Inam Zeb Offical
Pre_ Journalist
Peace 🕊️ Activists
Social Media Influencer
Swabi Citizens
Empowering Social Change One Idea at a Time 💡
As a non-partisan thinker, I'm driven to inspire positive transformation in our society. With a passionate and open-minded approach, I aim to harness the power of youthful energy to create meaningful impact and foster a brighter future for all
صوابی: تحصیل رزڑ کے پہاڑی علاقوں میں آگ بھڑک اٹھی، حکومتِ خیبر پختونخوا اور ضلعی انتظامیہ سے مدد کی اپیل
صوابی کے تحصیل رزڑ کے علاقے شیردرہ اور مہرعلی کی پہاڑیوں پر گزشتہ 24 گھنٹوں سے شدید آگ بھڑکی ہوئی ہے۔ آگ نے وسیع علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس سے قیمتی جنگلات، جنگلی حیات، پرندوں اور مقامی جانوروں کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔
تیز ہوائیں آگ کو مزید بھڑکا رہی ہیں اور آگ ایک پہاڑی سے دوسری پہاڑی کی طرف تیزی سے پھیل رہی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق 200 سے زائد رضاکار آگ بجھانے کی کوشش میں مصروف ہیں، مگر دشوار گزار پہاڑی راستے، تیز ہوائیں اور مناسب سامان کی عدمِ دستیابی کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کی رسائی تقریباً ناممکن ہو چکی ہے۔
رضاکاروں کی بھرپور کوششوں کے باوجود آگ پر قابو پانا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ اگر فوری طور پر جدید آلات، ہیلی کاپٹر اور پیشہ ور ریسکیو ٹیمیں نہ بھیجی گئیں تو آگ مزید علاقوں میں پھیل سکتی ہے، جو نہ صرف ماحولیاتی افت بن سکتا ہے بلکہ انسانی جانوں کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
حکومتِ خیبر پختونخوا، ضلعی انتظامیہ صوابی، اور محکمہ جنگلات سے فوری اپیل:
فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے پانی کی بارش (Aerial Firefighting) کی جائے۔
جدید آگ بجھانے والے آلات اور تربیت یافتہ فائر فائٹرز بھیجے جائیں۔
ریسکیو 1122 اور PDMA کی ٹیموں کو پہاڑی علاقوں تک رسائی دی جائے۔
متاثرہ علاقوں کے لیے ایمرجنسی بنیادوں پر فنڈز اور امدادی سامان فراہم کیا جائے۔
اب دیر ہو چکی ہے۔
اگر آج فوری ایکشن نہ لیا گیا تو کل بہت کچھ کھو چکے ہوں گے — ہمارے جنگلات، ہماری حیاتِ وحش، اور ہماری نسلوں کا ماحول۔
حکومتِ وقت، براہِ مہربانی اسے سیاسی معاملہ نہ بنائیں، انسانی اور ماحولیاتی بحران سمجھیں اور فوری عمل کریں!
Description credit Mustaqeem shah
28/05/2026
صوابی کی تحصیل رزڑ کے گاؤں پرمولی، محلہ بازید خیل میں زمینی تنازعے کے باعث 21 سالہ نوجوان زکریا ولد درے خان کو قتل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ مقتول کی لاش کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ نمازِ جنازہ کا وقت تاحال معلوم نہیں ہوسکا۔
اہلِ علاقہ نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین۔
28/05/2026
پرمولی میں فائرنگ، 21 سالہ نوجوان جاں بحق، ریسکیو 1122 صوابی
صوابی: پرمولی گاؤں میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر فائرنگ کے نتیجے میں 21 سالہ نوجوان زکریا موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 صوابی کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے کالوخان اسپتال منتقل کردیا گیا۔
میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122 صوابی
(((صوابی تحصیل رزڑ کے پہاڑیوں تیز آگ میں اضافہ / ریسکیو کی رسائی ناممکن/ رزاکاروں کی ناکامی )))
صوابی: تحصیل رزڑ کے علاقوں شیردرہ اور مہرعلی کی پہاڑیوں پر اچانک لگنے والی آگ نے وسیع رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں قیمتی لکڑی، جنگلی حیات، جانوروں اور پرندوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ آگ تیزی سے مختلف پہاڑی حصوں تک پھیل رہی ہے جس سے قدرتی ماحول اور سبزہ بھی بری طرح متاثر ہورہا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق آج صبح سے تقریباً 200 سے زائد رضاکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں، تاہم دشوار گزار پہاڑی راستوں اور تیز ہواؤں کے باعث آگ پر قابو پانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ تیز ہوائیں آگ کی شدت میں مسلسل اضافہ کررہی ہیں جس سے صورتحال مزید سنگین ہوتی جارہی ہے۔
علاقہ مکینوں نے متعلقہ اداروں، ریسکیو ٹیموں اور ضلعی انتظامیہ سے فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بروقت کارروائی نہ کی گئی تو آگ مزید علاقوں تک پھیل سکتی ہے، جس سے بڑے پیمانے پر قدرتی نقصان کا خدشہ ہے۔
شیردرہ مہرعلی پہاڑیوں پر آگ بے قابو رزاکار واپس گھروں کی طرف ، ریسکیو رسائی ناممکن ،عوام نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ! ؟
صوابی تحصیل رزڑ شیردرہ مہرعلی پہاڑیوں میں آگ لگنے کی وجہ سے سینکڑوں پرندے اور حشرات متاثر ہو رہے ہیں
#
(((صوابی تحصیل رزڑ کے پہاڑیوں تیز آگ میں اضافہ / ریسکیو کی رسائی ناممکن/ رزاکاروں کی ناکامی )))
صوابی: تحصیل رزڑ کے علاقوں شیردرہ اور مہرعلی کی پہاڑیوں پر اچانک لگنے والی آگ نے وسیع رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں قیمتی لکڑی، جنگلی حیات، جانوروں اور پرندوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ آگ تیزی سے مختلف پہاڑی حصوں تک پھیل رہی ہے جس سے قدرتی ماحول اور سبزہ بھی بری طرح متاثر ہورہا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق آج صبح سے تقریباً 200 سے زائد رضاکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں، تاہم دشوار گزار پہاڑی راستوں اور تیز ہواؤں کے باعث آگ پر قابو پانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ تیز ہوائیں آگ کی شدت میں مسلسل اضافہ کررہی ہیں جس سے صورتحال مزید سنگین ہوتی جارہی ہے۔
علاقہ مکینوں نے متعلقہ اداروں، ریسکیو ٹیموں اور ضلعی انتظامیہ سے فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بروقت کارروائی نہ کی گئی تو آگ مزید علاقوں تک پھیل سکتی ہے، جس سے بڑے پیمانے پر قدرتی نقصان کا خدشہ ہے۔
27/05/2026
صوابی: تحصیل رزڑ کے علاقوں شیردرہ اور مہرعلی کی پہاڑیوں پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث پہاڑی علاقوں میں موجود قیمتی لکڑی، جنگلی حیات، جانوروں اور پرندوں کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ آگ تیزی سے مختلف حصوں تک پھیل رہی ہے جس سے قدرتی ماحول کو بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
مقامی افراد کے مطابق آگ کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے جبکہ شدید گرمی اور دشوار گزار راستوں کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ عوام نے Rescue 1122 صوابی، مقامی تنظیموں اور رضاکاروں سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر امدادی کارروائیاں تیز کرتے ہوئے آگ پر قابو پانے کیلئے بھرپور اقدامات کیے جائیں تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔
قربانی کی کھالیں غیر مستحق اور غیر ضروری افراد کو دینے سے گریز کریں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Swabi
23561