Afsoos Tv

Afsoos Tv

Share

To aware people from the injustice of laws implemented in Pakistan and mistakes of media for the welhttps://youtube.com/@afsoostv3358?si=p_-8fNet_Fumlt4e

18/06/2026

Pti 😂

17/06/2026

عوام کیلئے اچھی خبر، ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے تک کمی کا امکان

15/06/2026

سوات(نثارباچہ سے)سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے اکاخیل ویلفیئر آرگنائزیشن کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں ترجمان ڈاکٹر خالد محمود خالد، حاجی زاہد خان، عبداللہ خان، نعیم خان سمیت اکاخیل برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کلاتھ یونین کے صدر عبداللہ خان نے کہا کہ اکاخیل قوم نے 1965 کی جنگ میں بھرپور کردار ادا کیا اور قومی خدمات میں نمایاں حصہ لیا۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ اکاخیل قوم کو فوری طور پر نیشنلٹی فراہم کی جائے تاکہ ان کے دیرینہ مسائل حل ہو سکیں۔سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ اکاخیل ویلفیئر آرگنائزیشن کا قیام ایک خوش آئند اقدام ہے، جس سے غریب، نادار اور مستحق افراد کی حوصلہ افزائی اور مدد ممکن ہو سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ اکاخیل ایک محنتی اور کاروباری قوم ہے جو ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔عبدالرحیم نے اپنے خطاب میں موجودہ معاشی اور سماجی مسائل پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ فلاحی تنظیموں کو چاہیے کہ وہ معاشرے کے کمزور طبقات کی خدمت کو اپنا اولین مقصد بنائیں۔تقریب سے ترجمان ڈاکٹر خالد محمود خالد اور حاجی زاہد خان نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے اکاخیل ویلفیئر آرگنائزیشن کے قیام کو برادری کی فلاح و بہبود اور سماجی ترقی کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ ادارہ مستحق افراد کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل میں مؤثر کردار ادا کرے گا۔

14/06/2026

صدر عبدالرحیم صاحب کی خلاف جو سازش متحرک ہو گئی ہے کیا یہ سازش کامیاب ہوں گے یا ناکام
اپنے رائے کمنٹ میں بتائیے

12/06/2026

وفاقی بجٹ 2026-27۔۔۔
امنکات
بینظیر انکم سپورٹ
پروگرام کے لیے 838 ارب
روپے مختص

12/06/2026
12/06/2026

غریب تباہ دہ پی ٹی ائی والی اس ویڈیو سے دور رہی ہے

10/06/2026

سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے حاجی بابا چوک ایوب اپٹیکل شاپ کے افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "پنجابی سامراج" اور ایف بی آر کے چند گماشتے جان بوجھ کر ملاکنڈ ڈویژن کی صنعت کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا مقصد یہ ہے کہ یہاں کی تمام صنعتیں پنجاب منتقل ہو جائیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ٹیکس کے حوالے سے ملاکنڈ ڈویژن کے خلاف کوئی سوچ بھی گئی تو تاجر برادری بھرپور اور شدید ردعمل کا اظہار کرے گی۔ ہم کسی صورت اپنی صنعتوں اور کاروبار پر اضافی بوجھ برداشت نہیں کریں گے۔
عبدالرحیم نے حکومت سے دوسرا اہم مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں مقیم پاکستانی طلبہ کے لیے طورخم بارڈر فوری طور پر کھول دیا جائے۔ کیونکہ گرمیوں کی چھٹیاں قریب ہیں اور ہزاروں طلبہ اپنے عزیز و اقارب سے ملنے کے لیے وطن واپس آنا چاہتے ہیں۔ بارڈر کی بندش سے ان طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے آخر میں کہا کہ حکومت کو ملاکنڈ ڈویژن کے تاجروں اور طلبہ کے مسائل فوری حل کرنے چاہییں، ورنہ احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

09/06/2026

سوات: حاجی بابا چوک میں "ایوب آپٹیکل" کا افتتاح
سوات کے حاجی بابا چوک میں ایوب آپٹیکل کا افتتاح عبدالرحیم، خالد محمود اور فیاض ظفر کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ افتتاحی تقریب میں سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

09/06/2026

اس غریب شخص نے مہنگائی اور بیروزگاری اور
پی ٹی آئی حکومت پر دل کا بوجھ نکال دیا
دنیا تہ خو ول غوائی چی دہ کومہ نمونہ چہرہ راغلے
September

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Tabuk?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address

King Abdul Aziz Road Tabuk
Tabuk
71411