Muhammad Ibrahim khalil

Muhammad Ibrahim khalil

Share

Ex.Candidate Mayor Peshawar.

27/08/2024

الحمداللہ
آج فریق اول فرزندانِ ہاشم علی ( حاجی فرہاد علی مرحوم ، مظہر علی وغیرہ) حاجی رحمان گل مرحوم، صدیق شاہ پسران نودیہ بالا اور فریق دوم صلاح الدین مرحوم، عبد الحمید مرحوم، سلطان حسین پسران ڈورہ اکیڈمی ٹاؤن کے مابین جو تنازعہ چل رہا تھا وہ جرگہ مشران حاجی پرویز، مولانا مہراب، ہارون رشید، نیاز محمد کی کاوشوں سے حل ہوا۔ آللہ ہمارے ان جرگہ مشران کو عمر دراز عطاء فرمائے۔ اور ہمیں ہمیشہ آپس میں اتفاق اور خوشی سے رہنے کی توفیق عطاء فرمائے۔.. آمین..

27/08/2024

16 مئی بروز جمعہ2003 کو دو فریقوں کے مابین لڑائی کے دوران میرے والد محترم انکی صلح کرانے کی کوشش کر رہا تھا۔ مگر بد قسمتی سے ایک فریق نے میرے والد پہ پستول سے فائرنگ کر کے میرے والد کو شہید کیا ۔ اس کی وجہ سے ہماری دشمنی کا آغاز ہوا ۔ اور اس وقت ہی لڑائی شروع ہوگئی اور مزید 7 لوگوں کو گولیاں لگی ۔اور ایسے دور کا آغاز ہو گیا ۔ جو کہ بہت سخت ترین وقت تھا۔ اور اب 26 اگست 2024 بروز پیر اسی دور کا اختتام ہوا ۔ اور وہ دشمنی دوستی میں بدل گئی۔ الحمدللہ ۔
اللہ پاک ہر انسان کو ایسے دشمنی اور بدترین عمل سے دور رکھیں ۔ امین

24/08/2024

اللہ نے مجھے دوسرے اولاد سے نوازا ہیں جس کا نام اسحاق بن ابرہیم خلیل ہے جو کہ میری ماں نے فوتگی سے پہلے کہا تھا کہ آپ اپنے بیٹے کا نام اسماعیل اور اسحاق رکھو گے۔ اللہ میری ماں کو جنت میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائیں ۔ اور اللہ میرے اسماعیل اور اسحاق کو دوسروں کی خدمت کے لیے کارامد ثابت کریں اور اللہ اسکو ایک نیک انسان بنا دیں اپنے لیے اور اپنے معاشرے کے لیے۔ اور اللہ میرے اولاد کو اللہ والا بنا دیں ۔اور اللہ مجھ سے بھی ابرہیم خلیل اللہ کی طرح کام لیں تا کہ اپنے ملک اور اسلام کا کام آسکوں اور اللہ قربانی کی ہمت ڈال دیں ۔ آمین یا رب العالمین ۔
اسحاق بن ابرہیم خلیل
تاریخ پیدائش ۔23 اگست 2024
بروز جمعہ

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Peshawar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address

Bar Naway Kalay/Nodeh Bala Ring Road Peshwar
Peshawar