Baba Roshan

Baba Roshan

Share

I am Content Creator

05/06/2026

کافی لوگ کہتے ہیں صحافی ہونے کے لیے ڈگری ہونا ضروری ہے تو وہ یہ جان لیں تعلیم علم حاصل کرنے کا نام ہے تربیت اچھے اخلاق اور کردار بنانے کا اور شعور صحیح اور غلط میں فرق کر کے بہتر فیصلہ کرنے کی صلاحیت ہے
صحافت کے لیے ڈگری لازمی نہیں ہوتی کیونکہ اصل طاقت انسان کی تربیت اور شعور میں ہوتی ہے کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ ڈگری والا شخص ان خوبیوں میں پیچھے رہ جائے ایک اچھے صحافی کے لیے سچ بولنے کی ہمت تحقیق کی عادت عوام کے مسائل کی سمجھ اچھی زبان اعتماد اور فیلڈ ورک ہی اصل کامیابی کی بنیاد ہیں
#یونائیٹڈــمیڈیاــفورم #وجھیانوالہ

05/06/2026

پوڈ ویپ پر پابندی کی خلاف ورزی پر 6 ماہ قید اور 5 لاکھ روپے تک جرمانہ مقرر @ [978324938466806:49210:]

05/06/2026

#یونائیٹڈــمیڈیاــفورم #

04/06/2026

#یونائیٹڈــمیڈیاــفورم

03/06/2026

عون بھائی اور ڈرائیور نے مجھے بار بار زیا۔دتی کا نشانہ بنایا ۔۔ سب سے زیادہ ظلم میرے ساتھ رمضان شریف میں ہوا ، باجی کو سب کچھ بتایا لیکن وہ بولیں ،میرے بیٹے نے تمہارے ساتھ کچھ کیا بھی ہے تو بچہ اسکا نہیں ہو سکتا ۔۔۔۔ ماڈل ٹاؤن کی ایک کوٹھی میں مسلسل ظلم کا شکار ہونے کے بعد اسقا۔ط حمل کے دوران جان بحق ہونے والی گھریلو ملازمہ کا آخری بیان ۔۔۔۔۔لاہور کے علاقہ ماڈل ٹاؤن میں اس 17 سترہ سالہ گھریلو ملازمہ کو عون بھائی یعنی کوٹھی مالکن کا بڑا اور شادی شدہ بیٹا ظلم کا نشانہ بناتا رہا ، گھر کے ڈرائیور نے بھی مفت کا مال سمجھ کر اور سب کو بتانے کا کہہ کر لڑکی کو نشانہ بنایا ، لڑکی بدنامی، معصومیت اور نوکری جانے کے ڈر سے چپ رہی ۔ مگر کچھ ہفتے بعد اسکی طبیعت خراب رہنے لگی ، باجی کو بتایا تو انہوں نے حمل ٹیسٹ والی سٹک لاکردی ، جس میں تصدیق ہو گئی مگر مالکن نے کچھ نہ کیا بس ڈرائیور کو نوکری سے نکال دیا ، جب بچی مسلسل بیمار رہنے لگی تو مالکن باجی نے اسے گھر بھجوا دیا بچی نے ماں کو حالات بتائے تو وہ پریشان ہو گئیں علاج کروایا مگر کچھ فرق نہ پڑا ۔۔۔ غلط ادویات کے استعمال سے بچہ پیٹ میں ہی فوت ہو گیا تو ماں اپنی بیٹی کو لے کر مالکن باجی کے پاس آگئی یہاں لاہور کے نواح میں ایک ڈاکٹر سے اسقا۔ط حمل کا آپریشن کروانے کے چند گھنٹوں بعد بچی کی وفات ہو گئی ۔۔۔۔ مذکورہ بالا بیان بچی نے انتقال سے چند گھنٹے پہلے دیا ۔۔۔۔یہ بچی اللہ کی عدالت میں جاکر پوچھے گی تو ضرور کہ اسکو مرنے پر کس نے مجبور کیا اور اسکا مجرم کون کون ہے ؟ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پولیس نے مقدمے میں ق۔ت۔ل کی دفعات بھی شامل کر لی ہیں۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کے تحریری اور ویڈیو بیانات کی روشنی میں اجتماعی زیا۔دتی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔۔ دعا ہے اس بچی کو ظلم کا نشانہ بنانے والے عبرت کا نشان بنیں
Talk سچ کی آواز #یونائیٹڈــمیڈیاــفورم

03/06/2026

جب بغیر کسی وجہ کے لوگ آپ کے دشمن بننے لگ جائیں تو سمجھ لیں کہ اللہ نے آپ میں کوئی ایسی خاص صلاحیت رکھی ہے جو دوسروں میں نہیں۔
اور یہی خوبی انہیں حسد پر مجبور کرتی ہے۔

آپ بس اللہ کے حکم کی پابندی کرتے رہیں، کیونکہ اللہ کی مدد آپ کو کبھی ایسے لوگوں کے سامنے جھکنے نہیں دے گی۔
#یونائیٹڈــمیڈیاــفورم

02/06/2026

ہیڈ لائن:
گلگت بلتستان میں دورانِ ڈیوٹی پاک فوج کا جوان شہید

تفصیل:
شہادت ہے مطلوب و مقصودِ مومن، نہ مالِ غنیمت، نہ کشور کشائی۔

چک نمبر 58/15 ایل کے رہائشی محمد شعبان وجھی، دامادِ استاد مختار غالب وجھی، آج صبح تقریباً 8 بجکر 30 منٹ پر گلگت بلتستان میں دورانِ ڈیوٹی وطنِ عزیز کا دفاع کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔

محمد شعبان وجھی نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے بہادری، فرض شناسی اور حب الوطنی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ ان کی یہ عظیم قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ پوری قوم اپنے اس بہادر سپوت کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے اور سوگوار خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین۔

نمازِ جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

🇵🇰 سلام ہے وطن کے اس بہادر شہید کو جس نے اپنی جان وطن پر قربان کر دی۔
#یونائیٹڈــمیڈیاــفورم #وجھیانوالہ

31/05/2026

یہ پتلو صاحب نے پھر کوئی بونگی ماری ہے کیا؟

30/05/2026

کوٹری سائٹ کے علاقے بروہی چوک میں چانڈیا اور بروہی برادری کے درمیان جاری مسلح تصادم نے صورتحال کو انتہائی کشیدہ بنا دیا ہے۔ گزشتہ رات شروع ہونے والا یہ تنازع تاحال ختم نہ ہو سکا اور وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق دونوں برادریوں کے درمیان ہونے والے اس تصادم کے نتیجے میں اب تک کم از کم 10 افراد زخمی ہو چکے ہیں، جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جانب کے مسلح افراد اب بھی مورچہ بند ہیں اور کسی بھی وقت دوبارہ تصادم کا خطرہ موجود ہے۔

علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے جبکہ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری مداخلت اور مستقل امن کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔

30/05/2026

#یونائیٹڈــمیڈیاــفورم #وجھیانوالہ

Want your business to be the top-listed Media Company in Al Ajman?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Al Ajman
25314