Basima times

Basima times

Share

ہر خبر پر نظر حق اور سچ کے ساتھ

Photos from Basima times's post 15/06/2026

*کوئٹہ: حج کی سعادت حاصل کرنے پر حاجی میر خدارحیم عیسیٰ زئی کو مبارکباد پیش کرنے کا سلسلہ جاری*

کوئٹہ: عیسیٰ زئی ہاؤس کوئٹہ میں قبائلی عمائدین، سیاسی و سماجی شخصیات اور معززینِ علاقہ نے حاجی میر خدارحیم عیسیٰ زئی کو حج کی عظیم سعادت حاصل کرنے پر ان کی رہائش گاہ پر جا کر دلی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عنایت اللہ عیسیٰ زئی ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت جمیل احمد عیسیٰ زئی ، جی ٹی اے بلوچستان کے سابقہ صدر حفیظ اللّٰہ عیسیٰ زئی ،ایڈوکیٹ حاجی حبیب بلوچ ، حاجی اقبال عیسیٰ زئی ، عبد الحمید عیسیٰ زئی ، سجاد ایوب عیسیٰ زئی ، ایڈوکیٹ ماجد بگٹی ، حاجی حاکم حاجی زئی ، انجینئر عارف عیسیٰ زئی ، فقیر محمد عیسیٰ زئی ، یونس عیسیٰ زئی ، مطلوب عیسیٰ زئی اکمل بادینی ، زکریا بلوچ ، رشد راسکوئی ، سردار بہادر خان ملازئی ، اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

ملاقات کے دوران مہمانوں نے حاجی میر خدارحیم عیسیٰ زئی کو فریضۂ حج کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی صحت، خوشحالی اور مزید کامیابیوں کے لیے دعا کی قبائلی رہنماء حاجی میر خدارحیم عیسیٰ زئی نے ان کیلئے خصوصی دعائیں کی کہ اللّٰہ پاک انہیں بھی اپنے گھر کی زیارت نصیب فرمائے

15/06/2026

ایسا گول عام طور پر رونالڈو یا اس طرح کے ماہر فٹبالر کرتے ہیں، کسی پاکستانی فٹبالر کی جانب سے ایسا مشکل گول کرنا حیران کن ہے

Photos from Basima times's post 14/06/2026

*کوئٹہ: حج کی سعادت حاصل کرنے پر حاجی میر خدارحیم عیسیٰ زئی کو مبارکباد پیش کرنے کا سلسلہ جاری*

کوئٹہ: عیسیٰ زئی ہاؤس کوئٹہ میں قبائلی عمائدین، سیاسی و سماجی شخصیات اور معززینِ علاقہ نے حاجی میر خدارحیم عیسیٰ زئی کو حج کی عظیم سعادت حاصل کرنے پر ان کی رہائش گاہ پر جا کر دلی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر ظریف عیسیٰ زئی، حاجی بابو عالیزئی، سردار ذوالفقار ہارونی، ایڈووکیٹ نور احمد عیسیٰ زئی، انجینئر میر علی اکبر عیسیٰ زئی، حاجی داؤد حاجی زئی، حاجی حمید اللہ ساسولی ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت آصف بلوچ، صمد ساسولی، صابر حبیب، حاجی غلام حیدر عیسیٰ زئی، جمعیت علمائے اسلام کے تحصیلی جنرل سیکرٹری حافظ داد رحیم، ڈاکٹر صمد عیسیٰ زئی، ایڈووکیٹ فدا عیسیٰ زئی، پی ایس ایم پی اے واشک حبیب کاکڑ، ٹکری شہباز خان حسنی، صابر عیسیٰ زئی ،عبدالرزاق بنگلزئی، باسط کریم عیسیٰ زئی، ڈاکٹر عارف عیسیٰ زئی، عدنان شاہوانی، عبد القدوس، اشفاق عیسیٰ زئی، انس آلہ زئی، درانی خان، حاجی لیاقت مینگل، ملک راشد بادینی، زرک بنگلزئی، بالاچ عیسیٰ زئی، نوید بنگلزئی، جمال بنگلزئی، جاوید بنگلزئی ،یونس عیسیٰ زئی حافظ عبد الرب عیسیٰ زئی ، حافظ سمیع اللہ عیسیٰ زئی اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

ملاقات کے دوران مہمانوں نے حاجی میر خدارحیم عیسیٰ زئی کو فریضۂ حج کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی صحت، خوشحالی اور مزید کامیابیوں کے لیے دعا کی قبائلی رہنماء حاجی میر خدارحیم عیسیٰ زئی نے ان کیلئے خصوصی دعائیں کی کہ اللّٰہ پاک انہیں بھی اپنے گھر کی زیارت نصیب فرمائے
https://www.facebook.com/share/14mmmBgppR5/

14/06/2026

*🚨 لاپتہ بچے کا اعلان 🚨*

*نام*: عمیر احمد
*والد کا نام*: سلیم حاجیزئی
*عمر*: 12 سال
*تاریخ و وقت*: 12 جون 2026، جمعہ، دوپہر کے بعد
*جگہ*: بسیمہ، ضلع واشک سے لاپتہ

عمیر احمد جمعہ 12 جون کو دوپہر کے بعد بسیمہ سے گم ہوا ہے۔ یہ صرف 12 سال کا بچہ ہے۔

اگر کسی کو اس کے بارے میں کوئی معلومات ملے تو مہربانی کر کے فوراً رابطہ کریں۔

رابطہ نمبر
03322772076
03348851233

Sent from WhatsApp
wa.me/923338072868?source=exsh

13/06/2026

کویٹہ:حج کی سعادت حاصل کرنے پر حاجی میر خدارحیم عیسیٰ زئی کو مبارکبادی کا سلسلہ جاری

کوئٹہ: عیسیٰ زئی ہاؤس کویٹہ میں قبائلی رہنماؤں اور معزز شخصیات نے حاجی میر خدارحیم عیسیٰ زئی کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر انکے گھر جا کر دلی مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر قبائلی رہنماء میر حاجی عبدالواحد واحد عیسیٰ زئی، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات محبوب عیسیٰ زئی، عبدالمالک بنگلزئی، میر سمیع عیسیٰ زئی، میر ظفر اقبال عیسیٰ زئی، صحافی اسماعیل عاصم، ظہیر احمد عیسیٰ زئی، سردار غنی عیسیٰ زئی ، حافظ عبدالغفور عیسیٰ زئی ،یونس عیسیٰ زئی، محمد ظریف عیسیٰ زئی اللّٰہ بخش عیسیٰ زئی ، محمد اشرف ، محمد جمعہ اور دیگر قبائلی عمائدین موجود تھے۔

12/06/2026

بریکنگ نیوز

زاہدان: معروف بلوچ عالم دین مولانا عبدالعزیز عمر زئی کی گرفتاری اور مبینہ گمشدگی پر تشویش

ذرائع کے مطابق زاہدان کی مسجد مکی کے سابق استاد اور بزرگ بلوچ عالم دین مولانا عبدالعزیز عمر زئی کو مبینہ طور پر ایرانی خفیہ اداروں نے گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے، جس کے باعث ان کے اہلِ خانہ، شاگردوں اور بلوچ حلقوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

علمی و مذہبی حلقوں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ مولانا عبدالعزیز عمر زئی کے بارے میں فوری طور پر معلومات فراہم کی جائیں اور اگر انہیں حراست میں لیا گیا ہے تو قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے انہیں فوری رہا کیا جائے۔

انسانی حقوق کے اصولوں کے مطابق ہر شخص کو اپنے دفاع، شفاف قانونی کارروائی اور اپنے اہلِ خانہ سے رابطے کا حق حاصل ہے۔ متعلقہ حکام سے اپیل ہے کہ معاملے کی وضاحت کریں اور بزرگ عالم دین کی خیریت سے آگاہ کیا جائے۔نوٹ: گرفتاری اور لاپتہ کیے جانے کی خبر کی آزادانہ تصدیق ضروری ہے؛ اوپر متن آپ کی فراہم کردہ اطلاع کو خبر کے انداز میں ترتیب دے کر بنایا

Photos from Basima times's post 12/06/2026

کوئٹہ: حاجی میر خدارحیم عیسیٰ زئی حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد بخیریت کوئٹہ پہنچ گئے۔ کوئٹہ ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر میر ظفر اقبال عیسیٰ زئی، میر سمیع عیسیٰ زئی ،صحافی اسماعیل عاصم، میر مقبول احمد عیسیٰ زئی، ظہیر احمد عیسیٰ زئی، سہیل احمد عیسیٰ زئی، افتخار نور عیسیٰ زئی، ظریف عیسیٰ زئی، طفیل احمد عیسیٰ زئی، ذرک بنگلزئی اور دیگر نے حاجی صاحب کو ہار پہنائے اور ان پر پھول نچھاور کرکے ان کا خیرمقدم کیا۔

11/06/2026
11/06/2026

بسیمہ میں پمپس سےپٹرول غائب، بائیک چلے گی تو ہمارا روزگار چلے گا، عوام کی دہائی، انتظامیہ ایکشن لینے میں ناکام

Sent from WhatsApp
wa.me/923338072868?source=exsh

10/06/2026

*بسیمہ میں پٹرول نایاب، درجنوں موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں بند، انتظامیہ خاموش*

بسیمہ: پٹرول کی قیمت 400 روپے فی لیٹر تک پہنچنے کے بعد اب بسیمہ میں پٹرول نایاب ہو گیا ہے، جس کے باعث طلبہ، اساتذہ، کاروباری افراد اور عام شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ پٹرول کی عدم دستیابی کے سبب درجنوں موٹر سائیکلیں سڑکوں پر بند ہو گئیں، جبکہ شہری اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو دھکے لگا کر لے جانے پر مجبور ہیں۔

ذرائع کے مطابق پٹرول پمپ مالکان نے مہنگے داموں پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے اور ممکنہ کارروائی یا پمپ سیل ہونے کے خدشے کے پیشِ نظر ذخیرہ اندوزی شروع کر دی ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ بلیک مارکیٹ میں پٹرول 500 روپے فی لیٹر تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے اس سنگین صورتحال پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے، جبکہ پٹرول کی قلت کے باعث شہری خوار و پریشان ہیں۔ متعدد موٹر سائیکل سوار راستوں میں اپنی بائیک بند ہونے کے بعد انہیں دھکے لگا کر منزل تک پہنچانے پر مجبور دکھائی دیے۔

Want your business to be the top-listed Media Company in Quetta?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address

Essazai Street
Quetta
95040