Imdadullah Rind

Imdadullah Rind

Share

Welcome to Our page. Our Mission is to inspire people around the globe. Join us and be part of Our page family.

Kindly Like, Share and Comment your good feelings. Plz any hate, abusing comment on religion or personal attacks Will be not tolered.

16/03/2026

فیصل مسجد میں افطاری کا روح پرور اجتماع۔۔۔۔ اب آپ اندازہ لگا لیں اس ہجوم کو قوم بننے میں کتنی صدیاں لگ سکتی ہیں؟؟؟ یہ وہ ہجوم ہے جس کا ایمان ہے کہ رزق اللہ پاک کے ذمے ہے۔ وقت مقررہ پر رزق فراہم کرنے کا وعدہ ہے۔ صبر کی تلقین کی گئی ہے۔ اپنے کسی عمل سے دوسروں کو تکلیف نا دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ہادی برحق رحمت عالم صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے فاقہ کشی کرکے اس مذہب کو زندہ رکھا، جنہوں نے انسانیت کے احترام کی زندہ مثالیں ہمیں پیش کیں اور ہم سب انکے مذہب کو ماننے والے کہلائے جاتے ہیں۔ اب آپ ہی بتائیں یہ ہجوم موجودہ حکمرانوں کے قابل ہے یا نہیں؟؟؟
Copied

10/02/2026

ایک ہسپتال کے آئی سی یو میں ایک حسین اور حساس معاملہ نظر آیا جوکہ ایک بڑے بھائی اور چھوٹے بھائی کے درمیان تھا۔ بڑا بھائی اپنے چھوٹے بھائی کی آغوش میں بیحال تھا۔ چھوٹے بھائی کی آنکھیں اشک بار تھیں، کئی راتوں کی جاگی ہوئی، اور وہ زمین پر بیٹھا اپنے بھائی کی خدمت کر رہا تھا، اس کو ایک نظر سے دیکھے جا رہا تھا۔ اس منظر نے دیکھنے والوں کو سوچنے پر مجبور کر دیا کہ کچھ رشتے مشکل وقت میں انسان کے کام آتے ہیں، آخر اپنا خون تو اپنا ہی ہوتا ہے۔ بڑا بھائی باپ کی طرح ہوتا ہے، لیکن چھوٹا بھائی بھی اولاد کی مانند ہوتا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اتفاق اور صحت والی لمبی زندگی عطا فرمائے۔ آمین۔

09/02/2026

جب والد کو اپنے لخت جگر کے شہادت کی اطلاع ملی، بہت ہی دل دہلانے والا منظر، کلپ دیکھ کر مجھے ضبط نہ رہا اور اپنے آنسو روک نہ سکا، اللّٰہ تعالیٰ تمام اولادوں کو والدین کے لیے آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے، وطن کی خاطر ایک تو کیا ہزاروں جانیں بھی قربان۔ والدیں کو سلام۔۔۔

03/02/2026

اے میرے پروردگار 🤲🏻
اس رمضان مجھ سمیت اپنے ان تمام بندوں کو اپنے پاک بیت اللہ شریف اور مسجد نبوی صہ کا دیدار نصیب فرما جو آپ سے اس کی تمنا رکھتے ہیں۔۔ آمین ثم آمین

25/01/2026

مایوس مت ہوں، پریشان ہونا چھوڑ دیں، دل چھوٹا نا کریں "السمیع" سن رہا ہے وہ کہ جس نے اپنے بندے کی فریاد زمین سے کوسوں نیچے پانی کے اندر مچھلی کے پیٹ میں بھی سن لی تھی، "البصیر" دیکھ رہا ہے وہ کہ جسے ہر چھوٹی سے چھوٹی اور باریک سے باریک چیز کا علم ہے وہ کہ جو سیاہ رات میں سخت چٹان پر چلتی ہوئی سیاہ چیونٹی کو بھی دیکھ رہا ہے، وہ تمہاری خاموشی میں چھپے درد سے بھی واقف ہے، بس یقین رکھو اس ذات پر وہ کہ جسے کوئی زوال نہیں وہ جواب دے گا ضرور دے گا۔
اے مالکِ کن فیکون!
ہمارا دل تیرے "کُن" کا منتظر ہے اور ہمیں تیری قدرت پر پورا یقین ہے، ہمارے لیے ایسے دروازے کھول دے جو ہماری امیدوں سے بڑھ کر ہوں اور ہماری زندگیوں میں سکون، خوشی، اور کامیابی کا باعث بنیں۔ آمین، یا ربّ العالمین!

21/09/2025

بیشک رزق کا وعدہ خدا تعالیٰ کا ہے اور اس میں کبھی وعدہ خلافی نہیں ہوتی۔

21/09/2025

وہ ہی مہک تھی ہوا میں سو ہم نے پوچھے بغیر
پرائے گائوں میں اس شخص کا گھر ڈھونڈھ لیا۔

21/09/2025

"زندگی سے بیزار اے انسان !!
یہ دیکھ کر شاید تیرے اندر جینے کی طاقت پیدا ہو جائے کہ ربِ پاک کی عطا کردہ نعمتیں کتنی انمول ہیں۔ ہر حال میں الحمدللہ...!!"

21/09/2025

‏اِس جہاں میں سب سے بڑا قحط بُرے حالات میں ساتھ دینے والوں کی عدم دستیابی ہے۔

21/09/2025

عزت بھی ملے گی شہرت بھی ملے گی, کرتے رہو ماں باپ کی خدمت انشاءاللہ جنت بھی ملے گی

Want your business to be the top-listed Media Company in Sindh?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Gulistan-e-Johar Karachi
Sindh