Muhammad Haroon

Muhammad Haroon

Share

"Opportunities don't happen, you create them"

03338860681

06/12/2023

ایک دن مولانا رومی رح اپنے گھر تشریف لے گئے اور دیکھا کہ انکا بیٹا اُداس بیٹھا ہے تو انہوں نے دریافت کیا کہ بیٹا اُداس کیوں ہو تو بیٹے نے جواب دیا کہ کچھ نہیں۔
اس پر مولانا رومی رح باہر گئے اور ایک بھیڑیے کی کھال اوڑھ کر آئے اور ڈرانے کے لئے غرانے لگ گئے۔ اس پر ان کا بیٹا ہنسا تو انہوں نے فرمایا:
"بیٹا بھیڑیا ایک جنگلی جانور ہے لیکن جب تم نے دیکھا کہ اس کے پیچھے تمہارا باپ تھا تو تم ڈرنے کی بجائے ہنسنے اور مسکرانے لگے، اسی طرح یہ جان لو تمام آزمائشوں اور سختیوں کے پیچھے تمہارا رب ہے۔
جو تمہیں 70 ماؤں سے زیادہ پیار کرتا ہے، وہ تمہیں کسی مشکل سے گزارنا چاہتا ہے تو اس کی حکمت کو تم نہیں سمجھ سکتے لیکن وہ بہتر جانتا ہے،
وہ تمہیں کچھ سکھانا چاہتا ہے، مضبوط بنانا چاہتا ہے آنے والے وقت کے لئے, اس سے زیادہ سخت آزمائشوں کے لئے, اور جان لو وہ اسی کو آزماتا ہے جس سے وہ محبت کرتا ہے۔

05/12/2023

غم عقبیٰ، غم دوراں، غم ہستی کی قسم
اور بھی غم ہیں زمانے میں محبت کے سوا

عزیز وارثی

05/12/2023

برٹرینڈ رسل کہتے ہیں !!
کسی معاشرے میں نئی نسل کو وہی سکھایا اور پڑھایا جاتا ہے، جو ریاستی مقتدرہ کی مرضی و منشا ہوتی ہے ، کیونکہ ہمارے اساتذہ نہ سقراط ہیں اور نہ کنفیوشس کہ اپنے شاگردوں کو سوال کرنے کی اجازت دے کر اُن کے ذہنوں میں کلبلاتے سوالوں کی تشفی کریں۔
اس لیے اگر نصاب میں درج کر دیا جائے کہ برف کالی ہوتی ہے، تو اساتذہ برف کو کالا ہی پڑھائیں گے۔ کوئی بچہ یہ سوال کر دے کہ برف کالی نہیں بے رنگ ہوتی ہے تو اس کی سرزنش کی جاتی ہے۔ گویا ہم اپنے معاشروں میں سوال کرنے والے ذہن تیار کرنے کے بجائے ایسے روبوٹس تیار کر رہے ہیں ، جو اشرافیہ کے متعین کردہ ریاست کے منطقی جواز اور قواعد و ضوابط ہی کو حقیقی سمجھیں ہماری تعليم علم نہیں ۔🥀

26/11/2023

سوچ کے میں عمر کی اونچائیاں چڑھا
شاید یہاں شاید یہاں شاید یہاں ھو تُو

22/11/2023

‏کل شام کو ایک بیکری پر ڈبل روٹی لینے گیا۔۔۔

مجھ سے آگے ایک جوان خاتون موجود تھی انہوں نے کاونٹر بوائے سے شو کیس میں لگی پیسٹریوں کے متعلق پوچھا۔

سیلز مین کچھ یوں بتانے لگا:

"میم ۔۔۔ یہ بلیک فاریسٹ ہے ، یہ ہنی آلمنڈ ہے ، یہ ریڈ ویلوٹ ہے، یہ تھری ملک ہے ، اور یہ ۔۔ ۔۔۔۔۔۔ اور یہ ۔۔۔۔۔۔۔"
اس خاتون نے کچھ سلیکٹ کی اور سائیڈ پہ ہو گئی۔

میں نے اپنی باری آنے پر اُسی سیلز مین سے پوچھا:
"اس والے شوکیس میں کون کون سی پیسٹریز ہیں؟"

مجھے جواب ملا ۔
"یہ اس طرف سو والی ہیں اور یہ ڈیڑھ سو والی" 🫣

منقول

21/11/2023

دے دید تے کھلے اَکھ میری
میں مِنتاں کر کر ہاری۔۔۔

توڑ گیا دل دلبر میرا
تے میں رہ گئی کلی کاری۔۔۔

باغ تیرے دِی کر کر راکھی
میں اے عمر گذاری۔۔۔

اٹھے پہر و ہجر وچ گھلدی
وچ جی رہندی بیزاری۔۔۔

کون ایں توں تے کون آں میں
گل دس جا اے اک واری۔۔۔

پار لنگھا مینوں عشق دے راہیں
نہیں تے کس کم دی اے یاری۔۔۔

ہجر تیرے میرا تن من لٹھیا
دل روندا اے زارو زاری۔۔۔

تن رقص کنم دل مست الست
میری ہوش گئی جے ساری۔۔۔

دِلبر مینوں ملدا ناھیں
میں مِنتاں کر کر ہاری۔۔۔🍁🥀🦋

20/11/2023

شمعِ نظر ، خیال کے انجم ، جگر کے داغ
جتنے چراغ ھیں ، تیری محفل سے آئے ھیں
اُٹھ کر تو آ گئے ھیں ، تیری بزم سے لیکن
کچھ دِل ھی جانتا ھے ، کہ کس دِل سے آئے ھیں۔

"فیض احمّد فیضؔ"

18/11/2023

خدایا عشق محمدﷺ میں ایسا بھی مقام آئے
کہ سانس بعد میں آئے پہلے نبیﷺ کا نام آئے

میری حیات کے لمحے بسر ھوں کچھ ایسے
کبھی درودﷺ لبوں پر ہو تو کبھی سلامﷺ آئے...
آمین ثم آمین

صَلَّی اللّٰهُ عَلَیہِ وَآلِہِ وَسَلَّم ❤️

17/11/2023

A memorable get together and BBQ.
Hosted by Prof. Rahat Zaman

22/02/2021

Tutors for O-Level online class is required. Interested people can contact.

Want your school to be the top-listed School/college in Sheikhupura?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address

Farooqabad Sheikhupura
Sheikhupura