Zinde Rood

Zinde Rood

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Zinde Rood, Poet, Lahore.

فارسی کلام اقبال کی ایک جدید ویڈیو لائبریری، جس میں شعر کو تحت اللفظ میں پڑھا جاتا ہے، نیز اردو اور انگریزی ترجمہ بھی پیش کیا جاتا ہے۔ ویڈیوز کو یوٹیوب چینل پر ایک منظم انداز میں محفوظ کیا جاتا ہے

https://youtube.com/@zinderood

12/06/2026

مثنوی پس چه باید کرد، در حضور رسالت مآبؐ، شعر 52-51
صدا: مخدوم حسان لاہوری




فکر من در فهم دین چالاک و چست
تخم کرداری ز خاک من نرست
میری عقل و دانش دین کے فہم میں بڑی تیز ہے —
لیکن افسوس ہے کہ میری خاکِ بدن سے عمل کا کوئی بیج نہیں پھوٹا۔
My intellect is swift and sharp in comprehending the faith —
But alas, no seed of action has sprouted from the soil of my body.

تیشه ام را تیز تر گردان که من
محنتی دارم فزون از کوهکن
میری کلہاڑی کو اور تیز کر دیجئے —
کیونکہ مجھے فرہاد سے بھی زیادہ محنت در پیش ہے۔
Sharpen my axe even further —
For the toil that lies before me is greater than that of Farhad.

11/06/2026

مثنوی پس چه باید کرد، در حضور رسالت مآبؐ، شعر 50-48
صدا: مخدوم حسان لاہوری


ای وجود تو جهان را نو بهار
پرتو خود را دریغ از من مدار
حضور آپ کا وجودِ مبارک تمام کائنات کے لیے نوبہار ہے —
مجھ سے اپنے پرتو مبارک کو دور نہ رکھیے۔
Beloved Master, your blessed being is a new spring for the entire universe —
Do not withhold your radiant reflection from me.

«خود بدانی قدر تن از جان بود
قدر جان از پرتو جانان بود» (رومی)
آپ جانتے ہیں کہ جسم کی وقعت و اہمیت روح سے ہے —
اور روح کی قدر و وقعت محبوب کے پرتو سے ہے ۔
You know well that the body’s worth comes from the soul —
And the worth of the soul comes from the reflection of the Beloved.

تا ز غیر الله ندارم هیچ امید
یا مرا شمشیر گردان یا کلید
چونکہ مجھے کسی غیر اللہ سے کوئی امید نہیں ہے —
اس لیے حضور یا آپ مجھے تلوار بنا دیجئے یا پھر کلید۔
Since I harbor no hope in anyone other than Allah —
Therefore, Beloved Master, make me either a sword or a key.

10/06/2026

مثنوی پس چه باید کرد، در حضور رسالت مآبؐ، شعر 47-46
صدا: مخدوم حسان لاہوری




مهر تو بر عاصیان افزونتر است
در خطا بخشی چو مهر مادر است
حضور کی شفقت گنہگاروں پر زیادہ ہوتی ہے —
اور یہ محبت خطا سے درگزر کرنے کے معاملے میں ماں کی شفقت کی مانند ہے۔
Your compassion for sinners is ever greater —
In forgiving faults, your love is like the tenderness of a mother.

با پرستاران شب دارم ستیز
باز روغن در چراغ من بریز
میں تاریکی کے پرستاروں (یعنی باطل قوتوں کے پجاریوں ) سے الجھتا ہوں —
حضور میرے چراغ میں اور تیل ڈال دیجیے۔
I clash with the worshippers of darkness —
Beloved Master, pour more oil into my lamp!

08/06/2026

مثنوی پس چه باید کرد، در حضور رسالت مآبؐ، شعر 45-42
صدا: مخدوم حسان لاہوری


در نسازد با دواها جان زار
تلخ و بویش بر مشامم ناگوار
میری ناتوان جان ان دواؤں کو پسند نہیں کرتی —
دوا کی کڑواہٹ اور بو میرے دماغ کے لیے گویا اذیت ہے۔
My frail life cannot abide these medicines —
The bitterness and odor of the remedy are a torment to my mind.

کار این بیمار نتوان برد پیش
من چو طفلان نالم از داروی خویش
مجھ بیمار کی بات آگے نہیں بڑھائی جا سکتی —
کیونکہ میں تو اپنی دوا دیکھ کر بچوں کی طرح رونے لگتا ہوں۔
The matter of this sick one cannot be advanced any further —
For, seeing my medicine, I begin to weep like a child.

تلخی او را فریبم از شکر
خنده ها در لب بدوزد چاره گر
دوا کی کڑواہٹ کو چینی ملا کر فریب دیتا ہوں —
جس پر میرا معالج اپنی ہنسی بمشکل ہی روک پاتا ہے۔
I deceive the bitterness of the remedy by mixing it with sugar —
At which my healer can barely hold back his smile.

چون بصیری از تو میخواهم گشود
تا بمن باز آید آن روزی که بود
بصیری کی طرح میں بھی آپ سے شفا کا خواہاں ہوں —
تاکہ میں پھر سے اپنی پہلی سی حالت صحت پر آ جاؤں۔
Like Busiri, I too seek healing from you —
So that I may be restored to my former state of health.

05/06/2026

مثنوی پس چه باید کرد، در حضور رسالت مآبؐ، شعر 41-39
صدا: مخدوم حسان لاہوری





ناله ئی کو می نگنجد در ضمیر
تا کجا در سینه ام ماند اسیر
وہ نالہ جو میرے ضمیر میں نہیں سما سکتا —
کب تک میرے سینے میں مقید رہے گا ۔
That lament which cannot be contained within my conscience —
How long shall it remain imprisoned in my breast?

یک فضای بیکران میبایدش
وسعت نه آسمان میبایدش
اس کے لیے تو ایک بے کراں وسعت درکار ہے —
بلکہ اسے تو نو آسمانوں کی وسعت چاہیے۔
For it demands a boundless expanse —
Indeed, it requires the vastness of the nine heavens.

آه زان دردی که در جان و تن است
گوشهٔ چشم تو داروی من است
افسوس کہ جان و تن کو ایک دکھ لگ گیا ہے —
اس کا علاج صرف آپ کا گوشۂ چشم ہے۔
Alas for the sorrow that has afflicted both body and soul!
Its only remedy is a glance from the corner of your eye.

04/06/2026

مثنوی پس چه باید کرد، در حضور رسالت مآبؐ، شعر 38-36
صدا: مخدوم حسان لاہوری



آن نوا در سینه پروردن کجا
وز دمی صد غنچه وا کردن کجا
(اب) وہ سینے میں نوا کی پرورش کرنا کہاں؟
اور ایک پھونک سے سو غنچے کِھلانا کہاں؟
Gone is the art of nurturing the anthem in the breast —
And lost the breath that woke a hundred blossoms from their rest.

نغمهٔ من در گلوی من شکست
شعله ئی از سینه ام بیرون نجست
میرا نغمہ تو میرے گلے ہی میں ٹوٹ گیا ہے —
میرے سینے سے ایک بھی شعلہ باہر نہیں لپکا۔
My song has shattered right within my throat —
Not a single flame has leapt forth from my breast.

در نفس سوز جگر باقی نماند
لطف قرآن سحر باقی نماند
میرے سانس میں جگر کا سوز باقی نہیں رہا —
صبح کے وقت تلاوت قرآن کا لطف بھی جاتا رہا۔
The burning passion within the breath remains no more —
The sweet joy of reciting the Quran at dawn is no more.

03/06/2026

مثنوی پس چه باید کرد، در حضور رسالت مآبؐ، شعر 35-32
صدا: مخدوم حسان لاہوری




گرد تو گردد حریم کائنات
از تو خواهم یک نگاه التفات
حضور پوری کائنات آپ کے گرد گھوم رہی ہے —
میں حضور سے ایک نگاہ التفات کی التجا کرتا ہوں۔
Beloved Master, the entire universe revolves around you —
I entreat you for a single glance of your favor.

ذکر و فکر و علم و عرفانم توئی
کشتی و دریا و طوفانم توئی
میرا ذکر اور فکر اور علم و عرفان حضور آپ ہی ہیں —
میری کشتی، میرا سمندر اور میرا طوفان سبھی کچھ حضور آپ ہی ہیں۔
My remembrance, my thought, my knowledge, and my gnosis are all you —
My vessel, my ocean, and my storm are all you.

آهوی زار و زبون و ناتوان
کس به فتراکم نبست اندر جهان
میں تو ایک نحیف و نزار اور لاغر ہرن ہوں —
دنیا میں مجھے کسی نے بھی اپنے فتراک میں نہیں باندھا۔
I am but a frail, wretched, and feeble gazelle —
In this world, no one has bound me to their saddle-strap.

ای پناه من حریم کوی تو
من به امیدی رمیدم سوی تو
حضور آپ کا مبارک کوچہ میری پناہ گاہ ہے —
میں ایک امید پر آپ کی طرف دوڑتا چلا آ رہا ہوں۔
Beloved Master, your blessed street is my sanctuary —
Clinging to a single hope, I come running toward you.

02/06/2026

مثنوی پس چه باید کرد، در حضور رسالت مآبؐ، شعر 31-29
صدا: مخدوم حسان لاہوری




شهسوارا ! یک نفس در کش عنان
حرف من آسان نیاید بر زبان
اے شہسوار ﷺ! ایک لمحے کے لیے اپنے گھوڑے کو روکیے —
میری بات تو اتنی جلدی اور آسانی سے زبان پر نہ آ سکے گی۔
O Heavenly Rider, rein in your steed for but a moment —
My words will not easily or swiftly come to my tongue.

آرزو آید که ناید تا به لب
می نگردد شوق محکوم ادب
میری آرزو (خدا معلوم) ہونٹوں تک آتی بھی ہے یا نہیں —
عشق تو ادب کا پابند نہ ہو گا۔
God knows if my longing will even reach my lips —
For love shall not be shackled by the bounds of etiquette.

آن بگوید لب گشا ای دردمند
این بگوید چشم بگشا لب ببند
آرزو کہتی ہے کہ اے صاحب درد تو لب تو کھول —
اور عشق کا کہنا ہے کہ ہونٹ بند رکھ اور آنکھیں کھول تاکہ نظارہ کر سکے۔
Longing says, "O bearer of pain, open your lips." —
While love commands, "Keep your lips sealed and open your eyes to witness.".

01/06/2026

مثنوی پس چه باید کرد، در حضور رسالت مآبؐ، شعر 28-26
صدا: مخدوم حسان لاہوری



ما همه افسونی تهذیب غرب
کشتهٔ افرنگیان بی حرب و ضرب
ہم سب تہذیب مغرب کے سحرزدہ ہیں —
ہمیں فرنگیوں نے بغیر جدال و قتال کے قتل کر دیا ہے۔
We are all spellbound by the culture of the West —
The Franks have slain us without sword or battle.

تو از آن قومی که جام او شکست
وا نما یک بنده الله مست
حضور آپ اس قوم میں سے جس کا جام ٹوٹ چکا ہے —
کسی درویش خدا مست کو ظاہر فرما دیجئے۔
Beloved Master, from this nation whose goblet has shattered —
Reveal a single dervish intoxicated by God.

تا مسلمان باز بیند خویش را
از جهانی برگزیند خویش را
تاکہ مسلمان پھر اپنے آپ کو پا لے —
اور اس طرح خود کو دنیا میں برگزیدہ بنا لے۔
So that the Muslim might discover himself once more —
And thus make himself the chosen one of the world.

25/05/2026

مثنوی پس چه باید کرد، در حضور رسالت مآبؐ، شعر 25-21
صدا: مخدوم حسان لاہوری





مؤمن و از رمز مرگ آگاه نیست
در دلش لا غالب الا الله نیست
وہ ہے تو صاحب ایمان لیکن موت کی حقیقت سے آگاہ نہیں ہے —
اس کے دل کا 'لاغالب الا اللہ' پر جیسے ایمان ہی نہیں۔
He is a believer, yet unaware of the reality of death —
It is as if his heart has no faith in "None is victorious save Allah."

تا دل او در میان سینه مرد
می نیندیشد مگر از خواب و خورد
چونکہ اس کا دل سینے میں مر چکا ہے —
اس لیے اسے کھانے پینے اور سونے کے علاوہ اور کچھ سوجھتا ہی نہیں۔
Because his heart has died within his breast —
He can think of nothing but eating, drinking, and slumber.

بهر یک نان نشتر «لا و نعم»
منت صد کس برای یک شکم
ایک روٹی کی خاطر 'لا اور نعم' کے نشتر کے زخم کھاتا ہے —
اور ایک پیٹ کے لیے سینکڑوں کا احسان اٹھاتا ہے (خوشامد کرتا ہے)۔
For a single loaf, he endures the wounds of the lancets of "no" and "yes." —
And for the sake of one stomach, he bears the favors of hundreds.

از فرنگی می خرد لات و منات
مؤمن و اندیشه او سومنات
وہ فرنگی سے لات و منات خریدتا ہے —
(افسوس کہ ) وہ صاحب ایمان ہوتے ہوئے بھی سومناتی سوچ کا حامل ہے۔
He purchases his idols from the Franks —
Though a believer, alas, his mind is a temple of idols.

«قم باذنی» گوی و او را زنده کن
در دلش «الله هو» را زنده کن
حضور 'قم باذنی' فرما کر اسے زندہ کر دیں —
اسکے دل کو اللہ ہو سے زندگی عطا کر دیں۔
Beloved Master, say "Arise by My command" and bring him back to life —
Bestow life upon his heart with the chant of Allah Hu.

Want your establishment to be the top-listed Arts & Entertainment in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address

Lahore
54000