Code Islam

Code Islam

Share

ISLAM THE BEST RELIGION IN THE WORLD! All about Islam ❤️

26/08/2026

کبھﯽ ﮐﺒﮭﯽ ﺩﻝ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ ﻧﺎﮞ ـــ؟؟

ﻃﻨﺰ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﭘﺮ ﺍﺗﻨﮯ ﻃﻨﺰ ﮐﮯ ﻧﺸﺘﺮ ﭼﻼﺋﯿﮟ کہ ﺍن کو ﭼﮭﻠﻨﯽ ﭼﮭﻠﻨﯽ ﮐﺮ ﺩﯾﮟ ـــ
ﭘﮭﺮ ﺍﻥ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﯿﮟ ﺑﺘﺎﺅ ﮐﺘﻨﯽ ﺗﮑﻠﯿﻒ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ ـــ؟

ﺟﮭﻮﭨﮯ ﺑﮩﺘﺎﻥ ﻟﮕﺎﻧﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﺳﮯ ـــﭘﻮﺭﯼ ﺑﮯﺭﺣﻤﯽ ﺳﮯ ان کا ﺩﻝ ﻧﮑﺎﻝ ﻟﯿﮟ... ﭘﮭﺮ اس کو ﮨﺎﺗﮫ ﻣﯿﮟ ﻟﮯ ﮐﺮ ﻣﺴﻞ ﮐﺮ ﭘﮭﯿﻨﮏ ﺩﯾﮟ ـــ ﭘﮭﺮ ﭘﻮﭼﮭﯿﮟ ﺭﮒ ﺭﮒ ﻣﯿﮟﭘﮭﯿﻠﺘﺎ ﺍﺫﯾﺖ ﮐﺎ ﺍﺣﺴﺎﺱ ﮐﯿﺴﺎ ﻟﮕﺎـــ؟

ﺻﺤﯿﺢ ﺑﺎﺕ ﮐﻮ ﻏﻠﻂ ﺭﺥ ﺩﯾﻨﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﻮ ﺍﺗﻨﺎ ﺳﺴﮑﺎﺋﯿﮟ ـــﺍﺗﻨﺎ ﺗﮍﭘﺎﺋﯿﮟ کہ
ﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﺟﯿﻨﮯ ﮐﯽ ﭼﺎﮦ ﮨﯽ ﺧﺘﻢ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ ـــ

ﻣﻨﺎﻓﻘﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﺟﮭﻮﭨﻮﮞ ﮐﻮ ﺳﺮِ ﻋﺎﻡ ﭘﺘﮭﺮ ﻣﺎﺭ ﻣﺎﺭ ﮐﺮ ﺳﻨﮕﺴﺎﺭ ﮐﺮ ﺩﯾﮟ ـــ
ﺟﻮ ﺗﻌﻠﯿﻢ ﮐﺎ ﻃﻌﻨﮧ ﺩﯾﮟ ﺍن کو ﺟﺎﮨﻞ ﺑﻦ ﮐﮯ ﺩﮐﮭﺎﺋﯿﮟ ــ،
ﺟﺘﻨﯽ ﺑﺮﺍﺋﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ ـــ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺩُﮔﻨﯽ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺩﮐﮭﺎﺋﯿﮟ ﮐﮧ ﺩﯾﮑﮭﻮ ﺳﺐ ﮐﭽﮫﮐﺮﻧﺎ ﺁﺗﺎ ﮨﮯ ـــ

ﺍﮔﺮ ﮨﻢ ﭼﭗ ﮨﯿﮟ ـــ ﺗﻮ ﺍس لیے ﮐﮧ ﮐﮩﯿﮟ ﻗﺮﺁﻥ ﭘﺎﮎ ﺣﮑﻢ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ ـــ
ﮐﮧ
"ﻋﻠﻢ ﻭﺍﻟﮯ ﺍﻭﺭ ﺟﺎﮨﻞ
ﺑﺮﺍﺑﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮ ﺳﮑﺘﮯ ـــ"

ﮐﮩﯿﮟ ﻣﯿﺮﮮ ﻧﺒﯽﷺ کا یہ ﻗﻮﻝ ﺭﻭﮎ لیتا ہے
ﮐﮧ
"ﺗﻢ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﺑﮩﺘﺮﯾﻦﻭﮦ ﮨﮯ ﺟس کا ﺍﺧﻼﻕ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺍچھا ہےـــ"

ﮐﮩﯿﮟ ﺗﻌﻠﯿﻢ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺁ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ ـــﮐﮧ ﻣﯿﺮﯼ ﻻﺝ ﺭﮐﮫ ﻟﻮ ـــ

ﺗﻮ ﮐﮩﯿﮟ ﺗﺮﺑﯿﺖ ﺷﮑﻮﮦ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﮯ ﮐﮧ ﯾﮧ ﺗﻮ ﻧﮩﯿﮟ دیا ﮔﯿﺎ ﺗﮭﺎ تمہیں ـــ

ﮐﮩﯿﮟ ﺍﻧﺴﺎﻧﯿﺖ ﺳﺴﮑﺘﯽ ﮨﮯ ﮐﮧ ـــ
" جانور ﺍﻭﺭ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﺎ ﻓﺮﻕ ﺭﮨﻨﮯ ﺩﻭ ـــ"

ﺍﻭﺭ ﺗﻮ ﺍﻭﺭ ﺿﻤﯿﺮ ﺻﺎﺣﺐ ﺑﮭﯽ ﺩﻡ ﺳﺎﺩﮬﮯ ﺍﻧﺘﻈﺎﺭ ﻣﯿﮟ ﺭﮨﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﮐﺐ ﮨﻢ ﺳﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﻏﻠﻄﯽ ﮨﻮ ـــﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﮨﻤﺎﺭﺍ ﺳﮑﻮﻥ ﺑﺮﺑﺎﺩ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯلیے ﺟﺎﮔﯿﮟ ـــ

ﺧﺪﺍﺭﺍ ــــ ﻧﮧ ﮐﺮﯾﮟ ﺍﯾﺴﺎ ـــ
ﮐﺴﯽ ﮐﮯﺳﺎﺗﮫ ﻧﮧ ﮐﺮﯾﮟ ـــ

ﺍﭘﻨﯽ ﻓﺮﺳﭩﺮﯾﺸﻨﺰ
ﮐﻮ ﻋﺒﺎﺩﺕ ﺳﮯ ﻧﮑﺎﻟﯿﮟ ـــ
ﺩﻭﺳﺮﻭﮞ ﭘﺮ ﻧﮩﯿﮟ ـــ

ﮐﺴﯽ ﺍﭼﮭﮯ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﻮ ﺍﺱ ﻣﻘﺎﻡ ﺗﮏ ﻧﮧ ﻟﮯ ﮐﺮ ﺁﺋﯿﮟ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺍﭘﻨﯽ ﺍﭼﮭﺎﺋﯽ ﭼﮭﻮﮌ ﺩﮮ ـــ

ﺧﻮﺩ ﺑﮭﯽ ﺧﻮﺵ ﺭﮨﯿﮟ ـــ
ﺍﻭﺭ ﺩﻭﺳﺮﻭﮞ ﮐﻮ ﺑﮭﯽ ﺭہنے دیں۔۔۔

24/07/2026

🔥لعنت کی سنگینی🔥
✍ آج کل دیکھا گیا ہے کہ لوگ اور خاص طور پر نئی نوجوان نسل آپس میں ایک دوسرے کو مذاق مذاق میں لعنت دے کر مخاطب کرتے ہیں ، حالانکہ شرعی طور پر لعنت انتہائی قبیح قسم کی مخلوق کے لئے ہوتی ہے ، اور ان لوگوں کے لئے جو انتہائی ناپسندیدہ، نجس قسم کے کام کرتے ہیں.
اگر لوگ قرآن و حدیث پر غور کریں تو اپنے پیاروں کو کبھی لعنت سے مخاطب نہ کریں ۔
⭕کافروں پر اللہ کی لعنت ہے:
اللہ تعالٰی کی لعنت ہو کافروں پر۔
📒 سورة البقرة # 89
⭕منافوں پر اللہ کی لعنت ہے :
یہی وہ لوگ ہیں جنہیں اللہ تعالٰی نے لعنت کی ہے اور جسے اللہ تعالٰی لعنت کر دے ،تُو اس کا کوئی مددگار نہ پائے گا۔
📒 سورة النساء # 54
(شیطان )جسے اللہ نے لعنت کی ہے اور اس نے بیڑا اٹھایا ہے کہ تیرے بندوں میں سے میں مقرر شدہ حصہ لے کر رہوں گا
📒 سورة النساء # 118
کہہ دیجئے کہ کیا میں تمہیں بتاؤں؟ تاکہ اس سے بھی زیادہ برے اجر پانے والا اللہ تعالٰی کے نزدیک کون ہے؟ وہ جس پر اللہ تعالٰی نے لعنت کی اور اس پر وہ غصہ ہو اور ان میں سے بعض کو بندر اور سور بنا دیا اور جنہوں نے معبودان باطل کی پرستش کی، یہی لوگ بدتر درجے والے ہیں اور یہی راہ راست سے بہت زیادہ بھٹکنے والے ہیں۔
📒 سورة المائده # 60
ان پر ہر طرف سے لعنت کی بوچھاڑ ہو گی، جہاں کہیں پائے جائیں گے پکڑے جائیں گے اور بُری طرح مارے جائیں گے
📒 سورة الأحزاب # 61
جو لوگ ہماری اتاری ہوئی دلیلوں اور ہدایت کو چھپاتے ہیں باوجودیکہ ہم اسے اپنی کتاب میں لوگوں کے لئے بیان کر چکے ہیں، ان لوگوں پر اللہ کی اور تمام لعنت کرنے والوں کی لعنت ہے۔
📒 سورة البقرة # 159
⭕جھوٹوں پر اللہ کی لعنت ہے:
،پھر ہم عاجزی کے ساتھ التجا کریں اور جھوٹوں پر اللہ کی لعنت کریں۔
📒 سورة ال عمران # 61
ان کی تو یہی سزا ہے کہ ان پر اللہ تعالٰی کی اور فرشتوں کی اور تمام لوگوں کی لعنت ہو۔
📚 صحیح مسلم # 7410
⭕بہت لعنت کرنے والا شفاعت سے محروم :
ایک رات عبدالملک اٹھا اور اس نے اپنے خادم کو بلایا تو اس نے آنے میں دیر کر دی تو عبدالملک نے اس پر لعنت کی پھر جب صبح ہوئی تو ام دردا رضي الله تعالى فرماتی ہیں کہ میں نے ابوالدردا رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا زیادہ لعنت کرنے والے قیامت کے دن شفاعت کرنے والے نہیں ہوں گے اور نہ ہی گواہی دینے والے ہوں گے۔
📚 صحیح مسلم # 6505
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک آدمی نے ہوا پر لعنت بھیجی تو آپ نے فرمایا: ”ہوا پر لعنت نہ بھیجو اس لیے کہ وہ تو (اللہ کے) حکم کی پابند ہے، اور جس شخص نے کسی ایسی چیز پر لعنت بھیجی جو لعنت کی مستحق نہیں ہے تو لعنت اسی پر لوٹ آتی ہے“۔
📚 جامع ترمذی # 1978
⭕مومن پر لعنت بھیجنا اسے قتل کرنا ہے :
❣اللہ ہمیں دین کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین

21/07/2026

ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لذتوں کو توڑنے والی (یعنی موت) کو کثرت سے یاد کیا کرو“۔
(جامع ترمذی: 2307)

02/05/2026

اسلام تحمل و برداشت اور رواداری کا وہ نمونہ فراہم کرتا ہے جو دنیا کا کوئی معاشرہ فراہم نہیں کر سکتا.

قرآن مجید میں اللہ رب العزت نے اہل ایمان کو یہاں تک حکم دیا ہے کہ غیر مسلموں کے جھوٹے معبودوں (بتوں) کو بھی گالیاں نہ دو.

ارشاد ہوتا ہے :

وَلاَ تَسُبُّوا الَّذِيْنَ يَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اﷲِ فَيَسُبُّوا اﷲََ عَدْوًام بِغَيْرِ عِلْمٍ.

ترجمہ : اور (اے مسلمانو!) تم ان (جھوٹے معبودوں) کو گالی مت دو جنہیں یہ (مشرک لوگ) اللہ کے سوا پوجتے ہیں پھر وہ لوگ (بھی جواباً) جہالت کے باعث ظلم کرتے ہوئے اللہ کی شان میں دشنام طرازی کرنے لگیں گے.‘‘(الأنعام، 6: 108)

24/04/2026

جب دعائیں رائیگاں جائیں تو پھر ایک مقام وہ بھی آتا ہے جب ہاتھ نہی اُٹھتا۔
دل افسردہ اور دماغ غصے میں ہوتا ہے۔
کیا فائدہ۔۔۔۔؟؟؟
کتنے دل سے مانگا ۔۔۔ مگر۔۔۔
جب قبول ہی نہی ہونی تو کی بھی کیوں جاۓ؟؟؟
مگر! دینے والے کا بھلا کیا جاتا ہے؟؟
نقصان تو اُسکا ہے جو بھکاری ہے۔
مانگنے والے کو ضرورت ہے
وہ تو بے نیاز ہے۔۔ اُسکو کیا ؟؟
تو کیا ضروری ہے کہ اگر تم دل سے اُسکو پُکارو تو
اب وصولی کرنا حق ہے تمہارا؟؟؟
اُسکی مرضی وہ پلٹ کے جواب دے۔۔۔ نا دے۔۔۔
تم بس اپنی بندگی پر غور کرو
اور بندگی کا تقاضہ ہے خلوص سے مانگو۔
جتنی طلب زیادہ ہے
اُتنی ہی عاجزی سے مانگو۔
اور جو وہ نا عطا کرۓ تو بھی کہو۔
میں راضی ہوں اللہ۔
میں راضی ہوں !
وہ عطا کرے تو سجدہ شُکر
نا عطا کرے تو بھی رضا کا سجدہ!

مجھ پے واجب ہے تیری رضا کا سجدہ ❤

17/04/2026

غسلِ میت صرف ایک عمل نہیں بلکہ عبادت کا وہ لمحہ ہے، جب زمین پر ایک خاموش جسم ہوتا ہے اور آسمان پر فرشتے سنجیدگی سے یہ منظر دیکھ رہے ہوتے ہیں۔

جو لوگ میت کو غسل دیتے ہیں، ان کے لیے یہ لمحہ نہایت اہم ہوتا ہے۔

نرمی سے اس کے قریب جائیں، آہستہ آواز میں نام لے کر بتائیں کہ آپ اسے غسل دینے آئے ہیں، اسے تسلی دیں، حوصلہ دیں، اور بشارت دیں کہ وہ اپنے رب سے خوبصورت ملاقات کی طرف جا رہا ہے، ان شاء اللہ۔

یہ لمحہ میت کے لیے نازک ہوتا ہے، چاہے وہ کتنا ہی نیک کیوں نہ ہو۔

موت کے بعد پہلا مرحلہ سب کے لیے بھاری ہوتا ہے۔

جو اس لمحے کو سمجھ کر نرمی اور محبت سے پیش آتا ہے، وہ اللہ کا خاص بندہ ہوتا ہے۔

ممکن ہو تو میت کو سینے سے لگا لو، ہاتھ تھام لو، پیشانی چومو جیسے وہ زندہ ہو… کیونکہ حقیقت میں وہ سن رہا ہوتا ہے، صرف بول نہیں سکتا۔

پانی کی گرمی بھی وہی رکھو جو زندگی میں اسے پسند تھی، تاکہ راحت محسوس کرے۔

سب سے اہم بات… اس کے ستر کی حفاظت کرو۔

اتنی احتیاط سے غسل دو کہ تمہاری نظر بھی بلاوجہ نہ پڑے۔

حرکات میں نرمی ہو، لمس میں سکون ہو، دل میں خشیت ہو۔

یہ وہ لمحات ہیں جب ایک مؤمن اپنے سب سے عظیم سفر، اپنے رب کی ملاقات کے لیے تیار ہو رہا ہوتا ہے۔

اکثر نیک لوگوں کے جسم سے ایسی خوشبو آتی ہے اور چہرے پر ایسی روشنی ہوتی ہے کہ غسل دینے والے کا دل کہتا ہے، کاش میں جان سکوں وہ کس طرف جا رہا ہے…

واقعی خوش نصیب ہیں وہ جنہیں اللہ نے شرعی طریقے سے غسل دینا سکھایا،

اور وہ بھی جو ان لمحات میں اللہ سے ڈرتے ہیں، کیونکہ یہاں انسان تو نہیں دیکھتا مگر اللہ کی نگاہ سب سے زیادہ ہوتی ہے۔

اور یاد رکھو… جیسا کرو گے ویسا ہی تمہارے ساتھ ہو گا۔

اللّٰہم ارزقنا حسن الخاتمہ

اللّٰہم اجعلنا ممن یخشاک بالغیب و یحسن العمل فی السر والعلن

اللّٰہم ہمیں حسنِ خاتمہ عطا فرما

آمین یا رب العالمین..

19/03/2026

Stay Blessed

Want your place of worship to be the top-listed Place Of Worship in Dubai?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


Dubai