Daily Reports

Daily Reports

Share

srudents

25/06/2026

مشاہد حسین آج بھی زندہ ہے انکو بلائے مشاہد حسین نے خود مجھے کہا تھا کہ صدر غلام اسحاق خان نے مجھے بلایا تھا کہ اس بجٹ میں آپ لوگوں نے افغانستان کیلئے کتنا بجٹ رکھا ہے میں حیران ہوا کہ خیر؟ صدر صاب نے بتایا کہ اس بجٹ میں افغانستان کیلئے کچھ رقم رکھوں، آج کے بعد افغانستان ہمارا پانچواں صوبہ ہوگا
اگر افغانستان کیلئے آپ لوگوں کی یہ رائے ہے تو ہم سے خیر کی توقع نہ رکھے
محمود خان اچکزئی کی پارلیمنٹ میں اظہار خیال

25/06/2026

کوئٹہ
پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے ایک بیان میں یومِ عاشور کے موقع پر کہا گیا ہے کہ نواسۂ رسول حضرت امام حسینؓ اور ان کے باوفا رفقاء کی عظیم قربانی تاریخ کا وہ تابندہ باب ہے جو رہتی دنیا تک ظلم، جبر، استبداد، ناانصافی اور استحصالی قوتوں کے خلاف جدوجہد کرنے والوں کے لیے مشعلِ راہ رہے گا۔ واقعۂ کربلا محض ایک تاریخی سانحہ نہیں بلکہ حق و باطل، انصاف و ناانصافی اور آزادی و جبر کے درمیان ایک ابدی معرکے کی علامت ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے اپنے دور کے ظالم اور جابر حکمران یزید کی بیعت سے انکار کرتے ہوئے یہ ثابت کیا کہ باطل، ظلم، جبر اور آمریت کے سامنے خاموشی اختیار کرنا یا سرِ تسلیم خم کرنا ایک باضمیر اور باوقار انسان کا شیوہ نہیں۔ آپؓ نے حق، انصاف، انسانی وقار، اصول پسندی اور دینِ اسلام کی حقیقی روح کے تحفظ کے لیے اپنی جان، اپنے اہلِ خانہ اور اپنے جانثار ساتھیوں کی بے مثال قربانی پیش کی، جس کی مثال انسانی تاریخ میں نہیں ملتی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ واقعۂ کربلا آج بھی ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ جب معاشروں میں جبر، استبداد، طاقت کے ناجائز استعمال، عوامی حقوق کی پامالی، آئین و قانون سے انحراف اور عوام کی آواز کو دبانے کی کوششیں کی جائیں تو خاموش تماشائی بننے کے بجائے حق اور سچ کی خاطر آواز بلند کرنا ہر باشعور اور ذمہ دار انسان کا فرض ہے۔
پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کا مؤقف ہے کہ آج بھی دنیا کے مختلف خطوں سمیت اس ملک میں ایسے سیاسی، سماجی اور معاشی حالات پیدا کیے جا رہے ہیں جن کے نتیجے میں عوام کے بنیادی حقوق، حقِ حکمرانی، جمہوری اقدار، آئینی بالادستی اور قومی وحدت کو مسلسل کمزور کیا جا رہا ہے۔ جب عوام کی رائے کو نظر انداز کیا جائے، وسائل پر چند طبقات کا قبضہ ہو، سیاسی کارکنوں کی آواز کو دبایا جائے اور محکوم اقوام کے آئینی و جمہوری حقوق سلب کیے جائیں تو یہ طرزِ حکمرانی دراصل اسی استحصالی سوچ کا تسلسل محسوس ہوتا ہے جس کے خلاف حضرت امام حسینؓ نے علمِ حق بلند کیا تھا۔
بیان میں کہا گیا کہ یومِ عاشور ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ کسی بھی دور کے جابر، آمر، استحصالی اور عوام دشمن نظام کے سامنے سر جھکانے کے بجائے حق، انصاف، جمہوریت اور عوامی حاکمیت کے لیے پرامن، سیاسی اور آئینی جدوجہد کو مزید منظم اور مؤثر بنایا جائے۔ ظلم اور ناانصافی خواہ کسی بھی شکل میں ہو، اس کے خلاف آواز بلند کرنا حسینیت کا تقاضا ہے۔
پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی اور اس کی قیادت، کارکن اور عوام اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ وہ حضرت امام حسینؓ کے فلسفۂ حق گوئی، قربانی، استقامت، مزاحمت اور اصول پسندی کو اپنی قومی و سیاسی جدوجہد کا بنیادی ستون سمجھتے ہوئے عوام کے حقِ حکمرانی، قومی حقوق، جمہوریت، آئین کی بالادستی، وسائل پر عوام کے اختیار اور ایک پرامن، ترقی یافتہ اور خوشحال معاشرے کے قیام کے لیے اپنی جدوجہد مزید تیز کریں گے۔
آخر میں پارٹی نے ملک بھر کے تمام عوام و اقوام اور بالخصوص پشتون عوام سے اپیل کی کہ وہ یومِ عاشور کے موقع پر حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں سے سبق حاصل کرتے ہوئے ظلم، جبر، ناانصافی، استحصال اور غیر جمہوری رویوں کے خلاف متحد ہو کر جدوجہد کریں اور ایک منصفانہ، جمہوری اور عوام دوست معاشرے کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

24/06/2026

فټبال سټيډيم کلاسيف الله
د ملي شهيد پنځم ياد تلين غونډي ته د پشتونخوا نيشنل عوامي ګوند چېرمېن خوشحال خان کاکړ د ملي شهيد عثمان خان کاکړ په هکله وينا

23/06/2026

کیا 21 جون 2021 سے 21 جون 2026 تک پورے پشتونخوا وطن بالخصوص جنوبی پشتونخوا کو ملی شہید عثمان خان کاکڑ جیسا لیڈر ملا ہے؟
فٹبال گراؤنڈ ملی شہید برسی سے Rahim Jogezai کا رپورٹ دیکھے

23/06/2026

کوئٹہ اقبال خان کاکڑ کے علیحدہ پسند تحریکوں پر تجزیہ

دنیا میں کئی ایسے ممالک ہیں ۔جنہوں نے
سیاسی فہم وفراست سے اختیارات کی منتقلی اور معاشی اصلاحات کے ذریعے علیحدگی تحریکوں کو کامیابی سے ختم کیا۔یا انکا پرامن
طریقے سے حل نکالا ۔

نمبر 1 ۔برطانیہ اور شمالی آئرلینڈ

شمالی آئرلینڈ میں کئی دہائیوں تک آ ئی آر اے نامی مسلح گروپ نے برطانیہ سے علیحدگی اور آئرلینڈ کے ساتھ الحاق کیلئے پر تشدد تحریک چلائی ۔
حل!سال 1998 میں دونوں فریقین کے درمیان تاریخی معاہدہ ہوا۔جس کو گڈ فرائیڈے معاہدہ کہا جاتا ہے ۔برطانیہ نے شمالی آئرلینڈ کو وسیع سیاسی خودمختاری دی۔قیدیوں کو رہا کیا۔اور عسکریت پسندوں نے ہتھیار ڈال کر سیاسی اور قومی دھارے میں شمولیت اختیار کی ۔

نمبر 2۔انڈونیشیا اور آ چے

انڈونیشیا کے صوبے اچے میں فری آ چے موومنٹ نے کئی سال تک آزادی کی مسلح جنگ لڑی ۔انکا موقف تھا کہ وفاق انکے تیل اور گیس کے وسائل لوٹ رہا ہے ۔
حل! سال 2005 میں حکومت اور باغیوں کے درمیان ہیلسنکی معاہدہ ہوا۔انڈونیشیا نے صوبے کو خصوصی خودمختاری دی۔اور قدرتی وسائل کی آ مدنی کا 70 فیصد حصہ آ چے موومنٹ کو دینا منظور کرلیا ۔اسکے بدلے میں باغیوں نے ہتھیار ڈال دیئے ۔

نمبر3! بھارت اور میزورم

بھارت میں 1960 کی دہائی میں ریاست آسام کے میزو قبائل نے میزونیشنل فرنٹ کے تحت بھارت سے آزادی کیلئے مسلح تحریک شروع کی۔
حل!یہی مسئلہ 1986 میں حکومت ہند اور باغیوں کے درمیان میزو امن معاہدہ ہوا ۔بھارت نے میزورم کی ثقافت کو آئینی تحفظ فراہم کیا ۔باغی کمانڈر نے ہتھیار ڈالے اور وہ بعد میں اسی ریاست کے وزیر اعلیٰ ہے۔

نمبر 4!چین اور ہانگ کانگ

نو آبادیاتی دور کے خاتمے پر ان علاقوں کا چین کے ساتھ الحاق اور پھر علحیدگی پسندی۔
حل!چین نے ایک ملک دو نظام کا فارمولا متعارف کروایا ۔ہماری طرح نہیں جو امیر کیلئے الگ اور غریب کیلئے الگ قانون اور تحفظ ہیں۔بلکہ اس پالیسی کے تحت ان علاقوں کو اپنی معیشت ،عدالتی نظام اور قوانین برقرار رکھنے کی آزادی دی گئی ۔جس سے فوری تصادم کا راستہ روک گیا۔
دنیا میں اور بھی کئی ایسے مثالیں موجود ہیں ۔کہ علحیدگی پسندی تحریک کو صرف بندوں اور تنقید کے زور پر نہیں ۔بلکہ مقامی آبادی کو حقوق دینے معاشی پسماندگی دور کرنے اور انہیں سیاسی عمل کا حصہ بنانے سے ہی مستقل طور پر ختم کی جاسکتی ہے ۔

23/06/2026

کلاسيف الله
د ملي شهيد عثمان خان کاکړ پنځم تلين جلسې ته د پشتونخوا نيشنل عوامي ګوند چېرمېن خوشحال خان کاکړ وينا

23/06/2026

کوئٹہ
شہر بھر میں موبائل سروس معطل کردی گئی

22/06/2026

کلاسيف الله
د ملي شهيد عثمان خان کاکړ پنځم ياد تلين غونډه د پښتونخوا نېشنل عوامي ګوند له اړخه په نواب بنګل خان فټبال سټيډيم کشي ترسره شوه
په دې اړه نور معلومات د ډيلي رپورټس رپورټر Pamir Khan Hamzazaiرا ټول کړي
تر اخره يې واوری

22/06/2026

وزیراعلیٰ بلوچستان: مذاکرات ریاستِ پاکستان کے ٹوٹنے کی شرط پر ہوئے تو ہزار سال تک لڑیں گے
وزیراعلیٰ بلوچستان: جانیں چلی جائیں، گردنیں کٹ جائیں مگر پاکستان کو توڑنے کی کوئی بات قبول نہیں

22/06/2026

صبغت اللہ شاہ جی کو بھی عمر قید کی سزا سنادی گئی

Telephone