Nadaan pardesi

Nadaan pardesi

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Nadaan pardesi, Employment agency, jubail, Wah.

اس پیج کا مقصد کسی کو دکھ پہنچانا نہیں۔ اگر کسی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو معافی کا طلبگارہوں آپ یہاں اپنے زندگی کے تجربات، کمپنیوں اور سپلائرز اور اپنے کام کے بارے میں بیان کر سکتے ہیں

02/04/2026

غیر ہنرمند حضرات کے لیے ایک بہترین موقع ہے اگر کوئی روزگار کے سلسلے میں ملک سے باہر جانا چاہتا ہے تو ایجنسی بھی بہت اچھی ہے اور ذیادہ امید ہے خرچہ بھی بہت کم ہوگا۔اللہ سب کے رزق میں برکت عطا فرمائے۔

02/04/2026

ایک بھائی نے کفیل کو 3 مہینے کی چھٹی کا کہا پیسے بھی دئیے کفیل ظالم نے پہلے چھٹی لگائی اس کے بعد ایگزٹ لگا دیا اللہ ایسے ظالموں سے ہمارے پردیسی بھائیوں کی حفاظت فرمائے جن لوگوں کے کفیل اچھے ہیں اب سے معلومات لے کر ٹرانسفر کرنا چاہیے اللہ سب
کو اپنی حفظ امان میں رکھے۔

01/04/2026

سعودی نیشنل سینٹر فار پام اینڈ ڈیٹس سعودی کھجوروں کی برآمدات بڑھانے اور عالمی مارکیٹوں میں رسائی آسان بنانے کے لیے موثر اقدامات کر رہا ہے، جس سے سعودی کھجوروں کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اس کوشش کا مقصد برآمدات کا حجم بڑھانا، منافع میں اضافہ کرنا اور قومی معیشت کو وژن 2030 کے اہداف کے مطابق مضبوط بنانا ہے۔
نیشنل سینٹر نے بتایا کہ جرمنی کے مختلف شہروں کی بڑی مارکیٹوں میں سعودی کھجوروں کی نمایاں موجودگی دیکھی جا رہی ہے۔ اعلی معیار، ذائقے اور مختلف کھانوں میں استعمال کی وجہ سے یہ کھجوریں صارفین کی پسند میں شامل ہو گئی ہیں۔
جرمن خریداروں نے سعودی کھجوروں کی تعریف کی اور انہیں اپنی روزمرہ کی خریداری میں شامل کرنے کی خواہش ظاہر کی۔
اس اقدام کے تحت سعودی عرب کی دس بڑی کمپنیوں کی مصنوعات 14 سے زائد ممالک کی 15 بڑی ریٹیل چینز کی ڈیڑھ ہزار سے زیادہ شاخوں میں دستیاب ہیں۔
گزشتہ برسوں میں مملکت میں کھجور کے شعبے میں غیرمعمولی ترقی دیکھی گئی ہے، جس کی وجہ برآمدات اور پیداوار میں اضافہ ہے۔ سعودی عرب میں کھجور کی پیداوار 1.9 ملین ٹن سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ برآمدات کا حجم 1.7 بلین ریال تک پہنچ گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سعودی کھجوریں دنیا کے 125 ممالک میں برآمد کی جا رہی ہیں۔
جرمن ریٹیل مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی مقبولیت سعودی کھجور کی دیگر بین الاقوامی مارکیٹوں میں رسائی بڑھانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

01/04/2026

Allied services is one of the best requiment agency in Pakistan.

01/04/2026

ان بارشوں سے دوستی اچھی نہیں فراز
کچا ترا مکان ہے کچھ تو خیال کر۔
One word for naseem shah.

01/04/2026

*ہزارہ موٹروے پر المناک حادثہ، ڈیوٹی پر موجود موٹروے پولیس انسپیکٹر یاسر عرفات شہید*

ایبٹ آباد کے قریب ہزارہ موٹروے پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں موٹروے پولیس کے انسپیکٹر یاسر عرفات شہید ہو گئے۔ ترجمان کے مطابق، انسپیکٹر یاسر عرفات ایک حادثے میں متاثرہ افراد کو مدد فراہم کر رہے تھے کہ اسی دوران ایک تیز رفتار ٹرک نے انہیں پیچھے سے ٹکر مار دی۔
حادثہ اس قدر شدید تھا کہ وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ٹرک ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
شہید انسپیکٹر یاسر عرفات اپنے پیچھے بیوہ اور چار بچوں کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔ انسپیکٹر جنرل موٹروے پولیس نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی ہے۔
اللہ تعالیٰ انسپیکٹر یاسر عرفات شہید کے درجات بلند فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔ آمین۔

01/04/2026

السلام علیکم دوستو۔
"نو اپریل فول" کا مطلب یہی ہے کہ ہم سچائی کو فروغ دیں اور کسی بھی جھوٹ، افواہ یا مذاق گریز کریں۔کوئی ایسا کام کرنے سے گریز کریں جس سے ہمارے کسی اپنے کسی فرد، یا کسی کی کو نقصان پہنچے۔ کیونکہ بعض اوقات چھوٹا سا مذاق بھی بڑے حادثہ کا سبب بن سکتا ہے، اور کسی کی دل آزاری یا مالی جانی نقصان بھی ہو سکتا ہے۔
آئیے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، سچ بولیں، اور مثبت پیغام کو آگے بڑھائیں۔
آپ کا چھوٹا سا قدم معاشرے میں بڑا فرق پیدا کر سکتا ہے۔

31/03/2026

اسلام وعلیکم پوسٹ کرنے کا مقصد کسی نہ کسی کی بھلائی ہے چونک میں خود اس ایجنسی سے گیا ہو ایک دفعہ اس لیے پوسٹ کر رہا ہو۔غیر ہنر مند لوگوں کے لیے اچھا موقعہ ہے

31/03/2026

السلام علیکم میرے تمام بھائیوں سے گزارش ہے 🙏
موجودہ حالات اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر صورتحال کو دیکھتے ہوئے آپ سب سے گزارش ہے کہ جو بھائی جس کمپنی میں کام کر رہے ہیں یا جس بھی پروجیکٹ پر ہیں وہ جلد بازی میں ادھر اُدھر ہونے کی کوشش نہ کریں۔ اس وقت حالات کچھ خراب ہیں اور بہت ساری کمپنیاں اور سپلائرز، خاص کر جو لوگ ویزہ پر کام کر رہے ہیں، کچھ سپلائرز نے پیمنٹ ہولڈ کر دی ہے۔ کچھ کمپنیوں نے پیسہ نہیں دیا، اور کچھ سپلائرز نے اپنی من مانی کی وجہ سے ہولڈ کر دی ہے تاکہ انہیں کسی قسم کا نقصان نہ ہو۔ اس وجہ سے سپلائی کے کام کرنے والے لوگوں کو پریشانی کا سامنا بڑھ رہا ہے۔
اگر آپ کے پاس کوئی اچھا چانس ہے اور کنفرم ہے کہ آپ کا کام اچھے سے ہوگا، تو ضرور جائیں، لیکن کسی بھی رسک لینے کی ابھی ضرورت نہیں ہے۔ جب تک حالات نارمل نہیں ہو جاتے، بہتر ہے کہ جہاں آپ کو کم بھی مل رہا ہے تو جاری رکھیں اپنی جاب پوسٹ لکھنے کی وجہ بھی یہی ہے میرے 2 دوستوں نے دوسری کمپنی کے چکر میں پہلی جاب بھی گوا دی اور کمپنی نے خروج لگا دیا ۔
ہماری سب کی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ حالات کو بہتر کرے، یہ مشکل وقت جلد ختم ہو، اور ہم سب محفوظ اور کامیاب رہیں۔
اللہ ہم سب کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے 🤲

31/03/2026

Ghazi Jassim Shehadeh, a 53-year-old Syrian man originally from Homs who was living in Germany and undertook a 73-day bicycle journey to Mecca for Umrah.
The Journey: He set off from Hamburg, Germany, documenting his 73-day, thousands-of-kilometers journey ۔
Upon arriving in the outskirts of Makkah , his health deteriorated and he passed away.
His funeral prayer was performed in the Grand Mosque (Masjid al-Haram) in Mecca, and he was buried in the Mualla cemetery.
His death on the way to the Kaaba after such an arduous journey is widely considered in Islamic tradition to be a very blessed end.

31/03/2026

سعودی ٹریفک حکام نے بارش کے دوران ڈرائیونگ کرنے والے شہریوں کے لیے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔ حکام کے مطابق خراب موسم اور پھسلن والی سڑکوں کے باعث حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، اس لیے ڈرائیورز کو خصوصی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔
ڈرائیورز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھیں، رفتار کم رکھیں، ہیڈ لائٹس کا استعمال کریں اور اچانک بریک لگانے سے گریز کریں۔
ٹریفک حکام نے مزید کہا کہ غیر ضروری سفر سے پرہیز کیا جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں سے فوری رابطہ کیا جائے تاکہ محفوظ سفر کو یقینی بنایا جا سکے

Want your business to be the top-listed Recruitment Company in Wah?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address

Jubail
Wah