Rabia Girls Academy
Rabia Girls' Academy is an Islamic Residential School in Araria, Bihar.
01/04/2026
27/03/2026
Do You Want Your Children To:
• Become doctors, engineers, IAS/IPS officers while also growing as good Muslims?
• Receive quality modern and Islamic education under one roof?
• Learn to recite the Holy Qur’an correctly (Nazra with Tajweed)?
• Memorize Hadith and daily Duas?
• Develop strong moral values along with academic education?
• Be guided by experienced and qualified teachers?
Come and Enroll Today!
19/09/2025
*مورخہ 19 ستمبر، بروز جمعہ*، *رابعہ گرلس اکیڈمی، ارریہ* میں *سیرتُ النبی صلی اللہ علیہ وسلم* کے مقدس عنوان پر روح پرور *تقریری مسابقہ* کا انعقاد عمل میں آیا۔
اس علمی و روحانی تقریب میں طلباء و طالبات نے *اردو، ہندی اور انگریزی* زبانوں میں سیرتِ طیبہ کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی، اور اپنی بہترین تقریروں سے سامعین کے دل جیت لیے۔
*انگلش تقریری مقابلہ* میں
- *شفیقہ سہیل* — *اول پوزیشن*
- *شیرین فاطمہ* — *دوم پوزیشن*
- *عبدالرحمٰن اور فائق عالم* نے *مشترکہ سوم پوزیشن* حاصل کیا۔
*اردو و ہندی تقریری مقابلہ* میں
- *طوبیٰ ناز* — *اول پوزیشن*
- *ابو ہریرہ* — *دوم پوزیشن*
- *زائرہ فاطمہ* نے *سوم پوزیشن* حاصل کیا۔
تمام نمایاں کارکردگی پیش کرنے والے طلباء و طالبات کو *معزز مہمانانِ کرام* کے ہاتھوں *قیمتی انعامات* سے نوازا گیا، جبکہ دیگر تمام شرکاء کی حوصلہ افزائی کے لیے *تشجیعی انعامات* بھی پیش کیے گئے۔
پروگرام میں شہر کی *معزز شخصیات، والدین و سرپر حضرات* نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
16/09/2025
*رابعہ گرلس اکیڈمی، ارریہ* میں مورخہ *15 ستمبر 2025 بروز سوموار* کو *سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم* کے مبارک عنوان پر ایک بامقصد *سیرت کوئز مقابلے* کا انعقاد کیا گیا۔ اس علمی و تربیتی مقابلے کا مقصد طلباء و طالبات کے دلوں میں سیرتِ طیبہ ﷺ کے مطالعے کا ذوق پیدا کرنا اور اسلامی معلومات کو فروغ دینا تھا۔
مقابلے میں مختلف گروپس نے حصہ لیا، جن میں سے *گروپ "عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ"* اور *گروپ "فاطمۃ الزہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہا"* کے درمیان فائنل راؤنڈ منعقد ہوا۔ دلچسپ اور معلومات سے بھرپور سوالات پر مشتمل اس مقابلے میں طلباء نے غیر معمولی ذہانت اور تیاری کا مظاہرہ کیا۔
نتیجے کے طور پر، *گروپ "عمر رضی اللہ عنہ"* نے *پہلی پوزیشن (Winner)* حاصل کی، جبکہ *گروپ "فاطمۃ الزہرا رضی اللہ عنہا"* *دوسرے نمبر (Runner-up)* پر رہا۔
اس بابرکت موقع پر *جناب ماسٹر عاشق الرحمٰن صاحب* نے *بطور جج* اپنے فرائض انجام دیے، جبکہ *مولانا مامون حبیب ندوی* اور *مولانا عاصم سہیل ندوی* نے *نظامت* کی ذمہ داری نہایت خوش اسلوبی سے نبھائی۔
پروگرام میں *رابعہ گرلس اکیڈمی* کے ڈائریکٹر *جناب مبشر حبیب*، اساتذہ کرام، طلباء و طالبات، والدین اور دیگر معزز مہمانانِ گرامی نے شرکت فرما کر اس محفل کو چار چاند لگا دیے۔
پروگرام کا اختتام *دعائیہ کلمات* اور *انعامات کی تقسیم* کے ساتھ ہوا۔
05/09/2025
Handmade cards prepared by students of Rabia Girls' Academy, Araria
19/03/2025
رابعہ گرلس اکیڈمی، ملت نگر، ارریہ، بہار
عصری اور دینی علوم کا حسین سنگم
داخلہ جاری ہے۔ سیشن ٢٦-٢٠٢٥
Enroll your child today for the session 2025-26
13/03/2025
25/01/2025
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ سب کو بصد احترام جشن جمہوریہ کے پروگرام میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ براہ کرام اپنی اپنی مصروفیات میں سے وقت نکال کر تشریف لائیں اور رابعہ گرلس اکیڈمی کے طلباء اور اساتذہ کی ہمت افزائی فرمائیں۔ شکریہ
17/11/2024
Students from Rabia Girls' Academy, Araria visited the Science City in Siliguri, West Bengal, and spent a day filled with curiosity, learning with fun and discovering the magic of science and technology.
of Rabia Girls' Academy, Araria
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Araria
854311