Gilgit Media Network

Gilgit Media Network

Share

They do not necessarily reflect the views of opinions or policies of GMN. We are not responsible for the content of external sites.

Disclaimer: The Opinion and/or views expressed on our digital media platforms are solely those of the respective authors, contributors, or individuals expressing them. Disclaimer: The opinions and/or views expressed on our social media platforms, including, but not limited to, any blogs, Facebook, Twitter and YouTube pages, represent the thoughts of individual bloggers, guests and online/offline c

10/07/2026

روپانی اکیڈمی میں پی ٹی ایم اور طلبہ کے منفرد پراجیکٹس کی شاندار نمائش

10/07/2026

جامعہ قراقرم میں طلبہ کی یومِ حسینؑ کے حوالے سے تقریب انتظامیہ کی مداخلت کے باعث مکمل نہ ہو سکی۔ شرکاء منتشر

09/07/2026

جی ایم این کی خبر پر ایکشن سڑک کنارے پڑا بل بورڈ متعلقہ محکمہ نے ہٹادیا۔

09/07/2026

ہر منصوبہ صرف پلان نہیں ہوا، بلکہ اس پر عملدرآمد بھی ہوا، اور آج بھی لوگ اس سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر و سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان، حافظ حفیظ الرحمن کی گفتگو کا مختصر کلپ۔

فضل ودود کے ساتھ مکمل پوڈکاسٹ سے ایک منتخب حصہ۔

09/07/2026

الخدمت فاؤنڈیشن گلگت بلتستان کے زیرِ اہتمام، ریسکیو 1122 گلگت بلتستان کے تعاون سے مون سون سیزن کے پیشِ نظر دو روزہ "مون سون پریپیئرڈنیس ٹریننگ" کا انعقاد کیا گیا، جس میں الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں (والنٹیئرز) نے بھرپور شرکت کی۔ تربیتی پروگرام کا مقصد رضاکاروں کی ہنگامی حالات سے نمٹنے کی صلاحیتوں میں اضافہ اور قدرتی آفات کے دوران بروقت اور مؤثر امدادی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔

دو روزہ تربیتی پروگرام کے دوران ریسکیو 1122 کے سینئر ٹرینرز نے شرکاء کو ایمرجنسی پریپیئرڈنیس، ابتدائی طبی امداد (First Aid)، سی پی آر (CPR)، واٹر ریسکیو، کیمپ مینجمنٹ، محفوظ انخلا (Evacuation) اور دیگر ہنگامی حالات میں بروقت اور مؤثر ریسپانس سے متعلق عملی و نظریاتی تربیت فراہم کی۔ شرکاء کو مختلف ہنگامی صورتحال میں متاثرہ افراد کو فوری امداد فراہم کرنے کے جدید طریقۂ کار سے بھی آگاہ کیا گیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 گلگت بلتستان، عظیم اللہ تھے۔ تقریب میں جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن گلگت بلتستان زینت شاہ، جنرل منیجر الخدمت فاؤنڈیشن گلگت بلتستان محمد طاہر رانا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 طاہر شاہ، سینئر پروگرام منیجر الخدمت فاؤنڈیشن گلگت بلتستان اکرام اللہ، اور پروگرام منیجر ڈیزاسٹر مینجمنٹ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان محمد علی نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 گلگت بلتستان، عظیم اللہ نے کہا کہ قدرتی آفات اور ہنگامی حالات میں تربیت یافتہ رضاکار معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے رضاکاروں پر زور دیا کہ وہ اپنی حاصل کردہ مہارتوں کو عوام کی جان و مال کے تحفظ اور دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے بھرپور انداز میں بروئے کار لائیں۔

جنرل منیجر الخدمت فاؤنڈیشن گلگت بلتستان محمد طاہر رانا نے ریسکیو 1122 کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن رضاکاروں کی استعدادِ کار میں اضافے کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھتی ہے تاکہ کسی بھی قدرتی آفت یا ہنگامی صورتحال میں فوری، منظم اور مؤثر امدادی خدمات فراہم کی جا سکیں۔

تقریب کے اختتام پر محمد طاہر رانا اور عظیم اللہ نے تمام شرکاء، ٹرینرز اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں دو روزہ تربیت کامیابی سے مکمل کرنے والے رضاکاروں میں تعریفی سرٹیفکیٹس اور تحائف تقسیم کیے گئے

09/07/2026

گلگت بلتستان اسمبلی کا دوسرا اجلاس پیر کو طلب کر لیا

اجلاس 13 جولائی 2026، شام 4:00 بجے اسمبلی بلڈنگ جوٹیال گلگت میں منعقد ہوگا

اجلاس گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نےسکیشن 53کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے طلب کیاہے

اجلاس کی صدارت اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کرینگے

اجلاس میں حکومتِ گلگت بلتستان مالی سال 2026-27 کے لیے پہلی سہ ماہی بجٹ اسمبلی میں پیش کرے گی

09/07/2026

بلدیاتی انتخابات پارٹی بنیادوں پر کرانے کی اہمیت اور اس کے مقاصد کیا ہیں؟ چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان اس ویڈیو میں تفصیل سے آگاہ کر رہے ہیں۔

مکمل گفتگو ویڈیو میں ملاحظہ کریں۔

09/07/2026

ہنزہ فراڈ کیس میں ملوث سیاحوں کو دیامر پولیس نے گرفتار کرلیا۔ مقدمہ درج کاروائی۔

ہنزہ میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح نے موبائل شاپ کے مالک سے فراڈ کیا اور قیمتی موبائل لیکر فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ہنزہ میں دبئی موبائل شاپ کے مالک معیز نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے سیاح محمد علی ولد محمد ایاز کے خلاف فراڈ کرکے قیمتی موبائل ہتھیانے کے الزام میں ایف آئی آر درج کرادی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ سیاح نے دکان سے آئی فون 14 پرو خریدا اور آن لائن ادائیگی کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے ٹرانزیکشن کا سکرین شاٹ دکھایا۔ تاہم کافی انتظار کے باوجود رقم میرے اکاؤنٹ میں موصول نہیں ہوئی۔

معیز کے مطابق خریدار نے پہلے بتایا تھا کہ وہ سرینا ہوٹل ہنزہ میں مقیم ہے۔ رقم موصول نہ ہونے کے بعد جب دکاندار ہوٹل پہنچا تو معلوم ہوا کہ مذکورہ شخص وہاں سے جا چکا ہے اور انہیں بھی سکرین شاٹ دکھا کر نکل گئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ اسی دوران ایک اور شخص بھی وہاں پہنچا جس نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ سیاح نے ان کے ساتھ بھی 75 ہزار روپے کی مبینہ ادائیگی کا سکرین شاٹ دکھا کر دھوکہ کیا ہے۔

دکاندار کے مطابق واقعے کے حوالے سے علی آباد تھانے میں باقاعدہ ایف آئی آر درج کرا دی گئی ہے۔ انہوں نے آئی جی پولیس گلگت بلتستان سے اپیل کی ہے کہ ملزم کے خلاف بروقت کارروائی کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے حدود سے باہر جانے نہ دیا جائے تاکہ نقصان کا ازالہ ممکن ہو۔

دیامر پولیس کو اطلاع ملتے ہی ہنزہ فراڈ کیس میں ملوث سیاحوں کو دیامر پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ایس پی دیامر کیپٹن (ر) شہریار خان کے مطابق ملزم کو شاہراہِ بابوسر ناران پر جل کے مقام سے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے اور معاملے کی تفتیش جاری ہے۔

متاثرہ افراد نے ملزم کی گرفتاری پر دیامر پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ قانون کے مطابق انصاف کو یقینی بنایا جائے گا ۔

Gilgit-Baltistan Police, Diamer Police 🚓🚨

08/07/2026

گزشتہ شب ذراسی لاپرواہی اور غفلت سے دو زندگیوں کا چراغ گل ہوئے چنار باغ پلوں کے قریب کئی ماہ سے سڑک کے کنارے پڑے بل بورڈ کسی بڑے حادثے کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے۔
شیر عالم شہباز کی رپورٹ

08/07/2026

گلگت ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابی عمل مکمل گلگت ، فیضان ایڈووکیٹ 200ووٹ لیکر جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے جبکہ امتیاز ایڈووکیٹ بالا مقابلہ صدر ہائی کورٹ بار منتخب ہوئے*
گلگت:( پ ر )گلگت بلتستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات خوش اسلوبی سے مکمل ہو گئے، جن میں وکلاء برادری نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنی جمہوری رائے کا اظہار کیا۔ انتخابی نتائج کے مطابق فیضان ایڈووکیٹ 200 ووٹ حاصل کرکے جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے، جبکہ امتیاز احمد ایڈووکیٹ بلا مقابلہ صدر منتخب قرار پائے۔انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد نومنتخب جنرل سیکرٹری فیضان ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے بے حد شکر گزار ہیں کہ انہیں وکلاء برادری نے اپنے اعتماد سے نوازا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی کسی ایک فرد کی نہیں بلکہ گلگت بلتستان بھر کی وکلاء برادری کے اجتماعی اعتماد، اتحاد اور جمہوری شعور کی مظہر ہے، جس پر وہ تمام معزز وکلاء کے تہہ دل سے ممنون و مشکور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی، عدلیہ کی آزادی اور وکلاء کے پیشہ ورانہ وقار کے تحفظ کے لیے ہمیشہ مؤثر کردار ادا کرتی رہی ہے، اور وہ اپنے منصب کی آئینی و قانونی ذمہ داریوں کو مکمل دیانت، غیر جانبداری اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ ادا کریں گے۔فیضان ایڈووکیٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وکلاء کو درپیش پیشہ ورانہ، انتظامی اور فلاحی مسائل کے پائیدار حل کے لیے بار کی مجلسِ عاملہ، سینئر وکلاء اور متعلقہ عدالتی و انتظامی اداروں کے ساتھ مؤثر رابطہ استوار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بار کی تنظیمی استعداد کو مزید مضبوط، فعال اور باوقار بنانا ان کی اولین ترجیح ہوگی تاکہ ہر وکیل کو مساوی نمائندگی، قانونی معاونت اور پیشہ ورانہ سہولیات میسر آسکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وکلاء کے آئینی، قانونی اور پیشہ ورانہ حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ بار ایسوسی ایشن ہر وکیل کی آواز بن کر اس کے جائز حقوق کے تحفظ، فلاح و بہبود اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے قانون اور ضابطہ اخلاق کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر ممکن جدوجہد کرے گی۔
انہوں نے وکلاء برادری سے اپیل کی کہ وہ بار کے وقار، اتحاد، باہمی احترام اور پیشہ ورانہ اخلاقیات کے فروغ کے لیے متحد ہو کر اپنا مثبت کردار ادا کریں تاکہ گلگت بلتستان میں انصاف کی مؤثر فراہمی، آئین و قانون کی سربلندی اور عدالتی نظام پر عوامی اعتماد مزید مستحکم ہو سکے۔
واضح رہے کہ جنرل سکریٹری ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے لیے فیضان ایڈووکیٹ، محمد باقر ایڈووکیٹ اور میڈم رضیہ ایڈووکیٹ امیدوار تھے فیضان ایڈووکیٹ نے 200 ووٹ لیکر جنرل سکریٹری منتخب ہوئے جبکہ ، محمد باقر ایڈووکیٹ نے 152 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ رضیہ ایڈووکیٹ نے 33 ووٹ حاصل کرلی جبکہ امتیاز ایڈووکیٹ بالا مقابلہ صدر منتخب ہوئے ہیں گلگت بلتستان ہائی کورٹ اس طرح بار ایسوسی ایشن کے حالیہ انتخابات خوشگوار، پرامن اور شفاف ماحول میں منعقد ہوئے، جنہیں وکلاء برادری نے جمہوری روایات کے تسلسل اور بار کے ادارہ جاتی استحکام کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔

Want your business to be the top-listed Media Company in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address

Gilgit
15100