Medical knowledge
Human Anatomy
09/01/2024
Body Hormone
♦️شادی کا خوف۔۔
♦️Gamophobia..
♦️جنسی تعلق (سیکس) کا خوف۔۔۔
♦️Genophobia & Erotophobia
شادی او سیکس S*xual Phobias سے متعلق دیگر خوف نیچے انگریزی زبان میں تفصیل سے بیان کیا ہے
شادی آپ کی زندگی کا ایک یادگار، خوشی اور حسین موقع ہے لہذا اس کو حسین ، یادگار بنائے نہ کہ تکلیف دہ ۔۔۔
کیا شادی کا مقصد صرف جنسی تعلق قائم کرنا ہے ؟
جناب ۔۔۔
جنسی تعلق بالکل اہم ہے، لیکن جلدی یا دیر اہم نہیں....
اپنے نئے ہمسفر کو سمجھے اگر آپ کا ہمسفر کسی خوف (Phobia) میں مبتلا ہے تو زبردستی نہ کریں ۔۔
پہلے جوڑا آپس میں انسیت پیدا کرے، دوستی بڑھائے، ذہنی ہم آہنگی پیدا کرے اور اس کے بعد بتدریج جسمانی ہم آہنگی پیدا کرے۔۔۔
سیکس زبردستی نہ کریں اور یہ ولیمہ حلال نہیں ہو گا جیسی دقیانوسی باتوں سے باہر نکلنے کا وقت ہے۔۔۔
کچھ لوگوں میں مرد اور خواتین دونوں ، کبھی کبھی شادی اورجنسی تعلق کے بارے ایک خوف موجود ہوتا ہے ۔۔
سب سے پہلے آپ سب سے گزارش ہے کہ اپنی جنسی صحت کے بارے میں بالکل نہ شرمائے اور اپنے ڈاکٹر سے رجوع / مشورہ کریں۔۔
میری یہ پوسٹ غیر شادی شدہ مرد اور خواتین دونوں ضرور پڑھیں۔۔۔
حرا (فرضی نام) کا تعلق سوات سے ہے۔ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کا نام ظاہر ہو، لیکن وہ اپنی کہانی اس لیے سنانا چاہتی ہیں کہ اس کے ذریعے کئی نئے جوڑے سمجھ سکیں گے کہ پہلا سیکس ہمیشہ رومان پرور Romantic نہیں بلکہ بعض اوقات انتہائی تکلیف دہ مرحلہ بھی ہو سکتا ہے۔
حرا کی شادی تین سال قبل ان کے کزن سے ان کی پسند اور خاندان کی رضامندی سے ہوئی تھی۔
'منگنی کے بعد ہم ہر موضوع پر بات کرتے تھے یہاں تک کہ سیکس اور اپنے بچوں سے متعلق منصوبہ بندی بھی کرتے۔ ہم نے کئی بار پورن ویڈیوز پر بھی بحث کی اور یہ ویڈیوز شیئر بھی کیں۔ یعنی مجھے ایسا لگتا تھا کہ میری اہنے منگیتر سے دوستی ہے تو ہمارے درمیان سیکس مشکل نہیں ہو گا۔۔۔۔
حرا کہتی ہیں کہ ان کے شوہر بھی اس وقت یہی سمجھتے تھے کہ پہلی بار سیکس کا سب سے مشکل مرحلہ 'ہائمن' یا پردۂ بکارت کا پھٹنا ہوتا ہے جس کی وجہ سے خاتون درد محسوس کرتی ہے۔
’ہم دونوں سمجھتے تھے کہ شاید یہ درد چند سیکنڈز میں ختم ہو جاتا ہے۔ میرے شوہر کو شادی کے دن ان کے شادی شدہ دوستوں اور کزنز نے بھی یہی بتایا تھا کہ تم درد کے بارے میں نہ سوچنا، وہ تو قدرتی ہے، بس تمہیں ہر صورت سیکس کرنا ہے'۔
حرا کہتی ہیں کہ شادی کے دن انھیں خوشی کے ساتھ اس بات پر غصہ تھا کہ وہ اپنے گھر سے دور جا رہی ہیں اور اس کے ساتھ کسی مرد کے ساتھ سیکس کا خوف بھی،'یہ سب کچھ مل کر مجھے تھکا رہا تھا اور میں چاہتی تھی کہ سب جلدی ختم ہو جائے'۔
انھوں نے بتایا کہ ’شادی کی رات سیکس کے وقت مجھے درد شروع ہوا اور چند ہی لمحوں میں یہ ناقابل برداشت ہو گیا، اب میں اپنے شوہر کو روکتی رہی، یہاں تک کہ میں نے چیخنا شروع کر دیا۔ ہم نے دیکھا کہ میرا بہت زیادہ خون بہہ رہا ہے، ہم نے انتظار کیا۔ مگر درد ختم ہوا نہ ہی خون بہنا۔ خون اس قدر بہہ رہا تھا کہ مجھے ہسپتال جانا پڑا۔۔۔
حرا کو ان کے شوہر اور ساس ہسپتال لے کر گئے، جہاں ڈاکٹر نے بتایا کہ ان کے ’وجائنا‘ کو نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے خون بہہ رہا ہے اور ان کا ’وجائینل ٹریک‘ اس قدر تنگ ہے کہ علاج کے بغیر سیکس نہیں ہو سکے گا۔۔۔
حرا بتاتی ہیں کہ وہ بہت شرمندہ تھی اور انھیں لگ رہا تھا کہ وہ اپنے خاندان کے لیے شرمندگی کا باعث بنی ہیں۔
’خاندان میں سبھی کو یہ بات پتا چل گئی تھی، „تاہم میرے شوہر اور ساس نے میری بہت مدد کی اور سمجھایا کہ یہ میرا قصور نہیں ہے'۔
ڈاکٹر نے کچھ سکینز اور اندرونی معائنہ اور الٹراساؤنڈ کرنے کے بعد انھیں بتایا کہ ان کے ’ہائمن ٹشوز‘ Thick H***n موٹے ہیں جس کی وجہ سے سیکس میں مشکل پیش آئی ہے۔ اس کیفیت کو ہائپرٹرافائیڈ کہا جاتا ہے۔
ہائپرٹرافائیڈ کنڈیشن میں ہائمن میں سوراخ تو ہوتا ہے مگر اس بافت یا ٹشو کی موٹائی مختلف تہوں کی وجہ سے اس قدر زیادہ ہوتی ہے کہ بعض معاملات میں معمولی سرجری کے ذریعے ہی اس کو ہٹایا جا سکتا ہے۔
ایسی صورتحال میں اگر مرد زبردستی سیکس کی کوشش کرے تو وجائنا کے ٹریک کو نقصان پہنچتا ہے۔ ایسی وجائنا جو کہ سیکس کے لیے تیار نہ ہو یا ایسی خواتین جنھیں ہائپرٹرافائیڈ ہو، انھیں شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔۔۔
حرا کی سرجری کی گئی اور انھیں 'ڈائلیٹرز' دیے گئے جنھیں ایک ماہ تک وجائینل ٹریک کھولنے کے لیے استعمال کیا گیا۔ ایک ماہ بعد ڈاکٹرز نے انھیں بتایا کہ اب وہ ازدواجی تعلق قائم کر سکتی ہیں۔
'مگر مجھے شدید خوف تھا، میرا پہلا تجربہ اس قدر برا تھا کہ میں کسی صورت سیکس کے لیے تیار نہیں ہو پاتی تھی۔ یہ خوف دُور ہونے میں کچھ وقت لگا۔۔۔۔
ڈاکٹرز کیا کہتے ہیں؟
بعض اوقات خواتین کا جینیٹل ٹریک اس قدر تنگ ہوتا ہے کہ جنسی عمل خطرناک ثابت ہو سکتا ہے جیسا کہ حرا کے ساتھ ہوا۔
’زبردستی سیکس کیا جائے گا تو اسے خاتون کے ویجائینل ٹریک میں چیرپھاڑ ہو گی جو کہ غیرمعمولی بات ہے اور شدید تکلیف دہ ثابت ہوتا ہے۔ اسے ٹانکے لگانے پڑتے ہیں، زخم رہ جاتے ہیں اور خاتون کی آئندہ ازدواجی زندگی کے لیے کئی مسائل جنم لیتے ہیں ،،
کسی بھی کامیاب شادی یا رشتے کے لیے جسمانی تعلق سے پہلے ذہنی ہم آہنگی ضروری ہے اور یہی رشتے کی مضبوطی کی بنیاد ہے۔ مردوں اور عورتوں ددنوں کو ہی مسائل پیش آتے ہیں اور ان سب مسائل کا علاج بھی ممکن ہے۔۔۔
ایک لڑکا اور لڑکی جو 25، 30 سال تک اس قسم کے کسی تعلق میں نہیں رہے، ان کی بہت سی فینٹسیز Fantasies ہیں، انھوں نے فلموں میں، ٹی وی پر دیکھا ہوا ہے تاہم انھیں سمجھنا چاہیے کہ وہ ایک غیرحقیقی دنیا ہے اور یہ سب ویسے نہیں ہوتا۔ پہلے جوڑا آپس میں انسیت پیدا کرے، دوستی بڑھائے، ذہنی ہم آہنگی پیدا کرے اور اس کے بعد بتدریج جسمانی ہم آہنگی پیدا کرے۔۔۔
سیکس زبردستی نہ کریں اور یہ ولیمہ حلال نہیں ہو گا جیسی دقیانوسی باتوں سے باہر نکلنے کا وقت ہے۔۔۔
مرد کی پرفارمنس اینگزائٹی۔۔۔۔
خواتین کے ساتھ ساتھ مرد کی نفسیات کو سمجھنے کی بھی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق مرد کو شدید 'پرفارمنس اینگزائٹی' ہوتی ہے۔
'پہلی بار سیکس کے وقت جس قدر کارکردگی کا دباؤ مرد پر ہوتا ہے اسے سمجھنا بہت ضروری ہے، وہ سوچتا ہے کہ کیا میں یہ سب کر پاؤں گا یا نہیں۔ اس پر خاندان کا دباؤ ہوتا ہے، دوستوں اور بھائیوں کا دباؤ ہوتا ہے یا پھر وہ خود اپنی ہی انا کے زیرِ اثر ہوتا ہے۔ یہ بات لڑکی کو پتا ہونی چاہییے کہ لڑکے پر ایسا دباؤ ہوتا ہے۔۔۔
اس معاملے میں مرد کی کاؤنسلنگ کرنے کی ضرورت ہے اور اسے یہ سمجھنا چاہییے کہ اگر یہ عمل تکلیف دہ ہے تو اسے انتظار کرنا چاہییے۔
'مرد کو بتانا ہے کہ عورت ایک نازک صنف ہے، یہ اس کا پہلا تجربہ ہے اور یہ یقین جانیں کہ ایک خاتون کے لیے یہ بہت تکلیف دہ مرحلہ ہوتا ہے۔ مرد کو واضح طور پر سمجھنا ہو گا کہ یہ ہرگز مردانگی دکھانے کا ذریعہ نہیں ہے۔۔۔
نفسیاتی خوف کا شکار خواتین۔۔۔
ہمارے پاس ایسے مرد اور خواتین مریض آتے ہیں جنھیں اپنی ازدواجی زندگی میں مسائل کا سامنا رہتا ہے۔
عام طور پر خواتین میں درد اور تکلیف کا خوف بہت زیادہ ہوتا ہے۔ جس کی ایک وجہ تو انھیں بار بار یہ سننے کو ملتا ہے کہ سیکس ایک تکلیف دہ عمل ہے جبکہ بعض اوقات شادی کے بعد شروع کے دنوں میں وجائنا کے زخمی ہونے جیسا حادثہ بھی ہو سکتا ہے۔
'خواتین میں رہ جانے والا خوف بعض اوقات کاؤنسلنگ سے بھی ختم نہیں ہو پاتا۔ میرے پاس ایسے کیسز بھی آئے ہیں جن میں شادی کے بعد آٹھ سال تک جنسی تعلق قائم نہیں ہوا۔ اس کی وجہ صرف ایک تھی کہ خاتون کے دل میں ڈر بیٹھ گیا تھا۔ کیوں خاتون ڈری؟ خاص طور پر زخم یا کوئی پیچیدگی کی صورت میں نفسیاتی طور پر اگر ڈر بیٹھ گیا تو خاتون اس تعلق سے کبھی لطف اندوز نہیں ہو سکتی۔
تاہم پہلی بار سیکس کے دوران درد ہونا بالکل نارمل ہے۔ اگر یہ قابل برداشت نہ رہے تب ڈاکٹر سے بات کرنی چاہیے۔
'خواتین کو میرا مشورہ یہ ہے کہ تھوڑا درد تو برداشت کرنا پڑتا ہے۔ لیکن ڈائلیٹرز موجود ہیں جن کے استعمال کا سب کو علم ہونا چاہیے۔ ان سے شادی کے بعد بتدریج سیکس کے لیے ٹریک کو کھولا جاتا ہے۔۔۔
ڈائلیشن کیا ہے؟
ڈائلیٹرز کے ذریعے وجائنل ٹریک کو بتدریج کھولا جاتا ہے تاکہ سیکس ممکن ہو سکے اور کسی قسم طبی ایمرجنسی نہ ہو۔
شادی کے بعد ڈائیلیٹرز استعمال کرنے سے ایک ماہ سے کم وقت میں ہی وجائنا سیکس کے قابل ہو جاتی ہے، جبکہ اس دوران شوہر کے لیے ضروری ہے کہ وہ بیوی کا جذباتی طور پر ساتھ دے۔۔۔
لبریکیشن۔۔۔
پہلی بار ازدواجی تعلق یعنی انٹرکورس In*******se اس لیے بھی تکلیف دہ ہوتا ہے کہ مختلف دباؤ اور درد کے خوف کے باعث وجائنل ٹریک میں لبریکیشن کم ہوتی ہے۔
'اسی لیے ضروری ہے کہ شوہر اور بیوی میں پہلی بار یہ تعلق قائم کرنے کے موقع ہر اس قدر ہم آہنگی ہو کہ انھیں کوئی خوف نہ ہو جبکہ مارکیٹ میں مختلف لبریکینٹس دستیاب ہیں جنھیں استعمال کیا جانا چاہیے۔۔۔۔
مشت زنی حقیقی ازدواجی تعلق کی راہ میں رکاوٹ؟
بہت زیادہ پورن ویڈیوز دیکھنے اور مشت زنی کرنے والے مرد اور خواتین دونوں ہی کو ازدواجی زندگی میں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اب یہ بھی ایک بڑی وجہ بن رہی ہے کہ شادیاں قائم نہیں رہ پاتیں'۔
ایسے جوڑے بھی آتے ہیں جو مشت زنی کے باعث کہتے ہیں کہ انھیں اپنے ساتھی میں کشش محسوس نہیں ہوتی۔ اس کے لیے بھی ادویات اور نفسیاتی علاج کیا جاتا ہے، جبکہ ہم ایسے جوڑوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ پورن ویڈیوز دیکھنا چھوڑ دیں اور صحت مند تعلق قائم کریں۔
بعض اوقات کچھ دیگر مسائل بھی پہلی بار جنسی تعلق قائم کرنے میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔۔۔
اس سلسلے میں والدین کا کردار بھی اہم ہے۔ ’اپنے بیٹے اور بیٹی کو سمجھائیں کہ یہ تعلق پیدا ہو جائے گا۔ جنسی تعلق قائم ہونا اہم ہے لیکن اس کا جلدی یا دیر سے ہونا اہم نہیں۔
’اگر یہ صورتحال ہے کہ کئی ماہ یا ایک سال ہوگیا ہے اور جنسی تعلق قائم نہیں ہو پایا تو پھر ڈاکٹر کے پاس جائیں۔ اس مسئلے کا حل موجود ہے اور ڈاکٹر آپ کو بتائیں گے کہ ٹریک کو ڈائیلیٹ کیسے کرنا ہے۔ اسی طرح مرد کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے جیسے سرعت انزال Premature Ej*******on ٹائمنگ کی کمی یا ایستادگی Erectile Dysfunction تو بھی ڈاکٹر کے پاس آئیں۔ ان کا علاج ایک ماہ میں مکمل ہو جاتا ہے اور یہ ایسی وجوہات ہرگز نہیں کہ شادیاں ہی توڑ دی جائیں۔۔۔۔
کوئی بھی سوال پوچھنا چاہیں تو آپ پوچھ سکتے ہیں۔۔۔
والسلام
ڈاکٹر شاہد عرفان۔۔۔۔
S*xual Phobias...
There are many types Of s*xual Phobias...
That Prove How S*x Can Also Be Scary For Some People...
Here are some s*xual phobias everyone needs to know about...
1. Erotophobia
Generally used as a blanket term for all kinds of phobias related to s*x, Erotophobia basically is the fear of any object, act or person related to s*x. People suffering from this phobia are scared and/or uncomfortable with even merely talking about s*x or anything s*xual in nature.
2. Genophobia
This is the physical and/or psychological fear of s*xual in*******se. Men and women with this phobia are scared of indulging in s*x and even though they’re keen on getting intimate, they never really go beyond kissing and cuddling.
3. Gymnophobia
People suffering from this phobia are scared of nudity. They could fear being seen naked by someone or seeing someone else naked or even, both. This is not to be confused with body-conscious or discomfort with one’s own body shape.
4. Haphephobia
Also known as Chiraptophobia, this is the fear of being touched and not just in a s*xual manner. People suffering from this phobia are averse to even a casual brushing of shoulders when in public and could be excessively scared when present in a particularly crowded area.
5. Philemaphobia
This is the fear of kissing. Quite prominent among those who fear passing of germs, this isn’t however limited to that. Those with this fear find kissing someone scary on a physical level. They don’t have a problem with indulging in s*x though.
6. Paraphobia
While most of us despise perverts, people suffering from Paraphobia are scared of perversion. They fear not just other people whom they consider s*xual perverts but also are scared of turning into one themselves. S*x for them has to be strictly according to their moral codes!
7. Ithyphallophobia
Also known as Medorthophobia and Phallophobia, this is the fear of a p***s. Both men and women can suffer from this phobia but the consequences would be different for each. While men suffering from this phobia fear getting an er****on, for women it’s the fear of seeing and/or touching a man’s erect p***s.
8. Medumalacuphobia
Often linked to performance anxiety in a man, this is the fear of losing an er****on. Men suffering from Medumalacuphobia sometimes refuse to indulge in s*x fearing they’d disappoint their partner and embarrass themselves.
9. Agrophobia
Extremely common in people who’ve suffered some kind of s*xual abuse in the past or been a witness to one, this is the fear of being a victim of s*xual abuse. However, it can happen to those who haven’t ever faced s*xual molestation as well.
10. Eurotophobia
The opposite of Phallophobia, this is the fear of a va**na. While women with this phobia fear any kind of s*xual stimulation, men fear seeing or coming in contact with a va**na.
11. Venustraphobia
Believe it or not but this is the fear of beautiful women. Since beauty is often subjective, men and women suffering from this phobia get scared of women who they find particularly beautiful. They fear that they don’t deserve such beauty or are worried that the woman’s beauty could harm them in some manner.
12. Androphobia
Sort of the opposite of Venustraphobia, Androphobia is the fear of men. Not just attractive men but the entire male gender. While it could stem from an unwarranted past experience with a men, it’s also possible for the fear to trigger for no specific reason whatsoever.
13. Menophobia
As the name suggests, this is the fear of menstruation. While women with this fear are scared of their own menstrual cycle, panicking every time they’re menstruating, men with this fear are scared at the sight of period blood or of a woman they know is menstruating at that point of time.
14. Anuptaphobia
This fear is quite common among people, just that people don’t know it has a legit name. Anuptaphobia is the fear of staying single forever. Having dealt with dysfunctional relationships in the past, many men and women fear they’ll remain single for the rest of their life.
15. Heterophobia
This is the fear of the opposite s*x i.e. men scared of women and vice versa. This has nothing to do with s*xuality; heteros*xuals can be both s*xually attracted as well as scared of the opposite s*x.
16. Parthenophobia
As bizarre as it may sound, Parthenophobia is an irrational fear of virgins and young females. It’s more common in men than women and males suffering with this fear find it almost impossible to be s*xually attracted to a woman who hasn’t ever had s*x.
17. Tocophobia
With no bearing on a woman’s maternal instinct, Tocophobia is the fear of getting pregnant as well as giving birth to a child. Women suffering from this phobia find it difficult to conceive as the fear comes in their way of enjoying a healthy s*x life.
18. Oneirogmophobia
Not that men and women can control having wet dreams but there are many who’re scared of them. Yes, Oneirogmophobia is the fear of having wet dreams and can cause havoc in a person’s sleep cycle as they’re scared they’ll experience one if they go to sleep.
Clearly, s*x isn’t pleasurable for everyone!