Addl. Assistant Commissioner Topi

Addl. Assistant Commissioner Topi

Share

The Official page of
Additional Assistant Commissioner Topi District Swabi Khyber Pakhtunkhwa, Pakistan

05/06/2026

عالمی یومِ ماحولیات کے حوالے سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی ڈاکٹر یمین ثناء صاحبہ کی ہدایت پر ایک آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
ریلی میں SDFO، ٹی ایم اے، لوکل گورنمنٹ، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکاروں نے شرکت کی۔ ریلی کا مقصد عوام میں ماحولیاتی تحفظ، شجرکاری اور صفائی کی اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنا تھا۔
شرکاء نے ماحول دوست سرگرمیوں کو فروغ دینے اور سرسبز و صاف ستھرا معاشرہ قائم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا.

Photos from Addl. Assistant Commissioner Topi's post 05/06/2026

عالمی یومِ ماحولیات کے حوالے سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی ڈاکٹر یمین ثناء صاحبہ کی ہدایت پر ایک آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
ریلی میں SDFO، ٹی ایم اے، لوکل گورنمنٹ، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکاروں نے شرکت کی۔ ریلی کا مقصد عوام میں ماحولیاتی تحفظ، شجرکاری اور صفائی کی اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنا تھا۔
شرکاء نے ماحول دوست سرگرمیوں کو فروغ دینے اور سرسبز و صاف ستھرا معاشرہ قائم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

02/06/2026

عوامی شکایات کے پیشِ نظر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی ڈاکٹر یمین ثناء نے گدون انڈسٹریل ایریا کا دورہ کیا اور بغیر ٹریٹمنٹ کے آلودہ پانی براہِ راست خارج کرنے والے یونٹس کو سیل کر دیا، جو سنگین ماحولیاتی خطرات کا باعث بن رہے تھے۔

Photos from Addl. Assistant Commissioner Topi's post 02/06/2026

لکڑی مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کے سلسلے میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی ڈاکٹر یمین ثناء صاحبہ نے گدون کے مختلف مقامات اور لکڑی کی خرید و فروخت کے مراکز کا دورہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ دستاویزات، ریکارڈ اور پرمٹس کی جانچ پڑتال کی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی لکڑی کٹائی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر اُن صنعتی یونٹس کا بھی معائنہ کیا گیا جو لکڑی کی فراہمی پر انحصار کرتے ہیں، اور ان کے ریکارڈ کی بھی جانچ کی گئی۔

Photos from Addl. Assistant Commissioner Topi's post 02/06/2026

عوامی شکایات کے پیشِ نظر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی ڈاکٹر یمین ثناء نے گدون انڈسٹریل ایریا کا دورہ کیا اور بغیر ٹریٹمنٹ کے آلودہ پانی براہِ راست خارج کرنے والے یونٹس کو سیل کر دیا، جو سنگین ماحولیاتی خطرات کا باعث بن رہے تھے۔

Photos from Addl. Assistant Commissioner Topi's post 01/06/2026

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی ڈاکٹر یمین ثناء صاحبہ نے عطائیوں اور دیگر طبی بدعنوانیوں کے خلاف کارروائی کی ـ

Photos from Addl. Assistant Commissioner Topi's post 01/06/2026

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی ڈاکٹر یمین ثناء نے The Brainiac college کا دورہ کیا اور طلبہ کے لیے فراہم کی گئی مختلف سہولیات کا معائنہ کیا

Photos from Addl. Assistant Commissioner Topi's post 01/06/2026

ڈپٹی کمشنر صوابی جناب ڈاکٹر طارق اللہ صاحب کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی ڈاکٹر یمین ثناء صاحبہ نے مین ٹوپی بازار میں کھلے مین ہولز کے مقام کا دورہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے اور اہلکاروں کو ہدایت جاری کی کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے فوری اقدامات لیے جائیں ـ

30/05/2026

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی ڈاکٹر یمین ثناء صاحبہ کی خصوصی ہدایات پر آپر گدون کے علاقے میں لگنے والی جنگلاتی آگ پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے کامیابی سے قابو پا لیا گیا اور آگ کو مکمل طور پر بجھا دیا گیا۔
ریسکیو ٹیموں، محکمہ جنگلات، ضلعی انتظامیہ اور مقامی رضاکاروں نے مشترکہ طور پر آپریشن میں حصہ لیا، جس کے نتیجے میں آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا گیا اور قریبی جنگلات و آبادی کو ممکنہ نقصان سے محفوظ رکھا گیا۔ آگ بجھانے کے بعد متاثرہ مقام پر کولنگ کا عمل بھی جاری رکھا گیا تاکہ دوبارہ آگ بھڑکنے کے امکانات ختم کیے جا سکیں۔
ڈاکٹر یمین ثناء صاحبہ نے آپریشن میں حصہ لینے والے تمام اداروں اور مقامی افراد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال یا آگ لگنے کے واقعے کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں تاکہ قیمتی قدرتی وسائل اور انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے

Photos from Addl. Assistant Commissioner Topi's post 25/05/2026

ویسٹ مینجمنٹ انتظامات
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی ڈاکٹر یمین ثناء صاحبہ نے عید الاضحیٰ کے موقع پر ٹی ایم اے ٹوپی کی جانب سے جاری کھدائی اور ویسٹ ڈسپوزل انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔
دورے کے دوران عید الاضحیٰ پر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو محفوظ اور ماحول دوست طریقے سے دفن کرنے کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹی ایم اے ٹوپی کی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں اور مختلف مقامات پر مقررہ ایس او پیز کے مطابق آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کا عمل جاری ہے۔
اے اے سی صاحبہ نے موقع پر ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ صفائی کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے، عوامی مقامات پر فوری کلیکشن کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عید الاضحیٰ کے دوران ماحول کی صفائی اور عوامی صحت کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے متعلقہ عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر شہر کو صاف ستھرا رکھا جائے اور شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جائے۔
ٹی ایم اے ٹوپی کی جانب سے عید کے موقع پر خصوصی صفائی مہم جاری ہے، جس کے تحت مختلف یونین کونسلز میں مشینری اور عملہ ہمہ وقت فیلڈ میں موجود ہے۔

Want your organization to be the top-listed Government Service in Topi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Address

Topi