Mamoon Rafiq

Mamoon Rafiq

Share

Skills Trainer, Motivational Speaker i am Happy

22/07/2025

( شعیب احمد - ہماری ایک سنہری آواز )
تحریر : سجاد احمد بری
اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان بہاولپور

اپریل 89 میں کالج سے واپسی پر میں اور کامران ( موجودہ ڈین فیکلٹی آف اورینٹل لرننگ پنجاب یونیورسٹی لاہور) گھر جاتے ہوئے ریڈیو پاکستان بہاولپور رکے کہ اس نے وہاں سے اپنے کسی ریڈیو پروگرام کے معاوضے کا چیک لینا تھا۔ میں استقبالیہ پہ رک گیا۔ کامران اندر گیا لیکن کچھ ہی دیر بعد واپس آگیا اور کہنے لگا کہ یار اس وقت ریڈیو میں نئی آوازوں کے انتخاب کیلئے آڈیشنز ہورہے ہیں میری خواہش ہے کہ تم بھی آڈیشن دو ، سچ پوچھیے کہ میری خواہش تو بلکل نہیں تھی کہ آڈیشن دوں لیکن کامران کے بے حد اصرار پر آخر میں اس کے ساتھ اندر چلا گیا۔ سٹوڈیوز بلاک کے سامنے پورچ میں کچھ اور لوگ بھی موجود تھے جو آڈیشن کیلئے اپنی باری کے منتظر تھے۔ یہیں ایک صاحب اپنی بھاری گھمبیر آواز میں نئی آوازوں کو آڈیشن ٹپس دے رہے تھے عملی مظاہرے کے ساتھ اپنے دونوں کان ایک خاص تکنیک سے اپنے دونوں ہاتھوں سے دباتے اور کہتے کہ اس طریقے سے آپ اپنا آڈیشن خود بھی لے سکتے ہیں اس طرح کی اور بھی کئی باتیں جو مجھ سمیت اور بھی امیدوار بہت ذوق وشوق سے سن رہے تھے۔ یہ تھی شعیب احمد سے میری پہلی ملاقات
وہ ریڈیو پاکستان بہاولپور کے صداکاروں کی ابتدائی ٹیم کا حصہ تھے۔ جنہیں مرحوم سلمان المعظم مرحوم الطاف قریشی اور ڈاکٹر نصراللہ خان ناصر نے ریڈیو بہاولپور کے ابتدائی آواز قبیلے کیلئے منتخب کیا تھا۔ شعیب احمد کا شمار ریڈیو پاکستان کے چوٹی کے صداکاروں میں ہوتا ہے۔ ریڈیو ڈرامہ ان کی بے پناہ صداکاری کے جوہر کا خاص میدان رہا۔ مقامی یا قومی نشریاتی ڈرامے کی صدابندی ان کے بغیر ناممکن تھی۔ وہ ڈرامے میں ہمیشہ مرکزی کردار ہی پاتے المیہ مناظر کی صدابندی میں تو کلیجہ نکال کے رکھ دیتے۔ غضب کے فنکار جنہوں نے اس اسٹیشن پہ ریڈیائی ڈرامے میں صداکاری کو ایک منفرد تخلیقی جہت دی اور ریڈیو ڈرامے کی بنیادوں کو مستحکم کیا۔۔ ریڈیائی ڈرامے اور فیچر سے انہیں جذباتی حد تک لگاؤ رہا۔
ایک فنکارانہ جنوں ' جس کی وجہ سے کبھی کبھی وہ پروڈیوسر کی سیٹ ببھی سنبھال لیتے اور اپنے ساتھی صداکاروں کی رہنمائی بھی کرتے اور گوشمالی بھی

انہیں ڈاکٹر نواز کاوش کے لکھے اردو کھیل ہتھیلی پر چراغ میں لاجواب صداکاری کرنے پر بہترین مرد صداکار کے قومی ایکسیلینس ایوارڈ سے بھی نوازا گیا جس کے وہ بجا طور پر مستحق تھے اس ڈرامے کو قومی نشریاتی رابطہ کیلئے میں نے پروڈیوس کیا تھا۔
ایک آواز جو تمام تر نشریاتی حسن کی دولت سے مالا مال کہ جس نے اپنے منفرد رنگ و آھنگ سے ایک جہان کو اپنا اسیر رکھا۔
فیچرز ، دستاویزی پروگرام ، ڈسک جاکی پروگرامز ' انہوں نے نشریات کی ہر صنف میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے۔

میں نے صداکار سے لیکر اسٹیشن ڈائریکٹر تک ان کے ساتھ کام کیا اور انہیں ہمیشہ ایک بہترین پروفیشنل پایا۔ انہوں نے ہمیشہ نئے آنے والوں کی حوصلہ افزائی کی۔ انہیں آگے بڑھانے میں مدد کی۔ فنکارانہ انا ان کی طبعیت کا خاص مزاج۔۔۔ گئے دنوں کی یاد انہیں اداس کرتی ہے۔

وہ ریڈیو پاکستان بہاولپور کی ایک چلتی پھرتی تاریخ ہیں جن کے پاس یادوں کا ایک نہ ختم ہونے والا خزانہ ہے۔ شعیب احمد طویل عرصہ سے علیل ہیں۔ ان کی صحت یابی کیلئے ڈھیروں دعائیں کہ انہوں نے ریڈیو پاکستان بہاولپور کیلئے تاریخ ساز کام کیا جو ہمارا ورثہ بھی ھے اور ہمارا فخر بھی
ریڈیو پاکستان بہاولپور اپنی گولڈن جوبلی کے موقع پر اپنی اس سنہری آواز کی گراں قدر خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہے۔
| | | #ریڈیوپاکستان

23/05/2025

"Exciting News! 🚀 My new book is coming soon! 📚✨ As a Mid career Professional, I've poured my heart and soul into crafting a guide that will achieve a Leaders Legacy and Positive organizational culture and best practices for Sustainable success for readers. Stay tuned for updates and sneak peeks! 🤔 Who's ready to dive into the world of
"The of in the World".

Share your thoughts and questions in the comments below! 💬 .

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Islamabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address

Islamabad
Islamabad

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00