Kunda Unity Committee-UAE
Village K***a Union
22/10/2025
تمام کارکنانِ تنظیم (کھنڈہ اتحاد کمیٹی دبئ، متحدہ عرب امارات)
❤️ ایسے ہی کردار اپنے گاؤں اور برادری کےلئے قابل قدر و فخر ہوتے ہیں
● قابلِ تعریف شخصیت ●
ہر دلعزیز شخصیت ❝ ❝
سرپرست اعلی، تنظیم (کھنڈہ اتحاد کمیٹی دبئ، متحدہ عرب امارات)
❖ نورزمان خان لالا جو ہمارے گاؤں کھنڈہ محلہ منگا خیل سے تعلق رکھتے ہیں، ایک سماجی شخصیت ہے اور عرصہ دراز سے بیرون ملک (دبئ) متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں جنہوں نے ہمیشہ اپنے گاؤں عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین بنایا اور پردیس میں گاؤں کے پردیسی بھائیوں کیلئے ہرممکن خدمت چاہے وہ فوتگی کے موقع پر فنڈ جمع کرنے اور لواحقین تک پہنچانے کا عمل ہو، اپنی تنظیم ممبران کے ہمراہ ہردم حاضر ہوتے ہیں۔
❖ بسلسلہ روزگار خود بھی بیرون ملک ہونے کے باوجود اپنے گاؤں کے فلاح وبہبود کے لئے مسلسل خدمت میں مصروف عمل رہتے ہیں وہ نہ صرف عوامی مسائل میں پیش پیش رہتے ہیں بلکہ سماجی اور فلاحی سرگرمیوں میں بھی نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔
❖ شروع سے ہی تنظیم (کھنڈہ اتحاد کمیٹی، دبئ) سے وابستہ ہے اور تنظیم کے لئے عرصہ دراز سے قابل تحسین کردار ادا کررہے ہیں، نورزمان خان لالا خدمت، قربانی اور جذبہ انسانیت سے بھرپور شخصیت ہے اللہ تبارک ان کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور ان کو اچھی صحت کے ساتھ خوشیوں بھری زندگی عطاء فرمائے آمین
❖ دبئ تنظیمی خدمات کے علاوہ گاؤں کے غریب و مستحق بھائیوں خصوصاً مدارس اور اپنے آس پاس مستحقین کا بھی ہر ممکن امداد اور انکی ضروریات پوری کرنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں۔
❤️ایسے ہی کردار اپنے گاؤں اور برادری کےلئے قابل قدر و فخر ہوتے ہیں
❖ کُچھ دن پہلے نورزمان خان لالا پاکستان تشریف لائے تھے، خیگڑہ ٹیم نے اُن سے ملاقات کی اور خیگڑہ تنظیم کیطرف سے انکی خدمات کو سراہتے ہوئے انکو اسلامی کلمات کا فلیکس کا تحفہ دیا۔
❖ ہم اہلیان کھنڈہ کیطرف سے نورزمان خان لالا اور تنظیم کھنڈہ اتحاد کمیٹی دبئ (متحدہ عرب امارات )کے دیگر اراکین کی خدمات کو سراہتے ہیں اور ہماری دعا ہے کہ اللہ تبارک انکی زندگی خوشیوں سے بھرپور فرمائے اور انکے کاروبار میں برکت عطا فرمائے۔آمین
کھنڈہ اتحاد کمیٹی( متحدہ عرب امارات )کےسنیئر ممبر نورزمان خان نئے منشور "2025" کے مناسبت سے خصوصی کفتگو
( )
مورخہ (2025-03-15) بروز ہفتہ متحدہ عرب امارات میں کھنڈہ اتحاد کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں گاؤں کھنڈہ کی کمیٹی سے منسلک افراد نے شرکت کی۔ ۔
1 #: یونین ممبر شپ لینے کیلئے (30) دن کی شرط عائد کی جاتی ہے اور اس کے ساتھ (50) درھم انٹری فیس جو بعد میں واپس نہیں ہوگی۔
02۔ یونین ممبر شپ صرف سکنہ کھنڈہ کی سطح پر ہوگا۔
03۔ یونین ممبر شپ کیلئے نئے منشورکے مطابق جو تاریخ (2025-03-16) کو بنایا گیا ہے اس میں عمرکی حد کم از کم (12) سال ہے، صرف ان افراد کیلئے جوبمع اہل و عیال امارات میں رہتے ہیں اور پُرانے منشور میں جو پہلے سے لسٹ میں موجود ہیں وہ اسی طرح ہونگے۔
04۔ وہ تمام افراد جوفیملی کے ساتھ امارات میں رہتے ہیں وہ خاندان کے تمام افرادخصوصاََ بچوں کی صورت میں ہر بچے کا نام اندراج کروائیں، بچوں کے انفرادی نام سے اندراج کروانالازمی ہیں۔
05۔ اگر کوئی بھی ممبرایک دفعہ بھی چندہ دینے سے انکارکرے گا تو اُس کو مکمل طور پر یونین سے باہر کردیا جائے گا۔
06۔ اگر کوئی ممبرویزہ کینسل کرکے جانا چاہتا ہے تو جانے سے پہلے اپنے کینسلیشن کے بارے میں کمیٹی کو آگاہ کریگا، ویزہ کینسل کرکے جانے کے بعد اُس سے کسی قِسم کاچندہ نہیں لیا جائے گا اور (6) ماہ کے اندر کسی فوتگی کے ہونے پر تنظیم ذمہ دار ہوگی اور (6) ماہ کے بعد کی فوتگی(اموات) پر تنظیم کسی قِسم کی امداد کرنے کی ذمہ دار نہیں ہوگی۔
07۔ اگر کوئی ممبر حج و عمرہ یا کسی اور ملک کے دورے کے دُوران فوت ہو جائے تو وہ مکمل فنڈ لینے کا حقدار ہوگا۔
08۔ متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والوں کو بیماری یا ایکسیڈنٹ ہونے کی صورت میں تنظیم کسی قِسم کی امداد نہیں کرے گی۔
09۔ وہ تمام افراد جونئے نئے امارات میں آئینگے وہ ایک ماہ کے اندر ایڈوانس چندہ (50) درھم جمع کروا نے کے پابند ہونگے، بصورت دیگر یونین ذمہ دار نہیں ہوگی۔
10۔ اگر کسی بھی ممبر نے (2) مہینے کے اندر چندہ جمع نہیں کیا، تو یونین اس کا ذمہ دار نہیں ہوگی، کوئی بھی عزر قابل قبول نہیں ہوگا، اگر اُس کے اوپر کوئی حادثہ آیاتو یونین ذمہ دار نہیں ہوگی، بشرطیکہ دوسری فوتگی تک اگر پھرچندہ جمع کرواتا ہے تو (50) درھم چندہ،(50) درھم جرمانہ اور (50) درھم دوسری فوتگی کا، یہ دینا ہوگا۔
11۔ اگر کوئی ممبر پاکستان چھٹی پر گیا ہوتو فُل فنڈ کی رقم (50) درھم دینے اور لینے کا حقدار ہوگا۔
12۔ امارات میں سکنہ کھنڈہ سے ویزٹ ویزہ پرآنے والوں کے بارے میں یہ طے ہواہے کہ ان کی وفات کی صورت میں صرف ان کی میت پر آنے والے اخراجات تنظیم ادا کرے گی، اس کے علاوہ تنظیم کسی قسم کی رقم ادا نہیں کرے گی۔
13۔ اگر کوئی ممبر غیر شادی شدہ ہو تو اس کے والدین مکمل فنڈ کے حقدار ہونگے اور اگر شادی شدہ ہوتو اس کے والدین (10%) دس فیصد اور باقی اس کے بچے ا ور گھر والی اپنے اپنے حصے کے مطابق حقدار ہونگے۔اگر بچے نا بالغ ہو تو اسلامی طریقے کے مطابق ان کا بینک اکاؤنٹ کھولا جائیگا اور بالغ ہونے پر اُن کو اُن کا حق مل جائیگا۔
14۔ میت کی دوڑدھوپ پر جتنے پیسے لگیں گے وہ فنڈ میں سے کٹیں گے، باقی ماندہ کے حصے کے حقداراس کے ورثاء ہونگے (والدین اور بال بچے)، مرحوم پر کسی قسم کا قرض ہوگا تو وہ بھی فنڈ سے ادا کیا جائیگا، میت کے ساتھ جانے کیلئے صرف ایک آدمی ٹکٹ کا حقدار ہوگا۔
15۔ ورثاء کو فنڈ دیتے وقت چند ذمہ داراشخاص اور محلہ کے پیشِ امام کا ہونا لازمی ہے، بینک اکاؤنٹ کی صورت میں بینک رسیدیونین کو دینا لازمی ہوگا۔
16۔ پُرانا منشور منسوخ کرکے نیامنشور جوتاریخ (2025-03-16) پر بنایا گیا اس پر عمل درآمد ہوگا۔
#نوٹ: ممبران کے نام ان کے رہائشی شہروں میں یونین کے نمائندگان کے پاس درج کروانا لازمی ہونگے جو بعد میں نمائندگان بذات خود یونین کے سربراہان کو دینگے، جن ممبران کے نام اس لسٹ میں شامل نہیں ہونگے وہ فنڈ کے حقدار نہیں ہونگے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Dubai