Humara Pakistan
Love for one's motherland is a proof of the sincerity of an individual . This is our effort to do so.
The famous Shah Alam Market
1 and Only in
تمام مسلمانوں کی زندگی کا یہ اصول تازندگی ہونا چاہیے۔۔۔
" ہم اللّٰہ کی رضا کے طلب گار ہیں اور اسی کی اجازت پر اپنا ہر قدم اٹھانا چاہتے ہیں"
یاد رکھو ۔۔۔۔۔
ہمارا حقيقي مددگار صرف اللّٰہ ہے
حقیقی طاقت کا مالک صرف اللّٰہ ہے
حقیقی اختیار صرف اللّٰہ کے پاس ہے
اس لیے ہر قدم اللّٰہ کی اجازت پر اٹھاؤ
سب مشکلات پر اللّہ سے آسانی طلب کرو
ہر معاملے میں اللّہ سے عاجزی کے ساتھ مدد طلب کرو
ہر حال میں اللّٰہ تعالیٰ سے رجوع کرو اور استقامت کی دعا کرو
تمہارا اللّٰہ کے ہر حکم پر بھروسہ کرنا کامیابی اور اطمینان کا اصل راستہ ہے
اگر تم حقیقی مددگار اور نَفْع و نقصان کا حقیقی مالک صرف اللہ کریم کو ہی مانتے ہو اور ۔۔۔۔۔
کسی کومَجازًا ( یعنی غیر حقیقی طور پر) اور محض عطائے الٰہی سے مددگار سمجھتے ہوئے مدد مانگے تو یہ بالکل جائز ہے ، ہرگز شِرک نہیں اور یہی ہمارا عقیدہ ہے۔
اللہ والوں کے مددگار ہونے کے ثبوت پر ایک قراٰنی آیت ہے
( فَاِنَّ اللّٰهَ هُوَ مَوْلٰىهُ وَ جِبْرِیْلُ وَ صَالِحُ الْمُؤْمِنِیْنَۚ-وَ الْمَلٰٓىٕكَةُ بَعْدَ ذٰلِكَ ظَهِیْرٌ ( ۴ )
ترجَمۂ کنزُ العرفان :
تو بےشک اللہ خود ان کا مددگار ہے اور جبریل اور نیک ایمان والے اور اس کے بعد فرشتے مددگار ہیں۔
ایک روایت میں غیرُاللہ سے مدد طلب کرنے کی یوں ترغیب دلائی گئی
ہمارے پیارے نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا :
اِذَا نَفَرَتْ دَابَّةُ اَحَدِكُمْ ، اَوْ بَعِيرُهٗ بِفَلاةٍ مِنَ الاَرْضِ لاَ يَرٰى بِهَا اَحَدًا فَلْيَقُلْ اَعِينُوا عِبَادَ اللهِ
یعنی جب تم میں سے کسی کی سواری یا اونٹ ایسی ویران جگہ میں بھاگ جائے جہاں کوئی بندہ نظر نہ آئے تو تم یوں پکارو :
اَعِينُوا عِبَادَ اللهِ یعنی اے اللہ کے بندو ! مدد کرو ! فَاِنَّهٗ سَيُعَانُ تو بے شک جلد اس کی مدد کی جائے گی
حضرت عبدُ اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں :
( اِنَّ لِلَّهِ مَلَائِكَةً فَضْلًا سِوَى الْحَفَظَةِ يَكْتُبُونَ مَا یَسْقُطُ مِنْ وَّرَقِ الشَّجَرِ ، فَاِذَا اَصَابَتْ اَحَدَكُمْ عَرْجَةٌ فِي سَفَرٍ فَلْيُنَادِ اَعِينُوا عِبَادَ اللَّهِ رَحِمَكُمُ اللَّه)
یعنی بے شک اعمال لکھنے والے فرشتوں کے علاوہ اللہ پاک کے کچھ ایسے فرشتے بھی ہیں جو درختوں سے گرنے والے ہر پتے کو لکھ لیتے ہیں۔تو جب تم میں سے کسی کو سفر میں رکاوٹ پیش آئے تو اسے چاہئے کہ یوں پکارے :
اَعِينُوا عِبَادَ اللَّهِ رَحِمَكُمُ اللَّه یعنی اے اللہ کے بندو ! مدد کرو ، اللہ کریم تم پر رحم فرمائے۔
ایک روایت میں غیرُاللہ سے مدد طلب کرنے کی یوں ترغیب دلائی گئی :
(اُطْلُبُوا الحَوائِجَ اِلَى ذَوِي الرَّحْمَةِ مِنْ اُمَّتِي تُرْزَقوا وتُنْجَحُوا)
یعنی میرے رَحْم دل اُمّتیوں سے حاجتیں مانگو رِزق اور مطلوب پالو گے۔
#انمولیات #کمال
7:43 a.m on 15th Sep at Bahria Town Islamabad
7:30 a.m on 15th Sep at Bahria Town Islamabad
بادشاہی مسجد کا حسن رات کے وقت اور اجاگر ہو جاتا ہے
واقعی لاہور لاہور ہے یار
Awesome rain
BT Islamabad
Kia mausam hai yaar 🫶♥️
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Address
Hamilton, ON