Rajput Ithad Council
👑اسلام و علیکم تمام راجپوتوں کو راجپوت اتحاد کونسل (RIC Group) کی طرف سے خوش آمدید کہتے ہیں ⚔️
اسلام وعلیکم۔ تمام راجپوتوں کو راجپوت سپر پاور پیج میں خوش آمدید۔
یہ گروپ راجپوتوں کے آپس میں تعلقات اور گریٹ راجپوت کمیونٹی سسٹم کے لیے بنایا گیا ہے۔
بانی و صدر آر آئی سی گروپ
.i.CGroup
12/11/2025
راجپوت اتحاد کونسل (R.i.C Group)
18/05/2025
راؤ طلحہ جاوید پنوار راجپوت
راؤ طلحہ جاوید ، ہونہار راجپوت نوجوان جو پاکستان کی تاریخ کے سب سے کم عمر اسسٹنٹ کمشنر بن گئے ۔
راؤ طلحہ جاوید، جو پنوار راجپوت برادری سے تعلق رکھتے ہیں، دنیا پور ضلع لودھراں کے رہنے والے ہیں۔ آپ راؤ عمر جاوید کے صاحبزادے ہیں جو ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی جنوبی پنجاب کے نائب صدر ہیں۔ ان کے دادا قیام پاکستان سے پہلے گاؤں بینسی موجودہ تحصیل مہم ضلع روہتک کے رہنے والے تھے ۔
راؤ طلحہ جاوید نے ابتدائ تعلیم دنیا پور سے حاصل کی۔ انہوں نے 2015ء میں میٹرک اور 2017ء میں ایف ایس سی کے امتحانات اعلیٰ نمبروں میں پاس کرنے کے بعد ملٹری کالج آف انجینئرنگ راولپنڈی سے 2021ء میں انجینئرنگ کا امتحان پاس کیا۔
اس کامیابی کے بعد انہوں نے سی ایس ایس کے امتحان سال 2022ء کی تیاری شروع کی، امتحان دیا اور یہاں بھی اللہ کے فضل سے کامیاب رہے ۔ یاد رہے کہ سی ایس ایس کا امتحان پاس کرتے وقت ان کی عمر صرف 23 سال تھی۔ سی ایس ایس میں کامیابی کے بعد آپ کی تعیناتی ان لینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان میں ہوئی۔ 51 ویں کامن ٹریننگ پروگرام میں، جس کا انعقاد سول سروس اکیڈمی لاہور میں ہوا تھا ، ٹریننگ کا دورانیہ مکمل کرنے کے بعد اب انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ۔
راؤ طلحہ جاوید جیسے پُرعزم، باہمت، محنتی اور فاضل نوجوان کسی بھی قوم کا اصل اثاثہ ہونے کے ساتھ دوسرے نوجوانوں کے لیئے قابل تقلید اور مشعلِ راہ ہوتے ہیں۔ دعاء ہے کہ اللہ پاک ہمارے اس نوجوان کو مستقبل میں مزید کامیابی سے نوازے اور ترقی عطا فرمائے ، آمین۔
20/04/2025
Rajput Ithad Council (RIC Group)
Click here to claim your Sponsored Listing.