Fanhas Kanwal
Video Journalist | Voice of Social Issues
A video journalist using script, camera & AI to spotlight social issues and amplify people's voices.
Focus:
Social Justice | Human Rights | Marginalized Stories
📩 Contact for stories
"Every story matters."
06/12/2026
آئی ایس پی آر – راولپنڈی، 11 جون 2026
مظفرآباد میں گزشتہ روز پیش آنے والے افسوسناک MI-17 ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پانے والے پاک فوج کے جوانوں اور افسران کی نمازِ جنازہ آج چکلالہ گیریژن، راولپنڈی میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔
نمازِ جنازہ میں وزیرِ اعظم پاکستان میاں شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، NI (M)، HJ، وفاقی وزراء، اعلیٰ سول و عسکری حکام، شہداء کے اہلِ خانہ اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
اس سے قبل حادثے میں شہید ہونے والے دو مسیحی فوجیوں کی خصوصی دعائیہ تقریب اور نمازِ جنازہ راولپنڈی کے کرائسٹ چرچ میں منعقد ہوئی، جس میں سیاسی و عسکری قیادت نے شرکت کرتے ہوئے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ شہداء کی فرض شناسی، پیشہ ورانہ مہارت اور وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے دی جانے والی قربانیاں ہمیشہ قوم کے لیے مشعلِ راہ رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کی امن، سلامتی اور قومی خودمختاری کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
وزیرِ اعظم نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پوری قوم اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے اور شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ عزت و احترام کی نگاہ سے یاد رکھا جائے گا۔
شہداء کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔
06/12/2026
نشتر کالونی کھیتوں سے لا ش ملنے کا معاملہ
نشتر کالونی پولیس جائے وقوعہ پر موجود ہے، ا
جائے وقوعہ سے ملنے والے کی شخص کی شناخت سلامت مسیح کے نام سے ہوئی جو آصف ٹاؤن نمبر 2 کا رہائشی تھا ۔
فرانزک ماہرین کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر لیے گئے ہیں۔جبکہ ملنے والی لا ش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،
نعش کے قریب سے رائفل بھی برآمد ہوئی ہے ، گ و لی تھوڑی سے سر کی جانب فائر کیا گیا ہے۔
تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، ایس پی اسد علی
کون لوگ ہیں یہ ؟
برطانیہ میں احتجاج ان کو گھر بھیجو ۔۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Lake Mary, FL
20558