Vehari Rocks

Vehari Rocks

Share

The Basic Aim To Make This Page Is To Express Our Love With Our City
Vehari Rocks Is Basically A Page For General discussion Administrated By Mohsin Riaz.

Vehari is a district in the Punjab province of Pakistan.The name Vehari means low lying settlement by a flood water channel. The district lies along the right bank of the river Sutlej which forms its southern boundary. Tehsils of Vehari:
The district of Vehari is administratively subdivided into three tehsils these are
1) Burewala
2) Mailsi
3) Vehari


N O T E :

❶ All Comments are welcomed here.

20/08/2026

بوریوالا: راہگیر خاتون ٹیچر سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار

بوریوالا: نامعلوم ملزم نے حماد نامی شہری سے موبائل فون چھینا اور فرار ہوگیا۔

بوریوالا: شہریوں کی جانب سے تعاقب پر ملزم تیز رفتاری کی وجہ سے بے قابو ہو کر پختہ دیوار سے جا ٹکرایا، جس کے نتیجے میں اس کا دائیاں بازو فریکچر ہو گیا ۔

بوریوالا: زخمی ملزم کی شناخت محمد حسن کے نام سے ہوئی، جو راہگیر خاتون ٹیچر سے نازیبا حرکات میں بھی ملوث تھا۔

بوریوالا: ایس ایچ او تھانہ سٹی بوریوالا مظہر فرید گوندل نے زخمی ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے.

Photos from Vehari Rocks's post 08/08/2026

فیصل آباد چالان کے ٹارگٹس پورے نہ ہونے پر تین بار شوکاز نوٹس ملنے پر ٹریفک وارڈن سی ٹی او کے خلاف درخواست لیکر صوبائی محتسب پاس پہنچ گیا.

08/08/2026

بورے والا: سابق ایس ایچ او تھانہ سٹی وہاڑی سب انسپکٹر محمد وقاص ملازمت سے برطرف

بورے والا: محکمانہ انکوائری میں بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات ثابت

بورے والا:دو افراد کو 17 روز تک غیر قانونی حراست میں رکھنے کا الزام ثابت

بورے والا: روزنامچہ میں گرفتاری اور حراست کا اندراج نہ کرنے کی بھی تصدیق

بورے والا: دو افراد کی رہائی کے عوض9 لاکھ روپے رشوت وصول کرنے کا انکشاف

بورے والا:متعدد طلبیوں کے باوجود سب انسپکٹر محمد وقاص پیش نہ ہوئے

بورے والا:محمد وقاص سنگین بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا مرتکب قرار

07/08/2026

وہاڑی کارخانہ بازار روڈ نزد جی پی او آفس ڈاکخانہ کے بلکل سامنے ڈکیتی کی واردات،
ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فون لوٹ کر فرار تھانہ سٹی کی حدود، کارخانہ روڈ نزد جی پی او آفس (ڈاکخانہ) کے قریب انصاف موبائل شاپ پر ڈکیتی کی واردات پیش آئی، جہاں نامعلوم مسلح ڈاکو شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق ملزمان اسلحے کے زور پر دکانداروں کو یرغمال بنا کر قیمتی موبائل فون لوٹنے کے بعد ہوائی فائرنگ کرتے اور اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا.

31/07/2026

سنا ہے پاکستان میں نئے صوبے بن رہے ہیں۔ اگر یہ سچ ہے تو میں اس فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہوں،تخریبی کے ادوار میں ہی نئی تعمیرات کو بنیاد ملتی ہے۔ بعض دفعہ بہت برا بہت اچھے کے لیے ہوتا ہے۔ لہذا حالیہ برے حالات کسی اچھی پیش رفت کا خیمہ ثابت ہوں۔ یہی دعا ہے۔ نئے انتظامی یونٹس کا مطلب ناصرف سرکارئ انفراسٹرکچر کی بہتری ہے بلکہ اسکی مقامی لوگوں تک رسائی میں بھی آسانی ہو گی۔ نئے صوبے مطلب نئے دارلحکومت مطلب الگ انتظامیہ مطلب وسائل کی الگ تقسیم مطلب تخت لاہور کے نام پر رنڈی رونے ڈال کر قومیت کا کارڈ کھیل کر جو باہمی منافرت کو ہوا دی جاتی ہے اس میں بھی کمی آئے گی۔ ملتان کے باشندوں کو اپنے سرکاری معاملات نمٹانے کے لیے ہزاروں روپے کا فیول جلا کر لاہور کے افسروں کے سامنے جو حاضری دینی پڑتی ہے، اس سے انکی جان چھوٹے گی۔ اب وہ اپنے مقامی افسروں کو سلام کریں گے انکے گریبان پکڑیں گے۔ دوسرا لاہور کا بوجھ کم ہو گا۔ لاہور اپنے انتظامی یونٹس پر توجہ دے سکے گا۔ نفرتیں کم ہوں گی،مفاہمت بڑھے گی۔

رہی بات اسٹیبلشمنٹ کی تو میری سائنس کے مطابق یہ فیصلہ اگر انکی جانب سے آرہا ہے تو بھی یہ “ان” سے زیادہ عوامی مفاد میں ثابت ہو گا۔ کیونکہ سیاسی تاریخ کے مطابق صوبوں کی تقسیم سے وفاق کمزور ہوتا ہے جو کسی طرح بھی اسٹیبلشمنٹ کے حق میں نہیں۔

ایسے میں سوال اٹھتا ہے اگر یہ فیصلہ مقتدرہ کے خلاف ہے تو مقتدرہ یہ فیصلہ کرنے کیوں جا رہی ہے؟

اور اگر اس میں مقتدرہ کا مفاد ہے تو کیسے؟؟

26/07/2026

03006238007

Vehari Rocks The Basic Aim To Make This Page Is To Express Our Love With Our City
Vehari Rocks Is Basically A Page For General discussion Administrated By Mohsin Riaz.

26/07/2026

میاں فرہاد اور میاں جواد کے والد محترم خوشی محمد بقضائے الٰہی وفات پا گئے ہیں.
انا للہ وانا الیہ راجعون 😑

برائے رابطہ میاں فرہاد:03356528007

Vehari Rocks The Basic Aim To Make This Page Is To Express Our Love With Our City
Vehari Rocks Is Basically A Page For General discussion Administrated By Mohsin Riaz.

16/07/2026

وہاڑی: پٹرولنگ پولیس کے ملازم عبدالمجید نے ڈی پی او آفس وہاڑی کے سامنے لیٹ کر احتجاج کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے ہی بھائیوں نے گھر میں باندھ کر مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا، جبکہ انہوں نے اے ایس آئی ظفر پر بھی سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے شفاف تحقیقات اور انصاف کا مطالبہ کیا۔
عبدالمجید نے ڈی پی او وہاڑی سے اپیل کی ہے کہ معاملے کا غیرجانبدارانہ نوٹس لے کر انصاف فراہم کیا جائے۔

#وہاڑی

09/07/2026

گیارہ گھنٹے کے سرچ آپریشن کے بعد لاپتہ پاکستانی کارگو طیارے کا ملبہ سمندر سے مل گیا۔۔۔۔۔۔
افسوس کی بات یہ ہے کہ جہاز میں سوار تمام افراد کی موت کی تصـــــدیق ہو گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے طیارے کو بحیرہ عرب میں تلاش کیا اور حکام حادثے کی اصـــــل وجہ جاننے کے لیے اپنی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔!!!
اللہ تعالیٰ حادثے کا شکار تمام مرحومین کی مغفرت فرمائے اور ورثاء کو صبر جمیل عطا کرے أمین

04/07/2026

جنگ کے دوران پٹرول کی قیمت تقریباً 253 روپے فی لیٹر تھی، مگر جنگ بندی کے بعد بھی قیمت کم نہیں کی جا رہی جب کہ عالمی سطح پر پترولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ترین شرح پر ہیں ۔۔۔۔

عوام کی جانب سے سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ عالمی حالات میں بہتری کے باوجود مقامی سطح پر قیمتوں میں اضافہ کیوں برقرار ہے؟

#پٹرول #مہنگائی #پاکستان

Want your business to be the top-listed Finance Company in Vehari?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Address

Distric Vehari
Vehari
61100