Hello Gilgit
The land of GB is Blend of a Beautiful Calture and loftly snow Dad peaks..Hello Gilgit is Noval and
30/07/2026
گلگت "گیس پلانٹ کونوداس گلگت حادثہ: فریقین کے درمیان صلح صفائی، بھائی چارے اور ہم آہنگی کی فضا میں معاملہ خوش اسلوبی سے اختتام پذیر"
مورخہ 15 جولائی 2026ء کو گیس پلانٹ کونوداس، گلگت میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے، جس میں تین جوانوں کی موت واقع ہوگئی تھی، کے حوالے سے آج مورخہ 30 جولائی 2026ء کو منعقدہ اہم اجلاس باہمی اتفاق، صلح صفائی، بھائی چارے اور مکمل ہم آہنگی کی فضا میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔
یہ کامیابی جناب چیئرمین اے آئی جی اعظم صاحب کی قیادت میں پبلک افیئرز اینڈ سکیورٹی کمیٹی کی گزشتہ ایک ہفتے کی مسلسل محنت، دانشمندانہ کاوشوں اور انتھک کوششوں کا نتیجہ تھی۔ اجلاس حسبِ سابق وزیرِ ورکس جناب محمد نسیم صاحب کی رہائش گاہ، بسین، میں منعقد ہوا، جس میں پبلک افیئرز اینڈ سکیورٹی کمیٹی کے علاوہ آغا خان ایجوکیشن سروسز کے ڈپٹی جنرل منیجر، لیگل ایڈوائزر اور دیگر ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔
اجلاس کا آغاز انتہائی خوشگوار اور مثبت ماحول میں ہوا۔ سابق وزیر گلگت بلتستان اسمبلی جناب حیدر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرتی اور ثقافتی ماحول میں ایسے المناک حادثات بعض اوقات خاندانی دشمنیوں کا سبب بن جاتے ہیں، لیکن خوش آئند بات یہ ہے کہ اس موقع پر تمام فریقین نے بردباری، تحمل اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اسماعیلی ریجنل کونسل کے وفد، الواعظ کریم خان صاحب، سابق چیف انجینئر غلام مرتضیٰ صاحب اور دیگر مقررین کی مثبت گفتگو، نیز ہز ہائینس پرنس رحیم آغا خان کی انسانیت اور فلاح و بہبود کے عالمی مشن سے متاثر کن رہنمائی نے ماحول کو خوشگوار بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کے ساتھ سابق ڈی آئی جی وصل خان صاحب اور وزیرِ ورکس جناب محمد نسیم صاحب کی مؤثر سفارت کاری اور مصالحتی کوششوں سے دونوں فریقین کے درمیان اعتماد بحال ہوا اور دشمنی کے خدشات ختم ہوگئے۔
اس موقع پر مولانا محفوظ اللہ نے ڈوڈوشال کمیونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ یہ حادثہ جان بوجھ کر نہیں، بلکہ ایک افسوسناک اتفاقیہ سانحہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی دنوں میں مختلف افواہوں اور سوشل میڈیا پر غیر ذمہ دارانہ اطلاعات کی وجہ سے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا تھا، تاہم اسماعیلی کونسل کے وفد کی آمد، ان کے مخلصانہ رویے اور مسلسل رابطوں کے نتیجے میں تمام غلط فہمیاں دور ہوگئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ خاندانوں نے نہایت فراخ دلی اور اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے حادثے میں ملوث ڈرائیور کو فی سبیل اللہ معاف کردیا ہے اور آئندہ کے لیے اسے اپنا بھائی سمجھتے ہیں۔
الواعظ کریم خان صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس سانحے نے ہمیں بھی شدید رنج و غم سے دوچار کیا۔ ہماری خواہش تھی کہ حادثے کے فوراً بعد ڈوڈوشال پہنچ کر لواحقین کے غم میں شریک ہوں، تاہم خراب موسم اور سڑکوں کی بندش کے باعث اس میں تاخیر ہوئی۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے محبت، برداشت اور اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس مسئلے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے میں بھرپور تعاون کیا۔
اجلاس کے اختتام پر اسماعیلی کونسل اور آغا خان ایجوکیشن سروسز کے نمائندوں نے دیامر کی روایات کے مطابق دعائیہ کلمات پیش کیے، مرحومین کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لیے صبرِ جمیل اور دونوں برادریوں کے درمیان دائمی محبت، اخوت اور بھائی چارے کے لیے دعا کی، جسے دونوں فریقین نے قبول کیا۔
متاثرہ خاندانوں کی جانب سے ڈوڈوشال کے استاد جناب یاسین، جن کے اکلوتے بیٹے کا اس حادثے میں انتقال ہوا تھا، نے انتہائی جذباتی انداز میں کہا کہ ہم یہاں مختلف سوچ کے ساتھ آئے تھے، لیکن گزشتہ چند دنوں میں اسماعیلی کونسل کے مخلصانہ رویے، مسلسل ملاقاتوں اور خلوصِ نیت کو دیکھ کر ہمیں یقین ہوگیا کہ اس حادثے میں کسی قسم کی بدنیتی یا دشمنی شامل نہیں تھی۔ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک حادثاتی موت تھی۔ ہمارا ڈرائیور کے ساتھ کوئی ذاتی عناد یا دشمنی نہیں۔ ہم اسے دل کی گہرائیوں سے معاف کرتے ہیں اور وہ آج سے ہمارا بھائی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ دیامر کے عمائدین، سابق وزیر حیدر خان، موجودہ وزیر محمد نسیم صاحب، اسماعیلی کونسل اور تمام مصالحتی کمیٹی کے ارکان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں، جنہوں نے بروقت کردار ادا کرکے دشمنی کے خدشات کو ہمیشہ کے لیے ختم کیا اور نفرت کے ماحول کو محبت، اخوت اور بھائی چارے میں تبدیل کردیا۔
16/07/2026
گلگت :
اسمبلی نے گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے سے متعلق مشترکہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ قرارداد میں گلگت بلتستان کے عوام کو دیگر صوبوں کے مساوی آئینی، سیاسی اور جمہوری حقوق فراہم کرنے اور قومی سطح پر مؤثر نمائندگی دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ قرارداد ممبر اسمبلی سید جلال علی شاہ نے پیش کی ۔اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر ملک کفایت الرحمن نے کی۔
گلگت :چیئرمین پبلک افیئرز اینڈ سیکیورٹی کمیٹی، اسماعیلی ریجنل کونسل گلگت نے قراقرم یونیورسٹی گیس پلانٹ کے قریب پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سانحے میں ڈوڈوشال کے معصوم بچوں سمیت قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر غمزدہ ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ متاثرہ اور سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔
چیئرمین پبلک افئیرز کمیٹی اسماعیلی ریجنل کونسل نے حکومتِ گلگت بلتستان، ضلعی انتظامیہ، ٹریفک پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ قراقرم یونیورسٹی روڈ پر آئے روز پیش آنے والے ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ انسانی جانوں کا مزید نقصان روکا جا سکے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس سڑک پر گاڑیوں کی رفتار کو قابو میں رکھنے کے لیے مناسب مقامات پر اسپیڈ کنٹرول میٹرز (Speed Monitoring Devices)، اسپیڈ بریکرز اور دیگر ضروری حفاظتی انتظامات کیے جائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹریفک نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ شہریوں، خصوصاً طلبہ اور بچوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام وقت کی اہم ضرورت ہے اور متعلقہ اداروں کو اس ضمن میں فوری اور سنجیدہ اقدامات اٹھانے چاہییں۔
12/07/2026
بروز ہفتہ، 11 جولائی 2026ء پبلک افیئرز اینڈ سکیورٹی کمیٹی کا ایک وفد ضلع غذر کے علاقے یاسین گیا۔ اس دورے کا مقصد حالیہ دنوں گلگت میں موٹر سائیکل حادثے میں شہید ہونے والے نوجوانوں کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کرنا اور سوگوار خاندانوں سے اظہارِ تعزیت کرنا تھا۔
وفد کی قیادت اے آئی جی (ر) سلطان اعظم صاحب نے کی۔ وفد نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی، مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی اور صدر اسماعیلی ریجنل کونسل گلگت، جناب اقبال رسول صاحب کا تعزیتی پیغام بھی اہلِ خانہ تک پہنچایا۔اس موقع پر علاقے کے معززین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ جی بی کونسل کے سابق رکن، جناب ایوب شاہ، جو مرحوم ثقلین رحیم کے چچا بھی ہیں، نے وفد کی آمد، فاتحہ خوانی اور اظہارِ تعزیت پر دلی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسماعیلی ریجنل کونسل گلگت ہر مشکل گھڑی میں غذر کے عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور آج بھی اپنے اس جذبۂ ہمدردی اور یکجہتی کا عملی مظاہرہ کر رہی ہے۔
01/07/2026
گلگت:ضلع گلگت میں منشیات کے خاتمے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ، ضلعی انسدادِ منشیات کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد
ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت، کیپٹن (ر) عارف احمد کی زیر صدارت ضلعی انسدادِ منشیات کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع بھر میں منشیات کی روک تھام، انسدادِ منشیات سے متعلق قوانین پر مؤثر عملدرآمد، اداروں کے درمیان باہمی تعاون اور عوامی آگاہی کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت، اے ایس پی گلگت ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر گلگت، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر گلگت، انٹیلی جنس بیورو (IB) کے نمائندے، سپیشل برانچ گلگت کے نمائندے، پبلک پراسیکیوٹر گلگت، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر کالج گلگت کے پرنسپل، اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) گلگت کے نمائندے اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے محفوظ رکھنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ منشیات فروش عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جائیں، تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پر آگاہی مہم کو وسعت دی جائے اور اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ و ہم آہنگی کو یقینی بنایا جائے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع بھر میں انسدادِ منشیات مہم کو مزید فعال بنایا جائے گا، حساس مقامات کی مسلسل نگرانی کی جائے گی، جبکہ نوجوانوں میں منشیات کے مضر اثرات سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے تعلیمی اداروں، سول سوسائٹی اور متعلقہ محکموں کے تعاون سے خصوصی آگاہی پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے۔
ڈپٹی کمشنر گلگت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ تمام متعلقہ اداروں کے اشتراک سے ضلع گلگت کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔
آج مورخہ 30 جون 2026 کو پبلک ریلیشن کمیٹی اسمعیلی ریجنل کونسل گلگت کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقعہ پر اے آئی جی (ر) سلطان اعظم، چیرمین پبلک ریلیشن کمیٹی نے محرم الحرام کے پہلے عشرے کے پر امن انعقاد اور یوم عاشور کے دن بہترین سکیورٹی انتظامات کرنے پر حکومت گلگت بلتستان، نگران وزیر اعلیٰ، نگران وزیر داخلہ، فورس کمانڈر ایف سی این اے، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان، سیکرٹری ہوم گلگت بلتستان، آئ جی پولیس گلگت بلتستان، ڈی جی جی بی سکاؤٹس، کمیشنر گلگت، ڈی آئی جی پولیس گلگت رینج، ڈی سی گلگت، ڈی پی او گلگت اور دیگر متعلقہ اداروں کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے انکے کرادار کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے مزید گلگت بلتستان کے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام بلخصوص امیر اہلسنت الجماعت گلگت بلتستان و کوہستان محترم مولانا قاضی نثار احمد، امام جمعہ و جماعت مرکزی امامیہ جامعہ مسجد آغا راحت الحسینی، اسماعیلی کونسلات، انجمن امامیہ گلگت و بلتستان، تنظیم اہل سنت و الجماعت، انجمن صوفیا نور بخشیہ، دیامر و کوہستان کے علماء کرام اور دیگر دینی و سیاسی تنظیمات کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی مثبت کردار نے عاشورہ کے پر امن انعقاد کو ممکن بنایا۔
25/06/2026
گلگت۔ شیعہ امامی اسماعیلی ریجنل کونسل فار گلگت کے زیرِ اہتمام اسماعیلی سیوک گلگت ریجن اور اسماعیلی ڈسٹرکٹ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن نےگلگت شہر میں عاشورہ جلوس کے روٹ پر صفائی مہم کا انعقاد کیا۔ اس سرگرمی کا مقصد ماہِ محرم الحرام کے تقدس اور حضرت امام حسینؑ کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرنا اور خدمت، اتحاد اور سماجی ذمہ داری کے جذبے کو فروغ دینا تھا۔
اس مہم میں 80 سے زائد بوائے اسکاؤٹس اور رضاکاروں نے حصہ لیا اور جلوس کے روٹ پر صفائی کے مختلف کام انجام دیے تاکہ عزاداران کے لیے صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔
اس موقع پر چیئرمین پبلک ریلیشنز کمیٹی، شیعہ امامی اسماعیلی ریجنل کونسل فار گلگت، چیئرپرسن اے کے وائی ایس بی گلگت ریجن، کنوینر اسماعیلی سیوک گلگت ریجن، ڈسٹرکٹ اسکاؤٹ کمشنر گلگت ریجن، اسماعیلی سیوک کے اراکین، اسکاؤٹ لیڈرز اور رضاکاروں نے شرکت کی۔
اس اقدام کو گلگت کی سول سوسائٹی، بالخصوص شیعہ امامی اثنا عشری برادری نے سراہا اور رضاکاروں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا۔ یہ سرگرمی بین المذاہب و بین الجماعتی ہم آہنگی، باہمی احترام اور رضاکارانہ خدمت کے جذبے کی ایک بہترین مثال ثابت ہوئی۔
18/06/2026
We are so proud to congratulate Dr. Hina Velji — AKYSBP Honorary Secretary for Pakistan — on her election to the World Board of WAGGGS, the World Association of Girl Guides and Girl Scouts, representing over 10 million girls and young women across 154 countries.
Dr. Hina’s journey from young Guide in Pakistan to a member of one of the world’s most influential girls’ leadership bodies is a powerful testament to a lifetime of service, perseverance, and purpose.
Congratulations also to all newly elected World Board members. What an incredible milestone for girls and young women around the world! We are immensely proud to see them shaping the future of girls’ leadership on the world stage.
Please join us in celebrating this extraordinary achievement!
پبلک ریلیشن کمیٹی، اسماعیلی ریجنل کونسل برائے گلگت، قانون ساز کونسل گلگت بلتستان سطح پر منعقد ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے تمام معزز اراکین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہے۔
ہمیں پُرعزم امید ہے کہ منتخب معزز اراکین گلگت بلتستان کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور علاقے میں امن و امان اور بھائی چارے کی فضا قائم رکھنے کی کوشش کریں گے۔
دورانِ انتخابات گلگت بلتستان کے طول و عرض میں امن و امان قائم رکھنے اور خوش اسلوبی سے انتخابات کا مرحلہ مکمل ہونے پر نگران حکومت گلگت بلتستان، الیکشن کمیشن، تمام معزز اراکین، نیز سول انتظامیہ اور عسکری قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
یہ حکومتی اور ریاستی اداروں کی محنت اور کاوش کا نتیجہ تھا کہ انتخابات کے تمام مراحل انتہائی خوش اسلوبی سے مکمل ہوئے، اور عوام نے امن، سکون اور آزادی کے ساتھ اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔
16/06/2026
گلگت: نگراں وزیر داخلہ گلگت بلتستان ساجد علی بیگ نے اسماعیلی ڈسٹرکٹ بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے ڈسٹرکٹ سکاؤٹس کمشنر پیار علی کو ان کی نمایاں سماجی، انسانی اور رضاکارانہ خدمات کے اعتراف میں تعریفی شیلڈ پیش کی۔
اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ پیار علی نے بلا امتیاز مسلک و برادری ہر مشکل گھڑی میں عوام کی خدمت کی ہے اور اپنی انتھک کاوشوں کے ذریعے انسانیت، بھائی چارے اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے قدرتی آفات،قومی و علاقائی پروگرامات ،مزہبی تقریبات و اجتماعات، ہنگامی حالات اور مختلف سماجی مواقع پر بے لوث خدمات انجام دے کر عوام کے دلوں میں ایک منفرد مقام حاصل کیا ہے۔
وزیر داخلہ نے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے افراد معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں جو انسانیت کی خدمت کو اپنا نصب العین بناتے ہیں۔ تعریفی شیلڈ ان کی عوامی خدمت، ایثار اور فلاحی سرگرمیوں کے اعتراف کی علامت ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Address
Northern Areas