Azadari
امام حسین نے کربلا میں جو پکار "ہل من ناصر ینصرنا " لگائی، ہمارا کام اُس پکار کا جواب ہے "لبیک یاحسین
معاشرے میں موجود بگاڑ یعنی، نفرت، دہشتگردی، مذہبی انتہا پسندی،لبرل فاشسٹ، نسلی تعصب اور برداشت کی کمی، ہماری سوسائٹی کو جہنم بنارہی ہے، ہم انٹر نیٹ کے زریعے لوگوں کو جائے شہادت مولا حسین کربلا معلی کے نظریات سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔
کربلا کا پیغام، محبت،احترام ،برداشت ہے، جس کی اس معاشرے کو اَشد ضرورت ہے۔ ہماری کوشش نماز سے پہلے دی جانے والی اذان کی طرح ہے جس کا مقصد لوگوں کو نیکی اور فلاح کی طرف بُلانا ہوتا ہے۔ ہماری اس کوشش سے علمدار کربلا راضی ہوجائے بس یہی کافی ہے ۔
حضرت امیر المؤمنین مولا علی ابن ابیطالب علیہ السلام فرماتے ہیں :
"انسان کو چاہیے کہ وہ اپنا نگران خود بنے، وہ اپنے دل کی بھی نگرانی کرے اور اپنی زبان کی بھی حفاظت کرے"۔
📚غررالحکم حدیث4732
31/03/2026
شہادت کی جستجو میں سرشار لگتا ھے
زبان کھولتا ھے تو ابنِ حیدرِ کرار ؑ لگتا ھے
حسین ؑ کا نوکر عباس ؑ کا شہسوار لگتا ھے
کوفی دنیا ھے اور وہ تنہا مختار ؑ لگتا ھے
مر گئے تو شہادت , بچ گئے تو سعادت ھے
اب کی بار حسین ؑ کے ہر عباس ؑکو اجازت ھے
31/03/2026
"إِنَّ اللّهَ مَعَ الصَّابِرِينَ".
ترجمہ: بے شک، اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔
#القرآن
*آج کا قرآنی سبق*
*فیصلے کا دن* :
أَعـوذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّيطٰنِ الرَّجِيـم۔
بِسمِ اللّٰهِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيمِ۔
وہ تو ایک ہی زور دار آواز ہوگی ، جس کے بعد وہ اچانک ( سارے ہولناک مناظر ) دیکھنے لگیں گے ،اور کہیں گے کہ : ہائے ہماری شامت ! یہ تو حساب و کتاب کا دن ہے ۔( جی ہاں ! ) یہی وہ فیصلے کا دن ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھے ۔
سورۃ الصافات (37)، آیات نمبر 19 تا 21۔
حدیث — سنن ابن ماجہ: 4077
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"دجال کے ظہور سے پہلے تین سخت سال آئیں گے۔
پہلے سال — آسمان ایک تہائی بارش روک لے گا، زمین ایک تہائی پیداوار روک لے گی۔
دوسرے سال — آسمان دو تہائی بارش روک لے گا، زمین دو تہائی پیداوار روک لے گی۔
تیسرے سال — بالکل بارش نہیں ہوگی، زمین کچھ نہیں اُگائے گی، اور تمام جانور مر جائیں گے۔"
صحابہ ؓ نے عرض کیا:
"یا رسول اللہ ﷺ! لوگ زندہ کیسے رہیں گے؟"
آپ ﷺ نے فرمایا:
"تہلیل، تکبیر، تسبیح اور تحمید — یہ اُن کے لیے کھانے کی جگہ لے لیں گے۔"
یعنی یہ چار کلمات 👇
☑️ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ
☑️ اَللّٰهُ أَكْبَرُ
☑️ سُبْحَانَ اللّٰهِ
☑️ اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ
📌 درجہ: صحیح — شیخ البانی رحمہ اللہ
📚 ماخذ: سنن ابن ماجہ: 4077
اللہ ہمیں دجال کی فتنہ سے محفوظ رکھے۔ آمین 🤲
*آج کا قرآنی سبق*
*بڑھاپا۔ بچپن جیسا* ۔
أَعـوذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّيطٰنِ الرَّجِيـم۔
بِسمِ اللّٰهِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيمِ۔
اور ہم جس شخص کو لمبی عمر دیتے ہیں ، اسے تخلیقی اعتبار سے الٹ ہی دیتے ہیں ۔ کیا پھر بھی انہیں عقل نہیں آتی؟
سورۃ یٰس (36)، آیت نمبر 68۔
27/03/2026
عالمی یوم انہدام جنت البقیع 28 مارچ 2026
21/03/2026
آپ سب کو میری طرف سے عید الفطر کی بہت بہت مبارکباد! اللہ تعالیٰ اس بابرکت دن کو آپ کی زندگیوں میں خوشیوں، سکون اور بے شمار برکتوں کا پیش خیمہ بنائے۔ رمضان المبارک کی تمام تر عبادتوں، دعاؤں اور صبر و شکر کے لمحات کا ثمر آج عید کی صورت میں ہمیں نصیب ہوا ہے، میری دعا ہے کہ اللہ رب العزت ہم سب کی تمام روحانی اور جسمانی کاوشوں کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔ یہ عید صرف خوش لباسی اور لذیذ پکوانوں تک محدود نہ رہے، بلکہ ہم اس دن کو بھائی چارے، درگزر اور دوسروں کی مدد کرنے کے جذبے سے منور کریں۔ اپنے اردگرد ان لوگوں کو بھی اپنی خوشیوں میں یاد رکھیں جو کسی تنگی یا پریشانی کا شکار ہیں، کیونکہ عید کی اصل خوبصورتی بانٹنے اور محبتیں پھیلانے میں ہی پوشیدہ ہے۔ اللہ کرے یہ عید آپ کے گھروں میں رونقیں لائے، دلوں سے کدورتیں مٹائے اور ہمارے ملک و قوم کے لیے امن و سلامتی کا پیغام ثابت ہو۔ آپ سب اپنے پیاروں کے ساتھ یہ دن ہنستے مسکراتے گزاریں اور زندگی کے ہر موڑ پر عید جیسی خوشیاں آپ کا مقدر رہیں۔ عید مبارک!
🖤 شہادت 🖤
علی لاریجانی نے اپنے آخری ٹویٹ میں لکھا تھا
امام حسین علیہ السلام نے فرمایا
میں موت کو سعادت اور ظالموں کے ساتھ زندگی گزارنے کو
بوجھ کے سوا کچھ نہیں سمجھتا۔
شہادت مبارک آغا جان 😭😭😭
18/03/2026
بیٹے عمر میں بڑے نہیں ہوتے کیونکہ وراثت میں سب کی عمر برابر ہوتی ہے اور حصے بھی برابر ۔
بڑا بیٹا وہی شمار ہوتا ہے جو باپ کا قرض ادا کرتا ہے ۔۔ اللہ کی قسم ایران نے ساری امت کا قرض ادا کر کے مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو سرخرو کر دیا ہے ۔
ایران زندہ باد
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Address
Dimitras 5, Piraeus
Athens
18540