S T R Digital TV

S T R  Digital TV

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from S T R Digital TV, Media/News Company, .

Photos from S T R  Digital TV's post 13/03/2026

پاکستانی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی حدود میں ایک مشکوک ڈرون کو ناکارہ بنا کر مار گرایا گیا ہے۔
تفصیل پہلے کمنٹ میں

13/03/2026

کے وزیرِ خارجہ نے اقوامِ متحدہ میں کھڑے ہو کر کہا:
“ہم اپنے خلیجی ممالک سے معذرت کرتے ہیں کہ ہم نے ان پر حملے کیے۔ لیکن اگر وہ امریکہ اور اسرائیل کو اپنی زمین ہم پر حملہ کرنے کے لیے دیں گے تو ہم دوبارہ حملہ کریں گے۔ آپ سب نے ہمارے خلاف ووٹ دیا، اس کی ہمیں کوئی پرواہ نہیں۔ ایسے کردار کو ہم جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔ اور امریکہ اور اسرائیل سن لیں، ہم جنگ جاری رکھیں گے اور جو بھی بیچ میں آیا اسے نہیں چھوڑیں گے، چاہے وہ کوئی بھی ہو۔”Update

12/03/2026

بھارتی جیل میں 35 سال قید رہنے والے کشمیری راہنما سید شبیر حسین شاہ صاحب کو رہائی مبارک

12/03/2026

بریکنگ نیوز
انڈیا کے تیل لے جانے والے بحری جہاز کی ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرنے پر ایران فوج نے حمل ہ کر دیا

11/03/2026

*غیرمعیاری گوشت فروشوں کے خلاف جنگ*

ہم ان مکروہ چہروں کو بے نقاب کر رہے ہیں جو ماہ صیام میں روزہ داروں کو حرام گوشت کھلاتے رہے ہیں۔ ابھی ان میں ایک چہرہ غائب ہے جو اسکندرآباد کے عوام کو غیرمعیاری گوشت کھلواتا رہا۔ ان شاء اللہ وہ بھی جلد ہی پابند سلاسل ہوگا۔

*ان قصایوں کا مکمل بائیکاٹ کریں*

پیسے کے لیے یہ آپکو کچھ بھی کھلا سکتے ہیں۔ اس موقع پر احد خان نیازی انفورسمنٹ آفیسر پیرا فورس میونسپل کمیٹی داودخیل کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے گراں فروشوں اور غیرمعیاری سامان فروخت کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کر رکھا ہے۔

*گوشت ہمیشہ دیکھ بھال کر خریدیں*

جو قصائی تیزی سے امیر ہو رہا ہو، سمجھ جائیں کہ یہ کچھ نہ کچھ غلط کر رہا ہے۔ اس کا باپ دادا غریب تھے، درمیانے طبقے سے تھے، اب یہ کیسے اس قدر پیسہ کما گیا؟ لازمی بات ہے حرام گائے بھینس مفت مل جاتی ہے، گوشت بنا کر بیچو تو لاکھ سے اوپر کی دیہاڑی لگ جاتی ہے۔

*آپ کی ذمہ داری*

آپ بھی گوشت ہمیشہ دیکھ بھال کر خریدیں۔ اگر آپ کو کوئی غیرمعیاری گوشت فروش نظر آئے تو فوراً رپورٹ کریں۔ ہم مل کر ان مکروہ چہروں کو بے نقاب کریں گے۔

Photos from S T R  Digital TV's post 10/03/2026

جنوبی وزیرستان کی پاک افغان سرحد پر ہمارے بہادر سیکورٹی فورسز، حالیہ کشیدگی کے دوران، اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر ملک کی حفاظت کر رہے ہیں۔ آج بھی وہ اپنے اگلے مورچوں میں روزہ افطار کرتے ہیں، اللہ کی رضا اور وطن کی خدمت کے جذبے کے ساتھ۔
یہ لمحہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ آزادی اور سلامتی صرف الفاظ نہیں، بلکہ قربانی، صبر اور محنت کا نتیجہ ہیں۔ آج جب ہم اپنے گھروں میں افطار کی خوشیاں منا رہے ہیں، تو انہیں بھی دعا میں یاد رکھیں، جو سرحدوں پر ہمارا دفاع کر رہے ہیں۔
اللّه ہماری فوج کو سلامت رکھے اور ہر محب وطن کی دعا قبول فرمائے۔

07/03/2026

خبر:
ایک نوجوان کافی عرصے سے یہ دعویٰ کر رہا تھا کہ اس کی آنکھوں کی بینائی تقریباً 90 فیصد ختم ہو چکی ہے اور اسے ٹھیک طرح نظر نہیں آتا۔ تاہم جب پولیس نے معاملے کی تحقیقات کی تو حقیقت اس کے برعکس نکلی۔
تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ نوجوان کی بینائی بالکل درست ہے اور وہ محض بہانہ بنا رہا تھا۔ پولیس کی کارروائی کے بعد معاملہ واضح ہو گیا۔

06/03/2026

پاکستان کی فضائی حدود سے یومیہ اوورفلائنگ پروازوں کی تعداد 700 سے تجاوز کرگئی ہے، جس کے باعث پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کو روزانہ تقریباً 8 لاکھ ڈالر آمدنی حاصل ہورہی ہے

06/03/2026
06/03/2026

یہ بیچاری ایک بیٹی جو مردوں کا حلیہ بنا کر ایک جگہ پہ ملازمت کرتی تھی
کل رات اس پندرہ سالہ بچی کو بنوں سے خوارجیوں نے کام سے واپس جاتے ہوئے آغواء کرلیا ۔

جبکہ اس بچی کی بوڑھی ماں اور بیمار والد ہے اور کوئی کمانے والا نہیں ہے وجہ یہ بنی کہ یہ غلطی سے اس کو معلوم نہیں تھا کہ وہاں پہ اس وقت خوارج یعنی جو لوگ پاکستان کے خلاف ہیں وہ موجود ہیں ۔
انہوں جب دیکھا کہ ایک بچی پندرہ سال کی وہاں سے گزر رہی ہے تو انہوں نے اس کو اٹھا لیا اور مارا پیٹنا شروع کردیا کہ بتاؤ تمہیں کس نے بھیجا ہے ؟ تم نے چوری کی ہے ؟ جبکہ بچی بیچاری کام سے واپس جارہی تھی

انہوں نے بد ترین تشدد کیا وہ معافیاں مانگتی رہی کہتی رہی کہ میرے والد بیمار ہیں میں مردوں والا حلیہ اس لیئے بناتی ہوں کہ کسی کی ہوس کا شکار نہ ہوجاؤں ۔

ہمارا معاشرہ کیا ہے کیوں کسی کو جینے نہیں دیتے یہ مجبور بیٹیاں شوق سے نہیں نکلتیں اس بچی کے لیئے آواز اٹھائیں ۔
ویڈیو نیچے لگا رہا ہوں دیکھ لیں

کے پی کے حکومت سے درخواست ہے پلیز اس بچی کو تحفظ دیں آواز اٹھائیں شیئر کریں تاکہ اس پہ کوئی ایکشن ہوسکے

06/03/2026

ہیڈ لائن
آذربائیجان کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی — تیل کی فراہمی کی یقین دہانی
خبر:
آذربائیجان کی جانب سے پاکستان کو پیغام دیا گیا ہے کہ جنگی صورتحال کے دوران تیل کی فراہمی کے حوالے سے کسی قسم کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔ آذربائیجان نے برادرانہ انداز میں یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں وہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ خبر نشر کی گئی کہ پاکستان کے پاس صرف 8 مارچ تک کا تیل موجود ہے، جسے مبصرین نے گمراہ کن اور بے بنیاد قرار دیا ہے

Culinary Team

Attire

Website