Rescue 1122 Multan
Providing Rescue Services to the Community of District Multan
06/06/2026
Rescue 1122 Multan
06/06/2026
Rescue 1122 Multan
پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122ملتان
پریس ریلیز۔06/01
تاریخ۔02جون،2026
ما ہ مئی 2026 میں ریسکیو1122نے 13190ایمرجنسیزپرریسپانس کرکے13133لوگوں کو ریسکیوکیا(ڈاکٹرحسین میاں)
ریسکیو1122نے گزشتہ ما ہ مئی 2026کے اعداد و شمار کے مطابق13190 ایمرجنسیزپرریسپانس کرکے13133متاثرین کو ریسکیوکیا۔ریسکیو1122ملتان کا اوسطاً ریسپانس ٹائم7 منٹ سے کم رہا۔ ریسکیو1122ملتان نے ما ہ مئی میں 2793ٹریفک حادثات163آگ لگنے کے واقعات‘ 346لڑائی جھگڑے (کرائم)کی ایمرجنسیز‘) 09عمارت منہدم ہونے‘ اور7863میڈیکل ایمرجنسیز جن میں دل کا دورہ‘ سانس کے مریض‘گانئی وغیرہ کے مریض شامل ہیں کو ریلیف فراہم کیا ان تمام 13190ایمرجنسیز میں 5085 متا ثرین کوہسپتال میں منتقل کیا۔6814کوموقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی۔جبکہ روڈ ٹریفک حادثات میں 12متاثرین جانبرنہ ہو سکے اور موقع پر ہی جانبحق ہوگئے اس کے علاوہ 740مریضوں کو بہتر علاج کیلئے ڈاکٹروں کی ہدایات پر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتالوں میں محفوظ طریقہ سے منتقل کیا گیامزید ریسکیو 1122ملتان نے خدمت کی عالیٰ مثال پیش کرتے ہوئے 51جانور کو بھی ریسکیو کیا اور طبی امداد فراہم کی۔
مزید براں، پنجاب حکومت کی حالیہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کے باعث روڈ ٹریفک حادثات کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے۔ حکومتی اقدامات نے شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پابندی کے رجحان میں اضافہ کیا ہے جس سے حادثات میں کمی آئی ہے۔
پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122ملتان کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹرحسین میاں نے کہا کہ ہماری ترجیح شہریوں کی بھلائی ہے اورجس کے لیے ضروری ہے کہ ہر ایمر جنسی کال پر بروقت ریسپانس کریں اور شہریوں کو ریلیف فراہم کریں۔دوسراانہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ ما ہ مئی میں 57100 کالزموصول ہوئیں جن میں صرف11793ایمر جنسی کالز تھیں اس لیے تمام شہری ذمہ داری کا ثبوت دیں اور صرف ایمر جنسی کی صورت میں ہی 1122ڈائل کریں اور غیرضروری طور پراس ا یمر جنسی نمبرکو مصروف نہ رکھیں۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹرحسین میاں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح ہے کہ لوگوں کو بروقت اور کوالٹی ایمرجنسی سروس فراہم کریں انہوں نے مزید کہا کہ شہریو ں سے اپیل ہے کہ ٹریفک قوانین اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی ہدایات پر لازمی عمل کریں تیزرفتاری سے بچیں اور موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ کا لازمی استعمال کریں
محفوظ معاشرہ کیلئے سر گرم عمل ریسکیو 1122ملتان
03/06/2026
Kindness Everywhere
Community Safety Training Session By Rescue Multan
Rescue 1122 Multan
Community
Click here to claim your Sponsored Listing.
Website
Address
Multan
60650