺭﺳﻮﻝ ﮐﯽ ﻓﺮﻣﺎﻧﺒﺮﺩﺍﺭﯼ ﮐﯽ ﮨﻮﺗﯽ
(ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻷﺣﺰﺍﺏ 66)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۶- يَا لَيْتَنِي اتَّخَذْتُ مَعَ الرَّسُولِ سَبِيلًا
ﺍﮮ ﮐﺎﺵ ! ﻣﯿﮟ ﺭﺳﻮﻝ ﮐﺎ ﺭﺍﺳﺘﮧ ﺍﭘﻨﺎ ﻟﯿﺘﺎ
(ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻟﻔﺮﻗﺎﻥ 27)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۷- يَا لَيْتَنِي كُنتُ مَعَهُمْ فَأَفُوزَ فَوْزًا عَظِيمًا
ﺍﮮ ﮐﺎﺵ ! ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ان کے ﺳﺎﺗﮫ ﮨﻮﺗﺎ ﺗﻮ ﺑﮩﺖ ﺑﮍﯼ ﮐﺎﻣﯿﺎﺑﯽ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮ ﻟﯿﺘﺎ
(ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻟﻨﺴﺎﺀ 73)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۸- يَا لَيْتَنِي لَمْ أُشْرِكْ بِرَبِّي أَحَدًا
ﺍﮮ ﮐﺎﺵ ! ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺭﺏ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﺷﺮﯾﮏ ﻧﮧ ٹھہرایا ﮨﻮﺗﺎ
(ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻟﻜﻬﻒ 42)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۹- يَا لَيْتَنَا نُرَدُّ وَلَا نُكَذِّبَ بِآيَاتِ رَبِّنَا وَنَكُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ
ﺍﮮ ﮐﺎﺵ ! ﮐﻮﺋﯽ ﺻﻮﺭﺕ ﺍﯾﺴﯽ ﮨﻮ ﮐﮧ ﮨﻢ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﭘﮭﺮ ﻭﺍﭘﺲ ﺑﮭﯿﺠﮯ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﮯ ﺭﺏ ﮐﯽ ﻧﺸﺎﻧﯿﻮﮞ ﮐﻮ ﻧﮧ ﺟﮭﭩﻼﺋﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﯾﻤﺎﻥ ﻻﻧﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺷﺎﻣﻞ ﮨﻮﮞ۔
(ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻷﻧﻌﺎﻡ 27)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ﯾﮧ ﮨﯿﮟ ﻭﮦ ﺁﺭﺯﻭﺋﯿﮟ جن کا ﻣﻮﺕ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺣﺎﺻﻞ ﮨﻮﻧﺎ ﻧﺎﻣﻤﮑﻦ ﮨﮯ ، ﺍسی لئے ﺯﻧﺪﮔﯽ میں ہی اپنے عقائد و عمل کی ﺍﺻﻼﺡ کرنا ﺑﮩﺖ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﮨﮯ۔
ﺍللہ ﺗﻌﺎﻟﯽ ہمیں سوچنے ﺳﻤﺠﮭﻨﮯ ﺍﻭﺭ ﻋﻤﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﺗﻮﻓﯿﻖ ﻋﻄﺎﺀ ﻓﺮﻣﺎئے ۔
آﻣِﻴﻦ ثم آمین ﻳَﺎ ﺭَﺏَّ ﺍﻟْﻌَﺎﻟَﻤِﻴْﻦ
28/08/2023
جو طلاب اردو سیکھنے کے شوقین ہیں یا دسویں کلاس بورڈ کے امتحان میں اعلیٰ نمبروں سے کامیاب ہونا چاہتے ھیں جلد ازجلد رابطہ کریں جیساکہ گزشتہ سال میں القرآن کوچنگ سینٹر کے طلباء نے اردو زبان میں نمایاں کردار ادا کیا تھا 98/96/94/92/91/اور منجملہ سبھی 25 طلباء نے 80 نمبر سے زیادہ اردو میں حاصل کیا تھا اس بار میں چاہتا ہوں گزشتہ ریکارڈ کو توڑ آگے قدم بڑھایا جائے اگر آپ اردو کے شائقین کا ساتھ ہو
21/08/2021
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Rampur Forbesganj
Forbesganj