Alahazrat Network
A page spreading the teachings of Ahle Sunnah according to "Maslak E AlaHazrat"
20/09/2026
گیارہ سال دو ماہ خدمت میں :
امام الفقہاء حضور مفتئ اعظم ہند قدس سرہٗ کے درس افتاء اور اصلاح فتاویٰ کے متعلق شارح بخاری حضرت علامہ مفتی شریف الحق صاحب علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں۔
میں گیارہ سال ۲ ماه حضور مفتئ اعظم ہند کی خدمت میں حاضر رہا۔ اس مدت میں چوبیس ہزار مسائل لکھے ہیں جن میں کم از کم دس ہزار وہ ہیں جن پر حضرت مفتئ اعظم ہند کی تصحیح و تصدیق ہے۔ عالم یہ ہوتا کہ دن بھر بلکہ بعد مغرب بھی دو گھنٹے تک حاجت مندوں کی بھیٹر رہتی۔ یہ حاجت مند خوشخبری لے کر نہیں آتے ، سب اپنا اپنا دکھڑا سناتے غم آگیں واقعات سننے کے بعد دل و دماغ کا کیا حال ہوتا ہے وہ سب کو معلوم ہے۔ اتنے طویل عرصے تک اس غم آفریں ماحول سے فارغ ہونے کے بعد عشاء بعد پھر تشریف رکھتے اور میں اپنے لکھے ہوئے مسائل سناتا میں گھسا پٹا نہیں، بہت سوچ سمجھ کر، جانچ تول کر مسئلہ لکھتا ، مگر واہ رے مفتئ اعظم ہند، اگر کہیں ذرا بھی غلطی ہے۔ یا لوچ ہے۔ یا بـے ربطی ہے۔ یا تعبیر غیر مناسب ہے۔ یا سوال کے ماحول کے مطابق جواب میں کمی بیشی ہے یا کہیں سے کوئی غلط فہمی کا ذرا بھی اندیشہ ہے فوراً اس پر تنبیہ فرما دیتے۔ اور مناسب اصلاح تنقید آسان ہے مگر اصلاح دشوار۔ جو لکھا گیا ہے وہ نہیں ہونا چاہیے، اسکو کوئی بھی ذہین نقاد کہہ سکتا ہے۔ مگر اسکو بدل کر کیا لکھا جائے یہ جوئے شیر لانے سے کم نہیں ہے مگر ستر سالہ مفتئ اعظم ہند کا دماغ اور علم ایسا جوان تھا کہ تنقید کے بعد فوراً اصلاح فرما دیتے اور ایسی اصلاح کہ پھر قلم ٹوٹ کر رہ جاتا۔
کبھی ایسے جانفزا تبسم کے ساتھ کہ قربان ہونے کا جذبہ حد اضطرار تک پہنچ جائے کبھی ایسے جلال کے ساتھ کہ اعصاب جواب دے جائیں۔ مگر اس جلال کو کون سا نام دیں۔ جس کے بعد مخاطب کی جرأت رندانہ اور بڑھ جاتی۔ کیا کیجئے گا اگر جلال سے مرعوب ہو کر چپ رہتے تو اور جلال بڑھتا۔ بڑھتا ہی رہتا یہاں تک کہ مخاطب کو عرض معروض کرنا ہی پڑتا۔ یہ جلال وہ جلال تھا جو اس کا مورد بنا کندن ہو گیا۔ یہ مجلس آدھی رات سے پہلے کبھی ختم نہ ہوتی۔ بارہا رات کے دو بج جاتے۔ اور رمضان شریف میں سحری کا وقت تو روز ہو جاتا بارہا ایسا ہوتا کہ حکم کی تائید میں کوئی عبارت نہ ملتی تو میں اپنی صوابدید سے حکم لکھ دیتا کبھی دور دراز کی عبارت سے تائید لاتا۔ مگر مفتئ اعظم ہند ان کتابوں کی عبارتیں جو دار الافتاء میں نہ تھیں زبانی لکھوا دیتے۔ میں حیران رہ جاتا ۔ یا ﷲ کبھی کتاب کا مطالعہ کرتے نہیں یہ عبارتیں زبانی کیسے یاد ہیں۔ پیچیدہ سے پیچیدہ دقیق سے دقیق مسائل پر ہدایۃً ایسی تقریر فرماتے کہ معلوم ہوتا تھا اس پر بڑی محنت سے تیاری کی ہے۔ سب جانتے ہیں
19/09/2026
Payr e bacchon hamesha sach bolo
18/09/2026
🇰🇭🇺🇸🇭
🇳🇦🇸🇪🇪🇧
🇲🇪🇲🇧🇪🇷🇸
🌹𝗝𝗔𝗠𝗔𝗧 𝗥𝗔𝗭𝗔 𝗘 𝗠𝗨𝗦𝗧𝗔𝗙𝗔 𝗠𝗨𝗠𝗕𝗔𝗜🌹 Aur Aitraaf Ke Tamaam Branches Ke Khushnaseeb Members Ke Liye
• `Ek Khaas Mauqa!`•
🌟❣️Yeh Card Aapki Jamat Se Wabastagi Aur Shirkat Ki Yaadgaar Nishani Hai❣️🌟
Agar Aap Ab Tak Jamat Raza E Mustafa Ki Kisi Bhi Branch Se Jude Hue Nahi Hain, Toh Kal Maghrib Se Pehle Zaroor Kisi Branch Se Jud Jaayein Aur Is Tohfe Ko Hasil Karen🌹
🏷️𝗝𝗔𝗠𝗔𝗧 𝗥𝗔𝗭𝗔 𝗘 𝗠𝗨𝗦𝗧𝗔𝗙𝗔 𝗠𝗨𝗠𝗕𝗔𝗜
Sahar e Nabi Ki Paak Haba
Category
Telephone
Website
Address
India , India
Bareilly
243001,