Dr Atteeq

Dr Atteeq

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dr Atteeq, Author, Perth, Perth.

A writer educated in multiple fields from three continents, travelled across the world, interacted with people of diverse technical and cultural backgrounds, and trained by a wide range of substantial life experiences.

17/05/2026

پسندیدہ کتاب سوالات ایونٹ 2026

ایک کتاب کا نام بتائیں جس نے آپ کی سوچ، عادت یا زندگی کا رخ بدل دیا ہو۔

16/05/2026

" جب انسان سچی توبہ کر لے تو اس کا سب سے بڑا مددگار وہ خود ہوتا ہے اور جس کا مددگار وہ خود ہو جائے اُسے پھر کسی اور کی مدد کی ضرورت نہیں رہتی "

محبت پرست از ڈاکٹر عتیق

بشکریہ: چوہدری آصف رضا

اگر آپ یہ ناول آنلائن پڑھنا چاہتے ہیں تو لنک یہ ہے:

https://kitaabghar.org/urdu-novels/dr-atteeq-rehman/mohabbat-parast-urdu-novel-atteeq-rehman.php

اگر آپ کتابی شکل میں پڑھنا چاہتے ہیں تو آپ ہمیں اپنا آرڈر درج کروا سکتے ہیں کتاب آپکو ارسال کر دی جائے گی۔دیگر تفصیلات کے لئے انباکس میں رابطہ کیجیے۔

15/05/2026

پسندیدہ کتاب سوالات ایونٹ 2026

خدیجہ مستور،منٹو، کرشن چندر، ممتاز مفتی، بانو قدسیہ یا کسی بھی کلاسک لکھاری سے اگر ملاقات ہو جائے۔۔۔کس سے ملنا چاہیں گے اور کیوں؟

14/05/2026

اگر دیکھا جائے تو یہ دنیا خود غرضی کا ایک میدانِ جنگ ہی توہے ۔ انسان جس دن سے اس میں وارد ہوا ہے خود غرضی کے نام پر جنگ لڑ رہا ہے۔ کبھی اپنے آپ سے اور کبھی دوسرے انسانوں سے۔اس کا سب سے پسندیدہ جملہ شاید یہی ہے کہ ”یہ میرا ہے اور وہ تمہارا نہیں ہے۔“ خود غرضی کی پہلی جنگ قابیل نے ہابیل سےلڑی تھی۔ آخری جنگ اس دنیا میں آنے والے آخری دو انسان لڑیں گے۔ اس وقت تک اسی قسم کی جنگوں کے طویل سلسلے یونہی جاری رہیں گےجن میں انسان انسانوں کو مات دینے کے لیے جُتے ہیں۔ پہلی جنگ میں بھی انسان انسان سے ہار گیا تھا۔ آخری میں بھی ایسا ہی ہو گا۔ لگتا ہے انسان انسانیت کو ہرا کر آخر کار یہ تمام جنگیں جیت لے گا۔

سنگ گراں از ڈاکٹر عتیق

ناول کتابی شکل میں شائع ہو گیا ہے۔ آرڈر کے لئے انباکس کیجیے

آنلائن لنک:

https://kitaabghar.org/urdu-novels/dr-atteeq-rehman/sang-e-garan-urdu-novel-atteeq-rehman.php?ver=1



#سنگِ_گراں

13/05/2026

پسندیدہ کتاب سوالات ایونٹ 2026

آپ کون سے مصنف کی "مکمل کتابیں" پڑھ چکے ہیں؟

12/05/2026

بچھڑنے والوں کی یادیں کسی فلم کی ریل کی مانند ذہن میں چلتی رہتی ہیں اور لفظوں کی طرح ارد گرد کے ماحول اور چیزوں پر ضبط تحریر ہوجاتی ہیں، جن کو جھیلنا، دشوار ہوجائے تو انسان کی روح میں چھید ہونے لگتے ہیں۔
محبت پرست از ڈاکٹر عتیق

آنلائن لنک:

https://kitaabghar.org/urdu-novels/dr-atteeq-rehman/mohabbat-parast-urdu-novel-atteeq-rehman.php

کتابی شکل میں حاصل کرنے کے لئے انباکس میں رابطہ کیجیے،ناول ڈسکاؤنٹ پر دستیاب ہے

11/05/2026

پسندیدہ کتاب سوالات ایونٹ 2026

کون سی کتاب پڑھنے کے بعد آپ نے اس کی فلم یا ڈرامہ دیکھا اور کہا: "کتاب لاکھ درجے بہتر تھی"؟

10/05/2026

میں سوچنے لگاکہ کیا ذہانت، حُسن اور پیشن ایک ہی شخص میں یکجا بھی ہو سکتے ہیں؟۔ یہ بھی قدرت کی ایک دین ہی تو ہے۔دنیا میں کتنے ہی لوگوں کے پاس ذہانت ہے مگر پیشن کے فقدان کی وجہ سے وہ اس ذہانت کو کسی دیمک زدہ عصا کی صورت اپنےساتھ گھسیٹتے لیے پھرتے ہیں۔کچھ کر گزرنے کے جنون کے بغیر ذہانت انسان کے کاندھوں پر ایک بے مقصد سے بوجھ کی مانند ہے۔ جس طرح شخصیت کے بغیر حسن ایک بے جان سا جسم ، آگہی کے بغیر زبان گوشت کا محض ایک لوتھڑا اور محبت کے بغیر دل خون کا ایک پمپ ہے”۔

محبت پرست از ڈاکٹر عتیق

بشکریہ:Ch Asif Raza

اگر آپ یہ ناول آنلائن پڑھنا چاہتے ہیں تو لنک یہ ہے:

https://kitaabghar.org/urdu-novels/dr-atteeq-rehman/mohabbat-parast-urdu-novel-atteeq-rehman.php

اگر آپ کتابی شکل میں پڑھنا چاہتے ہیں تو آپ ہمیں اپنا آرڈر درج کروا سکتے ہیں کتاب آپکو ارسال کر دی جائے گی۔دیگر تفصیلات کے لئے انباکس میں رابطہ کیجیے۔

09/05/2026

پسندیدہ کتاب سوالات ایونٹ 2026

آپ نے سب سے زیادہ بار تحفے میں کون سی کتاب دی ہے؟

07/05/2026

پسندیدہ کتاب سوالات ایونٹ 2026

وہ کون سی کتاب ہے جو آپ نے کسی سے مانگی، پڑھی، اور پھر "غلطی سے" واپس ہی نہیں کی؟

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Perth?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address

Perth
Perth, WA