Daily Himmat

Daily Himmat

Share

Daily Himmat News

ایران سےمزید 2 پاکستانی واپس آ گئے 18/04/2026

ایران سےمزید 2 پاکستانی واپس آ گئے ایران میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ 48ویں روز بھی جاری رہا۔ضلعی حکام کے مطابق گبد ریمدان بارڈر کے ذریعے 2 افراد وطن واپس پہنچے ہیں، گبد ریمدان بارڈرکے ذریع...

عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے 1139کے قریب پولیس کے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے ، انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان 18/04/2026

عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے 1139کے قریب پولیس کے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے ، انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا کہ بلوچستان پولیس کے جوان پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے امن و امان کو قائم رکھنے میں اپنا اہم کردار ادا ....

گوادر مستقبل کی عالمی تجارتی گزرگاہ، عالمی تجارت کا رخ پاکستان کی جانب ہوگا‘ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ 18/04/2026

گوادر مستقبل کی عالمی تجارتی گزرگاہ، عالمی تجارت کا رخ پاکستان کی جانب ہوگا‘ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سابق نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں بلوچستان کی اصل اہمیت کو ابھی تک مکمل طور پر نہیں سمجھا گیا، حالانکہ یہی صوبہ ملک کو ترقی ...

Photos from Daily Himmat's post 02/11/2025

نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ کے جوان سال بھائی ولید صالح بلوچ کی شہادت پر تعزیت کا سلسلہ جناح ٹاؤن کی مرکزی جامع مسجد کوئٹہ میں جاری ہے گزشتہ روز گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل۔وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی ،سابق وزیر اعلیٰ سینیٹر میر قدوس بزنجو،،صوبائی وزراء شعیب نوشیروانی ،بخت کاکڑ ،سردار کوہیار ڈومکی،نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر کبیر محمد شہی،ارکان قومی اسمبلی پھلین بلوچ،میر عثمان بادینی،ارکان بلوچستان اسمبلی خیر جان بلوچ ،،رکن اسمبلی آغا عمر احمد زئی ،علی مددجتک ،ملک نعیم بازئی،پارلیمانی سیکرٹری حاجی ولی محمد نورزئی،لیاقت لہڑی،سابق رکن اسمبلی میر عارف جان محمد حسنی ،حبیب محمد حسنی ،بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق وزیر داخلہ ضیاء لانگو،ایرانی قونصلیٹ کے وفد،صوبائی سیکرٹریز لعل جان جعفر،عبداللہ جان،داود خلجی،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات زاہد سلیم،،سیکرٹری مائنز سعید لونی،سیکرٹری بلدیات عبد الروف بلوچ،ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر بڑیچ،ڈپٹی کمشنر سیف اللہ کھیتران ،ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ مجیب قمبرانی ،ڈی جی لیویز عبد الغفار مگسی،ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ نورخان کھیتران نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئیر نائب صدر میر شاوس بزنجو ، صوبائی صدر اسلم بلوچ ، مرکزی فنانس سیکرٹری حاجی فدا حسین دشتی ،ڈاکٹر مالک بلوچ کے صاحب زادوں عثمان رئیس،جلال رئیس ،سابق صدر میر عبد الخالق بلوچ ،آغاگل ،میر یوسف نوتیزئی ،یار جان بادینی ،سردار آصف جمالدینی، ،ملک اسد بنگلزئی ،پشتونخوا میپ کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال،صوبائی صدر عبدالقہار ودان ،پشتونخوا نیپ کے صوبائی صدر سابق رکن اسمبلی نصر اللہ زیرے،ایچ ڈی پی کے چیئرمین سابق وزیر عبد الخالق ہزارہ،سابق رکن اسمبلی قادر نائل،سابق وزیر حافظ حسین احمد شرودی،،،سردار اسلم میروانی،جی ایم پی ٹی وی نذیر مری،ایکسئین شہاب مگسی،ہیڈ الفلاح بینک ثناءاللہ بابئی،ڈائریکٹر ڈرلنگ ایریگیشن بشیر احمد مگسی،ایس ڈی او حاجی کریم،ایس ڈی او حاجی سیف اللّٰہ کاکڑ ،پراجیکٹ ڈائریکٹر کوئٹہ رفیق بلوچ،جسٹس پذیر بلوچ ،ڈاکٹر عزیزلہڑی،ارباب نذیر احمد،بلوچستان نیشنل پارٹی کے سابق رکن اسمبلی ملک نصیر شاہوانی ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کوئٹہ سید نذیر احمد حریفال،ڈی جی ماحولیات ابراہیم خراسانی ،میر اشرف مینگل ،ڈاکٹر نور احمد حاجی انور شاہوانی ،بلوچستان گرینڈ الائنس کے آرگنائزر پروفیسر عبدالقدوس کاکڑ،جنرل سیکرٹری حاجی اصغر بنگلزئی ،حاجی سردار گل ،حاجی لونگ خان ،ایس ایس پی محمد انور بادینی،جمعیت کے میر عثمان پرکانی،پی ڈی اشفاق،ڈاکٹر الیاس بلوچ،حبیب رند ،چیمبر آف کامرس کے صدر ایوب مریانی،حاجی آغاگل،حاجی جانان اچکزئی ،حاجی عبداللّٰہ اچکزئی ،حاجی اشرف کاکڑ،عبدالہادی،سردار آغا،عزیز الرحمان،ایڈیشنل آئی جی جیل خانہ جات شکیل بلوچ ،سابق میر کوئٹہ میر مقبول لہڑی،عابد لہڑی ،ٹکری شفقت لانگو،ڈاکٹر ریاض بلوچ ،ڈاکٹر فرید سمالانی ،سی ای او بیونیک ڈاکٹر فہیم آفریدی ،ڈاکٹر محبوب،بہرام بلوچ،عمران میر،سید زین آغا نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان عبید لاشاری ،ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی،ریاض زہری،نعیم بنگلزئی ،انیل غوری
عثمان لانگو،رمضان ہزارہ کی قیادت میں ہزارہ برادری کے وفد،پیرامیڈیکس کے حاجی شفاء مینگل،آغا قاسم شاہ،غلام قادر بلوچ ،میر عنایت بزدار،عمیر رند،سخی نصیر الدین مینگل،پیپلز پارٹی بلوچستان کے سابق نائب صدر حاجی میر ریاض احمد شاہوانی،اشرف مینگل،نصیر شاہوانی،عبد الصمد رند،ڈاکٹر عطاء اللہ بزنجو، نصیر شاہوانی، آصف مجید بلوچ، لیاقت شاہوانی، ظہور زیبی بلوچ،نیشنل پارٹی کے ارکان،لورالائی کے نامور ٹھیکیدار عزیز ناصر ،چمن کے علاؤالدین اچکزئی ،ڈاکٹرز برادری ،کاروباری شخصیات ،سماجی رہنماوں ،مختلف جماعتوں کے ارکان،صحافیوں،قبائلی معتبرین، اور مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی و لواحقین کےلیے صبروجمیل کی دعا کی،تعزیت کا سلسلہ کل بھی جاری رہے گا۔

01/11/2025
Photos from Daily Himmat's post 31/10/2025

موضوع: کوئٹہ، زاہدان، مشہد کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز

ایران پاکستان تعلقات !

خشکی سے سمندر تک، سمندر سے آسمان تک !

کوئٹہ میں متعین اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل جناب محمد کریمی تودیشکی کی کوششوں سے ایران ایئر نے کوئٹہ، زاہدان اور مشہد کے درمیان براہ راست پروازوں کا باقاعدہ آغاز کردیا۔

گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کوئٹہ ایئرپورٹ پر منعقدہ ایک شاندار تقریب کے دوران کوئٹہ، زاہدان اور مشہد کے درمیان ایران ایئر کی پہلی براہ راست پروازوں کا افتتاح کیا۔

شیخ جعفر خان مندوخیل نے کوئٹہ، زاہدان اور مشہد کے درمیان براہ راست پروازوں کے آغاز کو اقتصادی ترقی اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان رابطوں کو مضبوط بنانے اور تاجروں، زائرین اور مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کا ذریعہ قرار دیا۔ انہوں نے اس پرواز کے آغاز میں ایران کے قونصل جنرل کے نمایاں کردار کی تعریف کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ جناب کریمی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید اضافے کے لیے زیادہ سے زیادہ اقدامات کریں گے۔

اس تقریب میں صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، پارلیمانی لیڈر برائے فشریز میر برکت علی رند، ایئر پورٹ مینیجر وحید ملک، کوئٹہ چیمبرز آف کامرس کے صدر حاجی ایوب مریانی، پاک-ایران مشترکہ چیمبرز آف کامرس کے پیٹرن ان چیف حاجی ولی محمد نورزئی، کوئٹہ چیمبرز آف سمال انڈسٹریز کے نائب صدر تاج محمد بڑیچ سمیت ایئر پورٹ سیکورٹی فورس کے آفیسران اور دیگر عملے بھی موجود تھے۔ جنہوں نے قونصل جنرل محمد کریمی کی کاوشوں کے نتیجے میں اس فلائٹ کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار کیا جس کے آغاز کا بلوچستانی عوام طویل عرصے سے انتظار کر رہے تھے ۔

اس تقریب سے اپنے خطاب میں صوبہ بلوچستان کے وزیر صحت جناب بخت محمد کاکڑ جو کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی نمائندنگی کررہے تھے، نے دونوں دوست اور برادر ممالک کے مسافروں کی سہولت کے لیے آمد و رفت بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازوں کی ترقی کو عوام کے دیرینہ مطالبات میں سے ایک قرار دیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل محمد کریمی نے تاجروں، زائرین اور مسافرین کے دیرینہ مطالبے اور درخواست کے پیش نظر، دونوں ممالک کے مشترکہ دشمنوں کی طرف سے پیدا شدہ دراڑوں کا مقابلہ کرنے کے لیے دو ہمسایہ صوبوں سیستان و بلوچستان اور صوبہ بلوچستان کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کرنے اور سفر کو مضبوط اور آسان بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا: "آج دونوں ممالک کے درمیان بالخصوص دو ہمسایہ صوبوں کے تعلقات، جو گہری ثقافتی، اقتصادی اور سیاسی مشترکات سے بندھے ہوئے ہیں، زمین سے سمندر تک اور سمندر سے آسمان کی بلندیوں تک پہنچ چکے ہیں۔ "انہوں نے کہا کہ اس وقت دونوں ممالک کے درمیان زمینی، سمندری اور فضائی راستے سے آمد و رفت جاری ہے جو کہ اطمینان کا باعث ہے۔ دونوں ممالک کو درپیش معاشی چیلنجز کے پیش نظر دو طرفہ تجارت کے حجم کو 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کی جانب سے تعین شدہ اہداف کے حصول کے لیے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ضرورت پڑنے پر ایران ایئر کی جانب سے اس روٹ پر براہ راست پروازوں کو ہفتے میں ایک سے بڑھا کر دو یا تین کر دیا جائے گا۔

30/10/2025

کوہٹہ پریس ریلیز
دنیا میں ایسے شخصیات بہت کم ہوتے ہے جو وقت گزرنے کے ساتھ تاریخ کے اوراق پر نقش چھوڑ جاتی ہیں۔ ان کی یادیں، خدمات اور کردار ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہتے ہیں۔ انہی باکردار اور بااصول شخصیات میں ایک عظیم ہستی ممتاز سیاسی و علمی شخصیت سردار رضا محمد خان بڑیچ کا ہے، جن کی پہلی برسی انتہائی عقیدت کے ساتھ منائی جارہی ہے ۔ برسی کے موقع پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد ہوا جس میں قبائلی عمائدین، علماء کرام، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تعزیتی ریفرنس پشتونخوا میپ کے مرکزی ڈپتی چیرمین عبدالروف لالا کے زیر صدرات منعقد ہوا ۔ تقریب سے سابق رکن صوبائی اسمبلی سید لیاقت اغا۔ سردار ادریس بڑیچ۔ لیکوال نذر محمد بڑیچ۔ طائر رشید۔ ملک سلیم کاسی ۔۔ نصراللہ بڑیچ۔ قاری ولی فاروقی۔ قاری مہراللہ ۔ میر امان اللہ پٹھان ۔حاجی تاج محمد خان۔بڑیچ ۔ ملا عبید اللہ بڑیچ۔۔ سردارحبیب بڑیچ۔ حاجی ولی محمد بڑیچ۔۔ حاجی حیات خان بڑیچ۔ حاجی فو جان بڑیچ ۔ودیگر رہنماؤں نے خطاب کیا
مقررین نے سردار رضا محمد خان بڑیچ کو ان کی پہلی برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے نقشِ قدم پر چلنے کے عزم کی تجدید بھی کی گئی۔ مقررین نے کہا کہ سردار رضا محمد خان بڑیچ کا شمار کوئٹہ بلوچستان سمیت ملک کے ان چند شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی زندگی عوامی خدمت، انصاف پسندی، اور اصول پسندی کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ وہ ایک نرم گفتار، ملنسار اور دور اندیش رہنما تھے، جنہوں نے ہمیشہ اپنی ذات سے بڑھ کر اپنے قوم اور وطن ، علاقے اور عوام کے مفاد کو ترجیح دی انہوں نے اپنے دور میں قبائلی تنازعات کے حل، غربت کے خاتمے اور تعلیم و ترقی کے فروغ کے لیے قابلِ ذکر کردار ادا کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سردار رضا محمد خان بڑیچ ایک اصول پسند، بہادر اور باکردار شخص تھے جنہوں نے کبھی کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کی۔ ان کا دروازہ ہمیشہ غریبوں، ضرورت مندوں اور کمزوروں کے لیے کھلا رہتا تھا
مقررین نے کہا کہ سردار رضا محمد خان بڑیچ نے نہ صرف سیاست میں وقار قائم کیا بلکہ اپنی سادگی، ایمانداری اور عملی خدمت کے ذریعے دلوں میں جگہ بنائی انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں ایسے بااصول رہنما کم ہی دیکھنے کو ملتے ہیں، جو قوم کے لیے نہیں بلکہ خود کو قوم کے تابع سمجھتے ہوں۔ سردار رضا محمد خان بڑیچ انہی میں سے ایک تھے جنہوں نے ہمیشہ اجتماعی مفاد کو ذاتی مفاد پر ترجیح دی معاشرے کے ستون ہوتے ہیں، جن کے جانے کے بعد ایک خلا پیدا ہو جاتا ہے سردار ادریس خان بڑیچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ اپنے والد کے مشن کو جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سردار رضا محمد خان بڑیچ نے ہمیں ہمیشہ سچائی، عدل اور خدمتِ خلق کا درس دیا، اور اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ان کی اقدار کو زندہ رکھا جائے انہوں نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی۔
شرکت ہمارے لیے حوصلے کا باعث ہے، اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ سردار رضا محمد خان بڑیچ کی محبت آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہے
مقررین نے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ مرحوم رہنما کی اصول پسندی کو اپناتے ہوئے قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے مشترکہ جدوجہد کرے گی اور ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہوں گے۔

بھارت کے ہر دلعزیز مزاحیہ اداکار 74 سال کی عمر میں انتقال کرگئے 26/10/2025

بھارت کے ہر دلعزیز مزاحیہ اداکار 74 سال کی عمر میں انتقال کرگئے مسکراہٹیں بکھیرنے والے بھارت کے عالمی شہرت یافتہ اداکار ‏ستیش شاہ مقامی اسپتال میں دوران علاج انتقال کرگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی وی اور فلم انڈسٹری میں یکساں طو....

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سی ای او کلب پاکستان کے وفد کی ملاقات 26/10/2025

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سی ای او کلب پاکستان کے وفد کی ملاقات :گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سی ای او کلب پاکستان کے وفد نے ملاقات کی،ملاقات میں سی ای کلب کے بانی صدر اعجاز ناصر، سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرجنی....

Want your business to be the top-listed Media Company in Quetta?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Address

Press Club, Shahrah Addalat Road
Quetta
87300