Multimedia network
Welcome to multimedia network!
Pory pory pe raid uthany waly khial karain petrol bht mehnga he
900 ki raid 700 se 800 ka petrol 150 yangoo walo ka bachat 0000000000000000
بڑے بڑے ہوٹلوں کے بجائے کبھی ایسے چھوٹے گھروں سے بنے کھانے کو بھی موقع دیں۔
یہ بھائی گھر سے تازہ کھانا اور گھر کی روٹیاں بنا کر لاتے ہیں، مناسب اور سستے داموں میں کھانا فراہم کرتے ہیں۔ ذائقہ گھر جیسا، صفائی کا خاص خیال اور قیمت بھی عام آدمی کی پہنچ میں۔
📍 ریلوے اسٹیشن کے قریب
⏰ صبح 7 بجے سے دوپہر 1:00–1:30 بجے تک
آپ کا ایک چھوٹا سا آرڈر اس محنت کرنے والے انسان کے گھر کا چولہا جلانے میں مدد کر سکتا ہے، اور بدلے میں آپ کو بھی اچھا، صاف ستھرا اور گھر جیسا کھانا مل جائے گا۔
چھوٹے کاروباروں کو سپورٹ کریں، محنت کرنے والوں کا حوصلہ بڑھائیں۔
لاہور کے بحریہ ٹاؤن میں واقع Bilawal House کی ویڈیو سامنے آگئی ہے، جو سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے حوالے سے مشہور ہے۔
ہماری اس سیریز میں پاکستان کی مختلف معروف شخصیات اور انفلوئنسرز کے گھروں کی ویڈیوز شامل کی جا رہی ہیں۔ عمران خان اور دیگر شخصیات کی ویڈیوز پہلے ہی ہمارے چینل پر موجود ہیں۔
سیریز کے آخر میں ہم تمام ویڈیوز کا سوشل میڈیا اینالائزس کریں گے اور دیکھیں گے کہ کس شخصیت کو کتنے ویوز، لائکس، کمنٹس اور کتنی فین فالوونگ حاصل ہے۔
آپ بتائیں، اگلی ویڈیو میں کس کا گھر دکھاؤں؟
کمنٹ میں نام ضرور لکھیں۔
*PakWheels par 50% tak Discount*
PakWheels service centers par 50% tak discount ke saath apni gaari ko top condition mein rakhein.
engine tuning, brake service, belt change aur 10 se zyada services par 50% tak off paayein. Har oil change par 14-point engine check-up bilkul FREE.
Neeche diye link se apne qareeb service center dhoondein. Gaari ki maintenance = zyada kamai"
https://www.pakwheels.com/service-centers/
دشمن سے بدلہ لینا ہے؟
نہ پیسے خرچ کرنے کی ضرورت، نہ کسی کے پاس جانے کی ضرورت!
بس اپنے دشمن کو آن لائن ٹیکسی چلانے کا مشورہ دے دیں۔
پھر وہ 16، 16 گھنٹے سڑکوں پر نظر آئے گا ہی نہیں… اور کچھ عرصے بعد خود ہی کہے گا: بھائی یہ میں نے کیا کر لیا!
یہ ویڈیو صرف مزاح اور تفریح کے لیے ہے۔
آن لائن ٹیکسی چلانے والے تمام محنت کش ڈرائیورز کو سلام!
🚨 ڈرائیونگ کے دوران کوئی بڑا مسئلہ ہو جائے تو کیا کرنا چاہیے؟
گاڑی چلاتے ہوئے میرے ساتھ دو ایسے واقعات پیش آئے جن میں ایک مرتبہ ڈکیتی کا واقعہ ہوا اور دوسری مرتبہ سڑک پر معمولی جھگڑا ہوا۔ دونوں واقعات میں 15 پر کال کی گئی، لیکن حالات کے مطابق پولیس کا رسپانس مختلف رہا۔
اس ویڈیو میں میں اپنا ذاتی تجربہ شیئر کر رہا ہوں کہ ایسے حالات میں ہمیں کیا احتیاط کرنی چاہیے اور کیوں فوراً 15 پر کال کرنا ضروری ہے۔
📱 کسی بھی خطرناک یا ہنگامی صورتحال میں:
✅ فوراً 15 پر کال کریں
✅ اگر محفوظ ہو تو موبائل کیمرہ آن کرکے واقعے کی ریکارڈنگ کریں
✅ اپنی حفاظت کو سب سے پہلے رکھیں
✅ پولیس کو مکمل اور درست معلومات دیں
✅ غیر ضروری بحث یا جھگڑے سے بچیں
یہ ویڈیو خاص طور پر تمام ڈرائیورز، رائیڈرز اور سڑک پر سفر کرنے والے افراد کے لیے مفید ہو سکتی ہے۔
🎥 ویڈیو مکمل دیکھیں اور اپنی رائے کمنٹ میں ضرور بتائیں۔
ڈرائیورز کے لیے کرایوں میں مسلسل کمی اور دوسری طرف پٹرول و گاڑی کے اخراجات میں اضافے نے حالات انتہائی مشکل بنا دیے ہیں۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ اب مسافروں کو بھی ایسے طریقے بتائے جا رہے ہیں جن سے وہ مزید کم کرایے میں رائیڈ حاصل کر سکیں۔
سوال یہ ہے کہ اگر پٹرول مہنگا ہو، گاڑی کا کرایہ، مینٹیننس اور ڈرائیور کے اخراجات بڑھ رہے ہوں تو کرایہ مسلسل کم کرنا کہاں کا انصاف ہے؟
تمام ڈرائیور بھائیوں سے گزارش ہے کہ اپنے اخراجات اور محنت کو سمجھیں اور انتہائی کم یا بنیادی کرایے پر رائیڈ قبول کرنے سے پہلے سوچیں۔ اگر کوئی رائیڈ مناسب نہیں تو مسافر سے شائستگی کے ساتھ بات کریں اور اپنا مؤقف واضح کریں۔
ہماری آواز کسی مسافر کے خلاف نہیں، بلکہ ایسے کرایوں کے خلاف ہے جو ڈرائیور کے لیے عملی طور پر ناقابلِ برداشت ہو چکے ہیں۔ ڈرائیور اور مسافر دونوں کے لیے ایسا نظام ہونا چاہیے جس میں مناسب اور منصفانہ کرایہ موجود ہو۔
اگر آپ بھی ڈرائیوروں کے مسائل اور منصفانہ کرایوں کے حق میں ہیں تو اس ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ ہماری آواز متعلقہ لوگوں تک پہنچ سکے۔
حکومت کی جانب سے بائیک، رکشہ اور گاڑی چلانے والے افراد کے لیے پٹرول پر نیا ریلیف/سبسڈی دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اگر آپ بھی اس حکومتی پٹرول سبسڈی سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو اس ویڈیو کو مکمل دیکھیں۔ اس میں رجسٹریشن/درخواست دینے سے لے کر سبسڈی حاصل کرنے تک کا مکمل طریقہ، ضروری معلومات اور اہم مراحل آسان انداز میں بتائے گئے ہیں۔
ویڈیو کو آخر تک ضرور دیکھیں تاکہ کوئی ضروری مرحلہ یا معلومات رہ نہ جائے، اور یہ ویڈیو اپنے دوسرے ڈرائیور بھائیوں، بائیکرز اور رکشہ ڈرائیورز کے ساتھ بھی شیئر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس ریلیف سے فائدہ اٹھا سکیں۔
🚕 Pakistan Ride Drivers Community
اگر آپ inDrive، Yango یا کسی بھی آن لائن ٹیکسی سروس سے منسلک ڈرائیور ہیں تو اس کمیونٹی کا حصہ بنیں۔
یہ کمیونٹی صرف گروپ نہیں بلکہ ڈرائیورز کے حقوق، مسائل اور اجتماعی آواز کے لیے بنائی گئی ہے۔
ہم مل کر ان اہم مطالبات کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں:
• ڈرائیور کے لیے مناسب اور کم از کم فیئر مقرر کیا جائے
• پیٹرول کی قیمت کے مطابق کرایوں میں منصفانہ اضافہ کیا جائے
• inDrive کے Minus Fare جیسے آپشن کا خاتمہ کیا جائے
• AC اور Non-AC کے لیے مناسب اور واضح ریٹس مقرر ہوں
• Waiting اور Cancellation Charges کا حق دیا جائے
• ڈرائیورز کو بلاوجہ Account Block کرنے کا سلسلہ ختم کیا جائے
• ڈرائیورز کے لیے Life, Health اور Vehicle Insurance کا مؤثر نظام ہو
• ڈرائیور کو صرف ایک کمیشن دینے والا شخص نہیں بلکہ شراکت دار اور محنت کش سمجھا جائے
• کمپنیوں کے ریٹس، کمیشن اور ڈرائیور کی حقیقی آمدنی میں شفافیت ہو
• ڈرائیورز کے لیے مستقبل میں Pension/Gratuity اور سماجی تحفظ جیسے حقوق کی آواز اٹھائی جائے
• ڈرائیورز کے ساتھ عزت اور انصاف پر مبنی رویہ یقینی بنایا جائے
ہماری کوشش ہے کہ ڈرائیور اکیلا اپنی آواز نہ اٹھائے بلکہ مل کر ایک مضبوط، پُرامن اور قانونی آواز بنے۔
اگر آپ بھی سمجھتے ہیں کہ ڈرائیور کے حقوق، عزت اور مناسب آمدنی کے لیے متحد ہونا ضروری ہے تو کمیونٹی میں شامل ہوں اور اپنے دوسرے ساتھی ڈرائیورز کو بھی دعوت دیں۔
اتحاد ہماری طاقت ہے، اور اپنے حق کے لیے آواز اٹھانا ہمارا حق ہے۔
Pakistan Ride Drivers Community
ڈرائیورز کی آواز — ڈرائیورز کے حقوق کے لیے
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Address
Dubai
49153
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Multimedia network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.