MadeKhail RizwanUllah
In this page we share information , interesting videos etc . Our YouTube channel :
https://www.youtu Madekhail Rizwanullah
02/12/2025
ایک لمحہ…
صرف ایک لمحہ
زندگی کا راستہ بدل دینے کی طاقت رکھتا ہے۔
16/11/2025
انا شانئك هو الأبتر
14/11/2025
”بڑے بھائی کا اپنے چھوٹے بھائیوں پر ایسے حق ہے جیسے والد کا اپنی اولاد پر حق ہے۔ “
[مشكوة المصابيح /حدیث: 4946]
(اسنادہ ضعیف )
10/11/2025
اللہ کے راستے میں نکلنے والے کی نیکی کے بارے میں ایسی کوئی حدیث نہیں جس میں ایک نیکی کا ثواب انچاس کروڑ کے برابر ملتا ہے ۔ جن دو احادیث سے ایک نیکی کا ثواب "انچاس کروڑ گنا" ثابت کیا گیا ہے ، وہ دونوں کتاب الجہاد میں ہیں اور ضعیف ہیں۔
لوگ من گھڑت روایات کو بلا خوف وخطر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کردیتے ہیں۔
ضعیف اور موضوع احادیث بیان کرنے سے ذرہ بھی نہیں ہچکچاتے ۔
پہلی حدیث :
”جو شخص فی سبیل اللہ (اللہ کی راہ میں) خرچ بھیجے، اور اپنے گھر بیٹھا رہے تو اس کے لیے ہر درہم کے بدلے سات سو درہم ہیں، اور جو شخص فی سبیل اللہ (اللہ کے راستے میں) بذات خود جہاد کرنے نکلے، اور خرچ کرے، تو اسے ہر درہم کے بدلے سات لاکھ درہم کا ثواب ملے گا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی: «والله يضاعف لمن يشاء» ”اور اللہ تعالیٰ جیسے چاہے ( ثواب میں ) کئی گنا اضافہ کر دے“ (سورۃ البقرہ: ۲۶۱)۔
[سنن ابن ماجه/كتاب الجهاد/حدیث: 2761]
دوسری حدیث :
”(دوران جہاد) نماز، روزہ اور ذکر الٰہی (کا ثواب) جہاد میں خرچ کے ثواب پر سات سو گنا تک بڑھا دیا جاتا ہے“۔
[سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2498]
ابن ماجہ کی حدیث میں ایک روپے کا سات لاکھ ہے اور ابو داؤد کی حدیث میں اللہ کی راہ میں نماز کا ثواب سات سوگنا زیادہ ہے، چنانچہ سات لاکھ کو سات سو سے ضرب دی جائے تو نتیجہ انچاس کروڑ آتا ہے۔
سنن ابن ماجه کی حدیث نمبر 2761 اور ابو داؤد کی 2498 دونوں حدیثیں سنداً ضعیف ہیں تو کیا ان سے استدلال اور ان کے ضعف پر تنبیہ کئے بغیر ان کی تشہیر جائز ہے یا نہیں ؟
05/11/2025
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
تین اشخاص جنت میں داخل نہ ہوں گے :
” ماں باپ کا نافرمان ،
ہمیشہ شراب پینے والا
اور احسان کر کے جتلانے والا ۔‘‘
[سنن نسائي : 2563]
03/11/2025
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے ‘ ایک شخص نے نبی ﷺ کے ہاں آنے کی اجازت چاہی تو آپ نے فرمایا :’’ کنبے کا بہت برا آدمی ہے ۔‘‘ پھر جب وہ آپ کے پاس آ گیا تو آپ نے اس کے ساتھ بڑی فراخدلی کے ساتھ باتیں کیں ۔ جب وہ چلا گیا تو میں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! جب اس نے اجازت مانگی تو آپ نے فرمایا :’’ کنبے کا برا آدمی ہے ۔‘‘ جب وہ آ گیا تو آپ نے اس کے ساتھ بڑی فراخدلی کے ساتھ باتیں کی ہیں ۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ اے عائشہ ! بلاشبہ اللہ تعالیٰ کسی بدگو ‘ تکلف سے بدگوئی کرنے والے سے محبت نہیں کرتا ۔
*سنن ابوداؤد : 4792*
30/10/2025
لوگوں کے درمیان صلح کرانے کا درجہ
روزہ، نماز اور صدقہ سے افضل ہے۔
(جامع ترمذي: 2509)
23/10/2025
صحابی عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ عیسائی ہوتے ہوئے اس حقیقت سے بے خبر تھے کہ وہ اپنے علماء اور پیروں کی عبادت میں مبتلا تھے ۔
اسلام قبول کرنے کے بعد عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ نے قرآن کی آیت " اتّخذوا احبارھم ورھبانھم ارباباً من دون اللہ " سن کر کہا تھا کہ ہم نے تو کبھی اپنے علماء کی عبادت نہیں کی(سنن ترمذی : 3095)
رسول اللہ ﷺ نے عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کی غلط فہمی دور فرما دی کہ علماء اور درویشوں کی حلال اور حرام کردہ چیزوں کو تسلیم کر لینا علماء کی عبادت ہے۔
قرآن مجید میں اللہ فرماتا ہے :
” انہوں نے اللہ کو چھوڑ کر اپنے علماء اور بزرگوں کو خدا بنا لیا ہے اور مسیح ابن مریم کو (بھی) حالانکہ ان کو یہ حکم دیا گیا تھا کہ یہ صرف ایک خدا کی عبادت کریں، اس کے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں ہے وہ ان کے خود ساختہ شرکاء سے پاک ہے .“
(سورہ توبہ: ۳۱)
نوٹ :
واضح رہے کہ اللہ کا حکم جاننے کے لئے علماء سے رجوع کرنے کا حکم خود قرآنِ کریم نے سورۂ نحل (14: 43) اور سورۂ انبیاء (21:7) میں دیا ہے۔
12/10/2025
الحمد للہ
رب العالمین
06/10/2025
غیبت کرنے والا کیسے معتبر ہوا
01/10/2025
مفلس ترین شخص
24/09/2025
اعتبار ایک ہی بار کرو !
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the public figure
Telephone
Website
Address
47000