We support Rafique Rather

We support Rafique Rather

Share

District president J&K people's democratic party Baramulla. Ex chief EJAC
Ex chairman J&K Teachers forum
Tv Debater/columnist/writer

PDP Leader Rafique Rather Seeks Immediate Relief for Farmers Hit by Devastating Hailstorm in Baramulla and Tangmarg 13/05/2026

Rafique Rather said that the farming and horticulture sectors are already facing immense challenges and such natural calamities further push the growers towards severe economic distress.

PDP Leader Rafique Rather Seeks Immediate Relief for Farmers Hit by Devastating Hailstorm in Baramulla and Tangmarg Baramulla 13 May : Senior leader of Jammu and Kashmir Peoples Democratic Party and District President Baramulla, Mohd Rafique Rather, has expressed deep concern over the massive devastation caused by the severe hailstorm that hit several Kandi areas of Baramulla and parts of Tangmarg Sub Division, r

Photos from Mehbooba Mufti's post 11/05/2026
Photos from Kashmir press service's post 30/04/2026
اردو زبان کے ساتھ امتیازی سلوک نہایت افسوسناک:. رفیق راتھر 29/04/2026

انہوں نے کہا کہ اردو نہ صرف ہماری تہذیب، تاریخ اور مشترکہ شناخت کی نمائندہ زبان ہے بلکہ ریاست جموں و کشمیر کی سرکاری زبانوں میں بھی شامل ہے، اس کے باوجود مختلف محکموں اور اداروں میں اسے نظر انداز کیا جانا انتہائی افسوسناک ہے۔

اردو زبان کے ساتھ امتیازی سلوک نہایت افسوسناک:. رفیق راتھر جموں و کشمیر اردو زبان کے ساتھ امتیازی سلوک نہایت افسوسناک:. رفیق راتھر noukeqalam 29 Apr 2026 7 Views 3 min read

29/04/2026

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی( پی ڈی پی ) کے سینئر لیڈر اور ضلع صدر بارہمولہ محمد رفیق راتھر نے اپنے ایک بیان میں اردو زبان کے ساتھ جاری امتیازی سلوک پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اردو نہ صرف ہماری تہذیب، تاریخ اور مشترکہ شناخت کی نمائندہ زبان ہے بلکہ ریاست جموں و کشمیر کی سرکاری زبانوں میں بھی شامل ہے، اس کے باوجود مختلف محکموں اور اداروں میں اسے نظر انداز کیا جانا انتہائی افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکار اہم اور سنجیدہ معاملات پر افسوسناک حد تک بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے، جو کہ ناقابلِ قبول ہے۔ محمد رفیق راتھر نے واضح کیا کہ اردو کے ساتھ ناانصافی دراصل ہماری تہذیبی وراثت اور اجتماعی شناخت کے ساتھ ناانصافی ہے، جسے کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ اردو زبان صدیوں سے برصغیر کی ادبی، ثقافتی اور سماجی روایت کی امین رہی ہے اور اس کی ترویج و تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ریاستی حکومت کے حالیہ فیصلے پر بھی شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جس کے تحت اردو کو ریونیو شعبے سے خارج کیا گیا ہے، وہ ریاست جموں و کشمیر کی تاریخ، تہذیب اور تمدن کے ساتھ ایک کھلواڑ کے مترادف ہے۔رفیق راتھر نے کہا کہ ایسے فیصلے نہ صرف عوامی جذبات کو مجروح کرتے ہیں بلکہ لسانی ہم آہنگی کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اردو زبان کے وقار کی بحالی کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ سرکاری دفاتر میں اردو کے استعمال کو یقینی بنایا جائے، تعلیمی اداروں میں اس کی ترویج کے لیے جامع پالیسی مرتب کی جائے اور اردو اساتذہ و ماہرین کو مناسب مواقع فراہم کیے جائیں۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ نئی نسل کو اردو سے جوڑنے کے لیے خصوصی مہمات چلائی جائیں اور نصاب میں اس کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ زبانوں کے ساتھ امتیازی رویہ کسی بھی مہذب معاشرے کے لیے نقصان دہ ہے اور حکومت کو چاہیے کہ وہ اردو کو اس کا جائز مقام دلانے کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کرے تاکہ ہماری ثقافتی شناخت اور لسانی وراثت محفوظ رہ سکے۔

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Baramulla?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Main Chowk
Baramulla
193101