RJ JALWA RUMII 2
soro kos gharako bosa huwali ta ky ta tn pry
12/07/2026
ٹیلی نار ٹاور ICUT-44 شوچ تریچ اپر چترال میں گزشتہ کئی دنوں سے 4G سروس مکمل طور پر معطل ہے، جبکہ 2G سروس بھی نہایت سست روی کا شکار ہے۔ اس سنگین مسئلے کے باعث مقامی آبادی کے علاوہ تریچ میر کا رخ کرنے والے غیر ملکی کوہ پیما بھی شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔
موجودہ سیاحتی سیزن اپنے عروج پر ہے۔ ایک بین الاقوامی کوہ پیما ٹیم تریچ میر بیس کیمپ پہنچ چکی ہے، جبکہ متعدد دیگر ٹیمیں راستے میں گامزن ہیں۔ مواصلاتی رابطے کی عدم دستیابی کے سبب ان ٹیموں کا اپنے ٹور آپریٹرز سے رابطہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے، جو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں سنگین خطرات کا باعث بن سکتا ہے۔
متعلقہ حکام اور ٹیلی نار انتظامیہ سے پُرزور استدعا ہے کہ ICUT-44 ٹاور کی 4G سروس کو فوری بنیادوں پر بحال کیا جائے، تاکہ مقامی عوام، سیاح اور کوہ پیما بلا تعطل رابطے کی سہولت سے مستفید ہو سکیں۔
Telenor Pakistan
Telenor Chitral
TopFans
Deputy Commissioner Upper Chitral
Telenor Sverige
Category
Website
Address
Nowshera
17200