Hadaf
My Columns regarding public issue, published in various national news papers-
https://myhadaf.blogs My Articel
راجہ شہروز کا حنیف عباسی پر مالی بے ضابطگی کا الزام، ثبوت پیش کرنے کا اعلان
اسلام آباد وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی اور سماجی کارکن راجہ شہروز کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ راجہ شہروز نے ایک اور ویڈیو بیان جاری کر کے عوامی سطح پر اپنے الزامات کو دہرایا اور وزیر ریلوے سے اپنے واجب الادا پیسے فوری واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔
ویڈیو بیان میں راجہ شہروز نے کہا کہ حنیف عباسی عوام کے سامنے "ڈرامہ بازی" بند کریں اور معاملے کو عدالتوں اور مقدمات کی بجائے روبرو بیٹھ کر حل کریں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ اپنے مؤقف کے حق میں تمام ثبوت پیش کرنے کو تیار ہیں۔ راجہ شہروز کے مطابق، اس تنازعے کے باعث ان کے گھر کا چولہا بند ہو گیا ہے اور خاندان کو شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔
بیان میں راجہ شہروز نے مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن صفدر کے اس جملے کا بھی حوالہ دیا کہ "جنہوں نے لوگوں کے پیسے کھائے، اللہ انہیں تباہ و برباد کرے"۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایم این اے پر راشن ڈالوانے کا بھی الزام عائد کیا، جس نے معاملے کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔
سیاسی تناظر اور ممکنہ اثرات
یہ معاملہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب حکومتی وزراء کی شفافیت اور احتساب کا موضوع پہلے ہی عوامی بحث کا مرکز بنا ہوا ہے۔ راجہ شہروز کا براہ راست ویڈیو کے ذریعے الزام لگانا اور ثبوت پیش کرنے کا اعلان اس معاملے کو محض ذاتی تنازعے سے بڑھا کر سیاسی و عوامی اہمیت دے رہا ہے، خصوصاً آزاد کشمیر اور وفاقی سیاست کے دائرے میں۔
اب نگاہیں حنیف عباسی کے ردعمل پر مرکوز ہیں۔ سوال یہ ہے کہ آیا وہ ان الزامات کا قانونی اور ثبوتی بنیادوں پر جواب دیں گے، یا معاملہ سیاسی بیانات اور میڈیا وار تک محدود رہے گا۔ اگر راجہ شہروز واقعی دستاویزی شواہد پیش کرتے ہیں تو یہ معاملہ احتسابی اداروں تک بھی جا سکتا ہے۔
فی الحال دونوں جانب سے عوامی سطح پر مؤقف آنے کے بعد عوامی رائے بھی تقسیم نظر آتی ہے۔ معاملہ آگے بڑھتا ہے یا سرد خانے کی نذر ہوتا ہے، یہ آنے والے دنوں میں سامنے آئے گا۔
#آزادکشمیر #احتساب #انصاف
14/05/2026
کیا میر شکیل جنگ ہار گئے؟؟
سینئر صحافی شاہین صہبائی کا تجزیہ
کیا اس پر مذمت کی جائے گی اور کوئی کارکنوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے حکمت عملی کی جائے گی ؟
10/04/2026
With Syed Aoon Sherazi – I just got recognised as one of their top fans! 🎉
Maqbool Siddiqui
06/04/2026
آئی ایٹ تھری کالج کے پرنسپل بوڈائریکٹ کالج جہنوں نے میرٹ کی دھجیاں اڑا دی جبکہ ان کے زیر سایہ ماڈل کالج پڑھائی سے زیادہ سٹاف سے اپنے پروٹوکول کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں جبکہ یہ خبر انہوں کچھ ذاتی تعلق پر رکوا بھی کی لیکن اس خبر میں سکول کے دیگر بچوں کو ہمیشہ میرٹ اور رولز سے ہٹ کر کبھی کوئی ریلیف نہیں دیا پاکستان کے کپٹیل کے ڈائریکٹر کالج کا تعلیم کے حوالے سے معیار دیکھے