Al-Faiz Model Academy

Al-Faiz Model Academy

Share

Welcome to the official page of "Al-Faiz Model Academy ". This is a CBSE affiliated school

21/10/2025

This girl is no longer among us, she has now become the beloved of Allah. انا للہ وانا الیہ راجعون
اللہ ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے امین
اور ان کے رشتہ داروں کو صبر جمیل عطا فرمائے

31/08/2025

Photos from Al-Faiz Model Academy's post 30/08/2025

28/08/2025

28/08/2025
01/08/2025

پابندیٔ وقت کا انعام : باقاعدہ طلبہ کی حوصلہ افزائی کا ایک خوبصورت منظر!!!

از قلم : مجاہد عالم ندوی
استاد : الفیض ماڈل اکیڈمی بابوآن بسمتیہ ارریہ بہار

آج بروز جمعہ ، بتاریخ 01 اگست 2025ء ، الفیض ماڈل اکیڈمی بابوآن بسمتیہ ارریہ بہار میں ایک حوصلہ افزا اور تربیتی لمحہ اس وقت دیکھنے کو ملا ، جب جماعتِ چہارم (سیکشن "بی") کے ان باقاعدہ طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا جنہوں نے گزشتہ ماہ جولائی 2025ء میں اپنی مسلسل حاضری کو یقینی بنایا۔

قابلِ ذکر ہے کہ جماعت چہارم "بی" میں کل تقریباً 45 طلبہ زیرِ تعلیم ہیں، جن میں سے 15 خوش نصیب طلبہ نے پورے ماہ بغیر کسی ناغے کے حاضری درج کی ۔ ان بچوں کی اس وقت شناسی ، ذمے داری اور وقت کی قدر کو سراہتے ہوئے کلاس ٹیچر مجاہد عالم ندوی نے ان کی دل کھول کر حوصلہ افزائی کی ۔

کلاس ٹیچر نے ان بچوں کو انعام کے طور پر اسکول ڈائری اور ایک معیاری قلم پیش کیا ، ساتھ ہی ان کے لیے دعاؤں ، تعریفی جملوں اور محبت بھرے کلمات کے ذریعے ان کے حوصلے کو بلند کیا ۔

یہ منظر نہ صرف ان بچوں کے لیے فخر کا باعث بنا بلکہ دیگر طلبہ کے لیے بھی ترغیب کا سامان بن گیا ۔ بچوں کے چمکتے چہرے اور پرجوش آنکھیں اس بات کی گواہ تھیں کہ یہ لمحہ ان کے لیے ایک یادگار تربیتی تحفہ بن چکا ہے ۔

انتظامیہ کی جانب سے بھی اس اقدام کی تحسین کی گئی اور یہ عندیہ دیا گیا کہ الفیض ماڈل اکیڈمی میں تعلیم کے ساتھ ساتھ کردار سازی، تہذیب، وقت شناسی اور عملی تربیت کو بھی مساوی اہمیت دی جاتی ہے ۔

ایسے اقدامات ادارے کی اس تعلیمی سوچ کو ظاہر کرتے ہیں جس میں صرف نصاب ہی نہیں ، بلکہ شخصیت سازی کو بھی بنیاد بنایا گیا ہے ۔

45 کے ہجوم میں روشن ہونے والے یہ 15 چراغ نہ صرف خود روشنی سے منور ہوئے بلکہ اپنے ساتھیوں کو بھی جگا گئے ۔ یہ اعلان کر گئے کہ :
" پابندی وقت ، تسلسل اور محنت وہ خوبیاں ہیں جو کسی بھی ہونہار کو بے مثال بنا سکتی "۔

Want your school to be the top-listed School/college in Araria?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address


Word No. 9 Basmatiya
Araria
854336