MARA..JANAT
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from MARA..JANAT, Public Figure, Riyadh.
28/03/2026
⚠️ پاکستان نیوکلیئر ریڈی ایشن کی زد میں آ سکتا ہے — اور ہمیں اندازہ بھی نہیں ⚠️
یہ کوئی عام خبر نہیں ہے۔
ایران کے Bushehr Nuclear Power Plant کے قریب حملوں کی خبریں آ رہی ہیں۔
ایک نیوکلیئر پلانٹ…
جنگ کے درمیان…
سمندر کے کنارے…
اور اگر کچھ غلط ہو گیا…
👉 پاکستان نیوکلیئر ریڈی ایشن کی زد میں آ سکتا ہے۔
⸻
یہ کیوں خطرناک ہے؟
ریڈی ایشن بم کی طرح نہیں ہوتی۔
یہ ایک بار نہیں لگتی…
یہ پھیلتی ہے…
خاموشی سے…
آہستہ آہستہ…
اگر معمولی سا بھی لیک ہوا:
• ہوا کے ذریعے زہریلے ذرات سفر کریں گے
• پانی کے ذریعے پورا سمندر متاثر ہوگا
• خوراک کے ذریعے یہ آپ کے جسم تک پہنچے گا
اور اس کی زد میں آ سکتے ہیں:
• Iran
• United Arab Emirates
• Saudi Arabia
• Pakistan
⸻
ریڈی ایشن انسان کے ساتھ کیا کرتی ہے؟
یہ کوئی کہانی نہیں ہے… یہ حقیقت ہے۔
ہم نے دیکھا ہے:
• Chernobyl disaster
• Fukushima Daiichi nuclear disaster
اور اس کے بعد:
• بچے معذوری کے ساتھ پیدا ہوئے
• کینسر میں خطرناک اضافہ ہوا
• شہر خالی ہو گئے
• نسلیں متاثر ہوئیں
⸻
سب سے خوفناک بات
ریڈی ایشن نظر نہیں آتی۔
نہ اس کی بو ہوتی ہے…
نہ آواز…
لیکن یہ:
• آپ کے سانس کے ذریعے جسم میں داخل ہوتی ہے
• آپ کی خوراک میں شامل ہو جاتی ہے
• آپ کے DNA کو نقصان پہنچاتی ہے
اور پھر…
👉 یہ صرف آپ کو نہیں
👉 آپ کی آنے والی نسلوں کو متاثر کرتی ہے
⸻
پاکستان کیا واقعی محفوظ ہے؟
ہم جنگ میں نہیں ہیں…
لیکن ہم محفوظ بھی نہیں ہیں۔
• ہوائیں زہریلے ذرات لا سکتی ہیں
• سمندر آلودہ ہو سکتا ہے
• خوراک متاثر ہو سکتی ہے
👉 خطرہ فوری موت نہیں
👉 خطرہ آہستہ آہستہ تباہی ہے
⸻
اور پھر بھی… خاموشی
کوئی شور کیوں نہیں؟
کیونکہ:
• سیاست سست ہوتی ہے
• حکومتیں انتظار کرتی ہیں
• لوگ تب جاگتے ہیں جب دیر ہو چکی ہوتی ہے
⸻
آخری بات
یہ اگلا چرنوبل ہو سکتا ہے…
لیکن اس بار…
👉 ہم اس کے زیادہ قریب ہیں
اور اگر یہ ہوا…
تو سوال یہ نہیں ہوگا کہ کیا ہوا…
بلکہ یہ ہوگا:
ہم نے وقت پر کچھ کیا کیوں نہیں؟
⸻
⚠️ یہ پوسٹ ضرور شیئر کریں — لوگوں کو سچ جاننا چاہیے۔
07/02/2026
8 فروری وہ دن ہے جب گزشتہ سال عوام کے ووٹ پر کھلا ڈاکہ ڈالا گیا
اور عمران خان کے مینڈیٹ کو چرایا گیا 8 فروری2026 کو قوم ایک بار پھر کھڑی ہو گی
ووٹ کی حرمت ائین کی پامالی پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے
14/12/2025
جو بھی دماغ میں پہلا لفظ آیا ہے
شرمانا نہیں لازمی لکھیں میں پڑھوں گا
11/10/2025
💬 "یقین کریں بھائی، ہم لوگوں کا سیاست سے دُور دُور تک کوئی واسطہ نہیں ہے! 😅🙏
ہم بس عام، سیدھے سادے لوگ ہیں جو امن، محبت اور خوشیوں میں یقین رکھتے ہیں 🌸💖
نہ کسی پارٹی کے ساتھ ہیں، نہ کسی کے خلاف — ہم تو بس دعا کرتے ہیں کہ(اللّٰه جَلَّ جَلَالُهُ)
ہمارے وطن کو امن، اتحاد اور برکتوں سے نواز دے 🤲🇵🇰✨
سیاست دان اپنی چالیں چلتے رہیں، ہم تو بس اللّٰهﷻ کی رضا میں خوش ہیں 😇💚"
03/08/2025
“اس وقت ملک میں عدلیہ مکمل مفلوج ہے۔ یہاں کینگرو کورٹس چل رہی ہیں جو ہر طرح سے قانون کی دھجیاں بکھیر رہی ہیں۔ ان عدالتوں سے انصاف کی کوئی توقع نہیں ہے۔ یہ عدالتیں قانون کی نہیں صرف عاصم لاء کی پیروی کرتی ہیں۔ اسی کے مطابق سب ٹرائل چلیں گے اور سزائیں ہوں گی۔ یہ سب ٹرائل آن ریکارڈ ہیں آج نہیں تو کل سب پر حقیقت عیاں ہو گی کہ کس جج نے انصاف کی پیروی کے بجائے یزیدِ وقت کی پیروی کی۔”
- عمران خان
09/07/2025
جب ایک قوم اپنے حق کے لیے خود کھڑی ہو جاتی ہے پھر اس کو کوئی طاقت جھکا نہیں سکتی۔ میں جیل میں بھی آزاد ہوں مگر میری قوم باہر ایک ایسی قید میں ہے جہاں نہ آزاد عدلیہ ہے نہ آزاد جمہوریت نہ ہی آزاد میڈیا۔ تمام پاکستانیوں کو اب اپنی حقیقی آزادی کے لیے باہر نکلنا ہو گا!
09/07/2025
“موجودہ حالات میں پاکستان کو ملک گیر احتجاجی تحریک کے علاوہ کوئی اور طریقۂ لا قانونیت کی اس دلدل سے باہر نہیں نکال سکتا”
08/04/2025
سورت توبہ بتاتی ہے کہ جب ایمان والوں پر کفر کی طرف سے مشکل گھڑی آتی ہے تو ان میں تین گروہ بن جاتے ہیں۔ پہلا گروہ اُن لوگوں کا ہے جو :
یُّجَاهِدُوْا بِاَمْوَالِهِمْ وَ اَنْفُسِهِمْؕ-وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌۢ بِالْمُتَّقِیْنَ
اپنے مال اور جانوں کے ساتھ جہاد کرتے ہیں اور اللہ (ایسے ) متقی لوگوں کو خوب جانتا ہے۔ (سورت توبہ: 44)
دوسرا گروہ اُن لوگوں کا ہے جو جہاد کرنا چاہتے ہیں لیکن اسباب نہیں ہیں، اپنے مسلمان بھائیوں سے کندھے ملا کر کفر کے خلاف لڑنا چاہتے ہیں لیکن مجبور ہیں کہ لڑ نہیں سکتے، یہ وہ گروہ ہے جس کے جذبے جوان اور بلند ہیں، ہمت مضبوط ہے ، نیت صاف ہے ، دل اپنے مسلمانوں بھائیوں کی محبت سے کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے، ان کے بارے میں فرمایا:
وَّ لَا عَلَى الَّذِیْنَ اِذَا مَاۤ اَتَوْكَ لِتَحْمِلَهُمْ قُلْتَ لَاۤ اَجِدُ مَاۤ اَحْمِلُكُمْ عَلَیْهِ۪ - تَوَلَّوْا وَّ اَعْیُنُهُمْ تَفِیْضُ مِنَ الدَّمْعِ حَزَنًا اَلَّا یَجِدُوْا مَا یُنْفِقُوْنَ
ان لوگوں پر کوئی گناہ نہیں ہے جن کا حال یہ ہے کہ جب وہ (اے نبی ﷺ !) تمہارے پاس اس غرض سے آئے کہ تم انہیں کوئی سواری مہیا کر دو اور تم نے کہا کہ میرے پاس تو کوئی ایسی چیز نہیں ہے جس پر میں تمہیں سوار کر سکوں۔ تو وہ اس حالت میں واپس گئے کہ ان کی آنکھیں اس غم میں آنسوؤں سے بہہ رہی تھیں کہ ان کے پاس خرچ کرنے کو کچھ نہیں ہے۔ (سورت توبہ: 92)
تیسرا گروہ وہ ہے جو مسلمانوں میں رہتا ہے ، لیکن ایمان و کفر کی جنگ میں اپنے آپ کو نیوٹرل سمجھتا ہے، اس کے دل اور ضمیر پر ہوا میں بچوں کی بکھرتی لاشیں، چیختی ماؤں کی صدائیں، آزردہ و زخمی نوجوان، ملبے میں بکھرے قرآن کے اوراق، خون میں لتھڑی زمین، نشانہ بنتی ہسپتالیں اور آگ کے شعلوں سے جلتی گلیاں کچھ بھی اثر نہیں کرتیں، اسے کٹتے مسلمانوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا، یہ گروہ مشکل سے مشکل گھڑی میں بھی مسلمانوں کو ہی موردِ الزام ٹھہراتا ہے، اِس کے پاس حق بات نہ کہنے کے ہزار عذر ہیں، یہ زمین کے ساتھ لگ کر زندہ رہنے کو ترجیح دیتا ہے، یہ گلی کے کتے کے مر جانے پر افسوس کرتا ہے لیکن مسلمانوں کو خون میں نہلا دینے کا افسوس نہیں کرتا، یہ بلیوں کے حق پر تو بولتا ہے لیکن معصوم بچوں کے اُدھڑتے جسموں پر زبان گنگ ہو جاتی ہے، یہ اس لیے کہ اس گروہ کے دل پر مہر لگ چکی ہے:
اِنَّمَا السَّبِیْلُ عَلَى الَّذِیْنَ یَسْتَاْذِنُوْنَكَ وَ هُمْ اَغْنِیَآءُۚ-رَضُوْا بِاَنْ یَّكُوْنُوْا مَعَ الْخَوَالِفِۙ-وَ طَبَعَ اللّٰهُ عَلٰى قُلُوْبِهِمْ فَهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ
الزام تو اُن لوگوں پر ہے جو مال دار ہونے کے باوجود تم سے اجازت مانگتے ہیں ، وہ اس بات پر خوش ہیں کہ وہ پیچھے رہنے والی عورتوں میں شامل ہوگئے ہیں۔ اور اللہ نے ان کے دلوں پر مہر لگا دی ہے، اس لیے انہیں حقیقت کا پتہ نہیں ہے۔ (سورت توبہ: 93)
یہ گروہ ائیر کنڈیشن روم میں بیٹھ کر دیوار پر لگی ایل سی ڈی سے نیوز سن کر کہتا ہے کہ ہم نے تو کہا تھا کہ جنگ کے میدان میں نہ جاؤ، اگر ہماری بات مانتے تو آج یہ حشر نہ ہوتا:
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَكُوْنُوْا كَالَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ قَالُوْا لِاِخْوَانِهِمْ اِذَا ضَرَبُوْا فِی الْاَرْضِ اَوْ كَانُوْا غُزًّى لَّوْ كَانُوْا عِنْدَنَا مَا مَاتُوْا وَ مَا قُتِلُوْاۚ
اے ایمان والو! ان کافروں کی طرح نہ ہونا جنہوں نے اپنے بھائیوں کے بارے میں کہا جب وہ سفر میں یا جہادمیں گئے کہ اگریہ ہمارے پاس ہوتے تو نہ مرتے اور نہ قتل کئے جاتے ۔ (سورت آل عمران: 156)
لیکن اصل بات یہ ہے کہ :
كَرِهَ اللّٰهُ انْۢبِعَاثَهُمْ فَثَبَّطَهُمْ وَ قِیْلَ اقْعُدُوْا مَعَ الْقٰعِدِیْنَ
اللہ نے ان کا اٹھنا پسند ہی نہیں کیا، اس لیے انہیں سست پڑا رہنے دیا اور کہہ دیا گیا کہ جو (اپاہج ہونے کی وجہ سے) بیٹھے ہیں، ان کے ساتھ تم بھی بیٹھ رہو۔ (سورت توبہ: 46)
خدا ہمیں ایسی بے عقل "دانشمندی" سے بچائے اور جب تک جسم میں جان ہیں، اہل حق کے ساتھ کھڑا ہونے، ان کی مدد کرنے، ان کےلیے آواز بننے اور (بوقت مجبوری ) ان کے غم میں رونے کی توفیق بخشے ۔ آمین
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
09112525