Suriya Bibi

Suriya Bibi

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Suriya Bibi, Politician, Peshawar.

Deputy Speaker KP Assembly
Chairperson Women Parliamentary Caucus
First Female Elected MPA from PK-1(Chitral Upper)
Vice President Women Wing Malakand Region PTI

23/06/2026

کسی بھی مہذب معاشرے میں خواتین کو ان کی سیاسی وابستگی کی بنیاد پر نشانہ بنانا قابلِ قبول نہیں۔ اگر ایک خاتون سیاسی رہنما برسوں قید میں رہے تو یہ صرف ایک فرد کا نہیں بلکہ خواتین کے حقوق، انصاف اور جمہوری اقدار کا معاملہ بن جاتا ہے۔

اختلافِ رائے جمہوریت کا حسن ہے، جبکہ سیاسی انتقام جمہوری نظام کو کمزور کرتا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہر شہری، خصوصاً خواتین، کو بلاامتیاز انصاف، عزت اور اپنے سیاسی نظریات کے اظہار کا حق حاصل ہو۔ قانون سب کے لیے برابر اور انصاف ہر صورت مقدم ہونا چاہیے۔

23/06/2026

یہ ہے عمران خان کا پاکستان

23/06/2026

Budget Session 2026-27

Photos from Suriya Bibi's post 22/06/2026

ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی ثریا بی بی کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی اجلاس کی تصویری جھلکیاں

Photos from Suriya Bibi's post 22/06/2026

بونی، اپر چترال

یونیسف کے تعاون سے بونی میں صاف اور محفوظ پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے جاری منصوبے پر کام کی رفتار، معیار اور پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کے فوکل پرسن افگن رضا، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (تورکھو، موڑکھو) الیاس، سینئر انجینئر دیہی ترقیات اور متعلقہ حکام نے منصوبے کی سائٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔

دورے کے دوران وفد نے منصوبے کے مختلف حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے جاری تعمیراتی سرگرمیوں، تکنیکی معیار اور مجموعی پیش رفت کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ حکام نے موقع پر موجود کنٹریکٹر کو سختی سے ہدایت کی کہ منصوبے کے ہر مرحلے میں معیاری تعمیراتی اصولوں اور انجینئرنگ تقاضوں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے، کیونکہ عوامی فلاح کے اس اہم منصوبے میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قابل قبول نہیں ہوگا۔

اس موقع پر حکام نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ منصوبے کو مقررہ مدت کے اندر اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیا جائے گا تاکہ بونی کے عوام کو جلد از جلد صاف، محفوظ اور معیاری پینے کے پانی کی سہولت میسر آ سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ علاقے میں پینے کے پانی کے دیرینہ مسئلے کے حل کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے اور اس کی بروقت تکمیل سے ہزاروں شہری مستفید ہوں گے۔

22/06/2026

Budget Session 2026-27

21/06/2026

عوام کی خیر خواہ۔۔ حکومت خیبر پختونخواہ
عوامی بجٹ۔۔ عمران خان کا بجٹ۔۔

21/06/2026

عوام کی خیر خواہ۔۔ حکومت خیبر پختونخواہ
عوامی بجٹ۔۔ عمران خان کا بجٹ۔۔

Photos from Suriya Bibi's post 21/06/2026

صوبائی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی ثریا بی بی کی زیر صدارت جاری۔

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Peshawar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Address

Peshawar
25000