SWABI PRESS

SWABI PRESS

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from SWABI PRESS, Journalist, 8 al seef Street, umm hurair 1, dubai, united arab emirates, Dubai.

08/04/2026

(راشدخان نےانگلینڈسےایم ایس سی کی ڈگری حاصل کرلی)
صوابی:یونین کونسل صوابی خاص کے محلہ شمشہ خیل سے تعلق رکھنے والے ہونہار اور محنتی طالبعلم راشدخان ولد فضل آمین نے اعلیٰ تعلیم کے میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے انگلینڈ کی معروف درسگاہ University of Chester سے انجینئرنگ مینجمنٹ میں ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کر لی۔راشدخان کی اس شاندار کامیابی پر اہلِ علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ وہ نہ صرف اپنے خاندان بلکہ پورے علاقے کے لیے باعثِ فخر بن گئے ہیں۔راشد خان،مہران خان اور فرحان خان کےچھوٹےبھائی ہیں اور ان کے خاندان کو ان کی اس کامیابی پر بے حد فخر ہے۔مقامی سماجی و تعلیمی حلقوں نےراشدخان کو اس اہم سنگِ میل عبور کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی تعلیم اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔اہلِ علاقہ نے کہا کہ ایسے باصلاحیت نوجوان علاقے کے دیگر طلبہ کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور ان کی کامیابیاں نوجوان نسل کو تعلیم کی طرف راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔(صوابی پریس).

Photos from SWABI PRESS's post 11/03/2026

(جمال فیشن مال صوابی میں زبردست سیل کااعلان)
(تمام ملبوسات ہول سیل ریٹ پر فروخت کیاجارہاہے)
صوابی کے معروف شاپنگ پوائنٹ "جمال فیشن مال"کو بند کیا جا رہا ہے،جس کے باعث مال میں موجود تمام ملبوسات اور دیگر سامان ہول سیل ریٹ پر فروخت کیا جا رہا ہے۔یہ سنہری موقع محدود وقت کے لیے ہے، لہٰذا اپنی پسند کا اعلیٰ معیار کا سامان انتہائی مناسب قیمت پر حاصل کرنے کے لیے آج ہی وزٹ کریں۔
🛍️ معیاری کپڑے
🛍️ جدید ڈیزائن
🛍️ ناقابلِ یقین رعایتی قیمتیں
📅 رمضان المبارک کے اوقات کار:
صبح 09:15 بجے سے سہ پہر 05:00 بجے تک
سیکنڈ ٹائم شام 07:15 سے رات 11:00بجے تک۔
جلدی کریں! اسٹاک محدود ہے — موقع ضائع نہ کریں۔
آج ہی جمال فیشن مال صوابی کا رخ کریں اور بہترین خریداری کا فائدہ اٹھائیں۔
رابطہ نمبر:(03339448999).
پتہ:بلمقابل صوابی مال جمال آباد جہانگیرہ روڈ صوابی۔

10/03/2026

(انسانیت کی خدمت کا روشن ستارہ/رویز خان یوسفزئی)
صوابی:رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں جہاں مسلمان نیکیوں کے حصول اور عبادات میں مصروف ہیں، وہیں انسانیت کی خدمت کرنے والے افراد بھی دکھی اور نادار لوگوں کی مدد میں پیش پیش ہیں۔ اسی سلسلے میں چھوٹا لاہور کے معروف سماجی کارکن رویز خان یوسفزئی گزشتہ کئی برسوں سے مستحق اور غریب افراد کی خاموشی سے مدد کر رہے ہیں۔رویز خان یوسفزئی اپنے گلی محلوں اور دیہات میں ایسے سفید پوش اور نادار افراد کو تلاش کرتے ہیں جو رمضان میں بھی خشک روٹی اور پانی سے روزہ افطار کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔ ایسے کئی خاندان ایسے بھی ہیں جو عید کے موقع پر اپنے بچوں کے لیے نئے کپڑے یا جوتے خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ ان ضرورت مند افراد کی مدد کے لیے رویز خان یوسفزئی مسلسل کوشاں رہتے ہیں اور بلا تفریق انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔
ان کے اس فلاحی کام میں اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک مقیم مخیر حضرات بھی بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں گزشتہ برسوں کی طرح رواں سال بھی رمضان المبارک کے دوران رویز خان یوسفزئی نے صوابی نامہ نیوز آفس کو 25 مستحق افراد کے لیے فوڈ پیکجز فراہم کیے جن میں گھی، چینی اور آٹا شامل تھے۔ یہ فوڈ پیکجز صوابی نامہ نیوز آفس میں 25 غریب اور مستحق افراد میں تقسیم کیے گئے۔مزید برآں رمضان المبارک کے دوران رویز خان یوسفزئی روزانہ افطاری سے قبل مستحق افراد کے لیے خصوصی انتظامات بھی کرتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے روزانہ کی بنیاد پر رمضان تندور اور چاول کی دیگوں کا اہتمام کیا جاتا ہے جہاں غریب اور نادار افراد کو مفت تندوری روٹیاں، سالن اور چاول فراہم کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ وقتاً فوقتاً مستحق خاندانوں میں راشن بھی تقسیم کیا جاتا ہے۔رویز خان یوسفزئی صرف رمضان تک محدود نہیں بلکہ وہ غریب اور نادار خاندانوں کی بیٹیوں کی شادی کے لیے جہیز کا سامان بھی مفت فراہم کرتے ہیں۔ عید کے موقع پر غریب خاندانوں کے لیے کپڑوں اور دیگر ضروریات کی فراہمی کا بھی خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے جس سے متعدد مستحق خاندان مستفید ہو رہے ہیں۔اہلِ علاقہ نے رویز خان یوسفزئی کی سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں اس کارِ خیر کا بہترین اجر عطا فرمائے اور آئندہ بھی انسانیت کی خدمت جاری رکھنے کی توفیق دے۔ (صوابی پریس)

Photos from SWABI PRESS's post 08/02/2026

(((صوابی میں آج کی ہڑتال کو عوام نے مسترد کر دیا)))
صوابی:پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے صوابی میں آج دی جانے والی شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی کال کو عوام نے یکسر مسترد کر دیا۔جس کے نتیجے میں صوابی بھر میں معمولاتِ زندگی رواں دواں ہےصوابی کے تمام بڑے چھوٹے بازار، تجارتی مراکز اور کاروباری علاقے معمول کے مطابق کھلے ہے۔اور شہریوں کی بڑی تعداد خرید و فروخت میں مصروف ہیں۔صوابی کے مختلف علاقوں میں دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ سینٹرز کھلے ہیں جبکہ کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہیں۔ عوام نے روزمرہ معمولات جاری رکھتے ہوئے اس ہڑتال کا حصہ بننے سے انکار کر دیا۔اسی طرح صوابی بھر میں پبلک اور پرائیویٹ ٹرانسپورٹ بھی معمول کے مطابق چلتی ہے۔جس سے شہریوں کو آمد و رفت میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔شہریوں اور تاجر برادری کا کہنا تھا کہ ہڑتالوں سے مسائل حل ہونے کے بجائے عام آدمی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس لیے عوام نے کاروبار اور روزمرہ زندگی کو ترجیح دیتے ہوئے ہڑتال کو مسترد کیا۔(ڈاکٹر امجدعلی+روح الامین صوابی پریس).

07/02/2026

(انجنیئرآصف خان صوابی کافخر اورقابلِ تقلید شخصیت)
انجنیئر آصف خان صوابی کے اُن نمایاں اور باوقار افراد میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے اپنی محنت، وژن اور خلوص کے ذریعے سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں افراد کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم کیے۔ اُن کی زندگی خدمتِ خلق،اخلاص اور عملی کامیابی کا حسین امتزاج ہے۔ اُن کی کوششوں سے بے شمار گھروں میں امید کی روشنی پیدا ہوئی اور زندگی کا پہیہ رواں ہوا۔خصوصی طور پر ہیلتھ اینڈ سیفٹی کے شعبے میں اُن کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ انجنیئر آصف خان نے نہ صرف خلیج ممالک میں بے شمار سیفٹی پروفیشنلز کو روزگار دلوانے میں کلیدی کردار ادا کیا بلکہ اُن کی پیشہ ورانہ ٹریننگ اور رہنمائی کے ذریعے انہیں اس قابل بنایا کہ وہ قومی و بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔وہ ایک تجربہ کار کیریئر کونسلر ہونے کے ساتھ ساتھ نیٹ ورکنگ کے میدان میں ایک مضبوط مقام رکھتے ہیں۔ ایک ماہر سیفٹی پروفیشنل، کامیاب کاروباری شخصیت اور ایک فعال سماجی و سیاسی رہنما کے طور پر اُن کی شناخت قائم ہے۔ اُن کی گفتگو میں رہنمائی، اُن کے عمل میں خلوص اور اُن کی سوچ میں وسعت نمایاں نظر آتی ہے۔دیارِ غیر میں مقیم کسی بھی پاکستانی کو جب مشکل پیش آتی ہے تو انجنیئر آصف خان بلا کسی مفاد کے مدد کے لیے آگے بڑھتے ہیں۔ اُن کے دروازے سے مایوس لوگ حوصلہ پا کر لوٹتے ہیں اور امید نئی شکل اختیار کر لیتی ہے۔مختصراً انجنیئر آصف خان محض ایک نام نہیں بلکہ خدمت، قیادت، پیشہ ورانہ تربیت اور انسان دوستی کی وہ روشن مثال ہیں جو نہ صرف صوابی بلکہ پورے پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہیں۔

30/01/2026

(ڈاکٹر افتخار اللہ ایم ٹی آئی ہسپتال کے ڈائریکٹر تعینات)
صوابی:ضلع صوابی کے گاوں کھنڈہ سے تعلق رکھنے والے کرنل (ر) ڈاکٹر افتخار اللہ نے میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن (MTI) بنوں کے ہسپتال ڈائریکٹر کے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے۔چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے ادارے کے انتظامی امور کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران و عملے سے تعارفی ملاقات کی۔اس موقع پر کرنل (ر) ڈاکٹر افتخار اللہ کا کہنا تھا کہ ایم ٹی آئی بنوں میں مریضوں کو بہتر، معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہوگی۔ انہوں نے نظم و ضبط، شفافیت اور پیشہ ورانہ خدمات کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ہسپتال انتظامیہ اور عملے نے نئے ہسپتال ڈائریکٹر کو خوش آمدید کہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں ایم ٹی آئی بنوں میں صحت کی سہولیات مزید بہتر ہوں گی۔(صوابی پریس).

27/01/2026

(محمدیوسف کابلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان)
(قمرزمان مرحوم کامشن،محمد یوسف آگےبڑھانے کو تیار)
صوابی:سابقہ ناظم یونین کونسل صوابی مانیری، مرحوم قمر زمان کے بھائی محمد یوسف نے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں یونین کونسل صوابی مانیری سے باقاعدہ طور پر حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔اپنے اعلان کے موقع پر محمد یوسف نے کہا کہ وہ مرحوم قمر زمان کے عوامی مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے علاقے کے مسائل کے حل، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی خدمت کے جذبے کے تحت میدان میں اتر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم قمر زمان نے اپنے دور میں عوامی خدمت، ایمانداری اور خلوص کی مثال قائم کی، اور وہ اسی وژن کو عملی شکل دینا چاہتے ہیں۔محمد یوسف کا کہنا تھا کہ یونین کونسل کے عوام نے ہمیشہ ان کے خاندان پر اعتماد کیا ہے، اور ان شاء اللہ وہ عوام کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے علاقے کی ترقی، نوجوانوں کے لیے مواقع، صاف پانی، بہتر صفائی نظام اور بنیادی انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے بھرپور جدوجہد کریں گے۔(محمد شہزاد آزاد یوسفزئی صوابی پریس).

Photos from SWABI PRESS's post 25/01/2026

(ڈپٹی کمشنر صوابی اور ٹی ایم اوصوابی توجہ فرمائیں)
(گندگی کے ڈھیر کو اس جگہ سے مکمل ختم کرنے اپیل)
صوابی:ڈپٹی کمشنر صوابی کے آفس سے محض چند قدم کے فاصلے پر کچرے کا ایک بڑا ڈھیر موجود ہے، جو نہ صرف پبلک لائبریری صوابی کی دیوار کے ساتھ لگا ہوا ہے بلکہ صوابی جیل کے قریب اور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کے مرکزی دروازے کے عین سامنے ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈی ایچ کیو اسپتال اور حیوانات کا اسپتال بھی واقع ہیں۔یعنی ایک طرف علم و ادب کے مراکز اور معصوم بچوں کے تعلیمی ادارے ہیں، دوسری جانب صحت کے بڑے مراکز، لیکن بیچ میں گندگی کا یہ بدبودار ڈھیر ہے جو سب کچھ داغدار کر رہا ہے۔ یہ کچرا کئی کئی دنوں تک اپنی جگہ پڑا رہتا ہے اور پھر ٹی ایم اے صوابی کے اہلکار اسے اٹھاتے ہیں۔ہماری بار بار نشاندہی کے بعد یہاں پر ٹی ایم اے نے ٹرالی رکھ لی لیکن یہ حل نہیں ہے۔کیونکہ لوگ ہاتھ ریڑھی اور لوڈر رکشہ میں کچرہ لاکر یہاں ڈالتے ہیں۔گند کا یہ ڈھیر یہاں سے مستقل طور پر ختم کرناچاہیئے اور یہاں پر بیوٹی فیکیشن کرنی چاہیے۔اس ڈھیر سے نہ صرف مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہیں بلکہ یہاں سے گزرنے والے شہری شدید بدبو اور اذیت سے دوچار ہیں۔ یہ منظر صوابی جیسے خوبصورت شہر کے حسن کو بگاڑنے کے ساتھ ساتھ ہمارے اجتماعی رویوں پر بھی سوالیہ نشان ہے۔ہم ڈپٹی کمشنر صوابی اور ٹی ایم او صوابی سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ اس گندگی کے ڈھیر کو فوری طور پر ختم کرایا جائے اور مستقل بنیادوں پر صفائی کا ایسا نظام وضع کیا جائے جس سے نہ صرف عوام کو سکون ملے بلکہ صوابی کی شناخت بھی صاف، شفاف اور خوشبودار بن سکے۔(صوابی پریس).

Photos from SWABI PRESS's post 24/01/2026

(ہیڈ ماسٹرشمس فاروق کی ریٹائرمنٹ پر پروقار تقریب)
صوابی(امجدعلی سے)گورنمنٹ ہائی سکول ٹوپی کے ہیڈ ماسٹر شمس فاروق کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع کے مختلف سرکاری سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز، اساتذہ کرام اور طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انچارج پرنسپل سید عرب خان اور دیگر مقررین نے ہیڈ ماسٹر شمس فاروق کی طویل تعلیمی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ شمس فاروق نے اپنے پورے سروس کیریئر کے دوران نظم و ضبط، دیانت داری، محنت اور خلوص کو شعار بنائے رکھا اور ادارے کی تعلیمی و انتظامی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ شمس فاروق نہ صرف ایک بہترین منتظم بلکہ ایک مخلص استاد بھی رہے، جنہوں نے طلبہ کی تعلیمی بہتری کے ساتھ ساتھ ان کی اخلاقی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی۔ ان کی قیادت میں سکول میں تعلیمی ماحول مزید بہتر ہوا اور طلبہ نے مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔تقریب کے اختتام پر ریٹائر ہونے والے ہیڈ ماسٹر شمس فاروق کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا اور ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں انہیں اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔ شرکاء نے ان کی صحت مند اور خوشحال زندگی کے لیے دعا کی۔(ڈاکٹر امجدعلی صوابی پریس).

Photos from SWABI PRESS's post 11/01/2026

(کوٹھا گاؤں میں اے این پی کے زیر اہتمام شمولیتی تقریب)
صوابی: کوٹھا گاؤں میں عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے شمولیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا.جس میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سمیت درجنوں افراد نے پارٹی میں باضابطہ شمولیت اختیار کی۔تقریب میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین شاہ، صوبائی جنرل سیکرٹری میاں حسین شاہ، مرکزی کرنٹ افیئرز سردار حسین بابک، ضلعی جنرل سیکرٹری نواب زادہ، سابقہ صوبائی امیدوار سہیل خان، اور سابقہ امیدوار قومی اسمبلی خانزادہ شاہ نواز خان کے بھائی خانزادہ امام غزالی نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے عوامی نیشنل پارٹی کی سیاسی جدوجہد، جمہوری اقدار اور عوامی مسائل کے حل میں پارٹی کے کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ عوام کی بڑھتی ہوئی حمایت اس بات کا ثبوت ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی ایک مضبوط عوامی آواز بن چکی ہے۔تقریب کے اختتام پر نئے شامل ہونے والے کارکنان کا پارٹی کی جانب سے خیرمقدم کیا گیا اور تمام شرکاء نے پارٹی کے ساتھ مل کر عوامی خدمت اور جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔(ڈاکٹر امجدعلی صوابی پریس).

04/01/2026

(سفیان مظہر ینگ لیڈرز پارلیمنٹ کےپارلیمانی لیڈر نامزد)
صوابی:ضلع صوابی کے گاوں شاہ منصور سے تعلق رکھنے والے نوجوان سفیان مظہر کو ملک کے سب سے بڑے اور مؤثر نوجوانوں کے پلیٹ فارم ینگ لیڈرز پارلیمنٹ میں ینگ پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا گیا ہے۔ اس اہم نامزدگی پر یوتھ لیڈرز پارلیمنٹ کی جانب سے انہیں دلی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ینگ لیڈرز پارلیمنٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سفیان مظہر کی نامزدگی ان کی محنت، قیادت کی صلاحیتوں، نوجوانوں کی خدمت کے عزم اور پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے مثبت کردار کی واضح عکاس ہے۔ اعلامیے میں اس امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ سفیان مظہر دیانتداری، وژن اور بہترین صلاحیتوں کے ساتھ پلیٹ فارم کی نمائندگی کریں گے اور نوجوانوں کی آواز کو مؤثر انداز میں آگے بڑھائیں گے۔سفیان مظہر کی اس کامیابی پر سماجی، تعلیمی اور نوجوان حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ مختلف شخصیات نے اسے خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کے لیے ایک حوصلہ افزا پیش رفت قرار دیا ہے۔ مبصرین کے مطابق یہ نامزدگی نوجوان قیادت کے فروغ اور قومی سطح پر مثبت تبدیلی کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔آخر میں یوتھ لیڈرز پارلیمنٹ نے سفیان مظہر کے لیے نئی ذمہ داری میں کامیابیوں، بامقصد خدمات اور مؤثر کارکردگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔اس موقع پر نوجوان رہنما سفیان مظہر نے"صوابی نامہ نیوز"سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان شاء اللہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے صوابی کے نوجوانوں کے حقوق کے لیے بھرپور آواز اٹھاؤں گا اور صوابی کے یوتھ کی حقیقی آواز بنوں گا۔انہوں نے کہا کہ صوابی کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل ہیں مگر انہیں مناسب مواقع، رہنمائی اور نمائندگی کی کمی کا سامنا ہے۔ یوتھ لیڈرز پارلیمنٹ جیسا قومی سطح کا پلیٹ فارم نوجوانوں کے مسائل کو اجاگر کرنے، پالیسی سازی میں شمولیت اور مثبت تبدیلی لانے کا بہترین ذریعہ ہے، جس سے صوابی سمیت خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو فائدہ پہنچے گا۔صوابی نامہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سفیان مظہر نے مزید کہا کہ ان کی ترجیحات میں نوجوانوں کے لیے تعلیم، روزگار، ہنر مندی، کھیلوں کے مواقع اور مثبت سرگرمیوں کا فروغ شامل ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ صوابی کے نوجوان قومی دھارے میں مؤثر کردار ادا کریں اور پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔انہوں نے اس اعتماد پر یوتھ لیڈرز پارلیمنٹ کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عزم کا اظہار کیا کہ وہ دیانتداری، اخلاص اور وژن کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے اور نوجوانوں کی امنگوں کی ترجمانی کریں گے۔آخر میں سفیان مظہر نے صوابی کے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ تعلیم، مثبت سوچ اور عملی جدوجہد کے ذریعے آگے بڑھیں، کیونکہ نوجوان ہی قوم کا روشن مستقبل ہیں۔(علی خان یوسفزئی صوابی پریس).

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Dubai?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Culinary Team

Attire

Telephone

Website

Address


8 Al Seef Street, Umm Hurair 1, Dubai, United Arab Emirates
Dubai
35449