ARG Digital
"ARG DIGITAL — Clear, reliable news with modern, trusted reporting."
11/02/2026
فن ایلن اور ٹِم سیفرٹ نے چینئی میں متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ میں 175 رنز کی اوپننگ شراکت کا ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ دونوں بلے بازوں نے تقریباً پانچ اوورز باقی رہتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 10 وکٹوں سے شاندار فتح دلائی۔
یو اے ای کے چھ وکٹ پر 173 رن کے ہدف کے تعاقب میں سیفرٹ نے 89 اور ایلن نے 84 رنز بنائے۔ دونوں نے بغیر آؤٹ ہوئے اوپننگ شراکت میں یو اے ای کے باؤلرز کو میدان کے ہر حصے میں نشانہ بنایا۔
مزید تفصیلات کے لیے لنک پہلے کمنٹ میں۔
11/02/2026
ہمارے پاس ورلڈ کلاس باؤلرز ہیں، پتا تھا کہ آسانی سے 190 کا دفاع کرلیں گے، 160 رنز کا بھی دفاع کرلیتے، ہم پاکستانی ہیں تو چیزیں ذرا ہٹ کے کرتے ہیں، سلمان آغا کی میچ کے بعد گفتگو
تفصیل کمنٹس میں
11/02/2026
یورپ سنگین سیاسی و معاشی بحران کے دہانے پر ہے، فرانسیسی صدر
صدر ماکروں نے یورپی قیادت کو ٹرمپ کے زیر صدارت امریکہ کی یورپی یونین سے متعلق دباؤ کی پالیسیوں کے آگے نہ جھکنے کا مشورہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سمجھوتے کی پالیسیاں یورپ کے لیے نقصان دہ رہی ہیں۔
مزید تفصیلات کے لیے لنک پہلے کمنٹ میں موجود ہے۔
11/02/2026
ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں میں استعمال ہونیوالے کچھ بم پھٹ نہیں سکے تھے اور وہ بم اب بھی وہاں ہی موجود ہیں: ایرانی وزیر خارجہ کا انکشاف
تفصیل کمنٹس میں
11/02/2026
ٹرمپ۔نتین یاہو کی ملاقات میں ایران ایجنڈے پر سر فہرست
ایرانی وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ نیتن یاہو کا دورہ وائٹ ہاؤس سفارت کاری پر ’تباہ کن‘ اثر ڈالے گا۔ اسرائیلی وزیر اعظم امریکی صدر سے ملاقات میں ایرانی میزائل پروگرام کے خاتمے پر بات کریں گے۔
مزید تفصیلات کے لیے لنک پہلے کمنٹ میں موجود ہے۔
11/02/2026
بھارت میں اپوزیشن پارٹیوں نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں، لوک سبھا، کے اسپیکر اوم برلا کے خلاف منگل کو باضابطہ طور پر عدم اعتماد کی تحریک کا نوٹس سکریٹری جنرل کو جمع کرا دیا۔
اپوزیشن انڈیا اتحاد نے اسپیکر پر جانبدارانہ رویہ اختیار کرنے اور قائدِ حزبِ اختلاف راہول گاندھی کو ایوان میں مناسب موقع نہ دینے کا الزام لگایا ہے۔
مزید تفصیلات کے لیے لنک پہلے کمنٹ میں موجود ہے۔
11/02/2026
کرغیزستان کے صدر جاپاروف نے منگل کو اپنے قریبی اتحادی اور طاقتور خفیہ ادارے کے سربراہ کامشی بیک تاشییف کو آئندہ انتخابات سے ایک سال قبل اچانک برطرف کر دیا۔
جاپاروف نے ایک حکم نامے پر دستخط کیے، جس میں کہا گیا کہ تاشییف کو ’’نائب چیئرمین کابینہ اور ریاستی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے چیئرمین‘‘ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
مزید تفصیلات کے لیے لنک پہلے کمنٹ میں موجود ہے۔
11/02/2026
امریکہ نے نیٹو کے اہم کمانڈ عہدے چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیٹو اتحادیوں پر اپنے دفاع کی زیادہ ذمہ داری اٹھانے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں جس کےنتیجے میں یہ فیصلہ کیا گیا
مزید جاننے کیلئے کمنٹ میں دیئے گئے لنک پر کلک کریں
10/02/2026
پاکستان نے امریکہ کو 32 رنز سے شکست دے دی
10/02/2026
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کو سالانہ 8.8 ملین ڈالر کی ریکارڈ بولی پر فروخت کر دیا گیا، جو اس لیگ کی تاریخ میں سب سے بڑی فرنچائز ڈیل ہے۔
ایک نجی مالیاتی ٹیکنالوجی کمپنی ولی ٹیکنالوجیز نے لاہور میں منعقدہ نیلامی میں سابق چیمپئن ملتان سلطانز کے حقوق کامیابی سے حاصل کیے، جس کے بعد یہ ٹیم پی ایس ایل کی سب سے قیمتی فرنچائز بن گئی۔ اتوار کو بولی جیتنے کے فوراً بعد ولی ٹیکنالوجیز نے اعلان کیا کہ وہ ملتان سلطانز کے نام کو ختم کر کے ٹیم کا نام ملتان کے بجائے راولپنڈی رکھے گی، جو کہ مالک کا آبائی شہر ہے۔
ولی ٹیکنالوجیز کے چیف ایگزیکٹو احسن طاہر نے پیر کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ آنے والے ہفتوں، مہینوں اور برسوں میں یہ سفر نہایت دلچسپ ہوگا اور ہم مختلف پیش رفت کے ذریعے اپنے شائقین کو حیران کرتے رہیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ رواں سیزن سے پی ایس ایل کو چھ سے بڑھا کر آٹھ ٹیموں تک توسیع دی جا رہی ہے، جبکہ لیگ کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا۔
10/02/2026
ایران کے خلاف فی الحال جنگ کا کوئی خطرہ نہیں ہے، ایرانی رجیم فضائی حملوں سے collapse نہیں ہوگا، ترک وزیر خارجہ کا سی این این ترک کو انٹرویو
10/02/2026
مریم نواز نے سانحہ بھاٹی گیٹ کے بعد خود نام لیکر جن پانچ افراد کی گرفتاری کا حکم دیا تھا وہ مدعی کو پیسے دیکر رہا ہو گئے، اگر مرنے والی ماں اور بیٹی کو وزیراعلیٰ صاحبہ اپنی اولاد سمجھتیں تو کیا وہ دیت کے نام پر ہونے والے انصاف کے اس قتل کی اجازت دیتیں؟ حامد میر
سورس: جیو نیوز